Tag: بانی پی ٹی آئی

  • پیپلز پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے کیلیے غیر قانونی راستہ اختیار نہیں کیا: شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے کیلیے غیر قانونی راستہ اختیار نہیں کیا: شرجیل میمن

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے کیلیے غیر قانونی راستہ اختیار نہیں کیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے اے آر وائی نیوز کے شو ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی حلقوں پر پیپلزپارٹی کو خدشات تھے، پی پی چاہتی ہے استحکام ہو تاکہ ملک کو آگے لے کر جایا جائے، آئینی وقانونی حق کے استعمال سے کسی کو منع نہیں کیا جائے گا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ ایم کیو ایم سے کوئی لڑائی ہے یا دشمنی ہے، آصف زرداری کا دل بہت بڑاہے، ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو اکٹھا صرف آصف زرداری کر سکتے ہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ ملک کے لئے تمام اسٹیٹ ہولڈرز کو اکٹھا بیٹھنا پڑے گا، ملک ہے تو سب کچھ ہے، سیاست اور الیکشن یہ سب بعد کی باتیں ہیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے نواز شریف آئی جے آئی بنا کر جیتے، پھر 2013 میں دھاندلی کر کے جیتے، بانی پی ٹی آئی کو عدم اعتماد سے ہٹایا گیا، یپلزپارٹی اسمبلی میں بیٹھی ہے لیکن ضروری نہیں کہ مولانا صاحب نے جوبات کی ہے وہ 100 فیصد درست ہو۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بانی پی ٹی آئی کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا تھا، پیپلز پارٹی نے کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی راستہ اختیار نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پی پی اور ن لیگ سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں ملکی مسائل کے حل کیلئے ساتھ بیٹھیں، چند جماعتیں بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی تھیں، چند جماعتیں کہہ رہی تھیں تیاری نہیں پھر اچانک ایسا کونسا الٰہ دین کا چراغ آگیا، ہمیں  بہت سے حلقوں کے نتائج سے متعلق خدشات ہیں۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جو امیدوار سمجھتا ہے اس سے الیکشن میں زیادتی ہوئی ہے وہ قانونی حق استعمال کرے، اپنے کسی امیدوار کو آئینی وقانونی حق کے استعمال سے منع نہیں کیا جائے گا، ایم کیو ایم کے جرائم پیشہ افراد کی رہائی اور الیکشن لڑنے کی خبریں آئی ہیں، جرائم پیشہ افرادکے الیکشن لڑنے کے معاملے کی مختلف فورم پر نشاندہی کی ہے۔

  • سائفر،توشہ خانہ اور  نکاح کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر

    سائفر،توشہ خانہ اور نکاح کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردی گئیں ، اپیلیں سائفر کیس، توشہ خانہ کیس اور نکاح کیس میں دائر کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سائفر، توشہ خانہ نیب کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردی گئیں، دونوں کیسز میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں۔

    سردارلطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اپیلیں دائر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس اورتوشہ خانہ کیس میں سزا کےخلاف اپیلیں دائرکیں جبکہ نکاح کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو 14 سال قید سزا سنائی تھی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 31جنوری کو 10 ، 10 سال کی سزا سنائی تھی۔

    نکاح کیس کا فیصلہ 3 فروری کو سیشن عدالت نےسنایا تھا، جس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ 10 فروری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں 1،1لاکھ اور 5،5 لاکھ کے مچلکےجمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے تھانہ آر اے بازار ،تھانہ نیوٹاؤن سمیت 13مقدمات میں ضمانتیں منظور کی گئیں تھیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کا  امریکا سے الیکشن پر مزید سخت موقف اپنانے کا مطالبہ

    بانی پی ٹی آئی کا امریکا سے الیکشن پر مزید سخت موقف اپنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے امریکا سے الیکشن پرمزید سخت موقف اپنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا امریکا پاکستان میں انتخابی دھاندلی کیخلاف آواز اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرسیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا امریکا کے لیے یہ بہترین موقع ہے وہ اپنے ماضی کو صاف کرے اور پاکستان میں انتخابی دھاندلی کیخلاف آواز اٹھائے ساتھ ہی جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں ان سے کہیں کہ اس کا سدباب کریں۔

    خیال رہے گذشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے، دنیا بھر میں کہیں بھی ایسے الزامات کی تحقیقات اور حل ہونا چاہیے، ہم ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بھی پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی رپورٹس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس میں ووٹرز کوڈرانے، دھمکانے اور دبانے کا ذکر ہے۔

    جان کربی کا کہنا تھا کہ معاملے کوبہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، ووٹ ابھی بھی گنے جارہے ہیں،عالمی مبصرین بھی مشاہدہ کررہے ہیں۔

  • بانی  پی ٹی آئی نے الیکشن پر پارٹی رہنما عمیر نیازی کو ہدایات دے دیں

    بانی پی ٹی آئی نے الیکشن پر پارٹی رہنما عمیر نیازی کو ہدایات دے دیں

    راولپنڈی : بیرسٹرسلمان صفدر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن پر عمیر نیازی کو ہدایات دے دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹرسلمان صفدر کی جانب سے بیان مین کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن پرعمیرنیازی کوہدایات دی ہیں، اب دن آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوتمام مقدمات سے باہر آناچاہیے۔

    سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ 3 ایسے مقدمات ہیں جن پر بانی پی ٹی آئی کودکھ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا توشہ خانہ،سائفراور نکاح کیس میں اپیلیں لگائیں۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حامد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا جیتا ہوا کوئی امیدوار دوسری طرف گیا تو تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ اور پی پی منڈی لگا کربیٹھی ہے، خوش فہمی ہے ہمارے بندے خرید لیں گے، ہمارا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جائے گا۔

    حامد خان کا کہنا تھا کہ حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق بنتا ہے، وزیر اعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

  • وزیر اعظم کون ہوگا، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے: حامد خان

    وزیر اعظم کون ہوگا، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے: حامد خان

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حامد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جیتا ہوا کوئی امیدوار دوسری طرف گیا تو تاریخ اسے معاف نہیں کریگی۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی منڈی لگا کربیٹھی ہے، خوش فہمی ہے ہمارے بندے خرید لیں گے، ہمارا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جائے گا۔

    حامد خان نے کہا کہ حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق بنتا ہے، وزیر اعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے۔

    رہنما پی ٹی آئی حامد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا  گیا، قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں میں ہماری اکثریت ہے، پنجاب میں دھاندلی کر کے ہمیں ہروایا جا رہا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو تباہ کرنے کا ایجنڈا لائے، فضل الرحمان

    بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو تباہ کرنے کا ایجنڈا لائے، فضل الرحمان

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو تباہ کرنے کا ایجنڈا لائے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کیخلاف قانون حرکت میں آیا تو کہتا ہے میں مظلوم ہوں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان بھجوایا گیا۔ ہم نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کا ایجنٹ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسرائیل سمیت دیگر ممالک سے پیسے ملے۔ پی ٹی آئی کی منافقت ہم جانتےہیں، موساد اور را کی فنڈنگ سے پارٹی بنانے والے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ایجنڈا ہم نے ناکام بنایا۔

    سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت 75 سال کی سب سے بدترین حکومت تھی۔ بانی پی ٹی آئی ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو دھوکا دے رہے تھے۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سی پیک جیسے پراجیکٹ روکے۔ اقتدار میں آکر سی پیک ودیگر پراجیکٹ دوبارہ شروع کرینگے۔

    انھوں نے کہا کہ 75 سال گزرنے کے باوجود ملک میں مفلسی اور بےروزگاری کا راج ہے۔ ڈی آئی خان کو انڈسٹریل زون اور ریجنل کارگو ایئرپورٹ بنائیں گے۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ڈیرہ میں گومل میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی بنائیں گے۔ ڈیرہ سے پشاور تک موٹروے بھی بنائیں گے۔

  • 9 مئی کیسز : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    9 مئی کیسز : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    اسلام آباد : 9انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے کیسز کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

    عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی طلب کر رکھا ہے، لاہور اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کیلئے جیل حکام کو ہدایات جاری کردی ہے۔

    سماعت میں نو مئی کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کے 498 کارکنوں کو بھی پیش کیا جائے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    جس کے بعد نو مئی کے کیسز میں گرفتار و ضمانت پر تمام 498 ملزمان کا باقائدہ ٹرائل شروع کیا جائے گا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم، عمر تنویر بٹ اور صداقت عباسی نو مئی کے کیسز میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اور تینوں رہنماؤں نے نو مئی کے کیسز میں 164 کا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

  • نکاح کیس کی سماعت: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی  اور خاورمانیکا میں  تلخ کلامی

    نکاح کیس کی سماعت: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاورمانیکا میں تلخ کلامی

    راولپنڈی : غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے خاورمانیکا کی تلخ کلامی ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں اوربشریٰ بی بی قرآن پر حلف لینے کو تیار ہیں،خاور مانیکا بھی حلف لے۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راوپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے خاورمانیکا کی تلخ کلامی ہوئی اور جج سے بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل دوران جرح خاورمانیکا سے لڑ پڑے اور وکیل عثمان گل نے خاورمانیکا کو مکامارنے کی بھی کوشش کی۔

    بانی پی ٹی آئی نے جج قدرت اللہ سے کہا میں اوربشریٰ بی بی قرآن پر حلف لینے کو تیار ہیں،خاور مانیکا بھی حلف لے۔

    بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا تو خاورمانیکا نے کہا تم جھوٹ بول رہے ہو ، خدا سے ڈرو میرا گھر برباد کردیا۔

    جس پر بانی پی ٹی آئی کا خاورمانیکا سے قرآن پاک پرحلف لینے پراصرار کیا تو جج نے کہا خاورمانیکا سے قرآن پر حلف لینے کے بعد آپ کاجرح کا حق ختم ہوجائے۔

    بانی پی ٹی آئی نے جج سے کہا خاورمانیکا پر جرح ضروری ہے، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے خاورمانیکا پرجرح کی، جرح مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے پھر قرآن پر حلف کا مطالبہ کیا۔

    دوران سماعت بشریٰ بی بی نے کہا میرے بیان کے بغیرعدالت فیصلہ نہیں کرسکتی، منافق اور شیطان کو قرآن میں برا کہا گیا، اس دوران خاور مانیکا بھی جج کے سامنے پہنچ گئے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ تلخ کلامی شروع کردی۔

    خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی سے کہا بچےسوال کرکےتھک گئےمگرتم نےجواب نہیں دیا، چھوٹی بیٹی رات کواٹھ اٹھ کرروتی ہے، جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا چھے سال بعد یاد آیا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی  کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم

    بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم دے دیا اور کہا پیمراعدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کیخلاف درخواست کا فیصلہ جاری کردیا۔

    جسٹس شمس محمود مرزانےبانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، جس میں بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم دے دیا۔

    لاہورہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پیمراعدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائے ساتھ ہی پیمرا بانی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے امیدواروں کی میڈیاپر مکمل کوریج بھی یقینی بنائے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ آزاد اور شفاف الیکشن جمہوریت کے لیے لازم ہیں، ہر سیاسی جماعت کو آزادانہ الیکشن مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے، سیاسی جماعتوں کواجتماع اور اپنا منشور عوام تک پہنچانےمیں مکمل آزادی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیا بھی جمہوریت کیلئےاتنا ہی ضروری ہے ، آئین میں دی گئی آزادی اظہارسمیت دیگرحقوق کےبغیرالیکشن شفاف اور آزاد قرار نہیں دیے جاسکتے۔

  • بانی پی ٹی آئی کو  10 سال قید کی سزا پر خواجہ آصف کا ردعمل

    بانی پی ٹی آئی کو 10 سال قید کی سزا پر خواجہ آصف کا ردعمل

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نےبانی پی ٹی آئی کو 10 سال قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالتی فیصلہ ہے اس کا احترام ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کو دس سال قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں کاغذ لہرایا تھا، قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں کی جاسکتی، ریاست کے سیکرٹ سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکتے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ انھوں نے حرکت کی جس پر قانون حرکت میں آیا ہے ، یہ سب انھوں نے ہزاروں آدمیوں کے سامنے ڈسپلے کی ، یہ عدالتی فیصلہ ہے اس کا احترام ہونا چاہیے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ قانون کےتحت جو بھی ریلیف کا قانونی طریقہ ہے وہ استعمال کرسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جو کچھ انھوں نے کیا وہ بےنقاب ہوئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کی حوس آپ کو لے ڈوبتی ہے لیکن ہم بھول جاتے ہیں، یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ اقتدار اورچیزیں آنی جانی چیزیں ہیں۔

    خیال رہے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے سزا سنائی۔