Tag: بانی پی ٹی آئی

  • احتجاج  کےلیے حالات نامناسب، مجھے علم ہے قاسم اور سلیمان نہیں آئیں گے، شیرافضل مروت

    احتجاج کےلیے حالات نامناسب، مجھے علم ہے قاسم اور سلیمان نہیں آئیں گے، شیرافضل مروت

    شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے علم ہے کہ بانی کے بیٹے قاسم اور سلیمان نہیں آئیں گے، اس وقت حالات احتجاج کےلیے بالکل نامناسب ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں پر رحم کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کا ہر لیڈر کہہ رہا ہے قاسم اور سلیمان تحریک جوائن کریں گے، پی ٹی آئی لیڈر اس طرح کی باتیں کرکے کارکنوں کو اُمید دلا رہے ہیں۔

    شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ورکر بانی کو لیڈر مانتا ہے، رشتہ دار لیڈر نہیں ہوسکتے، بانی کے بچوں کو اس بات پر جھونکا جارہا ہے کہ لوگ زیادہ آئیں گے تو ان کی اپروچ غلط ہے۔

    انھوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اس وقت حالات احتجاج کےلیے بالکل نامناسب ہیں، میں نہیں دیکھ رہا کہ احتجاج ہوگا اور لوگ نکلیں گے۔

    شیرافضل نے کہا کہ آنے والا محرم بھی گزر جائےگا، پی ٹی آئی رہنما اسپتالوں میں لیٹ گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما بیمار پڑنا شروع ہوگئے ہیں، ان سے تحریک کی توقع نہیں ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے حقیقت نہیں بتائی جاتی، بانی پی ٹی آئی کو رپورٹ دی جاتی ہے کہ لوگ باہر نکلنے کےلیے دیوانے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو حقیقت نہیں بتائی جاتی کہ ملک میں کیا ہورہا ہے، ورکر کی کیا پوزیشن ہے۔

    شیرافضل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے قیادت کو خود مشکوک بنایا، سب کےخلاف فتوے دیے، پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ میں کونسی ایسی شخصیت ہے جس کے پیچھے عوام ہے؟

    انھوں نے کہا کہ جب ان رہنماؤں کے پیچھے کوئی نکلنے کو تیار نہیں تو مزید ایسی کوئی مہم نہ کی جائے، اگر تحریک میں اسلام آباد نہیں جانا تو کیا چشمہ بیراج غوطے لگانے جانا ہے؟

    تحریکوں میں اسلام آباد معنی رکھتا ہے اور یہی طاقت کا سرچشمہ ہے، میرے خیال سے یہ آخر میں انکشاف کریں گے کہ کوہاٹ میں دھرنا دینا ہے، اس وقت گرمی کا موسم ہے، جیلوں کے اندر بہت تپش ہے۔

    شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عام پاکستانیوں کو باہر نکالنے میں ناکام ہوئے ہیں، ان کا خیال ہے کہ انقلاب ٹوئٹراور گالیوں کے ذریعے آئےگا۔

  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس میں اہم پیش رفت

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس میں اہم پیش رفت

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 8 سال سے جاری 10 ارب ہرجانہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس میں لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے لیگل نوٹس کو دعوے کے ساتھ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی عدالت سے استدعا کر رکھی تھی۔ ان پر جرح کے دوران عمران خان کے وکیل حسین چوٹیا نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس نہیں بھجوائے اور لیگل نوٹس بھجوائے بغیر دعویٰ قابل سماعت نہیں ہے۔

    اس کیس کا آغاز 2017 میں اس وقت ہوا تھا، جب اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان پر پاناما لیکس پر 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کا الزام لگانے پر 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

    شہباز شریف نے اس حوالے سے اس وقت اپنے وکیل کے ذریعہ عمران خان کو لیگل نوٹس بھی بھیجا تھا۔ اس لیگل نوٹس میں بانی پی ٹی آئی کے بیان کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اس بیان سے مجھے اور میرے خاندان کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور ساکھ بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے مذکورہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے کئی بار عمران خان کو کئی بار نوٹس بھی جاری کیے تھے۔

    یادرہے کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاناما لیکس پر انہیں خاموش رہنے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مشترکہ دوست نے 10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔

  • 26 نومبر سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پیش رفت کے قریب تھے، بیرسٹر گوہر

    26 نومبر سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پیش رفت کے قریب تھے، بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 26 نومبر سے قبل بانی کی رہائی سے متعلق پیش رفت کے قریب تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ 26 نومبر سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پیش رفت کےقریب تھے۔ ابتدائی مذاکرات میں پیش رفت ہو جاتی تو بڑا بریک تھرو ہوتا، لیکن افسوس معاملات آگے نہ چل سکے، تاہم بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ ان سے ملاقات کے نتیجے میں کوئی نہ کوئی حل نکل سکتا ہے۔ اگر ملاقات ہو گئی تو ان سے حکومت کی مذاکراتی پیشکش پر بات کروں گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں مصافحہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بات کرنی چاہیے، لیکن عمران خان نے حکومتی مذاکرات کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو پہلے کوئی مثبت اقدامات ہونے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فوری رہائی ہو۔ اگر رہائی نہیں ہو رہی تو کم سے کم رسائی کا موقع دینا چاہیے۔ آگے بڑھنے کے لیے سختیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ بانی سے ملاقات ہوگی تو اسیران کے خط پر بھی گفتگو ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فی الحال ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا۔ ہم نے مذاکرات سے راہ فرار اختیار نہیں کی اور تحریک چلانا ہمارا آئینی حق ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے اتحاد نہ ہو سکا لیکن راہیں بھی جدا نہیں کیں۔

    بیرسٹر گوہر نے پنجاب اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 26 اراکین کی رکنیت معطلی کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم کے پی اسمبلی میں بھی ایسا ہی کریں۔ ہمیشہ آئین اور قانون کا راستہ اپنانا چاہیے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔

  • نوازشریف کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبریں، بیرسٹرگوہر کا اہم بیان آگیا

    نوازشریف کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبریں، بیرسٹرگوہر کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد: مسلم لین ن کے قائد نوازشریف کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبروں پر چیئرمین بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے نوازشریف کی ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، شہباز شریف نے مجھے مذاکرات اور بات چیت کا کہا ہے، وزیراعظم نے کہا ہمارے ساتھ براہ راست نہیں تو اسپیکر کا دفتر استعمال کریں۔

    بیرسٹر گوہر کے کہنے پر مخصوص نشستیں خالی نہیں چھوڑ سکتے، بیرسٹر عقیل ملک

    بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بات آگے بڑھانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے پاس ابھی تک بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے کسی رکن سے بانی کی ملاقات کی کوئی تجویز نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کو کسی سے ایسے ملنےکی ضرورت ہی نہیں ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آئی سیاست کا پی ٹی آئی میں کوئی تصور ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرعمل ہوگا، ہماری احتجاج سے متعلق تیاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/barrister-gohar-on-imran-khan/

  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی تو۔۔۔۔۔، علی امین گنڈاپور نے کیا دھمکی دے دی؟

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی تو۔۔۔۔۔، علی امین گنڈاپور نے کیا دھمکی دے دی؟

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر سخت قدم اٹھانے کی دھمکی دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، جاوید ہاشمی سمیت کئی رہنماؤں کو گھنٹوں انتظار کرانے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

    جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہماری پارٹی کا آئینی اور سیاسی حق ہے۔ ہم نے ہائیکورٹ آرڈر کے مطابق ملاقات کیلیے فہرست جمع کرائی تھی۔ ملک میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اور آپ قانون پر عملدرآمد کر کے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

    علی امین نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہیں کراتے اور پھر کہتے ہیں کہ میں سخت بات کرتا ہوں۔ ملاقات نہیں کرائیں گے تو پھر ہمارے پاس کیا آپشن رہ جاتا ہے۔

    انہوں نے فنانس کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فنانس کمیٹی میں شرکت نہیں کریں گے۔ ابھی آئی ایم ایف کا بھی پروگرام آ رہا ہے، پھر ہمارا بھی یہی رویہ ہوگا۔

    وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ بجٹ پر ہماری پارٹی کے بانی کا موقف ان کا سیاسی حق ہے۔ آئینی بحران سے بچنے کیلیے ہم نے بجٹ منظور کیا۔ عمران خان جب کہیں گے وہ کے پی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

    علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ سازش ناکام ہوگئی، ملاقات تو ہو ہی جائے گی۔ جس میں جتنا دم ہے وہ عمران خان کے لیے کر رہا ہے۔ بانی نے جب بھی احکامات دیے جان لڑا دی۔ ہمارا لیڈر، قائدین اور ورکرز جیلوں میں ہیں اور ہمیں اپنی تحریک کو بھی چلانا ہے۔ ہم صوبے کے حالات دیکھ کر بات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے ہر ہفتے ملنا چاہتا ہوں اور میرے پاس ہائیکورٹ کا آرڈر بھی موجود ہے، لیکن مجھے دو، دو ماہ تک ان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔

    https://urdu.arynews.tv/cm-kpk-ali-ameen-gandapur-media-talk/

  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے، عدالت

    بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے، عدالت

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے، 2 مواقع دیے تھے ، تیسرا موقع نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی کا پولی گرافک ،فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    جج منظر علی گل نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ عدالت نے عمران خان کو بے گناہی ثابت کرنے کیلئے بڑا منصفانہ موقع دیا، ملزم کے ٹیسٹ سے انکار کی وجہ سے کوئی نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا لیکن ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکارکیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے بھی نہیں ملا،عدالت یہ قانونی نقطہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تفتیش کس طرح مکمل کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ، عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت سمجھتی ہے ملزم ٹیسٹ سے انکار کرکے ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کر رہا ہے، عدالت اب ٹیسٹ کروانے کے لیے تیسرا موقع نہیں دے گی، تیسرے موقع میں عدالت کو کوئی مثبت امید نہیں۔

    عدالت نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کروانے کے عمران خان کو 2 مواقع دیے، بانی پی ٹی آئی کو خود کو معصوم ثابت کرنے کے 2 مواقع دیے تھے۔

    فیصلے کے مطابق ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسران تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈزپر مکمل کریں، پراسیکیوشن نے بانی کے ٹیسٹ کروانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

  • ہمیں نظر نہیں آرہا بانی رہا ہوں گے، وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور

    ہمیں نظر نہیں آرہا بانی رہا ہوں گے، وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں نظر نہیں آرہا کہ بانی رہا ہوں گے، ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے تحریک کی جانب جانا ہے، سڑکوں پر جدوجہد کرنی ہے، ہم ڈنڈے کے مقابلے میں ڈنڈا اور گولی کے مقابلے میں گولی چلائیں گے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اب ہمیں زور بازو سے شکست دینی پڑے تو نظام کو شکست دیں گے، وفاق کیساتھ جو حقوق کی جنگ ہے وہ کافی حد تک جیت رہے ہیں۔

    علیمہ خانم اور علی امین گنڈا پور میں تلخیاں ختم

    انھوں نے کہا کہ ہمارا بجٹ عوامی اور ٹیکس فری ہو گا، ہم حق لینے کےلئے اپنا راستہ اختیار کریں گے، میں بھی اسی احتجاج اور تحریک کا حصہ ہوں۔

    علی امین نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کا پروٹوکول استعمال کروں گا، مجھے کوئی گولی مارے گا تو مجھے بچانے والے بھی گولی چلائیں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امین علی گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ میں بطور وزیراعلی آئین کے مطابق اپنا اختیار استعمال کروں گا۔

    https://urdu.arynews.tv/petition-filed-for-disqualification-of-ali-amin-gund-apur/

  • بانی پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کی آخری حد تک پہنچ چکے، سینیٹر عرفان صدیقی

    بانی پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کی آخری حد تک پہنچ چکے، سینیٹر عرفان صدیقی

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اب بوکھلاہٹ کی آخری حد تک پہنچ چکےہیں، ان کی باتیں بوکھلاہٹ کی عکاس ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو باتیں کررہے ہیں وہ بوکھلاہٹ کی عکاس ہیں، بانی پی ٹی آئی جو بھی سمجھیں لیکن زمینی حقائق ان کا ساتھ نہیں دے رہے۔

    انھوں نے کہا کہ اصولی طور پر جب 2 طاقتیں آمنے سامنے ہوں تو مذاکرات ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس بہت بڑی طاقت ہے، بانی پی ٹی آئی سمجھتےہیں طاقت کے زور پربڑی طاقت سے ٹکر لےسکتے ہیں۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں اپنی طاقت سے 70سالہ تاریخ کو ملیا میٹ کرسکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا اصل جیل سوا سال بعد شروع ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی اور اپنی قوت برف کی طرح تحلیل ہوچکی ہے، بانی پی ٹی آئی کو عوامی قوت پر ناز تھا اب وہ نہیں رہی۔

    بانی پی ٹی آئی راستے بند ہوتے دیکھتے ہیں تو نیا بیانیہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی بیانیہ بنارہے ہیں کہ جیل کے اندر سے انقلاب برپا کریں گے۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر اور طاقتور تھے تب کوئی تہلکہ مچا نہیں سکے، بانی پی ٹی آئی کی حالیہ باتوں میں کوئی جان، نظریہ یا ویژن نہیں ہے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اب سائڈ لائن ہوچکی ہے، کوئی سامنے نہیں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں تحریک چلائیں گے تو ٹھیک ہے زور آزمائیں، بانی پی ٹی آئی تحریک چلاکر اپنے لیے مشکلات میں اضافہ چاہتے ہیں تو چلالیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے بھی یہی کہا کہ دروازے کھلے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بات چیت کےلیے تیار ہیں، مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی، میں خود اس کا حصہ تھا۔

    سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری رویوں، مذاکرات کےلیے نہیں بنی، پی ٹی آئی صرف سازشوں کےلیے بنی ہے، یہی ان کی تاریخ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ کا کوئی شخص بانی سے بات کرلے تو کوئی انقلاب نہیں رہےگا، بانی پی ٹی آئی کسی دروازے، کھڑکی کھلنے کے انتظار میں ہیں، پی ٹی آئی سنجیدگی دکھائے تو پھر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

    بانی پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اس وقت شدید مایوس ہیں اور ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخوپورہ سمیت تمام ضمنی الیکشن بھی ن لیگ ہی جیتی تھی اور پوری امید ہے کہ سمبڑیال کا ضمنی الیکشن بھی ن لیگ بڑے مارجن سے جیتے گی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ پنجابمیں 400 ووٹ لینے والی جماعت بھی دھاندلی کی شکایت کرتی ہے، یہ ان کی فرسٹریشن ہے۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں اور اس ڈپریشن میں وہ الٹے سیدھے بیانات دے کر اپنے چیلوں کا لہو گرماتے ہیں۔ ڈیل جیسے الفاظ بطور ہتھیار استعمال کرنے والا آج خود ڈیل کا متلاشی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ مذہبی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔ قوم جان چکی ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سزا یافتہ کرپٹ خاتون اول ڈکلیئر ہوئیں اور انہوں نے خاتون اول کاعہدہ ’کرپشن کی ٹھیکیدار‘ کے طور پر استعمال کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-announces-country-wide-protests-against-govt/

  • مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں، علی امین گنڈاپور

    مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں، علی امین گنڈاپور

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی تحریک انصاف اس کے لیے تیار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔

    ہمارے ورکرز آج بھی جیلوں میں ہیں۔ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو عمران خان اس کے لیے تیار ہیں، لیکن ہماری تحریک جاری ہے اور جلد ہم اپنی پارٹی کے بانی کو رہا کرائیں گے۔ کارکنوں کی جان مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہائیکورٹ آرڈر کے باوجود ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ بجٹ، حکومتی اور سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی ہے۔ اگر پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے۔ بانی پی ٹی آئی کا مجھ پر اعتماد ہے اور جو بیان انہوں نے دیا میں اس کا پابند ہوں۔ پیسے کمانے والے لوگ مجھ سے نظریے کی بات نہ کریں۔

    علی امین گنڈاپور نے عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم آپ کے ساتھ ہے، فیصلے کریں۔