Tag: بانی پی ٹی آئی

  • شیر افضل مروت کی آج  اڈیالہ جیل میں  بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات کا امکان

    شیر افضل مروت کی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات کا امکان

    راولپنڈی : شیر افضل مروت کی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات کا امکان ہے، انھوں نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی ائی نے انہیں جیل میں ملاقات کے لیے بلایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی ائی سے آج ملاقاتوں کا دن ہے، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے اراکین پارٹی رہنماؤں اور وکلا آج ان سے ملاقات کریں گے۔

    شیر افضل مروت کی آج عمران کان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی ائی نے انہیں جیل میں ملاقات کے لیے بلایا ہے۔

    ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤں اور بانی پی ٹی ائی کے درمیان اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس سے متعلق پیشرفت اور اہم امور پر بات چیت ہوگی۔

    ملاقات میں عمران خان کو اب تک اپوزیشن کے گرینڈ الائنس سے متعلّق ہونے والی پیشرف سے متعلق مکمل بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے عمران خان کی ہدایت پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا ، ان کیخلاف بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایات تھیں۔

  • بانی پی ٹی آئی  کی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت

    بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے غیر ضروری بیانات کے باعث شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کے غیر ضروری بیانات کے باعث پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ شیر افضل کو پی ٹی آئی سے فارغ کیے جانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

    صوابی جلسے کے حوالے سے کی جانے والی تقریر اور بیانات پر عمران خان نے انھیں پپارٹی سے نکالا۔

    بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کے سعودی عرب سے متعلق دیا گیا بیان کا سختی نوٹس لیا اور بیرسٹر علی ظفر ، شبلی فراز اور عمر ایوب کو شیر افضل سے متعلق ہدایت جاری کی۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما جلد شیر افضل  کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، بنیادی رکنیت ختم ہونے پران سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا۔

  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کیخلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان

    بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کیخلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان

    مردان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاستدان کو جیل میں رکھنے کیخلاف ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو طاقت کے ذریعے سیاست کےمیدان سے باہر کرنے کاحامی نہیں سیاست میں شدت پسندی نہیں ہونی چاہیے، 26ویں ترامیم سے متعلق مولانا نے کہا کہ 26ویں ترامیم سے متعلق ہم نے اکیلے جنگ لڑی۔

    مدارس ایکٹ پر انھوں نے کہا کہ دینی مدارس ایکٹ سے متعلق تاخیری حربے استعمال کیے جارہےہیں، ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلیوں میں اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

    نئے انتخابات کروا کر دھاندلی کا داغ دھویا جائے، مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے مطالبہ

    انھوں نے کہا کہ اگلے سال مہنگائی مزید بڑھے گی اور جی ڈی پی کم ہوگی، ہم نے آئین، پارلیمنٹ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، ہر ایک کو آئینی دائرہ کار کے اندر رہ کر کام کرنا ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا کو افغانستان اور اسرائیل کو فلسطین میں شکست ہوئی، عالمی قوتوں کا جنگی جنون زمین بوس ہوگیا ہے۔

  • پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں چل سکتی، بیرسٹر گوہر

    پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں چل سکتی، بیرسٹر گوہر

    صوابی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں چل سکتی، بانی ملک کی خاطر بات کرناچاہتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کی بات کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی خاطر بات کرنا چاہتا ہوں، ہم سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہتے تھے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پاک فوج کی قربانیوں کا برملا اعتراف کرتے ہیں، جمہوریت تب ہوگی جب عدلیہ آزاد ہوگی، سیاسی مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئے ہم نے کمیٹی بنائی لیکن کچھ نہیں ہوا۔

    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی نے کہا کہ ادارے اورعوام میں خلیج نہیں پڑنی چاہیے۔

    جلسے سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ملک کےلیے دانشمندانہ فیصلے کرنے ہونگے، لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، دریں اثنا پی ٹی آئی کے جلسے میں قرارداد بھی منظور کی گئی۔

  • بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟ پارٹی رہنما نے بتا دیا

    بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟ پارٹی رہنما نے بتا دیا

    بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط تحریر کیا اس کی کیا وجہ تھی پارٹی کے ایک رہنما نے بتا دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط اس لیے لکھا کہ ہے وہ قومی لیڈر کے طور ملک کی صورتحال سے پریشان ہیں اور انہوں نے اپنے خط میں پاکستان کی موجودہ صورتحال کا پورا جائزہ پیش کیا ہے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ 2 سال سے مسلسل سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک پیچھے ہی جا رہا ہے۔ اس وقت ملک کو کوئی سسٹم آگے لے کر جا سکتا ہے تو وہ جمہوریت ہے۔ معاملات اس نہج پر پہنچ جائیں تو پھر خاموش رہنا ٹھیک نہیں ہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔ احتجاج کے موقع پر لیڈروں اور کارکنان کو گرفتار کیا جاتا ہے اور ایسی گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج ایسے کیس میں آئے ہینِ جس میں موجود ہی نہیں تھے۔ ایسے کیسز صرف وکلا اور رہنماؤں کو مصروف رکھنے کیلیے بنائے گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-writes-letter-to-army-chief/

  • بانی پی ٹی آئی کو کہاں  منتقل کرنے کی تجویز تھی؟ علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف

    بانی پی ٹی آئی کو کہاں منتقل کرنے کی تجویز تھی؟ علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی منتقلی سے متعلق تجویز کا انکشاف کیا، جس میں بتایا بانی کو کہاں منتقل کیا جانا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کے فالورز کی قدر کرتا ہوں اور تنقید بھی برداشت کرتا ہوں ، وزیراعلیٰ ہوں میرے آفیشل رابطے ہوتے رہتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ ہمارے 4 اکتوبر کے بعد باضابطہ رابطے شروع ہوئے، تجویز تھی کہ بیٹھ کر بات ہونی چاہیے اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کربات کریں تو بہتر ہوگا۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو نتھیاگلی ، گورنر ہاؤس، بنی گالہ یا وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل کرنے کی تجویز تھی، لیکن ایسا نہیں تھا کہ بانی پی ٹی آئی خود کہیں جانا چاہتے تھے۔

    علی امین نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا بات کرنی ہے تو یہیں کریں اور ظاہرسی بات ہےبانی کےساتھ بیٹھ کرہی معاملات حل ہونے ہیں، بانی چاہتےہیں ان کی منتقلی سےپہلے ان کے کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ 26 نومبرسے بانی کی منتقلی کیلئے 80 فیصد معاملات طے ہوگئے تھے اور 26 نومبر کے بعد بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کیلئے 90 فیصد تک پہنچ گیا تھا، مجھ سمیت دیگرلوگ بھی بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کیلئے کام کر رہےہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کےبغیروہاں سے کوئی بات نہیں کرتا، معاملات طےکرنےکیلئےبانی پی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ سے ملوں گا۔

  • ’بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکرمیں پاکستان کا نقصان کیا جارہا ہے‘

    ’بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکرمیں پاکستان کا نقصان کیا جارہا ہے‘

    سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکر میں پاکستان کا نقصان کیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بانی پی پی ٹی آئی کو مائنس کرنا چاہتی ہے لیکن وہ نہیں ہورہے، مارچ تک عالمی دباؤ نہیں بنتا تو موجودہ سسٹم مزید تباہی کی طرف جائیگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا، میڈیا اور عدلیہ کو قانون سازی کرکے مینج کرلیا گیا، مکمل کنٹرول کی کوشش کی گئی ہے جس پرمارچ تک دباؤ آیا تو الگ بات ہے۔

    مارچ تک عالمی دباؤ نہیں آیا تو پھر معاملات کو آگے بڑھایا جائےگا، متنازع پیکا ایکٹ میں آئی اوز کو جو اختیارات دیے گئے وہ تباہ کن ہیں، متنازع پیکا ایکٹ میں 3 سال قید کی سزا بھی بہت زیادہ رکھی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ پر یورپی یونین بھی اب تک خاموش ہے، امریکا سے بھی متنازع پیکا ایکٹ پر اب تک دباؤ نہیں آیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اصول بےنظیر بھٹو شہید کیساتھ دفن ہوگئے ہیں، آصف زرداری کے ہوتے ہوئے ایسے ہی رویے کی امید تھی۔

  • علی امین گنڈا پور کی  بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں  اہم ملاقات؟  اندرونی کہانی سامنے آگئی

    علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

    راولپنڈی : وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندورنی کہاںی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر بطور وزیراعلی کے پی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے اقدام کو سراہا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سےملکرمشترکہ حکمت عملی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کی تعریف کی اور گورننس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

    گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپورکی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی تھی ، جس میں حکومتی اور پارٹی امور سمیت جنید اکبر کی تعیناتی سے متعلق بات چیت کی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےسیاسی جماعتوں سےرابطوں میں تیزی کی ہدایت کی ، دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات تین گھنٹہ جاری رہی۔

    عمران خان سے متعلق خبریں

  • بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کیوں نہیں کرائی جاتی؟ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتا دیا

    بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کیوں نہیں کرائی جاتی؟ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتا دیا

    بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیرون ملک مقیم بیٹوں سے فون پر بات کیوں نہیں کرائی جاتی اس حوالے سے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے معالج اور اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے متعلق درخواست کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی جب کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ غفور انجم اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے استفسار کیا کہ آپ درخواست گزار کو کیا سہولتیں فراہم کر رہے ہیں؟ سپرنٹنڈنٹ جیل غفور انجم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو کٹیگری بی کے تحت تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    سپرنٹنڈنٹ جیل نے مزید بتایا کہ عمران خان کو ٹی وی، نیوز پیپر کی سہولت اور ایک باورچی بھی دیا گیا ہے۔ انہیں ہفتے میں دو بار ملاقات کی اجازت ہے، لیکن ہم تین سے چار بار بھی کرا دیتے ہیں۔ سزا ہونے سے قبل بشریٰ بی بی کو ان سے ملوایا جاتا تھا، اب سزا کے بعد بھی ملاقات کرا دیں گے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں سے فون کال پر بات کرانے کی درخواست بھی کی ہے، اس حوالے سے کیا ہوا؟

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ ہمارے پاس دیگر ممالک کے 25 قیدی بھی موجود ہیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک کالز کرنے کی اجازت دی جائے تو دیگر قیدی اعتراض اور عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں۔ جیل رولز اور حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کالز کی اجازت بھی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی قیدی کی بیرون ملک بات کرائیں گئے تو ایک ٹرینڈ سیٹ ہو جائے گا۔ جب قیدی آتا ہے تو اسکو ایک کوڈ دیا جاتا ہے، جس سے وہ فون کال کر سکتا ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں تواتر سے ہو رہی ہیں، تاہم جب ٹرائل آئے تو ملاقات ملتوی ہو جاتی ہے۔ پھر ان کے بھی مسائل ہیں کہ ملاقات کے لیے لوگ بہت اور ملنے والا صرف ایک ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ میں اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہتا۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان سے پرائیویٹ ڈاکٹرز کو بھی ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے آگاہ کیا کہ اڈیالہ جیل میں صحت کی سہولتیں سب سے بہترین ہیں اور ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کرتے ہیں۔

    فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو 6 اخبارات پڑھنے کی اجازت ہے، لیکن صرف دو اخبارات دیے گئے ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دو اخبارات پڑھنے کے ساتھ 16 ٹی وی چینلز دیکھتے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولتوں کی درخواست نمٹا دی۔

  • بانی پی ٹی آئی  کا کے پی کے کرپٹ وزرا کو فارغ کرنے کا حکم

    بانی پی ٹی آئی کا کے پی کے کرپٹ وزرا کو فارغ کرنے کا حکم

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان  کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے کرپٹ وزرا کو فارغ کرنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے ہدایت دی ہے صوبے میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے، جو وزرا کرپشن میں ملوث ہیں انہیں فارغ کیا جائے۔

    سینئر رہنما نے پارٹی کے بانی سے ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت کی تردید کی۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران صوبائی صدارت کے لیے رائے مانگی تو جنید اکبرکا نام تجویزکیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی کے صوبائی ڈھانچے میں کوئی بھی تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید پر ہے۔

    بدعنوانی کے الزامات کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے، عاطف خان نے کہا کہ بانی نے ان دعووں کی تصدیق کی اہمیت پر زور دیا۔

    سابق وزیر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ اگر وزراء کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے تو انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا‘۔

    یاد رہے ہفتے کے روز بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو کے پی کی صدارت سے ہٹاتے ہوئے جنید اکبر کو عہدہ دے دیا تھا۔

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ "گنڈا پور اطمینان سے اپنی پارٹی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، ان کی درخواست پر پی ٹی آئی کے بانی نے انہیں پارٹی آفس سے فارغ کر دیا ہے۔”