Tag: بانی پی ٹی آئی

  • بانی پی ٹی آئی  کا اپنا کیس انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن میں لے جانے کا فیصلہ

    بانی پی ٹی آئی کا اپنا کیس انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن میں لے جانے کا فیصلہ

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنا کیس انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کواپنےبچوں سےبات نہیں کرنےدیتے، ان کومعالج سےنہیں ملنےدیتے، ان کیساتھ یہ رویہ ٹارچرکےزمرےمیں آتا ہے۔

    علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جوچیزمانگتےہیں وہ نہیں دیتے، کوئی عدالت ہماراکیس پٹیشن سننےکوتیارنہیں، بانی پی ٹی آئی نےکہاہےاب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں، اب اپناکیس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن لیکرجائیں گے.

    انھوں نے بتایا کہ ہماری فیملی کودھمکیاں دی جاتی ہیں وارننگ آتی ہیں، ہماری فیملی نےایک ذمہ داری اٹھائی ہے، ہم سےکہاگیا’’اے آئی‘‘سےبنائی گئی ویڈیونکال لیں گے.

    عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ آج جیل حکام نےاندر نہیں جانے دے دیاتو ہم احتجاجاً اندر پیدل چلے گئے، جیل حکام کی جانب سے کہا کہ ڈاکٹر عظمیٰ کو اندر بھیج دیں اور مجھے نہیں ، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مجھے اندر بلایا گیا.

    انھوں نے بتایا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں کیا سزا ہونی ہے ان کو پہلے ہی پتہ ہے، بانی پی ٹی آئی بچوں کو مفت تعلیم دے رہا تھا یہ اس کا جرم ہے.

    مذاکرات کے حوالے سے علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین نے کہا بانی پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیا ہےشاید اس لئےمذاکرات رک گئے، جب یہ کچھ کرنا چاہتےہیں تو صبح 7بجے جیل بھی کھل جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے باہر آنا ہوا تو انشااللہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا یہ جو کیس ہائی کورٹ میں جائے گا، ساری دنیا کو پتہ چلے گا یہ کتنا بڑا مذاق ہے توکیسے جیل میں رکھ سکتے ہیں.

    صحافی نے سوال کیا کیا مذاکرات کے تھرو بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آ رہے تو علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ نہیں بانی پی ٹی آئی ان کیسز سے بری ہوں گے ، بانی پی ٹی آئی نے آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ کیسز کا سامنا کروں گا ، ساری قوم اور ہم نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے.

    بانی کی بہن نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو اپوائنٹ کیا انہوں نےوہی کہنا ہے جو بانی کہیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات سےجیل حکام نے صبح ہی منع کر دیا تھا، یہ پارٹی صرف بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کے قبضے میں نہیں۔

    عمران خان سے متعلق خبریں

  • بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، بیرسٹر سیف

    بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، بیرسٹر سیف

    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہو گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں۔ مریم نواز بانی پی ٹی آئی بننے کی ناکام کوشش کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے لندن منتقل ہو رہا ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کے پی قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

    انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو لیڈر سر درد کے علاج کے لیے بھی لندن جاتا ہو تو وہ عوام کے لیے کیا کرے گا؟

    واضح رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز سرگودھا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ آپ مکافات عمل بھگت رہے ہیں، یہ کیسی سیاست ہے فوجی اگر ساتھ ہیں تو بہت اچھے اگر ساتھ نہیں تو انہیں گولیاں مار کر شہید کردو اور وردیوں کو ڈنڈوں پر ٹانگ دو۔

  • مطالبات پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط بھی کرائے جائیں گے: اعجاز الحق

    مطالبات پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط بھی کرائے جائیں گے: اعجاز الحق

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اعجازالحق نے کہا ہے کہ جو پی ٹی آئی کی جانب سے جو مطالبات ہونگے ہوسکتا ہے ان پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط بھی کرائے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے اے آر وائی نیوز کے شو ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو میں کہا کہ مثبت انداز میں مذاکرات ہوں تو نتیجہ نکل ہی آتا ہے۔

    رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی اعجازالحق کہتے ہیں کہ دونوں طرف سے بمباری بند ہونی چاہیے، مذاکرات سنجیدہ ماحول میں ہونے چاہیئں، تب ہی مثبت نتیجہ نکل سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسے مطالبات سامنے رکھیں جو پورے نہ ہوسکیں تو ٹھیک نہیں اس سے عوام میں تاثر جائیگا کہ کون مذاکرات چاہ رہا ہے اور کون خراب کررہا ہے۔

    اعجازالحق نے کہا کہ تحریری مطالبات سامنے آئیں تو پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا اور پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مطالبات تحریری طور پر دیے جائیں گے جو کہ ایک اچھی چیز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سےکبھی مطالبات سامنے نہیں آتے، حکومت نے دیکھنا ہے پی ٹی آئی کے مطالبات کیا ہیں، ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے مقدمات کو ختم کرنا حکومت کا اختیار نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا الزام ہے حکومتی کمیٹی بااختیار نہیں ہے تو اگر حکومتی کمیٹی کے پاس اختیار نہیں تو پی ٹی آئی کمیٹی کے پاس بھی تو اختیار نہیں ہے۔

    اعجازالحق نے مزید کہا کہ جو بھی مطالبات سامنے آئیں گے پھر حکومت سے اختیارات لئے جائینگے اور پی ٹی آئی کی جانب سے جو مطالبات ہونگے ہوسکتا ہے ان پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط بھی کرائے جائیں۔

    اعجازالحق نے مزید کہا کہ دونوں طرف سے بیان کی بمباری بند ہونی چاہیے، مذاکرات سنجیدہ ماحول میں ہوں، دونوں جانب سے نرم رویہ رکھا جائیگا تو بات چیت آگے بڑھے گی، ایک دو دن تاخیر ہونے پر پریس کانفرنس کرنے کا مقصد سنجیدہ نہ ہونا ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بے مقصد پریس کانفرنس کی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو انتظار کرنا چاہیے، بانی سے ملاقات میں ہفتہ بھی لگ سکتا تھا انہیں سمجھنا ہوگا کہ گاڑی کہیں جا نہیں رہی ہے اسٹیشن پر ہی کھڑی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی نے  کمیٹی  کو تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی

    بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نے  کمیٹی کو تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی اور کہا اس بار ملاقات نہ ہوئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی ہے ، ان کی ہدایت پر مطالبات تحریری طور پر دیں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دونوں مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دی اور کہا مذاکرات کیلئے ایک اور نشست ہوناضروری ہے، اس بار ملاقات نہ ہوئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

    ڈیل سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کسی ڈیل کیلئےنہیں ملک اور قوم کے لیے کررہے ہیں۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی اب تک عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ تیسری میٹنگ تب ہوگی جب بانی سے ملنے دیں گے جبکہ عمر ایوب نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ بانی سے آزادانہ ماحول میں ملاقات کرائی جائے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دوسری میٹنگ کے بعد واضح طور پر عمران خان سے ملاقات کی اہمیت کا بتایا گیا تھا، مذاکراتی ٹیم کے لیے بانی سے بغیرملاقات کوئی قدم اٹھانا ممکن نہیں ہے۔

  • ’’بانی پی ٹی آئی کو رہائی کی پیشکش‘‘ اسد قیصر نے کیا کہا؟

    ’’بانی پی ٹی آئی کو رہائی کی پیشکش‘‘ اسد قیصر نے کیا کہا؟

    اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو رہائی کی آفر ہوئی یا نہیں اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بتا دیا۔

    اس وقت ملک میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کے لیے آفرز سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے جب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا دوٹوک جواب دیا۔

    اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کی آفر کی تھی۔ اس پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دوٹوک جواب دیا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے مذاکرات اس لیے ڈیڈ لاک کا شکار ہوئے کیونکہ اب تک ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ جب تک ان سے ملاقات نہیں ہوگی، تب تک بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سنجیدگی دکھائے اور جلد از جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کے ٹرائل کیسے ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، جہاں ہم اپنا موقف رکھیں گے کہ آپ عوام کے لیے انصاف کے دروازے بند کر رہے ہیں۔ اس وقت عوام کو کوئی امید ہے تو عدالتوں سے ہے، اگر انصاف کے دروازے بند کر دیں گے تو عوام کہاں جائیں گے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی آئین اور قانون نہیں ہے۔ اسمبلیوں میں فارم 47 کی حکومت بیٹھی ہے جو عوام کی ترجمانی نہیں کرتی اور اسمبلیوں سے عوامی مفاد کے خلاف قانون سازی ہو رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rana-sana-ullah-program-khabar/

  • مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آرہے ہیں، حامد رضا

    مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آرہے ہیں، حامد رضا

    پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان حامد رضا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں بانی جیل سے باہر آرہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف قائم تمام مقدمات میں بری یا ضمانتیں ہوچکی ہیں، انہیں مزید جعلی مقدمات میں زیادہ دیر تک جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ آج ہماری بانی سے ملاقات کرائی جارہی ہے۔ خواجہ آصف کے بیان سے لگتا ہے ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے

    خواجہ آصف دو روز پہلے تک کہتے تھے کہ مذاکرات ہونے ہی نہیں چاہئیں، اب کہتے ہیں اگر خدانخواستہ مذاکرات ناکام ہوگئے، شکر ہے کہ خواجہ آصف حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں نہیں ہیں،ورنہ پہلی میٹنگ ہی ناکام ہوجاتی۔

    انہوں نے کہا کہ دو ڈھائی سال سے یہ کہا جاتا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر کاٹا لگ گیا ہے یا پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے، یہ بھی کہاجاتا تھا کہ ہم میں سے کچھ لوگ تو پاکستان میں بھی نہیں رہیں گے۔

    صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آج یہ وقت آگیا ہے کہ ان ہی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کی جارہی ہے، ہمارا مؤقف تھا کہ حکومت کے پاس فیصلہ سازی کا اختیار نہیں، حکومت نے باور کرایا ہے کہ ان کےپاس فیصلہ سازی کا اختیار ہے۔

    مذاکرات سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے حکومت کے سامنے2مطالبات رکھ دیئے ہیں، تناؤ برقرار رہے گا تو ہم پھر احتجاجی تحریک کی طرف جائیں گے۔

    وزیر اعظم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مختلف محاذوں پر لڑنا پڑرہا ہے اس لیے انہیں بہت وسوسے آرہے ہیں، ان کو ڈر ہے کہ کہیں ان کے بھائی دوبارہ ’مجھے کیوں نکالا‘ نہ کہہ دیں۔

    ہمارے مطالبات سنجیدہ ہیں، حکومت چاہے تو2،3ملاقاتوں میں مسئلے کا حل نکل سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرادی جاتی ہے تو تحریری مطالبات دے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ان کی خواہش کے برعکس ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔

  • 190ملین پاؤنڈ کیس: پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا، 20ارب منافع کمایا گیا،فیصل چوہدری

    190ملین پاؤنڈ کیس: پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا، 20ارب منافع کمایا گیا،فیصل چوہدری

    فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا جس پر 20 ارب منافع بھی کمایا گیا۔

    اے آر وائی کے پروگرام دی رپورٹرز میں اظہار خیال کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں کچھ نہیں اسی لیے فیصلے میں تاخیر کی جارہی ہے، پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا جس پر 20 ارب منافع بھی کمایا گیا، رقم سے متعلق ثابت نہیں کیا جاسکتا کہ اس سے حکومت کو نقصان ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ نقصان کے بجائے رقم پر 20 ارب روپے کا منافع کمایا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر ایک دھیلے کا بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

    فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے رقم سے ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں اٹھایا، حکمران جماعت میں ایک طبقہ ہے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، خواجہ آصف، طلال چوہدری جیسے لوگ مذاکرات کی کامیابی نہیں چاہتے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک میں عدم استحکام کیلئے ہی آئے ہیں، جو کہتے تھے ’’ساڈی گل ہوگئی اے‘‘ وہ کیسے مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔

    فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کمیٹی واضح کہہ چکی ہے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی؟

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہونی چاہیے، جیل انتظامیہ حکومت کے ماتحت ہے رسائی دے سکتی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، فواد چوہدری

    بانی پی ٹی آئی کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی فارمولے کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہو ہی جائے گی کیونکہ ان کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں اور کسی فارمولے کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہو ہی جائے گی۔

    سابق وفاقی وزیر سیاسی استحکام کے لیے نئے انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، اب نئے الیکشن کے لیے عمران خان سے کتنا وقت لینا ہے، یہ ایک سوال ہے۔ تاہم انتخابی عمل میں تمام جماعتوں کو برابری سطح پر شمولیت دینا پڑے گی۔ تمام جماعتیں نئے انتخابات میں حصہ لیں اور پھر عوام جو مرضی فیصلہ کریں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک کے مجموعی طور پر سیاسی تناؤ کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور عمران خان کی سیاست میں شمولیت کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ہر حال میں سیاست میں شامل کرنا پڑے گا۔ ان کے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے لوگوں کو معافی اور عدالتی کارروائی سے کارکنان کو رہائی ملی۔ پی ٹی آئی کے 400 کارکنان کی رہائی جیسے اقدام سے ٹمپریچر نیچے آیا ہے اور اس کا فائدہ پاکستان کی سیاست کو ہوگا۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کا سیکریٹریٹ کھول دیا گیا ہے جب کہ مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے جیل میں جلد ملاقات ہونے جا رہی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے دو سال سے پاکستان میں سیاسی کشمکش چل رہی ہے۔ تحریک انصاف انقلاب نہ لا سکی جب حکومت اور اسٹبلشمنٹ سے بانی پی ٹی سنبھالا نہ گیا۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں سیاست منجمد ہوچکی ہے۔ ایسے میں حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات سے سیاسی ہلچل پیدا ہوئی ہے۔

    فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں جماعتوں میں ایسے انتہا پسند عناصر ہیں، جو مذاکرات کو کامیاب ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے۔ یہ عناصر ایک مکمل فتح کی تلاش میں ہیں اور ان سے مذاکرات کو یقینی طور پر خطرات لاحق ہیں۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کل فیصلہ سنانا تھا تاہم ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائیگا۔

    واضح رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔

  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی، کمیٹی ملاقات میں مطالبات سے متعلق مشاورت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی آج اڈیالہ جیل نہ پہنچی تو پھر پیر یا منگل کو ملاقات کاامکان ہے، مذاکراتی کمیٹی مطالبات سے متعلق عمران خان سے مشاورت کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی بھی ملاقات کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے، ہفتے یا پیر کو  کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری ہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سےمنفی تاثرجائے، پی ٹی آئی کل مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کرتے تو اچھا ہوتا۔