Tag: بان کی مون اور گورڈن براون

  • کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، سرتاج عزیز

    کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، سرتاج عزیز

    کراچی: وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیرپراخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکیا ہے،پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اورعالمی قدروں اور اصولوں کا احترام کرتا ہے،  مشیرخارجہ نے کہا کہ حکومت جموری انداز میں کام کررہی ہے، مسائل کا حل مستحکم جمہوریت سے ہی نکالا جا سکتا ہے۔

  • ایل او سی کشیدگی، سرتاج عزیز کا بانکی مون سے ٹیلی فونک رابطہ

    ایل او سی کشیدگی، سرتاج عزیز کا بانکی مون سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: پاکستان کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے متعلق فون کیا اور ان کو فائرنگ سے ہو نے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انھوں نے بان کی مون کو لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سرتاج عزیزنے بان کی مون کو بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ اوراس سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔

    سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ بھارت کو اشتعال انگیزاقدامات سے روکا جائے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم عالمی امن کو قائم رکھنے کے لئے عالمی برادری کو زور دینگے کے وہ بھارت کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    سیکرٹری جنرل بان کی مون نےلائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیے۔ مشیرِخارجہ نے اس سے پہلے گیارہ اکتوبرکو سیکرٹری جنرل کومعاملے پرخط بھی تحریرکیا تھا۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف سے بان کی مون اور گورڈن براون کی ملاقات

    وزیرِاعظم نواز شریف سے بان کی مون اور گورڈن براون کی ملاقات

    نیویارک: وزیرِاعظم نواز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اور عالمی نمائندہ برائے تعلیم گورڈن براؤن سے ملاقات کی ۔

    نیویارک میں وزیرِاعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    دوسری جانب وزیرِاعظم نواز شریف نے تعلیم کے عالمی نمائندے گورڈن براؤن سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں شرح خواندگی کے فروغ سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔