Tag: باپ

  • خوب صورت بچوں اور ڈمپلز کی وجہ کون؟ ماں یا باپ؟

    خوب صورت بچوں اور ڈمپلز کی وجہ کون؟ ماں یا باپ؟

    کچھ لوگوں کا یہ خیال رہا ہے کہ ماں جتنی خوب صورت ہوگی بچے اتنے ہی خوبصورت ہوں گے، لیکن محققین نے ایک ریسرچ اسٹڈی میں کچھ اور انکشاف کیا ہے۔

    سوال یہ تھا کہ بچوں کو خوب صورتی کس سے وراثت میں ملتی ہے؟ یعنی بچے خوبصورتی اپنی والدہ سے لیتے ہیں یا والد سے، محققین نے اس سوال کا جواب معلوم کر لیا ہے۔

    برطانیہ میں ہونے والی ایک ریسرچ اسٹڈی سے پتا چلتا ہے کہ روایتی طور پر چہرے کے پرکشش نقوش جیسے کہ مضبوط جبڑے، گال کی ہڈیاں، اور ناک نقشہ دراصل بچے کو اپنے باپ سے وراثت میں ملنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ چہرے کی ساخت اور ہڈیوں کی نشوونما سے متعلق باپ کے جینز زیادہ غالب دکھائی دیتے ہیں، اگرچہ دونوں والدین بچے کی مجموعی شکل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم والد کے جینز کا بچوں کے چہرے خد و خال کی بناوٹ میں اہم کردار ہوتا ہے۔

    جسم کیلیے وٹامن ڈی کیوں ضروری ہے؟ تحقیق میں انکشاف

    محققین کے مطابق والدہ سے آنکھوں کی بناوٹ، بال وغیرہ کی خصوصیات بچوں میں منتقل ہوتی ہیں، اور ناک کی شکل اور سائز اکثر ایسی خصوصیات ہیں جو والدین دونوں سے وراثت میں ملتی ہیں لیکن یہ بڑے پیمانے پر خیال کیا جاتا ہے کہ ناک کی شکل کے لیے غالب جینز باپ سے آنے کا زیادہ امکان ہے۔

    مثال کے طور پر اگر ایک باپ کی ناک نمایاں یا پتلی ہے، تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ اس کے بچوں میں بھی ایسی خصوصیات ہوں گی۔ جب کہ چہرے کی مجموعی ساخت، بشمول جبڑے کی شکل، گال کی ہڈیاں، اور چہرے کی لمبائی، بھی باپ سے وراثت میں ملتی ہے۔ یہ نقوش جینیات اور ہڈیوں کی ساخت کے امتزاج سے متعین ہوتی ہیں، جن کے مردانہ نسب سے گزرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

    آنکھ کی شکل اور رنگ


    اگرچہ دونوں والدین اپنے بچوں کی آنکھوں کے رنگ اور شکل میں حصہ ڈالتے ہیں، کچھ مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ آنکھوں کی شکل والد کی طرف سے آنے کا زیادہ امکان ہے۔ اسی طرح، آنکھوں کا مخصوص رنگ دونوں کے مختلف جینز سے متاثر ہو سکتا ہے، لیکن سبز یا نیلی آنکھوں جیسے مخصوص رنگ اکثر پدرانہ جینیات سے وابستہ ہوتے ہیں۔

    جلد کا رنگ


    کسی فرد کی جلد کا رنگ اس کی جلد میں موجود میلانین کی مقدار اور قسم سے طے ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر قبول کیا جاتا ہے کہ جلد کا رنگ والدین دونوں سے متاثر ہوتا ہے، لیکن کچھ تغیرات یا رنگت، جیسے کہ صاف یا سیاہ جلد، والد کے جینز سے آنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

    ڈمپل


    ڈمپل وہ پیارے چھوٹے گھڑے ہوتے ہیں جو مسکرانے کے وقت ظاہر ہوتے ہیں، یہ چہرے کی ایک دل کش خصوصیت ہے جو اکثر باپوں سے وراثت میں ملتی ہے۔ اگر کسی باپ کے پاس ڈمپل ہیں تو اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ اس کے بچوں میں بھی ڈمپل ہوں گے۔

  • نشے کا عادی باپ جوئے میں 2 کمسن بچے ہار گیا

    نشے کا عادی باپ جوئے میں 2 کمسن بچے ہار گیا

    خانیوال (18 جولائی 2025): نشہ کیسے گھر اجاڑتا ہے اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ نشے اور جوئے کی لت کا شکار باپ جوئے میں اپنے دو بچے ہار گیا۔

    نشہ ایسی لت ہے جو انسان کے ہوش و حواس چھین لیتا اور اپنے پرائے کی تمیز بھلا دیتا ہے۔ اسی لیے اسلام میں نشے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ ایک نشے کے عادی اور جوئے کی لت کا شکار باپ جوئے میں اپنے دو بچے ہار گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ دلخراش واقعہ پنجاب کے علاقہ خانیوال میں پیش آیا۔ جہاں اختر نامی شخص جو نشئی ہونے کے ساتھ جوئے کی لت کا عادی بھی تھا۔ اس شقی القلب کو جب جوئے میں لگانے کے لیے رقم نہ ملی تو اپنے دو کمسن بچوں کی بازی لگا کر انہیں جوئے میں ہار دیا۔

    بچوں سے محروم ہونے والی مظلوم ماں نے بتایا کہ کچھ لوگ اس کے بچے لینے آئے اور بتایا کہ اس کا شوہر جوئے میں ان بچوں کو ہار چکا ہے۔ میرے مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر وہ لوگ دھمکیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئے۔

    خاتون نے بتایا کہ صورتحال سے آگاہ کر کے اپنے والد کو بلایا تو شوہر نشے کی حالت میں گھر آیا۔ مجھ پر تشدد کر کے میرے بچے 3 سالہ عبدالرحمان اور 5 سالہ فیضان کو چھین کر لے گیا۔ ساتھ ہی ہمیں بھی گھر سے نکال دیا۔

    مظلوم ماں نے بچوں کی بازیابی کے لیے متعلقہ تھانے پہنچی اور درخواست دی تو پولیس حکام نے مبینہ طور پر رشوت طلب کی۔

    بچوں کے ماموں نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کی بازیابی کے لیے تھانہ کہنہ میں درخواست دی تو تھانیدار رشوت طلب کر رہا ہے۔

    بچوں کی والدہ اور ماموں نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو شرابی اور جواری لوگوں کے قبضہ سے بازیاب کرایا جائے۔

  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کرڈالا

    ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کرڈالا

    راولپنڈی : ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ روات کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گزشتہ روزپیش آیا تاہم ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ابتدائی طور پر اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے۔

    مزید پڑھیں : باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا

    تاہم تفتیش کے دوران، پولیس کو ایسے شواہد ملے جو خودکشی کے بیانیے سے متصادم تھے اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اخلاق نے بیٹی مہک کو موبائل سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا، بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا تو اخلاق نے طیش میں آکر گولی مار کر قتل کردیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جو تاحال فرار ہے۔

  • پسند کی شادی کی خواہش، باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کرڈالا

    پسند کی شادی کی خواہش، باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کرڈالا

    لاہور: باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر  اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کرڈالا اور گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا،یہ واقعہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر ملزم عمر نے بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے جب کہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    بعد ازاں رائیونڈ میں بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا۔

    مزید پڑھیں : پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    یاد رہے رواں سال جنوری میں اوکاڑہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی، کالر نے بتایا بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔

    جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت بچالیا اور لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

  • سیاسی بالادستی کیلیے بیٹی نے شوہر کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر ڈالا!

    سیاسی بالادستی کیلیے بیٹی نے شوہر کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر ڈالا!

    سیاسی بالادستی کیلیے سنگ دل بیٹی نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر باپ اور سینئر کانگریس رہنما کو قتل کر دیا۔

    زن، زر اور زمین کے لیے خون سفید ہوتے اور رشتہ داروں کا ایک دوسرے کا خون بہاتے تو سنا اور پڑھا تھا تاہم پہلی بار سیاسی بالادستی کے لیے ایک شقی القلب بیٹی نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر باپ کو ہی قتل کر دیا۔

    قتل کا یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے سوریاپٹ ضلع میں پیش آیا جہاں سیاسی بالادستی کی لڑائی میں بیٹی نے اپنے باپ کا ہی خون بہا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق میریل گاؤں میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور ساق سرپنچ چکریا گوڑ کو بے دردی سے قتل کر دیا اور جب تحقیقات کی گئیں تو اس قتل کے پیچھے مقتول کی بیٹی اور داماد کا ہاتھ سامنے آیا۔

    رپورٹ کے مطابق قتل کی واردات 17 مارچ کو ہوئی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد چکریا گوڑ کی بیٹی، داماد سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چکریا گوڑ کو گاؤں میں سیاسی اثر ورسوخ کے حصول کے لیے قتل کیا گیا۔ مقتول کے داماد نے ہی اپنے سسر کو اپنے سیاسی حریف کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا تھا اور باقاعدہ منصوبہ بند سازش کے تحت یہ واردات انجام دی گئی۔

    گاؤں میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے نتیجے میں اس نے اپنی اہلیہ (چکریا گوڑ کی بیٹی) اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

    مقتول چکریا گوڑ گزشتہ 30 سالوں سے گاؤں کی سیاست میں سرگرم تھے۔ وہ سرپنچ اور کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیئرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔

  • ناخلف بیٹے نے سر عام باپ کو قتل کر ڈالا

    ناخلف بیٹے نے سر عام باپ کو قتل کر ڈالا

    ناخلف بیٹے نے دن دہاڑے اور سرعام اپنے باپ کو چھری سے پے در پے وار کر کے بے دردی سے قتل کر ڈالا۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں گوڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود کے دوران ناخلف بیٹے نے چھرے کے پے درپے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا۔

    پولیس نے قاتل بیٹے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گزشتہ روز سائی کمار نے اپنے باپ پر چاقو کے 10 سے 15 وار کیے تھے۔

    اہل علاقہ موگیلی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے گئے تاہم وہ دوران علاج چل بسا۔

    پولیس کے مطابق 25 سالہ سائی کمار نے اپنے باپ موگیلی کی جان جائیداد کے تنازع کی وجہ سے لی۔

    https://urdu.arynews.tv/an-8-year-old-boy-who-came-to-visit-his-aunt-died/

  • باپ نے  فائرنگ کرکے اپنے 4 سالہ بیٹے کو قتل کر ڈالا

    باپ نے فائرنگ کرکے اپنے 4 سالہ بیٹے کو قتل کر ڈالا

    ڈسکہ : باپ نے بیوی سے جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے 4 سالہ بیٹے کو قتل کردیا تاہم پولیس نے باپ کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں باپ نے گھریلوجھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے اپنے چار سال کے بیٹے کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پرشوہر نے گولی چلائی، بیوی نے خاوند کو بچانے کے لیے نامعلوم افراد پرقتل کا مقدمہ درج کرایا۔

    پولیس نے تفتیش کے دوران شک پڑنے پر کچا چٹھہ کھول دیا اور باپ کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے سعودآباد میں سفاک باپ نے کمسن بچے کو قتل کردیا تھا، پولیس نے بتایا کہ یہ ہولناک واقعہ اگست کو پیش آیا، ملزم عامر نے بچے امان کو تشدد کرکے قتل کیا ، بعد ازاں ملزم عامر کو سعود آباد انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

  • دل دہلا دینے والا واقعہ ، سفاک بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا

    دل دہلا دینے والا واقعہ ، سفاک بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا

    گوجرانوالہ : بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا تاہم پولیس نے دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں دوبیٹیوں نے والد کو رسیوں سے باندھ کرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔

    آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑگیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    مقدمہ میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے، مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں ، جن سے بارہ بچے ہیں جبکہ پہلی بیوی وفات پا چکی ہے۔

    مقتول دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا، پولیس نے ملزمہ 16 سالہ انعم اور بارہ سالہ یشفہ نے پولیس حراست میں لیاہے جنہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

    مزید پڑھیں : جائیداد کیلئے باپ کو قتل کرنیوالا بیٹا گرفتار

    پولیس نے دونوں بیٹیوں کے حوالہ سے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ والد نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    یاد رہے کراچی میں ایک واقعے نے بیٹے نے دوست کیساتھ مل کر جائیداد کیلئے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تاہم بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • جائیداد تنازع پر باپ نے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا

    جائیداد تنازع پر باپ نے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا

    کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں غلام شبیر نامی شخص نے فائرنگ کرکے سگے بیٹے عابد اور بہو نسرین کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول جوڑے کے درمیان جائیداد کے معاملے اور دیگر خاندانی تنازعات کے حوالے سے جھگڑا چلا آرہا تھا۔

    مقتولین عابد اور نسرین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی، واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی سرور شہید میں درج کیا لیا گیا اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • وائرل ویڈیو: باپ نے اپنی بچی کو کینگرو کے دل دہلا دینے والے حملے سے کیسے بچایا؟

    وائرل ویڈیو: باپ نے اپنی بچی کو کینگرو کے دل دہلا دینے والے حملے سے کیسے بچایا؟

    ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک باپ اپنی بچی کو کینگرو کے دل دہلا دینے والے حملے سے بچاتا ہے۔

    یہ 15 جون کو آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز کے ایک واقعے کا ذکر ہے جب گھر کے عقبی حصے میں کھیلتی معصوم بچی پر اچانک کینگرو نے حملہ کر دیا، اس واقعے کو گھر میں لگے سیکیورٹی کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 سالہ معصوم بچی خوشی خوشی گھر کے عقبی حصے میں کھیل کود رہی ہے، جب اچانک ایک کینگرو نے دوڑتے ہوئے آ کر اس پر چھلانگ لگا دی اور اسے گرا دیا۔

    بچی کی خوش قسمتی تھی اس کے باپ نے بر وقت دیکھ لیا، وہ اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے کینگرو کی طرف دوڑے اور ہاتھ میں پکڑی کوئی شے اسے مارنے کی کوشش کی۔

    باپ کو آتا دیکھ کر کینگرو نے بچی کو چھوڑا اور بھاگ گیا، اس واقعے میں بچی کو معمولی زخم آئے۔ ویڈیو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کیوں کہ کینگرو نے بہت وحشیانہ انداز میں بچی پر حملہ کر دیا تھا، اور بچی کے گرنے کے بعد بھی اس پر حملہ آور ہو رہا تھا، لیکن عین وقت پر باپ نے دوڑتے ہوئے آ کر اس خوف ناک حملے سے اسے بچا لیا۔