Tag: باپ بیٹا

  • باپ بیٹا سیوریج کے کنویں میں گر گئے، افسوس ناک واقعہ

    باپ بیٹا سیوریج کے کنویں میں گر گئے، افسوس ناک واقعہ

    احمد پورشرقیہ: ضلع بہاولپور کے شہر احمد پورشرقیہ میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں باپ بیٹا سیوریج کے گہرے کنویں میں گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق احمد پورشرقیہ کے نواحی علاقے بستی بھٹیاں میں سیوریج کے کنویں میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، ریسکیو حکام نے بتایا بیٹا کنویں میں گرا تو باپ بچانے کے لیے کنویں میں کود گیا۔

    ریسکیو ٹیم نے کنویں سے باپ اور بیٹے کی لاشیں نکال لی ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ محمد قاسم اور 30 سالہ محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق سیوریج کا کنواں گھر کے باہر کھودا گیا تھا، بیٹا اس کی کم زور چھت پر کھڑا تھا کہ وہ اچانک ڈھ گئی، بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔


    کراچی: کرکٹ کھیلتے ہوئے 2 بچے کنویں میں گر کر جاں بحق


    ریسکیو حکام کے مطابق باپ اور بیٹا کنویں میں دھنس کر دم توڑ گئے، ریسکیو ٹیم نے لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں کراچی کے علاقے گارڈن میں 2 بچے کنویں میں گر گئے تھے، جنھیں بچانے کے لیے اندر جانے والے نوجوان سمیت دونوں بچے جاں بحق ہو گئے تھے، پولیس کے مطابق بچے کنویں پر رکھے ڈھکن پر اچھل کود کر رہے تھے کہ اچانک ڈھکن ٹوٹ گیا، کنویں کے اندر پانی موجود نہیں تھا۔

  • گڈانی کے ساحلی مقام پر پکنک مناتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے

    گڈانی کے ساحلی مقام پر پکنک مناتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے

    کراچی : گڈانی کے ساحلی مقام پر پکنک مناتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے ، بیٹا پانی کی لہروں میں ڈوبنے لگا تو باپ کی بچانے کی کوشش میں دونوں موت کے منہ میں چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گڈانی کے ساحلی مقام پر پکنک منانے آنے والے باپ بیٹا ڈوب گئے، دونوں کی لاشیں نکال لی گئی۔

    ریسکیو حکام نے گڈانی کے ساحل پر بیٹا پانی کی لہروں میں ڈوبنے لگا تو باپ نے بچانے کی کوشش کی، اس دوران دونوں ہی سمندر کی تیز لہروں میں ڈوب گئے۔

    جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر نکالا ، دونوں ڈوبنے سے ہی انتقال کر گئے تھے۔

    متوفی رکشہ ڈرائیور اور معذور تھا، جو اپنے گھر والوں کو پکنک منانے کے لیے گڈانی لے کر گیا تھا تاہم دونوں کی لاشوں کو قصبہ کالونی منتقل کردیا گیا ہے۔

    جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کریم شاہ اور بیٹے کی شناخت عبید شاہ ساکن نیول کراچی سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا ، جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق شہری کی شناخت 22سالہ زین کے نام سے ہوئی ہے۔

  • افطاری خرید کر گھر لوٹنے والے باپ بیٹا حادثے میں جاں بحق

    افطاری خرید کر گھر لوٹنے والے باپ بیٹا حادثے میں جاں بحق

    بھارت کے تلنگا نہ کریم نگر میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، افطاری کی خریداری کے بعد گھر واپس لوٹنے والے باپ بیٹا ٹریفک حادثے میں اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے باپ اور بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

    رپورٹس کے مطابق شنکراپٹنم منڈل کے مکتا گاؤں کے رہنے والے 37 سالہ شیخ عظیم اور ان کا بیٹا 12 سالہ رحمان جمعہ کے روز افطاری کے لیے ضروری سامان خریدنے کے لئے گئے تھے۔

    خریداری کے بعد جب وہ گھر کے لئے واپس جانے لگے تو راستے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر ماردی۔ حادثے میں دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    ریسکیو حکام نے دونوں کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    اس سے قبل بولیویا میں 2مسافر بسوں میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثے میں 37 افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔

    یہ حادثہ ہفتے کی صبح جنوب مغربی شہر اویونی سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    مقامی حکام نے بتایا کہ اویونی اورکولچانی شہروں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کی شکار ایک بس کے مسافر پوٹوسی شہر میں کارنیول میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

    چنیوٹ : بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم ، 7 افراد جاں بحق ،10 شدید زخمی

    ایک رپورٹ کے مطابق بولیویا میں ٹریفک حادثات میں سالانہ تقریباً 1400 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔

  • میرے بیٹے کو پھانسی دی جائے، باپ کا مطالبہ

    میرے بیٹے کو پھانسی دی جائے، باپ کا مطالبہ

    اُجین: مدھیہ پردیش کے شہر اُجین میں عصمت دری کے افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزم کے باپ نے عدالت سے بیٹے کے لیے پھانسی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت بھر کو ہلا کر رکھ دینے والے ’اُجین ریپ کیس‘ میں ملوث رکشہ ڈرائیور بھرت سونی کے والد راجو سونی نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے لیے موت کی سزا کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    اجین میں گزشتہ ہفتے ایک 12 سالہ بچی کو ایک آٹو ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی حالت میں ایسے ہی چھوڑ دیا تھا، وہ برہنہ حالت میں لوگوں سے مدد مانگتی رہی لیکن لوگ اسے بھگاتے رہے۔

    لڑکی کو زیادتی کا شکار بنانے والے درندے بھرت سونی کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ’’وہ لڑکی میری بیٹی ہو سکتی تھی، ہم شرم سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں، میری کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ اس صورت حال میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اگر میں اپنے بیٹے کی جگہ ہوتا تو جرم قبول کر لیتا اور سزا بھی قبول کر لیتا۔‘‘

    راجو سونی نے جمعرات کو اجین ریپ کیس میں گرفتار اپنے بیٹے بھرت سونی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا ’’یہ ایک شرمناک حرکت ہے، میں بیٹے سے ملنے اسپتال گیا ہوں اور نہ ہی پولیس اسٹیشن یا عدالت جاؤں گا، میرے بیٹے نے جرم کیا ہے، اس لیے اسے پھانسی دی جانی چاہیے۔‘‘

    ادھر اجین بار کونسل کے صدر اشوک یادو نے وکلا سے اپیل کہ اس واقعے سے مندر شہر کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، اس لیے وہ ملزم کا کیس نہ لڑیں۔

  • 4 روز قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹا مبینہ مقابلے کے بعد بازیاب

    4 روز قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹا مبینہ مقابلے کے بعد بازیاب

    کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں 4 روز قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹے کو مبینہ مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا۔

    کچے کے علاقے میں ایک طرف  ڈاکوؤں کا راج  عروج  پر  ہے تو دوسری جانب پولیس ڈاکوؤں سے مقابلہ کر رہی ہے، ڈاکو شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر رہے ہیں، لیکن جلد مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ 4 روز قبل اغوا ہونے والے 2 افردا باپ بیٹے کو پولیس نے بازیاب کرالیا ہے کچے میں ڈاکوؤں مغویوں کو دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، کچھ روز قبل ڈاکوؤں نے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

    پولیس کے مطابق کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے دونوں باپ بیٹے کو تنگوانی روڈ سے اغوا کیا گیا تھا مغوی ممتاز بہلکانی اور بیٹے ریاض بہلکانی کو ڈاکو اغوا کرکے کچے کی طرف فرار ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ کشمور میں بدامنی، کچے میں ڈاکو راج بے قابو، اغوا برائے تاوان کی فزیکل وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

  • اسلام آباد میں  باپ بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق

    اسلام آباد میں باپ بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں گٹر میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، باپ بیٹے کو بچانے گٹر میں اترا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیکٹر آئی ٹین فور میں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے 15 سالہ عبدالرحمن اندر جاگرا۔

    جس کے بعد بیٹے کو بچانے کے لئے باپ ارشد گٹر میں اترا لیکن واپس نہ لوٹا، ریسکیو عملے نے تلاش کے بعد دونوں کو نکالا تو دم توڑ چکے تھے۔

    ریسیکو کے مطابق دونوں دم گھٹنے کے باعث دونوں جان جی بازی ہار گئے، دونوں لاشیں نکال لی گئیں اور ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • بھارتی سیاست دان گاؤں والوں کے ہاتھوں قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ

    بھارتی سیاست دان گاؤں والوں کے ہاتھوں قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں معمولی تنازعے پر علاقے کے اہم سیاسی رہنما اور اس کے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں پرانی رنجش تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں چند مسلح افراد نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر چھوٹے لال دواکر اور ان کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا، مقتول کی اہلیہ گاؤں کی سردار ہیں۔

    پولیس کے مطابق گاؤں کے باہر سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا اور اسی معاملے پر منگل کی صبح 8 بجے لال دواکر کا گاؤں کے ایک بڑے خاندان کے افراد سے جھگڑا ہوگیا۔

    جھگڑا بڑھنے پر مذکورہ افراد نے 45 سالہ لال دواکر اور ان کے 22 سالہ بیٹے سنیل پر لگاتار فائرنگ کردی، باپ بیٹے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    موقع پر موجود افراد میں سے کسی شخص نے تمام واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردی۔

    دہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں افراتفری پھیل گئی، فوراً ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

    کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان پرانی رنجش ہے۔

    مقتول سنیل کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ اس کے والد لال دواکر علاقے میں ایک اہم دلت لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔

    لال دواکر کو گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن کانگریس سے اتحاد کے بعد مذکورہ سیٹ کانگریس کے حصے میں چلی گئی تھی جس کے بعد چھوٹے لال دواکر الیکشن نہیں لڑ سکے تھے۔

  • ریٹائرمنٹ کی رقم وصول کرنے کے لیے بیٹے نے باپ کی لاش 2 سال چھپائے رکھی

    ریٹائرمنٹ کی رقم وصول کرنے کے لیے بیٹے نے باپ کی لاش 2 سال چھپائے رکھی

    امریکا میں ایک شخص نے اپنے باپ کی ریٹائرمنٹ کی رقم حاصل کرنے کے لیے اس کی لاش کو 2 سال تک اپنے گھر میں چھپائے رکھا، پولیس نے لاش دریافت ہونے پر بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

    یہ اندوہناک واقعہ امریکی ریاست انڈیانا میں پیش آیا جہاں 57 سالہ ارون نکولسن جونیئر نے اپنے باپ کی لاش کو گھر میں چھپائے رکھا تھا، پولیس نے فراڈ کے الزام میں نکولسن کو گرفتار کرلیا ہے۔

    بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے باپ کی موت مئی 2017 میں ہوئی تھی، موت سے ایک روز قبل باپ بیٹے کے درمیان ریٹائرمنٹ ہوم منتقل کرنے کے معاملے پر بحث ہوئی تھی۔

    نکولسن کا کہنا تھا کہ باپ کو موت کے بعد اس نے لاش کو ایک کمبل میں لپیٹا اور گھر میں ہی رکھ دیا، بعد ازاں اس نے لاش سمیت اپنا گھر بھی تبدیل کیا۔

    حکام نے آنجہانی کے سوشل سیکیورٹی ریکارڈز دیکھ کر بتایا کہ مئی 2017 سے اگست 2019 تک 27 ہزار ڈالرز سے زائد رقم بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی اور بیٹا اپنے باپ کے کارڈ کے ذریعے اس میں سے کچھ رقم خرچ کرتا رہا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہوجانے پر نکولسن جونیئر کو ڈھائی سال کی سزا ہوسکتی ہے۔