Tag: باپ بیٹا جاں بحق

  • کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹے کو کچل دیا

    کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹے کو کچل دیا

    کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور فیملی کو اجاڑ دیا، ٹرک نے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹے کو کچل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی 15 نمبر میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے کی جانب لینے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ جاں بحق باپ بیٹے کی شناخت عرفان اور منصور کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق بیٹا فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا جسے باپ کالج چھوڑنے جارہا تھا، جاں بحق افراد کا آبائی تعلق گلگت سے ہے جبکہ وہ منگھو پیر کے رہائشی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/attock-stepfather-forces-marry-70-year-old-man/

  • کراچی: نیٹی جیٹی پر ٹریلر کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق

    کراچی: نیٹی جیٹی پر ٹریلر کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق

    کراچی: نیٹی جیٹی پر تیز رفتار ٹریلر نے کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹی جیٹی پر ٹریلر کی ٹکر سے کار پل سے نیچے جا گری، افسوسناک حادثے میں باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشے میں سوار شخص بھی شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کراچی میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی تھی، ٹریلر کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر مرغی خانہ کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی، ٹریلر کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عامر اور زخمی کی شناخت واجد کے نام سے کی گئی ہے۔

    کراچی : لاپتہ ہونے والے اسٹیٹ ایجنٹ کی لاش کلفٹن کے ویران گراؤنڈ سے مل گئی

    پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

  • دریائے سندھ میں ڈوب کر باپ بیٹا جاں بحق

    دریائے سندھ میں ڈوب کر باپ بیٹا جاں بحق

    اٹک: خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوب کرباپ بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، جو پکنک منانے کی غرض سے یہاں پہنچے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق باپ بیٹے کی لاشوں کو دریائے سندھ نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی کے مختلف ساحلی مقامات پر ڈوبنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر 2 خواتین سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، سی ویو پر ڈوبنے والے شخص کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب خاتون سمیت 6 افراد ڈوبے جن میں سے چار کو بچالیا گیا۔

    اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    لیاقت آباد سے پکنک پر جانے والے راشد، نورین اور اسما جاں بحق ہوئے، جبکہ سی ویو پر 3 افراد ڈوبے جن میں سے ایک نوجوان دانش جاں بحق ہوا جس کا تعلق سلطان آباد سے تھا۔

  • کراچی میں فائرنگ ‘ باپ بیٹا جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ ‘ باپ بیٹا جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے گلستان جوہر میں مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے باپ اور ان کے نوجوان بیٹے کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے باپ نوجوان بیٹے کوجاں بحق کر دیا۔ فائرنگ سے 52سالہ شخص کی 6سالہ بیٹی زخمی بھی ہو گئی۔

    ایس پی گلشن غلام مرتضیٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کے ماضی میں خطرناک لیاری گینگ وار سے تعلقات تھے جبکہ گینگ وار گزشتہ سالوں کے دوران ان کے 3 بھائیوں کو بھی قتل کرچکا ہے،اس لیے یہ واقعہ بھی اسی سے جڑا معلوم ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول محمد علی کا تعلق لیاری سے تھا اور وہ عارضی طور پر گلستان جوہر منتقل ہوا تھا۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے فوری انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔


    متحدہ رکن اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ، فوٹیج جاری


    واضح رہےکہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی جمال احمد کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ نارتھ کراچی کےعلاقے میں پیش آیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کوئٹہ : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹا جاں بحق

    کوئٹہ : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹا جاں بحق

    کوئٹہ : کاسی روڈ رائیسانی اسٹریٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق شہر کے وسطیٰ علاقے رائیسانی اسٹریٹ پر رات گئے ڈاکوں چوری کی نیت سے ایک مکان میں داخل ہوئے تاہم گھر میں موجود افراد نے مزاحمت کی اور فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔

    مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں ڈاکوں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔