Tag: باپ بیٹی

  • باپ بیٹی کو بچانے کیلیے سمندر میں کود گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    باپ بیٹی کو بچانے کیلیے سمندر میں کود گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    باپ نے بیٹی کو بچانے کے لئے زندگی کی پرواہ کیے بغیر گہرے سمندر میں چھلانگ لگا دی، دیکھنے والے کو حیران رہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے ڈزنی کروز شپ پر اپنی بیٹی کو سمندر میں گرنے کے بعد ڈوبنے سے بچا لیا۔

    مذکورہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی کروز شپ چار راتوں کا سفر مکمل کرنے کے بعد فورٹ لاڈر ڈیل واپس آرہا تھا۔

    کروز شپ کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی اچانک سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کیلیے لڑکی کا والد بھی سمندر میں کود گیا۔

    تقریباً 10 منٹ تک دونوں باپ بیٹی گہرے سمندر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے، اور اس دوران باپ نے اپنی بیٹی کو تھامے رکھا جس کے بعد ریسکیو حکام نے ایک چھوٹی امدادی کشتی کے ذریعے دونوں کو ریسکیو کیا اور بحفاظت واپس جہاز پر منتقل کردیا۔

    مذکورہ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹی سی کشتی میں سوار ہوکر ریسکیو حکام اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر باپ بیٹی کو بچا کر واپس لارہے ہیں۔

    باپ بیٹی

    صارفین کی جانب سے اس فوری اقدام کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

  • سابقہ بیوی کے سفاک بھائیوں نے 9 سالہ بیٹی کے سامنے باپ پر گولیاں برسا دیں، ویڈیو رپورٹ

    سابقہ بیوی کے سفاک بھائیوں نے 9 سالہ بیٹی کے سامنے باپ پر گولیاں برسا دیں، ویڈیو رپورٹ

    کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ سے باپ جاں بحق اور 9 سالہ بیٹی زخمی ہو گئی۔ واقعہ لین دین کے تنازعے پر خاندانی رنجش کا شاخسانہ نکلا۔ پولیس کے مطابق راشد مجید کو اس کی سابق بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا تھا۔ قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    ناظم آباد میں اسکول کے باہر باپ بیٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان 5 روز بعد گرفتار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راشد مجید کو اس کی سابقہ بیوی کے بھائیوں نے رقم کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔ ٹیکنکل سپورٹ سے واقعے میں ملوث ملزمان اقبال اور شاہد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس اسٹیشن میں قاتلوں کو سامنے دیکھ کر مقتول راشد کی بہن طیش میں آ گئی۔


    سفاک ڈکیتوں نے ایک اور لڑکے کی زندگی کا دیا بجھا دیا، ویڈیو رپورٹ


    مقتول کے ورثا نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والی 9 سالہ امینہ تاحال زیر علاج ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • باپ بیٹی نے ایک ساتھ یونیورسٹی میں داخلہ لے کر مثال قائم کردی

    باپ بیٹی نے ایک ساتھ یونیورسٹی میں داخلہ لے کر مثال قائم کردی

    نوجوانی میں اپنا خواب پورا نہ کر پانے والے باپ نے علم حاصل کرنے کے شوق میں بیٹی کے ہمراہ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

    لگن سچی ہو تو علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اس کی مثال مصری شہری عبدہ حسن ہیں جنھوں نے نہایت ہمت افزا فیصلہ کیا، مصر کی کمشنر دمیاط میں رہنے والے 50 سالہ حسن نے انٹر کا امتحان پاس کرنے کے بعد بیٹی کے ساتھ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

    عبدہ حسن کے مطابق انھیں تعلیم حاصل کرنے کا بڑا شوق تھا تاہم حالات کی وجہ سے میٹرک کے بعد وہ یہ سلسلہ برقرار نہ رکھ سکے، تاہم بیٹی کے لیے انھوں نے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا اور بیٹی کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے بہترین کوشش کی۔

    مصری شہری نے بتایا کہ جب بیٹی نے میٹرک کیا تو میں نے سوچا کہ بیٹی کےساتھ کالج میں داخلہ لے لوں، اس طرح دونوں نے ایک ہی کالج میں داخلہ لیا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹر کے سالانہ امتحان میں والد نے بیٹی سے زیادہ نمبر لیے، والد کے 79 فیصد نمبر آئے جبکہ بیٹی کے نمبر71 فیصد تھے۔

    عبدہ حسن بیٹی نے یونیورسٹی میں صحافت کے شعبے کا انتخاب کیا جبکہ والد کی دلچسپی تاریخ میں تھی، دونوں باپ بیٹی ایک ساتھ ہی یونیورسٹی جاتے ہیں جو کئی لوگوں کے ہمت اور لگن کی مثال ہے۔

  • عامر خان اور ان کی بیٹی نے ڈپریشن سے کیسے نجات حاصل کی؟ باپ بیٹی نے ویڈیو میں بتا دیا

    عامر خان اور ان کی بیٹی نے ڈپریشن سے کیسے نجات حاصل کی؟ باپ بیٹی نے ویڈیو میں بتا دیا

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا خان کے ہمراہ ’تھراپی کے فوائد‘ سے متعلق ویڈیو جاری کی ہے۔

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے والد کے ہمارہ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ناظرین پر زور دیا کہ وہ ضرورت پڑنے پر علاج کریں۔

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر عامر اور ان کی بیٹی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کئی سالوں سے تھراپی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میتھ سیکھنے کے لیے ہم اسکول ٹیچر کے پاس جاتے ہیں، اگر بال کٹوانے ہوں تو ہم سیلون جاتے ہیں جہاں پر ایک پروفیشنل انسان ہمارے بال کاٹتا ہے۔

    دوسری جانب ایرا خان نے کہا کہ اسی طرح اگر ہمیں کبھی اپنی ذہنی یا جذباتی صحت کے لیے مدد کی ضرورت ہو، تو ہمیں ہچکچاہٹ کے بغیر کسی ایسے شخص سے مدد لینی چاہیے جو تربیت یافتہ اور پیشہ ور ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

    عامر خان نے مزید کہا کہ میری بیٹی ایرا اور میں برسوں سے تھراپی کے فوائد حاصل کر رہے ہیں،  اگر آپ کو بھی لگتا ہے کہ آپ ذہنی یا جذباتی مسائل سے گزر رہے ہیں، تو آپ تربیت یافتہ پیشہ ور کی مدد لے سکتے ہیں، اس میں کوئی شرم کی بات نہیں۔

    واضح رہے کہ ہزاروں لوگ جو دماغی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں اپنے انسانی حقوق سے محروم ہوجاتے ہیں، ان افراد کو نہ صرف سماج میں تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے بلکہ دماغی اور جسمانی طور پر انکا استحصال بھی کیا جاتا ہے۔

    دماغی مسائل سے دو چار افراد علاج کے حق سے بھی محروم ہوجاتے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں ذہنی امراض کا شکار ہزاروں افراد ہر سال مختلف وجوہات کے باعث خودکشی کرلیتے ہیں۔

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو ذہنی صحت کی ضرورت، دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

  • باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والی معصوم بچی اسپتال میں دم توڑ گئی

    باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والی معصوم بچی اسپتال میں دم توڑ گئی

    بھکر: پنجاب کے شہر بھکر میں باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والی معصوم بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے گوہر والا میں سفاک باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والی 10 سالہ بچی کو نہ بچایا جا سکا، اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ صابر نامی ملزم نے معمولی جھگڑے پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا، بچی نے ماں کو بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی زخمی کر دیا۔

    بچی تین روز تک نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج رہی مگر جاں بر نہ ہو سکی، پولیس نے ملزم صابر کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • اسپین، لاک ڈاؤن میں یہ باپ بیٹی روز کیا کرنے جاتے ہیں؟

    اسپین، لاک ڈاؤن میں یہ باپ بیٹی روز کیا کرنے جاتے ہیں؟

    میڈرڈ: اسپین کے صنعتی شہر پیورٹولانو میں ایک باپ بیٹی کے لاک ڈاؤن کے دوران ایک دل چسپ عمل نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل اپنی طرف کھینچ لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے ایک شہری نے کچرا پھینکنے کا ایک ایسا انداز اپنا لیا ہے جس نے نہ صرف علاقے کے لوگوں کو محظوظ کیا بلکہ دنیا بھر میں اس کی ویڈیوز نے پذیرائی حاصل کر لی ہے۔

    پیورٹولانو کے شہری جیمی اپنی 3 سالہ ننھی بیٹی مارا کے ہم راہ لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ نئے بہروپ میں گھر سے نکل کر کچرا پھینکنے جاتے ہیں، وہ اس مقصد کے لیے کبھی اسپائڈر مین تو کبھی بیٹ مین، کبھی بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کا کاسٹیوم پہن لیتا ہے، کبھی ڈزنی پرنسز کے روپ میں کبھی ونڈر وومن کے کردار میں ڈھل جاتا ہے، اور کبھی وہ فروزن کے مشہور اسنومین کا روپ دھار لیتا ہے۔

    نہ صرف محلے والے ان کی حرکتوں سے خوب محظوظ ہوتے ہیں بلکہ اب دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگ ان کی ویڈیوز دل چسپی سے دیکھ رہے ہیں، خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران وقت گزاری کے لیے لوگوں نے اپنے روزمرہ کام نمٹانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تخلیقی طریقے نکال لیے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اسپین میں اپریل سے 14 سال تک کے بچوں کو دن میں ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    نہ صرف اسپین بلکہ دیگر ممالک میں بھی لاک ڈاؤن اور آئسولیشن کے دوران لوگوں نے کچرا پھینکنے کے عمل کو اپنے تخلیقی انداز سے دل چسپ بنایا، اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ روزانہ عمل میں آنے والی واحد سرگرمی ہے جس کی لوگوں کو آزادی رہی، اس لیے لوگوں نے اسے دل چسپ طریقوں سے انجام دینا شروع کیا۔

    آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے فیس بک پر ‘بِن آئسولیشن آؤٹنگ’ گروپ بنایا، جس میں لوگوں نے مختلف سپر ہیروز کے کاسٹیومز میں ڈسٹ بن کے ساتھ تصاویر لیں اور گروپ میں پوسٹ کیں۔ یہ گروپ مارچ 27 کو بنایا گیا اور اب تک اس کے 10 لاکھ سے زائد ممبرز بن چکے ہیں۔