Tag: باپ بیٹے

  • لاہور میں باپ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لاہور میں باپ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لاہور : ستوکتلہ میں باپ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔3

    پولیس نے بتایا کہ 49 سالہ سعید اپنے بیٹے 22 سالہ شمشاد کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر سے جارہا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دونوں باپ بیٹے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں مردہ خانہ منتقل کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جلد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    سی سی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کیلئےہر ممکن وسائل استعمال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی صدر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اور کہا واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتی ہے، ملزمان کوکٹہرےمیں لایا جائے گا۔

  • ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ

    ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ

    کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں بیٹوں نے مل کر باپ کو قتل کر ڈالا تھا، مقتول خاور انجم کو قتل کرنے کے بعد جب بیٹے اس کی لاش بورے میں ڈال کر موٹر سائیکل پر کچرا کنڈی پھنکے نکلے تو راستے میں جوہر اباد پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    مقتول خاور انجم حکیم تھا اور آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا، خاور انجم کو اس کے بیٹوں ابراہیم اور افضل نے تشدد اور گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان کہتے ہیں والد کے طعنوں سے پریشان ہو گئے تھے۔

    گرفتار ملزمان ابراہیم اور افضل کراچی کی جامعات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


    صندوق سے ملنے والی لاش کس کی تھی؟ زیورات اور 50 ہزار کی رقم کہاں گئی؟ ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹے کو کچل دیا

    کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹے کو کچل دیا

    کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور فیملی کو اجاڑ دیا، ٹرک نے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹے کو کچل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی 15 نمبر میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے کی جانب لینے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ جاں بحق باپ بیٹے کی شناخت عرفان اور منصور کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق بیٹا فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا جسے باپ کالج چھوڑنے جارہا تھا، جاں بحق افراد کا آبائی تعلق گلگت سے ہے جبکہ وہ منگھو پیر کے رہائشی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/attock-stepfather-forces-marry-70-year-old-man/

  • شادی کارڈ تقسیم کرنیوالے باپ بیٹے کے ساتھ خوفناک حادثہ

    شادی کارڈ تقسیم کرنیوالے باپ بیٹے کے ساتھ خوفناک حادثہ

    حیدرآباد : شادی کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی، رشتے داروں میں دعوت نامے تقسیم کرکے واپس آنے والے باپ بیٹا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں اندوہناک واقعہ پیش آیا، باپ بیٹے کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ٹریفک حادثہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفی 52سالہ وینکٹ نارائنا اپنے بڑے بیٹے کی شادی کے کارڈ کی تقسیم اپنے 26سالہ بیٹے رنجیت کے ساتھ کرنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا کہ ایک مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ باپ بیٹے نے موقع پر ہی جان دے دی، پولیس کو واقعے کی اطلاع راہگیروں نے دی جس کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

  • بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے، باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل

    بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے، باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل

    لاڑکانہ: گاؤں نائچ میں گزشتہ رات بچوں کے معمولی جھگڑے کے دوران 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑے کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت چار افراد قتل کر دیے گئے ہیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    لاڑکانہ پولیس کے مطابق رشید وگن تھانہ کی حدود گاؤں نائچ میں گزشتہ رات بچوں کی معمولی بات پر جتوئی برادری کے دو فریقین کے درمیان شروع ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد قتل کر دیے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں والد شمن، بیٹا شوکت، علی حسن اور علی اکبر جتوئی شامل ہیں، واقعے کی اطلاع  ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر طلب کر لی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ایک ملزم وقار جتوئی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے لاشوں اور زخمی کو چانڈکا اسپتال منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • رینجرز چوکی جلانے والے باپ بیٹے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    رینجرز چوکی جلانے والے باپ بیٹے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی: عدالت نے رینجرز چوکی جلانے والے باپ بیٹے کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی کو شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی اور رینجرز کی چوکی جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے چوکی جلانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

    رینجرز چوکی سمیت دیگر املاک جلانے والے باپ بیٹا گرفتار، ملزمان نے شرمندگی کا اظہار کر دیا

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ  ملزمان نے 9 مئی کو شارع فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگائی تھی جن کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جب کہ ملزمان کو وائرل فوٹیج کی مدد سےگرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے دونوں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

    خیال رہے کہ 9مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

    کراچی میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا ، اس دوران پیپلز بس سروس کی بسوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی جبکہ رینجرز چوکی کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

  • کراچی  میں تیز رفتار ڈمپر نے باپ بیٹے کو کچل ڈالا

    کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے باپ بیٹے کو کچل ڈالا

    کراچی : شہر قائد میں تیز رفتار ڈمپر نے باپ بیٹے کو کچل ڈالا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار ڈمپر موت بانٹنےمیں مصروف ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موٹرسائیکل سوارتھے۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار ڈمپر نے دونوں موٹرسائیکل سواروں کو کچلا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سسی ٹول پلازہ ٹریفک سیکشن نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ لیا، ڈرائیور کو ڈمپر سمیت پکڑا گیا ہے، جس کے بعد ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ جاں بحق دونوں افراد کی شناخت ساٹھ سالہ رحمت اللہ اوراٹھارہ سالہ اقبال کے ناموں سے ہوئی، حادثے میں جاں بحق افراد باپ بیٹا نکلے۔