Tag: باپ بیٹے کا قتل

  • ویڈیو: کیبل ورکرز باپ بیٹے کا ہولناک قتل

    ویڈیو: کیبل ورکرز باپ بیٹے کا ہولناک قتل

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے علاقے چراغ دہلی میں قتل کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں کیبل ورکرز باپ بیٹے کو گلی میں بے دردی سے قتل کیا گیا اور گھیسٹا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے علاقے چراغ دہلی میں باپ بیٹے کی جوڑی کے ہولناک قتل نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 55 سالہ جے بھگوان اور اس کے 22 سالہ بیٹے سوربھ شبھم کےنام سے کی گئی ہے، دونوں کیبل ورکرز تھے۔

    یہ واقعہ اتوار کو چراغ دہلی کے کمہار چوک کے قریب رات 8 بجے کے قریب پیش آیا، واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں کچھ لوگوں کو ایک شخص کو مارتے اور چھرا گھونپتے ہوئے دیکھا گیا، باپ خون میں لت پت تھا اور قاتلوں نے اسے گھیسٹا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جے بھگوان کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج تھے اور مالویہ نگر پولیس اسٹیشن میں اس کا اندراج ایک ’خراب کردار‘ کے طور پر کیا گیا تھا۔ تفتیش پر پولیس نے معلوم کیا کہ مقتول اور پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں پڑوسیوں نے باپ بیٹے کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔

  • باپ بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کی کلین فوٹیج پولیس کو مل گئی

    باپ بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کی کلین فوٹیج پولیس کو مل گئی

    کراچی: کورنگی میں فائرنگ سے باپ بیٹے کے قتل کے حوالے سے پولیس کو ملزمان کی کلین فوٹیج مل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کورنگی نمبر دو میں فائرنگ سے باپ بیٹے کو قتل کرنے والے ملزمان کی واضح فوٹیج پولیس کو مل گئی ہے۔ حاصل کی گئی فوٹیج میں ایک ملزم کی شکل واضح ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جارہی ہے۔ دکان میں آنے والے ملزمان کی تعداد 3 تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں موٹرسائیکل کا نمبر واضح طور پر دکھائی نہیں دے رہا۔ جائے وقوع کے اطراف کی جیوفینسنگ بھی کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے تھے۔ باپ کی شناخت 70 سالہ محمد حسن اور بیٹے کی شناخت 37 سالہ اسد کے نام سی ہوئی تھی۔

    باپ بیٹے کی کورنگی میں بک شاپ ہے، تین ملزمان ڈکیتی کے لیے آئے تھے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آئی تھی۔

    فوٹیج میں مقتول باپ بیٹے کو ڈاکوؤں سے مزاحمت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو کے ایک ساتھی نے دکان کے باہر سے فائرنگ کی تھی۔

  • جہلم :باپ بیٹے کا قتل، 4مجرموں کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی

    جہلم :باپ بیٹے کا قتل، 4مجرموں کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی

    جہلم : باپ بیٹے کے قاتل چار مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

    جہلم میں آج دہرے قتل میں ملوث چار افراد کا انجام طے پاگیا، قتل کا واقعہ دو ہزار تیرہ میں پنڈ دادن خان کے علاقے پتھری ندی میں پیش آیا، جب ملزمان نے فائرنگ کر کے حافظ محمد منیر اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا تھا، واقعے میں تین خواتین بھی زخمی ہوئی تھیں۔

    جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔

    دہرے قتل کیس کا فیصلہ جہلم کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ارشد اقبال نے سنایا، جس میں چار ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنادی گئی جبکہ دیگر چار ملزمان کو بری کردیا گیا ہے جبکہ سزائے موت پانیوالے مجرموں میں سے دو کو پانچ پانچ لاکھ جبکہ دوکو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ پشاور سانحہ کے بعد وزیرِاعظم نواز شریف نے پھانسی پرعائد پابندی ختم کردی تھی، جس کے بعد اب تک 20 ملزمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

    دوسری جانب دو سال کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔