Tag: باپ قتل

  • ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ

    ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ

    کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں بیٹوں نے مل کر باپ کو قتل کر ڈالا تھا، مقتول خاور انجم کو قتل کرنے کے بعد جب بیٹے اس کی لاش بورے میں ڈال کر موٹر سائیکل پر کچرا کنڈی پھنکے نکلے تو راستے میں جوہر اباد پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    مقتول خاور انجم حکیم تھا اور آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا، خاور انجم کو اس کے بیٹوں ابراہیم اور افضل نے تشدد اور گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان کہتے ہیں والد کے طعنوں سے پریشان ہو گئے تھے۔

    گرفتار ملزمان ابراہیم اور افضل کراچی کی جامعات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


    صندوق سے ملنے والی لاش کس کی تھی؟ زیورات اور 50 ہزار کی رقم کہاں گئی؟ ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے

    باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ایف بی ایریا میں باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق باپ کو قتل کر کے لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کرنے والے 2 بیٹے گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان بوری بند لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر لے جا رہے تھے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 14 میں اہلکاروں نے موٹر سائیکل روک کر تلاشی لی تو بوری میں سے لاش نکل آئی، جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔


    جناح اسپتال کے باہر ہوٹل میں فائرنگ کے واقعے میں بڑی پیشرفت


    گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 60 سالہ خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد کر کے قتل کیا، مقتول پیشے کے اعتبار سے حکیم تھا، اور اپنے بیٹوں کے ساتھ مدرسے میں رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام ابراہیم اور افضل ہیں، جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    پنجاب کی تحصیل خانیوال سٹی کبیروالا میں تلخ کلامی پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں ایک افسوناک واقعہ پیش آیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ چاہ مڈھ والے میں تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم بیٹا والد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاشی جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں سندر کی حدود موہلنوال عزیز کالونی میں نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت عائشہ حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی آج بارات تھی، پولیس اور فرانزک ٹیم  نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • میری شادی کیوں نہیں کراتے؟ سنگدل بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

    میری شادی کیوں نہیں کراتے؟ سنگدل بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

    احمد آباد: گجرات کے تاپی ضلع کے اچل تعلقہ کے سندر پور گاؤں میں سنگدل بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شادی کے مسئلے کو لے کر بیٹے کی اپنے باپ سے تلخ کلامی ہوئی، جھگڑے کے باعث سنگدل بیٹے نے سوئے ہوئے باپ کو ڈنڈے سے حملہ کر کے موت کی نیند سلادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول شیواجی وساوا اور ان کے 32 سالہ بیٹے ہرپال وساوا کے درمیان شادی کے معاملے پر لڑائی ہوئی، جس پر بیٹے نے انتہائی قدم اٹھایا۔

    پولیس کے مطابق 73 سالہ شیواجی وساوا کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم ہرپال وساوا اکثر اپنے والد سے جھگڑا کرتا تھا کہ میری شادی کیوں نہیں کرارہے، اس پر باپ کا کہنا تھا کہ پہلے کچھ کام کرلو، کھیت میں دھان کی فصل کاٹ لو، اس کے بعد میں شادی کرا دونگا۔

    شیروں کی نقل و حرکت سے لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    ملزم نے اپنے والد کو اپنے پاس موجود لوہے کی سلاخ سے سر پر وار کر کے زخمی کر دیا۔ محلے کے چند افراد اسے اسپتال لے کر پہنچے، مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • جائیداد کا تنازع : بیٹوں نے گولیاں مار کر  باپ  کو قتل کرڈالا

    جائیداد کا تنازع : بیٹوں نے گولیاں مار کر باپ کو قتل کرڈالا

    فیصل آباد : گٹ والا پل پر جائیداد کے تنازع پر بیٹوں نے گولیاں مار کر باپ قتل کر دیا اور پیدل فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گٹ والا کے رہائشی ستاون سالہ نوازش علی نے جائیداد کی تقسیم کے تنازع پر اپنے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

    نوازش علی گٹ والا پل پر موجود تھا کہ مقدمے کی پیروی کرنے اور جائیداد تقسیم نہ کرنے کی رنجش پر اس کے بیٹوں عتیق اور نبیل نے پستول سے فائرنگ کر دی۔

    ملزمان نے اپنے باپ کو چھ گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد پیدل ہی فرار ہو گئے۔

    تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے مقتول کی لاش الائیڈ اسپتال منتقل کر کے اس کی بیٹی زاہدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان عتیق اور نبیل نے اپنے تیسرے بھائی توصیف کی ایما پر باپ کو قتل کیا۔

  • دوسری شادی کی دھمکی دینے والے باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

    دوسری شادی کی دھمکی دینے والے باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

    پاکپتن : دوسری شادی کی دھمکی لگانے پر باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، بیٹوں نے باپ کے قتل کو زمین تنازعہ کا رنگ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں 60 سالہ زمیندار کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، زمیندار کو دوسری شادی کی دھمکی لگانا مہنگا پڑا۔

    پاکپتن کے تھانہ صدر میں بیٹوں نے باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا اور قتل کو زمین تنازعہ کا رنگ دے کر نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع اِستعمال کرتے ہوئے پولیس نے بیٹوں کو حِراست میں لیا، دورانِ تفتیش بیٹوں نے باپ کو قتل کا اِعتراف کرلیا ہے جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ڈی ایس پی ظہور نے بتایا کہ بیٹوں نے باپ کو قتل کرکے قتل کو زمین تنازعہ کا رنگ دیا اور پانچ مُلزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ 60 سالہ خورشید دوسری شادی کرنا چاہتا تھا،جو کہ بیٹوں کو ناگوار گزرا، جس پر مسلح افراد کے گھر پر دھاوا اور قتل کا ڈرامہ رچا کر بیٹوں نے خود باپ کو قتل کردیا۔

  • بیٹی نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

    بیٹی نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

    لاہور: بیٹی نے سگے باپ کو گولی مارکر قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا اور تحقیقات شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گجر پورہ کرول گھاٹی کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں بیٹی نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس نےملزمہ کو گرفتار کرکےآلہ قتل برآمد کرلیا اور کہا قتل کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہے تاہم بلال خان کی لاش مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ شادی سے انکار کرنے پر والد نے بیٹی کو گولی مار دی تھی ، شدید زخمی حالت میں خاتون ڈاکٹر سدرہ نیازی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا تایم وہ دم توڑ گئی تھیں، ڈاکٹر سدرہ نیازی 9 روز سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھی۔

  • بیٹے نے باپ کو ہتھوڑی مار کر قتل کیا، پھر گرینڈر سے جسم کے ٹکڑے کر کے لاش جلا دی

    بیٹے نے باپ کو ہتھوڑی مار کر قتل کیا، پھر گرینڈر سے جسم کے ٹکڑے کر کے لاش جلا دی

    کراچی: شہر قائد میں ایک شخص کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہو گیا، بیٹے کے ہاتھوں اپنے ہی باپ کے بہیمانہ قتل نے لوگوں کے دل لرزا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بیٹے کے ہاتھوں باپ کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہو گیا، ایسٹ انویسٹیگیشن ون نے اندھے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق 21 اپریل کو سپر ہائی وے پر افغان کٹ سے ایک بیگ ملا تھا، جس میں بے دردی سے قتل ہونے والے ایک شخص کی لاش ملی تھی، جو بغیر سر اور بغیر ٹانگوں کی تھی۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ بعد ازاں لاش کو سلیم خلجی کے نام سے شناخت کر لیا گیا، اور تکنیکی سہولیات کی مدد سے ملزم کی شناخت بھی حاصل کر لی گئی، معلوم ہوا کہ مقتول کو ان کے اپنے بیٹے نے جان سے مارا تھا۔

    الطاف حسین کے مطابق مقتول سلیم خلجی کے بیٹے کی مشکوک چیزیں سامنے آئی تھیں، جس پر تفتیش کے لیے اسے گرفتار کیا گیا تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔

    سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کی تفتیش کرنے والا پولیس افسر جلاد بن گیا

    بیٹے نے قتل کا اقرار کرتے ہوئے بیان دیا کہ والد گھر میں آئے دن مار پیٹ اور جھگڑا کرتے تھے، 21 اپریل کو میں نے والد کے سر پر ہتھوڑی مار کر قتل کر دیا، پھر گرینڈر کی مدد سے سر اور ٹانگیں کاٹیں، اور پھر لاش جلا کر لیاری ندی میں پھینک دی۔

    قاتل بیٹے کا کہنا تھا کہ اس نے باپ کی کٹی ہوئی ٹانگیں جوبلی میں اور دھڑ سپر ہائی وے افغان کٹ کے قریب پھینک دیا تھا۔

  • ریاض : باپ کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کا سر قلم

    ریاض : باپ کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کا سر قلم

    ریاض : سعودی حکومت نے باپ کو قتل کرنے اور لاش کی حرمت پامال کرنے کا جرم ثابت ہونے پر بدھ کے روز بیٹے کو سزائے موت دیتے ہوئے اُس کا سر قلم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے باپ کو قتل کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر لاش کو نذر آتش کرنے والے سفاک بیٹے کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے قاتل کا سر قلم کردیا گیا۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے والد کو اُس وقت قتل کیا تھا جب وہ گھر میں استراحت کر رہے تھے، بیٹا ترکی بن محمد بن ساری القحطانی کارروائی کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے تلاش کر کے گرفتار کیا۔

    سعودی پولیس کا کہنا تھا کہ سفاک بیٹے کو حراست میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تفتیش کی گئی تو درندہ صفت بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرم کا اعتراف کرنے کے بعد مجرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس نے جج کے سامنے اپنی درندگی پر اظہارِ ندامت کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی عدالت نے شاہی فرمان کے تحت مقتول کا قصاص لینے کے لیے مجرم کو سزائے موت دیتے ہوئے بدھ کے روز اُس کا سرقلم کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں سماجی جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، جس نے اللہ کی حدود عبور کیں اسے شریعت محمدی کے تحت سزا دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں سعودی عدالت نے 6 پاکستانیوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی علاوہ ازیں پانچ سعودی باشندوں کے بھی سر قلم کیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں سر قلم کیے گئے افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جن افراد کے سرقلم کیے جاتے ہیں ان میں منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی، قتل، زیادتی، مسلح ڈکیتی کے جرائم شامل ہیں۔

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب میں ان جرائم پر 153 افراد کو سر قلم کی سزا دی گئی تھی۔