Tag: باپ کو قتل

  • پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق کے بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، وجہ بھی بتادی

    پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق کے بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، وجہ بھی بتادی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے محمد قیوم نے اپنے والد کو قتل کروانے کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شاہد صدیق کے قتل میں ملوث شوٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل میں شاہد صدیق کا بیٹا محمد قیوم بھی ملوث ہے۔

    ڈی آئی جی عمران کشور نے بتایا کہ شاہد صدیق کے قتل میں ملوث ملزمان میں نوازش علی، محمد سجاد، محمد شاہد اور ثقلین اسلم شامل ہیں جبکہ شاہد صدیق کے بیٹے محمد قیوم نے معمولی رنجش پر باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ محمد قیوم نے شوٹرز سے 4 کروڑ روپے میں باپ کو قتل کروانے کی ڈیل کی تھی، قتل میں ملوث تمام شوٹرز کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

     یاد رہے کہ 2 اگست کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • پسند کی شادی میں رکاوٹ : بیٹی نے باپ کو قتل کردیا

    پسند کی شادی میں رکاوٹ : بیٹی نے باپ کو قتل کردیا

    جڑانوالہ: پسند کی شادی میں رکاوٹ پر بیٹی نے بہن اور ساتھی کے ساتھ مل کرباپ کو قتل کردیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں گھر کے باہر سوئے شخص کی شہ رگ کاٹ کر قتل کرنے کے معاملے پر پولیس تھانہ صدر نے اندھا قتل کا معاملہ حل کرکے سراغ لگا لیا۔

    یہ لرزہ خیز واقع چک نمبر 53 گ ب ڈھیسیاں میں 2 اگست کو پیش آیا تھا، ایس پی جڑانوالہ ارتضی کمیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اندھا قتل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول اسلم کو اس کی اپنی سگی بیٹی نے ہی تیز دھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کرقتل کیا، شازیہ نے پسند کی شادی میں ناکامی پر بڑی بہن نازیہ سے مل کر باپ کو قتل کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ نازیہ ماجد نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔

    پولیس نے ماجد ولد عبدالغفار، نازیہ ولد محمد اسلم اور شازیہ ولد محمد اسلم کو حراست میں لیکر تفتیش کی، دوران تفتیش مقتول محمد اسلم کو باہم صلاح مشورہ ہو کر قتل کرنا تسلیم کیا۔

    ایس پی ارتضی کمیل نے مزید بتایا کہ ملزمان سے آلہ قتل جو سرجیکل بلیڈ تھا وہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

  • جائیداد جانے کا خوف، سگے بیٹے نے باپ کو قتل کر کے جلا دیا

    جائیداد جانے کا خوف، سگے بیٹے نے باپ کو قتل کر کے جلا دیا

    بہاولپور : رٹیائرڈ میجر حق نواز اغواء کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، سگے بیٹے نے قتل کر کے لاش کو جلا دیا اور اغواء برائے تاوان کا ڈرامہ رچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق 29/12/2015کو تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 5/16بجرم 365درج ہوا جس کے مطابق ریٹائرڈ میجر حق نواز اپنے گھر سے لاپتہ تھا.

    سگے بیٹے عدنان حیدر کے مطابق اس کے والد کو اغواء کیا گیا ہے اور اغوا کا ر اسے فون کر کے50لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں.

    پولیس نے تفتیش کے بعد عدنان حیدر کو گرفتارکرلیا جس نے اقرارجرم کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد نے تین سال قبل دوسری شادی کر لی تھی اور مجھے خدشہ تھا کہ ساری جائیداد سوتیلی والدہ اور اس کے بچوں کے نام کر دیں گے.

    میں نے 28/12/2015کو جیسے ہی وہ مغرب کی نماز ادا کر کے گھر آئے میں نے گولی مار کر انہیں ہلاک کردیااور لاش کو گھر کی چھت پر رکھ کر جلا دیا.

    ملزم نے بتایا کہ میں نے صبح جلی ہوئی ہڈیاں اور راکھ کو ویرانے میں پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی جلی ہوئی ہڈیا ں برآمد کر لیں۔