Tag: باپ کے ہاتھوں جلائے گئے 3بچوں

  • کراچی :  باپ کے ہاتھوں جلائے گئے 3بچوں میں سے آخری بچہ بھی دم توڑ گیا

    کراچی : باپ کے ہاتھوں جلائے گئے 3بچوں میں سے آخری بچہ بھی دم توڑ گیا

    کراچی: نیو کراچی میں باپ کے ہاتھوں جلائے گئے 3بچوں میں سے آخری بچہ بھی دم توڑ گیا، بچے کےباپ عارف نے تین بچوں کو آگ لگا کر خودسوزی کرلی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی میں باپ کے 3 بچوں سمیت خودسوزی کے واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والا 3سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ بچےکی لاش جناح اسپتال سےسردخانےمنتقل کردی گئی تاہم بچوں کو جلانےاورخودسوزی کی کوئی وجہ سامنےنہیں آسکی۔

    خودسوزی واقعےمیں باپ سمیت 3تینوں بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق بچوں کی عمر3سے5سال کےدرمیان ہیں۔

    یاد رہے بچےکےباپ عارف نےچندروزقبل تین بچوں کوآگ لگا کر خود سوزی کرلی تھی، واقعےمیں عارف،پانچ سالہ حوریہ، چار سالہ ایمان فاطمہ اورتین سالہ غلام حسین جھلس گئے تھے۔

    خود سوزی کی کوشش کرنے والے عارف نامی شخص کے سوتیلے بیٹے امان نے بتایا تھا کہ جھلسنےوالےتینوں بچے عارف کی سگی اولاد ہیں، جھلسنے والے بچوں کی والدہ کا8 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا۔

    امان کا کہنا تھا کہ ہمارا سوتیلا والد کوئی بھی کام نہیں کر رہا تھا، عارف اور اس کے بچے کئی ماہ سے ان کے ساتھ رہ رہے تھے، آج گھر میں کھانےکےبعد عارف بچوں کو لے کر نیچےاترا، معلوم نہیں عارف نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔