Tag: باپ

  • بچی کے علاج نے باپ کو پولیس کی وردی پہننے پر مجبور کردیا

    بچی کے علاج نے باپ کو پولیس کی وردی پہننے پر مجبور کردیا

    کراچی: بچی کے علاج کے غرض سے باپ نے پولیس کی وردی پہن لی، عبداللہ کو عباسی شہید اسپتال سے حراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق باپ نے اپنی بچی کو اسپتال میں ایڈمٹ نہ کرنے کے ڈر سے پولیس کی وردی پہنی تھی۔ جعلی پولیس اہلکار بننے والے عبداللہ نامی شخص کوعباسی شہید اسپتال سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    اپنے ویڈیو بیان میں ملزم نے بتایا کہ میں ناظم آباد کاٹھیاواری محلے کا رہائشی ہوں جبکہ پلمبر اور الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں۔

    اس نے مزید بتایا کہ بچی کے علاج کے لیے پولیس کی وردی پہنی تھی۔ اسپتال میں ڈاکٹر بچی کو ایڈمٹ نہیں کررہے تھے اس لیےوردی پہنی۔

    ملزم نے کہا کہ 5 دن اسپتال میں وردی پہن کر بچی کا علاج کرانے آتا رہا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش کے بعد شہری عبداللہ کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔

  • لڑکے سے بات کرنے پر باپ نے بیٹی کو دریا میں پھینک دیا

    لڑکے سے بات کرنے پر باپ نے بیٹی کو دریا میں پھینک دیا

    آگرہ: بھارت کے شہر میں لڑکے سے بات کرنے کے شبہہ پر باپ اور چچا نے مل کر بیٹی کو دریا میں پھینک دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ اور چچا نے لڑکے سے بات کرنے پر کم عمر بیٹی کو دریا میں پھینک دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق باپ اور چچا نے 15 سالہ نویں جماعت کی طالبہ کو بات کرنے کے شبہے میں پہلے گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی اور بعد میں اسے دریائے جمنا میں پھینک دیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی خوش قسمتی سے بچ گئی، طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باپ اور چچا کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • معمولی رنجش پر باپ نے بیٹے کا ہاتھ کاٹ دیا

    معمولی رنجش پر باپ نے بیٹے کا ہاتھ کاٹ دیا

    جھنگ: باپ نے معمولی رنجش پر اپنے نوجوان بیٹے کا ہاتھ کاٹ دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جھنگ کے تھانہ وریام والا کی حدود میں بات نے معمولی رنجش پر نوجوان بیٹے کا ہاتھ کاٹ دیا، پولیس نے ملزم باپ گرفتار کرلیا۔

    جھنگ کے ڈی پی او ملک طارق محبوب نے زخمی نوجوان کی اسپتال میں عیادت کی اور طبی عملے کو بہترین علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی تاکید کی۔

    ڈی پی او نے کہا کہ ملزم ذوالفقار نے معمولی رنجش پر بیٹےکے ہاتھ کاٹے، ملزم نے اپنے ایک اور بیٹے کی مدد سے سفاکانہ جرم انجام دیا۔

  • باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر بیٹی اسپتال میں دم توڑ گئیں

    باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر بیٹی اسپتال میں دم توڑ گئیں

    راولپنڈی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں بات کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر بیٹی سدرہ نیازی اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شادی سے انکار کرنے پر میانوالی کی خاتون ڈاکٹر پر والد نے فائرنگ کردی تھی تاہم شدید زخمی خاتون ڈاکٹر سدرہ نیازی ڈی ایچ کیو اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو 20 اگست کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا، شادی سے انکار کرنے پر والد نے سدرہ کو گولی ماری تھی۔

    ڈاکٹر سدرہ نیازی 9 روز سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد ڈاکٹر سدرہ نیازی کی نماز جنازہ میانوالی میں ادا کی جائے گی۔

  • بیٹے کی جان بچانے کے لیے باپ حد سے گزر گیا

    بیٹے کی جان بچانے کے لیے باپ حد سے گزر گیا

    والدین اپنی اولاد کو نقصان سے بچانے کے لیے ہر حد سے گزر سکتے ہیں، اور ایسا ہی قدم ایک باپ نے بھی اٹھایا جس میں اس نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے کروڑوں کا نقصان کردیا۔

    اسپین میں ایک شخص نے اپنے نشے میں دھت بیٹے کو کار چلانے سے روکنے اور اسے کسی ممکنہ حادثے سے بچانے کے لیے کدال سے اس کی لگژری گاڑی کو سخت نقصان پہنچایا۔

    لوگرونو کے 60 سالہ شخص نے پہلے تو شراب کے نشے میں دھت بیٹے کو ڈرائیونگ سے باز رکھنے کے لیے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر انتہائی اقدام کرتے ہوئے لوہے کی کدال سے بیٹے کی چمچاتی قیمتی بی ایم ڈبلیو کار کے نہ صرف شیشے توڑ ڈالے بلکہ کار کے پہیوں کی ہوا نکالنے کے بعد کار کی باڈی پر بھی کدال چلائے۔

    گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ جب یہ معمر شخص یہ حرکت کر رہا تھا تو مقامی پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ ایک شخص عوامی سڑک پر کھڑی گاڑی کو کدال مار کر نقصان پہنچا رہا ہے۔

    پولیس اسکواڈ وہاں پہنچی تو انہوں نے دیکھا کہ ایک سفید وین انہیں دیکھ کر وہاں سے تیزی سے نکلی ہے، تاہم پولیس نے اسے روک لیا اور دیکھا کہ اس کے اندر ایک معمر شخص ایک نشے میں مست نوجوان کے ساتھ بیٹھا ہے۔

    پولیس نے دونوں سے سوالات کیے تو معلوم ہوا کہ یہ دونوں باپ بیٹے ہیں اور معمر شخص نے اپنے 32 سالہ بیٹے کی گاڑی کو نقصان پہنچایا ہے۔

    معمر شخص نے پولیس کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا، پولیس نے بعدازاں اس واقعے کو سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا جس پر یہ وائرل ہوگئی۔

  • کراچی: باپ نے اپنے 2 بچوں کو زبردستی سمندر میں پھینک دیا

    کراچی: باپ نے اپنے 2 بچوں کو سمندر میں پھینک دیا، گرفتار والد نے بتایا کہ بچے ڈوب نہیں رہے تھے تو ان کو زبردستی ڈبویا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منوڑہ کے قریب باپ نے اپنے دو بچوں کو سمندر میں پھینک دیا۔

    پولیس نے موقع سے سفاک باپ کو گرفتار کرلیا، گرفتار شخص نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اقدام اٹھایا ،بچے ڈوب نہیں رہے تھے تو ان کو زبردستی ڈبویا۔

    بچوں کی تلاش کے لئے رات بھر سے آپریشن جاری ہے،والد آغا خان اسپتال میں بطور نرس کام کرتا ہے۔

    گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ وہ عیسی نگری کا رہائشی ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ بڑے بچے کا نام کیڈرک چھوٹے کا کینرک ہے۔

    ملزم نے ویڈیو بیان میں موقف دیا کہ میں نے خود بھی کوشش کی مگر ڈوب نہ سکا، جس پرجھگڑا رہتا تھا۔ میری بیوی اور سسرال والے میرے ساتھ غلط کر رہے تھے۔

  • باپ نے کمسن بیٹیوں کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کردیا، لاشیں گھر میں دفنا دیں

    باپ نے کمسن بیٹیوں کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کردیا، لاشیں گھر میں دفنا دیں

    اومان: اردن میں ایک شخص نے اپنی 2 بچیوں کو ڈنڈے برسا کر ہلاک کر دیا اور لاشیں گھر میں ہی دفن کردیں، دلخراش واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اردنی حکام کا کہنا ہے کہ عرب خاتون نے اردنی محکمہ امن عامہ میں شکایت درج کروائی تھی کہ اسے شمالی اردن کے صوبے اربد میں اپنے باپ کے ساتھ رہنے والے چار بچوں کی زندگی خطرے میں نظر آرہی ہے، باپ ذہنی مریض بھی ہے۔

    محکمہ امن عامہ کے ترجمان کرنل عامر السرطاوی کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے پر اردنی شہری کو حراست میں لے کر بچوں کو تلاش کیا گیا، پتہ چلا کہ 4 بچوں میں سے صرف 2 گھر میں موجود ہیں، دونوں کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس میں انہوں نے ہولناک انکشاف کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے والد انہیں مسلسل مار پیٹ کا نشانہ بناتے رہے، گزشتہ دنوں ان کے والد نے 2 بہنوں جن کی عمریں 9 اور 12 سال تھیں، انہیں ڈنڈے سے مار مار کر ہلاک کر دیا اور گھر کے صحن میں دفنا دیا تھا۔

    بعد ازاں اردنی شہری نے پوچھ گچھ کے دوران اقرار کیا کہ اس نے 10 روز پہلے ایک بچی کو ڈنڈے سے مار کر ہلاک کر کے گھر کے صحن میں دفن کیا کردیا، اس کے چند روز بعد دوسری بیٹی کو ڈنڈے مار کر ہلاک کیا اور لاش گھر کے قریب ایک گڑھے میں پھینک دی تھی۔

    محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں بچیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہیں جبکہ زندہ بچنے والے 2 بچوں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، ان کی ذہنی حالت بہت زیادہ خراب تھی۔

    بچیوں کے لرزہ خیز قتل کے بعد پورا ملک غم و غصے کی کیفیت میں ہے۔

  • درندگی کی انتہا: ڈاکوؤں  کی  باپ کے سامنے  بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    درندگی کی انتہا: ڈاکوؤں کی باپ کے سامنے بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    لاہور : ڈاکوؤں نے پتوکی میں باپ کے سامنے بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک مشکوک شخص کوحراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پتوکی میں درندگی کی انتہا ہوگئی، ڈاکوؤں نے باپ کو باندھ کر اس کے سامنے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے لانگ مارچ کی وجہ سے ساری نفری ڈیوٹی پرتھی، مؤثر گشت نہ ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ظہور احمد اپنے پندرہ برس کی بیٹی اور پانچ سال کے بیٹے کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس گاؤں جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے پتوکی چونیاں بائی پاس پر روک کرپہلےلوٹ مار کی اور پھرانہیں کھیتوں میں لے گئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو رسیوں سے باندھا اوران کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کچھ لوگوں کوآتا دیکھ کرڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں میڈیکل کرایا، جس میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

    پولیس نے ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تمام شواہد اکٹھے کرلیے اور کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب نے پتوکی میں ڈاکوؤں کی لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوشیخوپورہ سےواقعےکی رپورٹ طلب کرلی اور تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    ،آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوقصور کو رمتاثرہ فیملی کےساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

    ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف موقع پرپہنچ گئے اور بتایا کہ واقعہ میں ملوث ایک مشکوک شخص کوحراست میں لیا گیا ہے اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ سےشواہداکٹھےکر رہی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے5 ٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں،

  • لاعلاج مرض میں مبتلا بیٹے کو بچانے کے لیے باپ کی حیران کن کاوش

    لاعلاج مرض میں مبتلا بیٹے کو بچانے کے لیے باپ کی حیران کن کاوش

    کرونا وائرس کی وجہ سے معمولات زندگی بے حد متاثر ہوئے ہیں اور علاج و معالجے کی سہولیات میں بھی خلل پیدا ہوا ہے، چین میں ایسی ہی پریشانی کا شکار ایک والد نے اپنے بیٹے کے علاج کے لیے خود دوا بنانا شروع کردی۔

    چین کے شہر کنمنگ میں ژہو وئے نامی شخص نے اپنے بیٹے کا علاج کرنے کے لیے خود دوا بنانے کی ٹھان لی، ان کا 2 سالہ بیٹا ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کی دوا چین میں میسر نہیں ہے، اور ان کے بیٹے کے پاس صرف چند ماہ کا ہی وقت ہے۔

    30 سالہ ژہو کا بیٹا ہاؤیانگ مینکس سنڈروم میں مبتلا ہے۔ یہ ایک جینیاتی بیماری ہے جس میں انسانی جسم میں موجود کوپر کی مقدار متاثر ہوتی ہے۔ کوپر دماغ کی نشونما کے لیے بہت اہم تصور کیا جاتا ہے، اس بیماری میں مبتلا کوئی بھی شخص تین برس سے زیادہ عرصہ نہیں جی پاتا۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے چین کی سرحدیں بند ہیں اور ژہو اپنے ننھے بچے کے علاج کے لیے اسے ملک سے باہر بھی نہیں لے جا سکتے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنے بچے کے علاج کے لیے خود دوا بنانے کی ٹھان لی۔

    ژہو وئے نے اپنے گھر میں ہی والد کے جم میں ایک لیبارٹری کی بنیاد رکھی جس میں انہوں اپنے بیٹے کی لاعلاج بیماری کے لیے دوا بنانے کا عمل شروع کیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ مینکس سینڈروم سے متعلق زیادہ تر معلومات انگریزی زبان میں تھی اور انہوں نے لیبارٹری بنانے سے قبل ان معلومات کو سمجھنے کے لیے ٹرانسلیٹنگ سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے اسے سمجھا۔

    اب ژہو اپنے بیمار بیٹے کو روزانہ گھر میں تیار کی جانے والی دوا کی خوراک دیتے ہیں جو ان کے بیٹے کے جسم میں کوپر کی وہ مقدار فراہم کرتی ہے جو اس کے جسم میں موجود نہیں۔

    ژہو کا دعویٰ ہے کہ بیٹے کا علاج شروع کرنے کے دو ہفتوں بعد ہی اس کے خون کے چند ٹیسٹ کے نتائج نارمل آئے۔

    ایک اندازے کے مطابق یہ بیماری عالمی سطح پرایک لاکھ بچوں میں سے صرف ایک بچے کو ہی لاحق ہوتی ہے، جبکہ یہ لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔

    ژہو کا کہنا ہے کہ دوا ساز کمپنیاں ان کی اس دوا میں بہت کم دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں اور کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ اس دوا کی مارکیٹ میں طلب نہیں ہے اور اسے بہت محدود طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

    ژہو نے 6 ہفتے تجربہ کرنے کے بعد پہلی دوا تیار کی تھی جسے انہوں نے سب سے پہلے خرگوش پر تجربہ کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے اسے خود پر بھی تجربہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ دوا کی خوراک دینے کے بعد خرگوش بالکل ٹھیک تھے جبکہ انہیں بھی کچھ نہیں ہوا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے یہ دوا اپنے بیٹے کو دینے کا فیصلہ کیا۔

    ژہو کی بیٹے کے علاج کے لیے کاوشوں نے عالمی بائیو ٹیک لیب ویکٹر بلڈر کو بھی اس بیماری کے علاج کے لیے جین تھراپی پر تحقیق شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔

    ویکٹر لیب کے چیف سائنس دان بروس لان کا کہنا ہے کہ وہ ژہو کے خاندان کو جاننے کے بعد ان سے متاثر ہوئے۔ اب ان کی لیبارٹری میں آئندہ چند ماہ کے اندر اس بیماری کے علاج کے لیے جانوروں پر کلینکل ٹرائلز اور تجربات کا آغاز کیا جائے گا۔

    دوسری جانب چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے میڈیکل جینیٹکس ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر ہوانگ یو کا کہنا ہے کہ بحیثیت ایک ڈاکٹر انہیں ژہو کے بارے میں جان کر بے حد شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔

    ڈاکٹر ہوانگ یو کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ایک ترقی یافتہ ملک میں رہتے ہوئے ہم اپنے میڈیکل سسٹم کو بہتر بنا کر ژہو کی طرح دیگر خاندانوں کی بہتر انداز میں مدد کر سکیں گے۔

  • لاہور: بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والا باپ گرفتار

    لاہور: بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والا باپ گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 14 سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم 2 سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبد الرشید کے خلاف درخواست بچی کی نانی نے دی، درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ نے 4 سال قبل دوسری شادی کر لی تھی، ملزم 5 سالہ بیٹے اور 14 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم 2 سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔