Tag: باچاخان ایئرپورٹ

  • پشاور ایئرپورٹ کے اندر حادثہ

    پشاور ایئرپورٹ کے اندر حادثہ

    پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے اندر حادثہ پیش آیا ہے، پی آئی اے کی ایک گاڑی بورڈنگ برج سے ٹکرا گئی۔

    تفصیلات کے مطابق باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کی گاڑی بورڈنگ برج سے ٹکرانے سے ہنگامی اخراج کی سیڑھیوں کو نقصان پہنچا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی گاڑی جہاز سے سامان لوڈ کر کے واپس آ رہی تھی، اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر برج سے ٹکرا گئی۔

    ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو ویجلینس نے حراست میں لے لیا ہے، اور ان کا کارڈ بھی ضبط کر لیا گیا ہے، ان پر پشاور ایئرپورٹ میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے، دوسری طرف پی آئی اے انتظامیہ نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، اور حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

    لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر کارگو طیارے کے ٹائرپھٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم

    یاد رہے کہ چند دن قبل لاہور ایئر پورٹ پر ایک غیر ملکی کارگو طیارے کے ٹائر پھٹنے سے رن وے پر آپریشن معطل ہو گیا تھا، جہاز میں سامان بھرا ہونے کی وجہ سے ٹائر تبدیل نہیں کیے جا سکتے تھے، جس پر سامان اتارنے کے بعد جہاز رن وے سے ہٹایا گیا تھا۔

     

  • کروڑوں کا سونا اور غیرملکی کرنسی ، دبئی جانے والے مسافر نے کسٹم  حکام کی دوڑیں لگوادیں

    کروڑوں کا سونا اور غیرملکی کرنسی ، دبئی جانے والے مسافر نے کسٹم حکام کی دوڑیں لگوادیں

    پشاور : باچاخان ایئرپورٹ پر مسافرکروڑوں کا سونا اور غیرملکی کرنسی لیکرجہازتک پہنچ گیا، جس پر انٹیلی جنس اطلاع پر کسٹم اور دیگر اداروں کی دوڑیں لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافرنے کسٹم سمیت دیگر عملے کو ماموں بنادیا ، ایئرپورٹ پرسرچنگ مشینوں سے گزر کر مسافر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی لیکرجہاز تک پہنچ گیا۔

    جس کے بعد انٹیلی جنس اطلاع پر کسٹم اور دیگر اداروں کی دوڑیں لگ گئی ، کسٹم اور دیگر عملہ جہازمیں پہنچ گیا۔

    اس دوران مسافر کے دستی سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونے کے بسکٹ اور13ہزار سے زائد یورو برآمد کرلئے ، ایئرپورٹ زرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم نے مسافر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    کسٹم کی انسداد منی لانڈرنگ ڈیسک ہونے کے باوجود مسافرسونا اور غیر ملکی کرنسی لے جانے میں کامیاب ہوگیا تھا ،مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانا چاہ رہا تھا

  • باچاخان ایئرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کا ایک اور واقعہ ، 2مسافر گرفتار

    باچاخان ایئرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کا ایک اور واقعہ ، 2مسافر گرفتار

    پشاور : باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے مزید 2مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ، 24گھنٹے میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کا پانچواں واقعہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرسی اےاے ویجیلنس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 مسافر کو حراست میں لے لیا۔

    دونوں مسافرنجی ایئرلائن سےپشاورسےشارجہ جاناچاہ رہےتھے ، جب سی اےاےعملےنےمسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کئے تو جعلی نکلے۔

    نجی ایئر لائن نے دونوں مسافروں کوآف لوڈ کرکے امیگریشن کے حوالے کردیا اور زیرحراست مسافر تفتیش کیلئے ایف آئی اے حیات آباد سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے باچاخان ایئرپورٹ پر24گھنٹے میں جعلی کوروناسرٹیفکیٹ کا پانچواں واقعہ ہے۔