Tag: باچاخان چوک

  • پشاور کے باچاخان چوک سے برآمد بم ناکارہ بنادیاگیا

    پشاور کے باچاخان چوک سے برآمد بم ناکارہ بنادیاگیا

    پشاور: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے باچا خان چوک پر رکھا بم ناکارہ بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان چوک پربم کی اطلاع پربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم آئی ای ڈی تھا جبکہ بم ڈھائی سے 3کلووزنی تھا۔

    حکام کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بی ٖڈی ایس نے واٹر ڈسچارج ڈیوائس تیار کرلیا ،جس کے بعد بم کو ناکارہ بنایا گیا، بم ناکارہ بناتے ہی اسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار نے ہوا میں اچھال کر فتح کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی باچا خان چوک پر موجود تھی، عوام نے بم کو کامیابی سے ناکارہ بنانے پرخوشیہ کا اظہار کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کی تعریف کی۔

     

  • کوئٹہ کے باچا خان چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ کے باچا خان چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ : باچاخان چوک پردھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورچودہ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک پرزوردار دھماکے سے ایک شخص موقع پرجاں بحق اورچودہ افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر متعلقہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

    سی سی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکاخیز مواد شاپنگ بیگ میں لایاگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشکوک شخص کوحراست میں لے لیاگیاہے۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔