Tag: باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ

  • جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر زیرِ حراست

    جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر زیرِ حراست

    پشاور : سول ایوی ایشن نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورکےباچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والی خاتون سمیت 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    سی اے اے عملےنےمسافروں کےکورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے تو وہ جعلی نکلے ، آف لوڈ ہونے والے مسافروں کو ایف آئی اے ایمیگریشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    حکام نے مسافروں کو مزیدتفتیش کیلئے ایف آئی اے حیات آباد سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں بھی باچا خان ایئرپورٹ پر سی اے اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کیا تھا۔

    اس سے قبل باچا خان ایئرپورٹ 6 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس جعلی نکلی تھیں۔

  • پشاور ایئرپورٹ پر ٹوائلٹ  سے سونا اور قیمتی موبائل فونز برآمد

    پشاور ایئرپورٹ پر ٹوائلٹ  سے سونا اور قیمتی موبائل فونز برآمد

    پشاور : باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے بڑی کاررروائی کرتے ہوئے انٹر نیشنل آرائیول لاونچ کے ٹوائلٹ  سے 10قیمتی موبائل فونز برآمد  کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سونے اور موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انٹر نیشنل آرائیول لاونچ کے ٹوائلٹ سے 10قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے۔

    ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ دبئی سے پشاور آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 284 پہنچی تو ائیرپورٹ سروسز کا آفیسر معمول کی انسپیکشن پر تھا کہ عملے کو ٹوائلٹ میں موبائل فون پڑے ہو ئے ملے۔

    سی اے اے عملے نے موبائل فونز ڈیوٹی ٹرمینل آفیسر کے پاس جمع کرائے، جس کے بعد ڈی ٹی ایم نے کسٹمز کو بھی طلب کرلیا، کسٹمز کی موجودگی میں موبائل فونز کھولے گئے تو اس میں سے سونے کی ٹکیاں برآمد ہوئیں، مجموعی طور پر20تولہ سونا برآمد ہوا۔

    کسٹمز حکام نے موبائل اور سونے ٹکیاں کو اپنی تحویل میں لیکر مسافر کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • پشاور سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    پشاور سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    پشاور : اے ایس ایف نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافرکو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ مسافر گلف ایئر کی پروازجی ایف785کے ذریعے بحرین جانا چاہتا تھا، اے ایس ایف نے سی اے اے کے جوائنٹ سرچ بیگجز کاونٹر پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 2کلو 394گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس ہیروئن برآمد ہوئی ۔

    حکام کے مطابق مسافر نے ہیروئن ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، جس کے بعد اے ایس ا یف نے مسافر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی کیلئے مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ، عملہ کی تربیت کیلئے سالانہ مشق کا انعقاد

    باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ، عملہ کی تربیت کیلئے سالانہ مشق کا انعقاد

    پشاور  : باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق کا انعقاد کیا گیا، ٹرمینل بلڈنگ میں آگ لگنے کے باعث فرضی مشق کے ذریعے ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرضی مشق کیلئے میں سی اے اے کے فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہنگامی طور پر طلب کیا گیا تھا، مشق کا بنیادی مقصد ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کرنا ہے۔

    مشق میں اس عمل کا مظاہرہ کیا گیا کہ باچا خان ٹرمینل بلڈنگ میں اچانک آگ لگتی ہے اور سائرن بجنا شروع ہوجاتے ہیں، بلڈنگ سے ملازمین کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کا مقصد کوئک رسپانس اور عملے کی چابک دستی کو جانچنا ہے۔

    مشق کے دوران عملے نے کوئک رسپانس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر بلڈنگ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا، اس حوالے سے ایئرپورٹ منیجر عبید الرحمان نے بتایا کہ مزکورہ مشق ہر سال بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین کے مطابق کی جاتی ہے۔