Tag: باچا خان ایئرپورٹ

  • باچا خان ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ کٹس غیرمعیاری ہونے کا انکشاف

    باچا خان ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ کٹس غیرمعیاری ہونے کا انکشاف

    پشاور: باچا خان ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ کٹس غیرمعیاری ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ لیبارٹریز میں مسافروں کے ٹیسٹوں کا ریکارڈ بھی محفوظ کیے جانے کا کوئی انتظام نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ائرپورٹ پرکورونا ٹیسٹنگ کے لیے قائم لیبارٹریز میں ٹیسٹنگ کٹس غیرمعیاری ہونے اور غیرتربیت یافتہ عملے کی تعیناتی کا انکشاف ہوا۔

    لیبارٹریز میں مسافروں کے کیے گئے ٹیسٹوں کا ریکارڈ بھی محفوظ کیے جانے کا کوئی انتظام موجود نہیں۔

    لیبارٹریز کی غفلت اور ناتجربہ کاری کا انکشاف اِئرپورٹ مینیجر کے جاری مراسلے میں ہوا، مراسلے میں کہا گیا کہ لیبارٹریز کو ٹیسٹنگ فیس 3 ہزارروپے تک وصول کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔

    معاملات کی درستگی کے لیے ایئرپورٹ منیجر نے مذکورہ معاملے پر آج اجلاس طلب کرلیاگیا ، جس میں تمام ائرلائن اسٹیشن مینیجر ،،ہیلتھ افسر اور تمام لیبارٹریز انتظامیہ کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی۔

    خیال رہے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ 4 ماہ سے منیجر سے محروم ہیں اور ائیرپورٹ پر افسران عارضی چارج سنبھال رہے ہیں۔

    ڈپٹی ائیرپورٹ منیجر کا عہدہ ائیر سائیڈ کے ایک افسر کو بطوراضافی چارج سونپا گیا ، ڈپٹی ائیرپورٹ منیجر نے ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ فیسوں میں کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

    باچاخان ائیرپورٹ عملےکوکوروناٹیسٹنگ کٹس کی کمی کاسامناہے جبکہ ایئرپورٹ پرتعینات عملےکےبعض ارکان تربیت یافتہ بھی نہیں ہیں۔

  • پرندوں کے بعد اب پتنگ بازی بھی فضائی سفر کے لیے خطرہ بن گئی

    پرندوں کے بعد اب پتنگ بازی بھی فضائی سفر کے لیے خطرہ بن گئی

    کراچی: پرندوں کے بعد اب پتنگ بازی بھی فضائی سفر کے لیے خطرہ بن گئی ہے، پشاور ایئر پورٹ کے اطراف پتنگ بازی سے طیاروں کو اڑنے اور اترنے میں مشکلات پیش آنے لگیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور ایئر پورٹ پر پتنگ بازی سے فضائی سفر کو خطرے کی شکایت سامنے آئی ہے، پشاور ایئر پورٹ کے اطراف پتنگ بازی کی وجہ سے طیاروں کو اڑان بھرنے اور لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 613 کے کپتان نے پتنگ سے متعلق کنٹرول ٹاور کو شکایت درج کرائی ہے، پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز نے پشاور ایئر پورٹ کے اطراف پتنگ بازی سے متعلق سول ایوی ایشن کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

    سال 2019 میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات

    پشاور ایئر پورٹ انتظامیہ نے شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ایئر پورٹ کے اطراف پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے احکامات جاری کر دیے، انتظامیہ نے کہا کہ پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    خیال رہے کہ پشاور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، ذرایع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 2 واقعات رپوٹ ہو ئے ہیں۔

  • باچا خان ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے پانچ کلو آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

    باچا خان ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے پانچ کلو آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

    پشاور : اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر ہیروئن اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے پانچ کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی، ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عرب امارات کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

    غیر ملکی ایئرلائن کے مسافر سے اعلیٰ کوالٹی کی پانچ کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ باچا خان ایئرپورٹ پر سی اے اے کے جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر پر راس الخیمہ جانے والے مسافر عاقب علی کی تلاشی لی گئی تو اس کے بیگ کے خفیہ خانوں سے ہیروئن برآمد کرلی۔

    مذکورہ مسافر عاقب علی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز جی-9825پرواز کے ذریعے راس الخیمہ جارہا تھا، اے ایس ایف نے ملزم کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا۔

    ہیروئن کروڑوں روپے مالیت کی بتائی جاتی ہے، اے ایس ایف نے قانونی کارروائی کیلئے مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔

    مزید پڑھیں: باچا خان ایئرپورٹ پر چائے کے پیکٹ میں ہیروئن لے جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ دنوں بھی اے ایس ایف نے دو مسافروں سے بھاری تعداد میں ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

    نجی ایئرلائن ایئر بلو کے ڈرائیور سید عقیل شاہ کی شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو انکشاف ہوا کہ گاڑی میں رکھی چائے کی پتی کے پیکٹ میں ہیروئن چھپا کر رکھی گئی ہے۔

  • باچا خان ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، مسافر بھاری رقم سمیت گرفتار

    باچا خان ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، مسافر بھاری رقم سمیت گرفتار

    پشاور : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے بھاری رقم برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی، مسافر کو حراست میں لے کر کسٹمز حکام کے حوالے کردیا۔

    مسافر کے قبضے سے 46ہزار درہم برآمد کرلئے گئے، حاکم اللہ خان نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے217سے پشاور سے ابوظہبی جارہا تھا۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو ایک بیگ میں46ہزار درہم چھپا رکھے تھے ۔

    جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لے لیا، اے ایس ایف نے مزید کارروائی کیلئے مسافر کو کسٹم کے حوالے کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: باچا خان ایئرپورٹ ، چائے کے پیکٹ میں ہیروئن لے جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    واضح رہے کہ ا س سے قبل بھی اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر ہپیروئن اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے 1711گرام ہیروئن برآمد کی تھی جو ملزم نے چائے کے پیکٹ میں چھپا رکھی تھی۔

    نجی ایئرلائن ایئر بلو کے ڈرائیور سید عقیل شاہ کی شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو انکشاف ہوا کہ گاڑی میں رکھی چائے کی پتی کے پیکٹ میں ہیروئن چھپا کر رکھی گئی ہے۔

  • باچا خان ایئر پورٹ پشاور پر خاتون نے ایمان داری کی مثال قایم کر دی

    باچا خان ایئر پورٹ پشاور پر خاتون نے ایمان داری کی مثال قایم کر دی

    پشاور: باچا خان ایئر پورٹ پشاور پر خاتون نے ایمان داری کی مثال قایم کر دی، لاؤنج میں پڑا پیسوں سے بھرا بیگ ایئر پورٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ابوظبی جانے والا مسافر ایک لاکھ روپے اور دیگر دستاویز بھول کر چلا گیا تھا، تاہم ایک خاتون نے لاؤنج میں پڑا ہوا بیگ اٹھا کر ایئر پورٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

    خاتون نے لاوارث بیگ ملا تو کھول کر دیکھا، اس میں ایک لاکھ کیش اور دیگر ضروری دستاویز موجود تھے، خاتون نے فوراً انتظامیہ سے رابطہ کر لیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی ایف او عدنان نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسافر کو تلاش کیا، مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 630 کے ذریعے ابوظبی روانہ ہوا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد ایئرپورٹ: صدر مملکت عارف علوی نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیا

    سی اے اے کے عملے کے مطابق مسافر محمد زبیر ڈسٹرکٹ مردان کا رہایشی ہے، جو بیگ لاؤنج میں بھول گیا تھا، بعد ازاں سی اے اے کے عملے نے مسافر کے رشتہ دار کو بلا کر شناخت کرنے کے بعد مسافر کے اہم دستاویز اور ایک لاکھ روپے کی رقم حوالے کردی۔

    واضح رہے آج اسلام آباد ایئرپورٹ پر صدر مملکت عارف علوی نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے کراچی تک کا سفر اپنے تین فیملی ممبرز کے ساتھ اکانومی کلاس میں کیا، انھوں نے ایئر پورٹ پر اضافی سامان کی مد میں پی آئی اے کو 11600 روپے اضافی چارجز بھی ادا کیے۔

  • باچا خان ایئرپورٹ : چائے کے پیکٹ میں ہیروئن لے جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    باچا خان ایئرپورٹ : چائے کے پیکٹ میں ہیروئن لے جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    کراچی :  اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر ہپیروئن اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد کرلی، ملزم نے چائے کے پیکٹ میں چھپارکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کے مسافر سے1711ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    نجی ایئرلائن ایئر بلو کے ڈرائیور سید عقیل شاہ کی شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو انکشاف ہوا کہ گاڑی میں رکھی چائے کی پتی کے پیکٹ میں ہیروئن چھپا کر رکھی گئی ہے۔

    اے ایس ایف نے ملزم کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا، ہیروئن کروڑوں روپے مالیت کی بتائی جاتی ہے، اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ڈرائیور ایپرن ایریا میں گاڑی پر جارہا تھا، اے ایس ایف نے نجی ایئرلائن کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

    مزید پڑھیں: پشاور ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

     واضح رہے کہ اس سے قبل باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ ہفتے بھی اے ایس ایف نے مسافر سے نو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

  • پشاور: عالمی طرز کا باچا خان ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم رہ گیا

    پشاور: عالمی طرز کا باچا خان ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم رہ گیا

    پشاور: ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے بنے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر کے سلسلے میں ناقص منصوبہ بندی کا معاملہ سامنے آ گیا، ایئر پورٹ پر پارکنگ ایریا ہی نہیں بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ساڑھے 3 ارب سے بنے باچا خان ایئر پورٹ پر ناقص پلاننگ کے باعث پارکنگ ایریا ہی نہیں بنایا گیا، عالمی طرز کا ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم ہے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر گزشتہ دور حکومت میں کام شروع کیا گیا تھا، منصوبے پر ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔

    پشاور باچا خان ایئر پورٹ پر پارکنگ کی سہولت نہ ہونے سے مسافروں اور ساتھ آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری طرف پارکنگ کے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج مسافروں کے لیے کھولا گیا، بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کا سی اے اے، ایف آئی اے، اے ایس ایف کے افسران نے استقبال کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج مسافروں کیلئے کھول دیا گیا

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر پورٹ کے ارائیول لاؤنج کو دور جدید کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، بین الاقوامی آمد لاؤنج پر دو بورڈنگ برجز بھی نصب کیے گئے، مسافروں کی سہولت کے لیے دو خود کار زینے اور تین لفٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔

    سی اے اے نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

    ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم دوسری جانب بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اور رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر سہولیات تو موجود ہیں تاہم گاڑیوں کی پارکنگ کا مسٔلہ تا حال حل نا ہو سکا۔

  • پشاور: باچاخان ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہل کاروں کی غفلت کا انوکھا واقعہ

    پشاور: باچاخان ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہل کاروں کی غفلت کا انوکھا واقعہ

    پشاور: باچاخان ایئرپورٹ، پشاور پر سیکیورٹی اہل کاروں کی غفلت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جب چھ سالہ بچہ جہاز میں داخل ہونے کے لئے بورڈنگ برج پرپہنچ گیا.

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر ناقص سیکیورٹی کی قلعی کھل گئی، چھ سالہ بچہ کسی کی نظر میں آئے بغیر بہ آسانی بورڈنگ برج پر پہنچ گیا.

    بچے کو بورڈنگ برج پر دیکھ کر ایئرپورٹ عملے کی دوڑیں لگ گئیں، ابوسفیان نامی بچے کو سی اے اے کی ویجیلنس ٹیم نے روکا.

    جب سی اے اے ویجیلنس ٹیم نے بچے سے سوال کیا کہ تم کہاں جارہے ہو، تو اس نے جواب دیا کہ میں‌ جہاز دیکھنے آیا ہوں.


    مزید پڑھیں: پشاور ایئر پورٹ : منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، دو لاکھ یورو برآمد


    سی اےاے ویجیلنس ٹیم نے بچے کو اے ایس ایف کے حوالے کر دیا، اے ایس ایف نے بچے کے والدین کو ایئرپورٹ پر طلب کر لیا ہے.

    واضح رہے کہ بورڈنگ برج تک پہنچنے کے لیے مسافر کو سیکیورٹی کے مختلف حصاروں سے گزرنا پڑتا ہے اور ایک بچے کا یوں وہاں‌ پہنچ جانا حیران کن واقعہ ہے.

    خیال رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئرپورٹ کی حفاظت کا نظام انتہائی سخت کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود غفلت کا ایسا واقعہ رونما ہوگیا.