Tag: باچا خان ایئر پورٹ

  • پاکستان  سے بیرون ملک قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

    پاکستان سے بیرون ملک قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

    پشاور: باچا خان ایئر پورٹ سے بیرون ملک قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی اور 36 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے تحت کارروائیاں جاری ہے ، چیف کلکٹر کسٹمز کی ہدایت پر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

    چیف کلکٹر کسٹمز محمد جمیل نے بتایا کہ باچا خان ایئر پورٹ سے بیرون ملک قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی اور ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران 36 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے۔

    محمد جمیل نے بتایا کہ سامان جدہ سے پشاور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے برآمد کیا گیا جبکہ پشاور چارسدہ میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 25 کلو منشیات برآمد ہوئی۔

    کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال مختلف کسٹم آپریشنز میں 592 ملین کا سامان ضبط کیا گیا۔

  • نیب نے باچا خان ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، تفصیلات طلب

    نیب نے باچا خان ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، تفصیلات طلب

    کراچی : نیب کی چار رکنی ٹیم نے پشاور کا باچا خان ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے سے متعلق افسران سے تفصیلات طلب کرلیں, مذکورہ منصبوبہ تین سال قبل شروع کیا گیا تھا جو تاحال مکمل نہ ہوسکا۔

    تفصییلات کے مطابق ڈائریکٹر کی سربراہی میں چار رکنی نیب ٹیم نے پشاورایئر پورٹ کا اچانک دورہ کیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے سے متعلق افسران سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    نیب کی ٹیم نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے بھی تفصیلات طلب کیں، اس موقع پر نیب ٹیم کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ توسیعی منصوبہ3ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

    یہ منصبوبہ3سال قبل شروع کیا گیا تھا تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے منصوبے میں تاخیر پر افسران سے پوچھ گچھ بھی کی جس کا پراجیکٹ ڈائریکٹر تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    نیب کی ٹیم چھ گھنٹے تک ایئرپورٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتی رہی، اس موقع پر نیب عہدیداران نے مختلف تعمیراتی کام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    اس کے علاوہ توسیعی منصوبے میں انٹرنیشنل لاؤنچ کی تعمیر اور بورڈنگ برج سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی ،ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے منصوبےسے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے، نیب ٹیم نے پراجیکٹ کنسلٹنٹ سے بھی سوالات کیے۔

  • باچا خان ایئر پورٹ : طیارے پرسیڑھی لگانے والی گاڑی کو حادثہ، سی اے اے نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    باچا خان ایئر پورٹ : طیارے پرسیڑھی لگانے والی گاڑی کو حادثہ، سی اے اے نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    پشاور : باچا خان ایئر پورٹ پر طیارے پر سیڑھی لگانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے باعث بورڈنگ برج نمبر ایک کو نقصان پہنچا، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا سی اے اے حکام نے رہورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر طیارے پر سیڑھی لگانے والی گاڑی بورڈنگ برج سے ٹکرا گئی، گاڑی ٹکرانے کی وجہ سے بورڈنگ برج نمبر ایک کو نقصان پہنچا۔

    تاہم خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، گاڑی ٹکرانے کی وجہ سے بورڈنگ برج کو نقصان پہنچنے کے باعث اسے استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے چیف آپریٹنگ آفیسر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    غفلت کا مظاہرہ کرنے والے نجی کمپنی کے ڈرائیور کیخلاف کاروائی کا حکم دے دیا گیا ہے، دوسری جانب سی اے اے نے بورڈ نگ برج کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے تاکہ ائیر پورٹ پر آپریشن متاثر نہ ہوسکے

  • باچا خان ایئر پورٹ پر عملے کی فرض شناسی، زیورات سے بھرا بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا

    باچا خان ایئر پورٹ پر عملے کی فرض شناسی، زیورات سے بھرا بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا

    پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سی اے اے کے عملے نے فرض شناسی دکھاتے ہوئے زیورات سے بھرا بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کا ایک رہایشی باچا خان ایئر پورٹ کے لاؤنج میں اپنا بیگ بھول گیا، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے فرض شناسی برتتے ہوئے بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا۔

    شارجہ سے پشاور باچا خان ایئر پورٹ پہنچنے والا مسافر اپنا بیگ ایئر پورٹ کے لاؤنج ہی میں بھول گیا۔

    مسافر کا بیگ سی اے اے کے پورٹر قیصر خان کو لاؤنج میں پڑا ملا، پورٹر نے دیانت داری کے ساتھ بیگ ایئر پورٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج مسافروں کیلئے کھول دیا گیا

    بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں زیورات پائے گئے، ایئر پورٹ انتظامیہ نے بیگ پر لگے ٹیگ سے مسافر کا پتا چلایا، سی اے اے عملے نے مسافر کے گھر جا کر قیمتی سامان حوالے کیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پورٹر قیصر خان کی فرض شناسی اور ایمان داری پر تعریفی اسناد اور اعزازیے کا اعلان کیا گیا۔

    دوسری طرف مسافر نے اپنا قیمتی سامان ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کا شکریہ ادا کیا، مسافر کا کہنا تھا کہ بچی کی شادی کے لیے زیوارات خریدے تھے جو بیگ میں موجود تھے، بیگ گم ہونے پر بہت پریشان ہو گیا تھا۔

  • پشاور: عالمی طرز کا باچا خان ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم رہ گیا

    پشاور: عالمی طرز کا باچا خان ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم رہ گیا

    پشاور: ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے بنے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر کے سلسلے میں ناقص منصوبہ بندی کا معاملہ سامنے آ گیا، ایئر پورٹ پر پارکنگ ایریا ہی نہیں بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ساڑھے 3 ارب سے بنے باچا خان ایئر پورٹ پر ناقص پلاننگ کے باعث پارکنگ ایریا ہی نہیں بنایا گیا، عالمی طرز کا ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم ہے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر گزشتہ دور حکومت میں کام شروع کیا گیا تھا، منصوبے پر ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔

    پشاور باچا خان ایئر پورٹ پر پارکنگ کی سہولت نہ ہونے سے مسافروں اور ساتھ آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری طرف پارکنگ کے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج مسافروں کے لیے کھولا گیا، بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کا سی اے اے، ایف آئی اے، اے ایس ایف کے افسران نے استقبال کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج مسافروں کیلئے کھول دیا گیا

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر پورٹ کے ارائیول لاؤنج کو دور جدید کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، بین الاقوامی آمد لاؤنج پر دو بورڈنگ برجز بھی نصب کیے گئے، مسافروں کی سہولت کے لیے دو خود کار زینے اور تین لفٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔

    سی اے اے نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

    ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم دوسری جانب بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اور رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر سہولیات تو موجود ہیں تاہم گاڑیوں کی پارکنگ کا مسٔلہ تا حال حل نا ہو سکا۔

  • باچاخان ایئرپورٹ پرہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشقیں

    باچاخان ایئرپورٹ پرہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشقیں

    پشاور: خیبر پختونخواہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر آج کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے مشقیں کی گئیں۔ مشقوں میں ریسکیو اداروں کے ہمراہ اے ایس ایف کے اہلکار بھی شریک تھے۔

    مشقوں میں فرضی کریش لینڈنگ اورآگ لگنے کے دوران اختیار کی جانے والی تدابیر کی مشقیں کی گئیں کہ کس طرح ریسکیو عملہ ہنگامی حالات میں اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتا ہے۔

    امدادی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال اورجہاز کی ایمرجنسی یا کریش لینڈنگ کی صورت میں ایئرپورٹ موجود متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو جانچنا اور مزید فعال بنانا ہے۔

    ایئر پورٹ مینیجر عبید عباسی نے اس حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کسی بھی صورتحال میں پہلی ترجیح ہوتی ہے، جس کے لیے یہ مشقین کی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا حکومت نے باچاخان ایئرپورٹ پشاور پر نائٹ لینڈنگ کی اجازت دی تھی ، سیکیورٹی وجوہات کے سبب ایئرپورٹ پرنائٹ آپریشن سال 2014سے معطل تھا اورکوئی جہاز رات کے اوقات میں ایئرپورٹ پرنہیں اترسکتا تھا۔

  • باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

    باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

    پشاور: خیبر پختونخوا میں باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سرچنگ ٹیم نے پشاور میں باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    [bs-quote quote=”مسافر ابرار کے سامان کی چیکنگ کی گئی تو بیگ سے 9500 یورو بر آمد ہوئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایئر پورٹ ذرائع”][/bs-quote]

    سِول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچنگ بیگجز کی ٹیم نے مسافر ابرار کے سامان کی چیکنگ کی تو بیگ سے 9500 یورو بر آمد ہوئے۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ابرار قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 283 سے دبئی جا رہا تھا۔

    مسافر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، سی اے اے کی سرچنگ ٹیم نے قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو کسٹم کے حوالے کر دیا۔

    خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کا رواں ہفتے باچا خان ایئر پورٹ پر یہ دوسرا واقعہ ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون سازی کا عندیہ دے دیا


    22 نومبر کو کراچی میں پی آئی اے انتظامیہ نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کیبن کریو کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے منی لانڈرنگ، اسمگلنگ اور ممنوعہ سامان لے جانے والوں میں ملوث کیبن کریو کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ یکم دسمبر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے، منی لانڈرنگ کے خلاف قانون لایا جا رہا ہے، پھر زبردست کریک ڈاون کیے جائیں گے۔

  • باچا خان ایئر پورٹ پر حملہ کر نیوالا مرکزی ملزم گرفتار

    باچا خان ایئر پورٹ پر حملہ کر نیوالا مرکزی ملزم گرفتار

    پشاور : سی ٹی ڈی نے باچا خان ایئر پورٹ پر حملہ کر نے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے باچاخان ایئرپورٹ پر حملے کےمرکزی ملزم نور محمد کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار دہشت گرد کا تعلق تحریک طا لبان پاکستان سے ہے۔ واضح رہے کہ پچیس جون دوہزار چودہ کو باچا خان ایئر پورٹ پی آئی اے ایئر لائن پر فا ئرنگ لا واقعہ پیش  آیا تھا۔

    جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو مسافر شدید زخمی ہوئے تاہم بعد ازاں خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد سیکیو رٹی فورسز پربم دھماکوں اور بھتہ خوری کی سنگین کارروائیوں میں بھی مطلوب تھا۔

  • پشاور: غیرملکی ایئرلائن نے اپنی سروس بحال کردی

    پشاور : باچا خان ایئر پورٹ پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد پروازیں معطل کرنے والی غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنی سروس بحال کردی ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے کل صبح سات بجے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز آئے گی جبکہ اتحاد ایئر لائن یکم اگست سے فضائی سروس بحال کردے گی۔

    دیگر غیر ملکی ایئر لائنز بھی اپنی معطل پروازیں بحال کرنے کے فیصلے پر غور کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور ایئر پورٹ پر گزشتہ مہینے ہونے والے دہشت گرد حملے کے دوران طیارے میں گولیاں لگنے کے باعث ایک خاتون کی ہلاکت اور عملے کے دو اراکین کے زخمی ہونے کے بعد غیر ملکی پروازوں نے پشاور کے لیے پروازیں معطل کا فیصلہ کیا تھا۔

    ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایمریٹس پچیس جون دوہزار چودہ سے پشاور کے لیے اور پشاور سے پروازوں کو سلامتی کے یقینی نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر معطل کردیا ہے۔