Tag: باڈی بلڈر

  • معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف چل بسیں

    معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف چل بسیں

    معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف اچانک 37 سال کی عمر میں اچانک فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف مقامی سطح پر باڈی بلڈنگ کی چیمپئن بھی رہ چکی تھیں۔ وہ غذائیت اور صحت سے متعلق کوچ اور نیوٹریشنسٹ بھی تھیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی میک نیف کی موت کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے، سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی میک نیف نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی تھی اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سائیکولوجی میں مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی باڈی بلڈرز کم عمری میں ہی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    باڈی بلڈنگ میں خاص مقام رکھنے والے بیلاروسی تن ساز الیا ییویمچک جنھیں دنیا کے سب سے بڑے باڈی بلڈر کے طور پر جانا جاتا تھا، وہ بھی گزشتہ برس 36 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے تھے، اس خبر نے باڈی بلڈنگ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

    ”دی بیسٹ“ کی عرفیت سے مشہور ییویمچک کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلے گئے، انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز انھیں بچانے میں ناکام رہے اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    ڈبل روٹی کا ٹکڑا نوجوان باڈی بلڈر کیلئے موت کا سبب کیسے بنا؟

    الیکٹرو کارڈیالوجی کے پروفیسر اور مصری ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال شعبان نے ییویمچک کی موت کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں ’دل کا دورہ‘ پڑا تھا۔

  • دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے باڈی بلڈر سے ملیں

    دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے باڈی بلڈر سے ملیں

    لندن: گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہالینڈ کے اولیویئر رکٹر المعروف ڈچ جائنٹ کو دنیا کا سب سے لمبا باڈی بلڈر، جبکہ ہندوستان کے پرتیک وٹھل موہت کو دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر قرار دے دیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق 7 فٹ اور 1.9 انچ قد والے اولیویئر رکٹر کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی نئی کیٹگری شوقیہ اور مقابلوں میں حصہ نہ لینے والے باڈی بلڈر کے تحت یہ اعزاز دیا گیا ہے کیونکہ وہ فٹنس ٹرینر ہیں اور فلموں میں بھی کام کرتے ہیں۔

    باڈی بلڈنگ ان کا شوق ہے اس لیے انہوں نے آج تک اس کے کسی مقابلے میں حصہ نہیں لیا، انہوں نے مارول اسٹوڈیوز کی بلیک وڈو میں ارسا کے کردار سے فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا جو اسی سال ریلیز ہوئی ہے۔

    بہت جلد وہ دی کنگز مین سیریز کی اگلی فلم میں بھی نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ہندوستان کے پرتیک وٹھل موہت کا قد صرف 3 فٹ اور 4 انچ ہے لیکن وہ پیشہ ور باڈی بلڈر ہیں جو 2016 سے تن سازی کے مقابلوں میں حصہ لیتے آرہے ہیں۔

    پچیس سالہ موہت کا قد پیدائشی طور پر چھوٹا ہے جبکہ باقی جسم کے مقابلے میں ان کے بازو اور ٹانگیں نمایاں طور پر مختصر ہیں۔

    اس نوجوان نے اپنی جسمانی کمی کا ازالہ باڈی بلڈنگ سے کیا اور اپنی مسلسل محنت اور ہمت سے، ایک پیشہ ور باڈی بلڈر کی حیثیت سے، اپنے لیے ایک الگ مقام بنایا۔

    موہت کا کہنا ہے کہ اب وہ ایک منٹ میں سب سے زیادہ ڈنڈ پیل کر (پش اپس لگا کر) اگلا ریکارڈ اپنے نام کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

  • گوجرانوالہ: پہلوانوں کے شہرمیں چوتھے باڈی بلڈر کی پراسرارموت

    گوجرانوالہ: پہلوانوں کے شہرمیں چوتھے باڈی بلڈر کی پراسرارموت

    گوجرانوالہ: جان بنانے کا ایک اورشوقین جان سے گیا،پہلوانوں کے شہرمیں چوتھے باڈی بلڈرکی پراسرارموت ہوئی ہے، عرفان بٹ چودہ اگست کے مقابلوں کی تیاری کررہا تھا۔

    پہلوانوں کے شہر میں صحت بنانے کے شوقین جان گنوا رہے ہیں، دو ماہ کے دوران چوتھا باڈی بلڈر دم توڑگیا، عرفان چودہ اگست کے مقابلےکی تیاری کررہا تھا۔

    عرفان بٹ کی ورزش کے بعد گھرآتے ہوئے طبیعت بگڑی،اسپتال لے جاتے ہوئے راستےمیں ہی دم توڑ گیا،گھر والوں کا کہنا ہے کہ عرفان بلڈ پریشر کا مریض تھا،دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔

    ذرائع کے مطابق باڈی بلڈر عرفان مبینہ طور پر قوت بخش دوائیں استعمال کرتا تھا جو موت کی وجہ بنی لیکن گھر والے اس کی تردید کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ باڈی بلڈنگ ہی چھوڑ چکا تھا۔

    عرفان کے گھر والوں کا دعوٰی اپنی جگہ لیکن گوجرانوالہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے دو ماہ کے دوران تین باڈی بلڈرز قوت بخش دواؤں کے استعمال کے سبب کی وجہ سے دم توڑچکے ہیں۔