Tag: باڈی بلڈنگ

  • پاکستان پہلی مرتبہ باڈی بلڈنگ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنے کےلیے تیار

    پاکستان پہلی مرتبہ باڈی بلڈنگ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنے کےلیے تیار

    پاکستان پہلی مرتبہ باڈی بلڈنگ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنے جارہا ہے جس کیلئے اسٹیج تھائی لینڈ میں سجایا گیا ہے۔

    اس میگا ایونٹ میں اٹلی، فرانس، کینیڈا، جرمنی، یو اے ای اور بھارت سمیت 40 ممالک شرکت کرینگے۔ یہ بات پاکستان گلوبل پاوور لفٹنگ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل کے صدر رمیز ابراہیم نے تھائی لینڈ روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔

    انھوں نے کہا کہ مسٹر اینڈ مس یونیورس مقابلے کل سے تھائی لینڈ میں شروع ہوں گے، پاکستان میزبانی کرے گا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 30 رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کررہا ہے جس میں اداکارعمرشہزاد اور رعید عالم بھی پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

    پاکستانی دستہ سینئرباڈی بلڈنگ، جونیئر باڈی بلڈنگ، ماسٹر، مینز فزیکس، کلاسک فزیکس اور فیشن ماڈل سمیت دیگر مقابلوں میں شرکت کرے گا جب کہ پہلی مرتبہ پاکستانی ایتھلیٹ سعدیہ شیخ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

    مسٹر اینڈ مس یونیورس 2023 کا مقابلہ 19 سے 23 اکتوبر تک تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقد ہوگا۔ گلوبل پاور لفٹنگ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل کے مطابق اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان پہلی بار میزبانی کررہا ہے۔

    پاکستان نے آج تک کسی ایسے ایونٹ کی میزبانی نہیں کی جس میں چالیس سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس حصہ لیں۔ باڈی بلڈنگ کے کسی بھی انٹرنیشنل مقابلے میں پاکستان کی جانب سے کبھی اتنا بڑا دستہ حصہ لینے نہیں گیا

    تاہم اس بار گلوبل پاور لفٹنگ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل پاکستان کے صدر رمیز ابراہیم خان اور اُن کی ٹیم کی کوششوں سے پاکستانی باڈی بلڈرز کا یہ دستہ تھائی لینڈ کے میگا ایونٹ میں حصہ لینے جائےگا۔

  • باڈی بلڈنگ کے ورلڈ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    باڈی بلڈنگ کے ورلڈ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    باڈی بلڈنگ کے ورلڈ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے جو ملک کے لیے نہایت خوشی کی خبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل کے تحت پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا عالمی ایونٹ رواں سال اکتوبر میں منعقد ہوگا۔

    پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر رمیز ابراہیم نے کہا کہ اس عالمی ایونٹ میں بھارت، فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا سمیت 30 سے ممالک شرکت کریں گے، اور مسٹر اینڈ مسز یونیورس سمیت 30 کیٹگریز میں 300 سے زائد تن ساز اور ماڈلز شریک ہوں گے۔

    ایشین چیمپئن رمیز ابراہیم نے کہا کہ یہ عالمی ایونٹ گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ فزیک انٹرنیشنل کے تحت منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کی 3 خواتین باڈی بلڈرز بھی پاور لفٹنگ کی کیٹگری میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

    انھوں نے کہا باڈی بلڈنگ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

  • پاکستانی بچوں کی باڈی بلڈنگ و پاور لفٹنگ میں بڑی کامیابی، 6 گولڈ میڈل جیت لیے

    پاکستانی بچوں کی باڈی بلڈنگ و پاور لفٹنگ میں بڑی کامیابی، 6 گولڈ میڈل جیت لیے

    بنکاک: اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی بچوں نے باڈی بلڈنگ و پاور لفٹنگ میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 6 گولڈ میڈل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت، سری لنکا، ایران، تھائی لینڈ، یو اے ای سمیت 16 ممالک کے ایتھلیٹس کے درمیان ’’اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ‘‘ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے چھ گولڈ میڈل حاصل کر لیے ہیں۔

    پاکستانی بچوں نے گولڈ میڈل پہلے سیشن میں جیتے، ورلڈ جونیئر پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد نعمان نے 3 گولڈ میڈل جیتے، جب کہ 19 سالہ نعمان نے بنچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اسکواڈز میں گولڈ میڈل جیتے۔

    22 سالہ مبشر اور 20 سالہ زین نے جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک فزیک میں گولڈ میڈل جیتے، جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک میں 23 سالہ وسیم بشیر نے 2 گولڈ میڈل جیتے۔

    پاکستانی رمیز ابراہیم کو کم عمر ترین پاکستانی انٹرنیشنل جج بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا، 32 سالہ رمیز ابراہیم کو چھوٹی عمر میں ورلڈ چیمپئن و انٹرنیشنل جج بننے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    تمام فاتحین نے اپنے میڈل شہدائے پاکستان کے نام کر دیے، اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے بنکاک میں جاری ہیں، مزید کیٹگریز میں پاکستانی کھلاڑی میڈل جیتنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔

  • کیا آپ نے جم جانے کے لیے وارڈروب بنایا ہے؟

    کیا آپ نے جم جانے کے لیے وارڈروب بنایا ہے؟

    کیا آپ اپنی فٹنس کا خیال رکھنے کے لیے باقاعدگی سے جم جاتے ہیں ، اگر ہاں تو پھر اس کے لیے ایک باقاعدہ وارڈروب آپ کی روز کی مشقت کو دلچسپ بنا سکتا ہے۔

    عموماً باڈی بلڈنگ یا فٹنس کے لیے جم جانے والے افراد ایک عام سے ٹی شرٹ اور اسپورٹ ٹراؤزر میں جم کا رخ کرتے ہیں جس میں ورک آوٹ کرنا ان کے لیے آرا م دہ ہو، لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ جم جانے کے لیے بھی ایک وارڈروب ہونا چاہیے ۔

    اگر نہیں سوچا تو آج سے سوچنا شروع کریں کہ یہ عمل آپ کی روزمرہ کی باڈی بلڈنگ کا ایک پیشہ ورانہ رخ دے گا، اور آپ اپنے روٹین کے ورک آؤ ٹ میں حیرت انگیز اور خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

    اگر آپ واقعی یہ وارڈروب بنانے جارہے ہیں تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس وارڈروب میں کیا کیا ہونا چاہیے۔

    شرٹ

    ایکسرسائز کے لیے بغیر آستینوں والی شرٹ آپ کو جم میں لگے آئینوں کے ذریعے اپنے ورک آؤٹ کے مسلز پر فوری اثرات جانچنے میں مدد دیتی ہے ، اگر آپ ہلکے رنگوں کی شرٹ استعمال کریں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ اب تک کتنا پسینہ بہا چکے ہیں۔

    ٹراؤزر کا انتخاب

    بہت سے لوگ اکثر جینز کی پتلون یا شارٹ نیکر میں جم چلے جاتے ہیں، جبکہ ورک آؤٹ کرنے کے لیے سویٹ پینٹس یا پاجامے انتہائی مناسب ہیں، اگر آپ گہرے رنگوں کے پاجامے استعمال کریں تو اور بھی بہتر ہے ۔ اس سے پسینہ بہنے پر آپ کے زیریں جسم کے خدوخال نمایاں نہیں ہوں گے۔

    فٹ وئیر

    یقیناً آپ نے دفتری استعمال کے جوتے الگ اور پارٹی کے جوتے الگ کررکھے ہوں گے ، اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے جم کے لیے بھی جوتے مختص کریں ، بہتر یہ ہے کہ یہ جاگرز یا اسنیکرز ہوں ، چپل میں جم جانا انتہائی معیوب لگتا ہے اور کبھی کبھار ہاتھ سے ویٹ لفٹنگ کا سامان گر جانے کی صورت میں آپ کے پاؤں کو زیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی رہتا ہے

    ہیڈ بینڈ

    کسی بھی کھیل یا ورک آؤٹ کی طرح باڈی بلڈنگ میں بھی بال حد سے زیادہ تنگ کرتے ہیں، اگر آپ جم جاتے ہیں تو آپ کو اس کا اندازہ ضرور ہوگا، سو ایک اچھا سا ہیڈ بینڈ آپ کے ان مسائل کو حل کرسکتا ہے۔

  • عثمان عمر نے بارہویں ساؤتھ ایشین فزیک چیمپئین شپ جیت لی

    عثمان عمر نے بارہویں ساؤتھ ایشین فزیک چیمپئین شپ جیت لی

    لاہور: پنجاب یونی ورسٹی کے سابق طالب علم عثمان عمر نے بارہویں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئین شپ 2019 جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق بارہویں ساؤتھ ایشین فزیک چیمپئین شپ کٹھمنڈو، نیپال میں منعقد ہوئی جس میں عثمان عمر نے جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین فزیک رکھنے والے شخص کا ٹائٹل جیت لیا۔

    باڈی بلڈنگ کلب کے کوچ عثمان عمر کی یہ جیت نہ صرف پاکستان بلکہ پنجاب یونی ورسٹی کے لیے بھی بڑی خوش خبری ہے۔

    پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بھی مقابلے میں شکست دی، ساؤتھ ایشین فزیک چیمپئین شپ 2019 میں بھارت نے دوسری اور بھوٹان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مقابلے میں پاکستان کی جیت پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی، عثمان عمر نے پاکستان کا جھنڈا فخر سے بلند کر دیا۔

    عثمان عمر پنجاب یونی ورسٹی شعبہ اسپورٹس سائنسز میں ایم ایس سی اسپورٹس سائنس 2012 سیشن میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں، وہ چئیرمین شعبہ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ کے طالب علم اور شعبے کے وزیٹنگ لیکچرار رہے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس زبیر بٹ نے آٹھ سال قبل عثمان عمر کو پنجاب یونی ورسٹی باڈی بلڈنگ کلب کا کوچ منتخب کیا تھا، انھوں نے 2017 میں مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان کا ٹائٹل بھی جیتا، 2019 میں یحیی کلاسک کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

    عثمان عمر کی شان دار کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونی ورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد نے خوشی کا اظہار کیا۔

  • پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان باڈی بلڈنگ کا ورلڈ چمپین

    پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان باڈی بلڈنگ کا ورلڈ چمپین

    لاہور: چھ ماہ کی عمر سے پولیو کے شکار، لاہور کے رہائشی نوجوان نوید بٹ نے معذروں کے باڈی بلڈنگ کے ورلڈ چیمپین اور مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہونہار نوجوان نوید بٹ جو چھ ماہ کی عمر میں پولیو کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے تھے،لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا،باڈی بلڈنگ کے شوقین اس نوجوان نے دن رات محنت کر کے اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی بے شمار اعزازات جیتے۔

    ذرائع کے مطابق نوید بٹ نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی فتح کے جھنڈے لہرائے،اور باڈی بلڈنگ کےورلڈ چمپین بنے،بعد ازاں وہ مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

    اپنی کامیابیوں کی داستاں سناتے ہوئے نوید بٹ نے بتایا کہ چھ ماہ میں پولیو کا شکار ہونے کے باوجوداُن کے عزم و ہمت میں کمی نہیں آئی، باڈی بلڈنگ میرا جنون ہے،اور اس کے لیے میں گھر کے اثاثے بیچ کر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا اور ورلڈ چمپین سمیت مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل پاکستان کے نام کیا۔

    اس موقع پر معذور نوید بٹ نے حکومت سے مالی امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ آرنلڈ شوارزنیگر کا سات بار مسٹر اولمپیا بننے کا ریکارڈ توڑ نا چاہتا ہے،جو حکومتی توجہ اور امداد کے بغیر ممکن نہیں۔

    ہمارے معاشرے میں معذور افراد کو قابل رحم زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے لیکن نوید بٹ جیسے جواں ہمت نوجوان اپنی معذوری کے باوجود ملک کے سرمایہ ثابت ہورہے ہیں،ایسے باصلاحیت ’’خصوصی افراد‘‘ ہماری خصوصی توجہ کے متقاضی ہوتے ہیں۔

  • ملک بھرکے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ

    ملک بھرکے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ

    لاہور : پنجاب میں چارتن سازوں کی موت کے بعد پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے ملک بھرکے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سترہ روز میں چارتن سازوں کی موت کے بعد پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے حرکت میں آتے ہوئے ملک بھر کے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔

    پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے اس معاملے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ باڈی بلڈنگ کلبوں میں تن سازوں کو ممنوعہ ادویات کا استعمال کرایا جاتاہے۔

    تمام کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ کرکے ہر صوبے میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جن کے تحت رجسٹرین کی بحالی کی جائے گی۔

    صوبائی سطح پر تشکیل دی جانے والی یہ کمیٹیاں رجسٹریشن کی بحالی کے لئے باڈی بلڈنگ کلبوں سے قانونی حلف نامہ لیں گی جس کے تحت باڈی بلڈنگ کلب تن سازوں کو ممنوعہ ادویات استعمال نہیں کروائیں گے۔

     یاد رہے کہ گوجرنوالہ، سیالکوٹ اورلاہورمیں سترہ روز میں چار تن سازانتقال کرگئے ہیں۔

     گذشتہ 17 دنوں میں مطلوب حیدر وہ چوتھے  تن ساز تھے جن کا انتقال پراسرار طور پر ہوا۔ اس سے قبل ہمایوں خرم  ساوتھ ایشین چمپیین ، تن ساز حامد علی اور رضوان کی بھی ہلاکت پراسرارطور پر ہوئی ہے۔