Tag: باڈی گارڈ

  • ٹرمپ اپنے باڈی گارڈ کے مقروض، سالوں بعد بھی قرض واپس نہ کیا

    ٹرمپ اپنے باڈی گارڈ کے مقروض، سالوں بعد بھی قرض واپس نہ کیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک باڈی گارڈ کو شکایت ہے کہ ٹرمپ نے ایک بار اس سے پیسے لے کر برگر کھایا تھا لیکن تاحال وہ رقم واپس نہیں کی، باڈی گارڈ نہایت قلیل تنخواہ کا ملازم ہے لہٰذا یہ رقم اس کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ کے باڈی گارڈ کیون میکے نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ٹرمپ اس کے اب بھی مقروض ہیں کیونکہ انہوں نے ایک چیز برگر کے پیسے مجھ سے لیے اور وعدہ کیا کہ وہ جلد اسے یہ رقم واپس کردیں گے، لیکن تاحال انہوں نے اپنا وعدہ وفا نہیں کیا۔

    کیون میکے کے مطابق ٹرمپ اس کے 113 امریکی ڈالرز کے مقروض ہیں۔

    کیون میکے نے اسکاٹ لینڈ میں ٹرمپ کے لیے کام کیا تھا اوراسی دوران 2012 میں انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ انہوں نے سابق صدر کے لیے سنہ 2008 میں چیز برگرز خریدے تھے۔

    دوران انٹرویو محافظ نے بتایا کہ کام کے دوران وہ اکثر سوچتے تھے کہ ٹرمپ ابھی بلا کر انہیں پیسے واپس کریں گے اور کہیں گے کہ یہ وہ رقم ہے جو مجھ پر واجب الادا ہے لیکن ایسا کبھی بھی نہیں ہوا۔

    سابق امریکی صدر کی شخصیت کے متعلق محافظ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کام شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ اچھے آدمی ہیں لیکن بعد میں علم ہوا کہ انہیں تو اپنے الفاظ تک کا پاس نہیں ہے۔

  • ہالی ووڈ کے ریمبو پر بھی جنسی زیادتی کا الزام، اداکار کی تردید

    ہالی ووڈ کے ریمبو پر بھی جنسی زیادتی کا الزام، اداکار کی تردید

    ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن پر ایک اداکارہ کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آتے ہی پنڈورا باکس کھل گیا اور ایک کے بعد ایک نام سامنے آنے لگے جنہوں نے اداکارؤں کے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

    اس فہرست میں اب ہالی ووڈ کے ریمبو یعنی سلویسٹر اسٹالون کا نام بھی شامل ہوگیا جن پر ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ سنہ 1986 میں اسٹالون نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

    تاہم اداکار نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے۔

    برطانوی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سنہ 1986 میں جب اسٹالون 40 برس کے تھے اس وقت ان کی ملاقات مذکورہ خاتون سے ہوئی۔ اس وقت اسٹالون اپنی فلم اوور دا ٹاپ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ خاتون نے ایک مداح کے طور پر ان سے ملاقات کی۔

    خاتون کے مطابق اس وقت ان کی عمر 16 برس جبکہ معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون کی عمر 40 برس تھی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ دوسری بار ایک اور موقع پر ہماری ملاقات ہوئی تو اسٹالون کے باڈی گارڈ نے انہیں ہوٹل کے ایک کمرے کی چابی دیتے ہوئے ان سے اوپر جانے کا کہا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہاں پر نہ صرف خود اسٹالون بلکہ ان کے باڈی گارڈ نے بھی ان سے جنسی زیادتی کی اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس معاملے کو منظر عام پر لے کر آئی ہیں۔

    اداکار اور ان کا باڈی گارڈ – سنہ 1986

    ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں انہیں اداکار کی جانب سے دھمکیاں بھی موصول ہوئیں کہ وہ اور ان کے باڈی گارڈ دونوں شادی شدہ ہیں لہٰذا اگر خاتون نے یہ بات کسی کو بتائی تو وہ اس کے ساتھ بہت برا سلوک کریں گے۔

    مزید پڑھیں: اسٹالون کی اسکیپ پلان 2 بنانے کا فیصلہ

    دوسری جانب اسٹالون کی ترجمان مشل بگا نے برطانوی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اسے ایک مضحکہ خیز کہانی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’اس کہانے کے چھپنے سے قبل کوئی بھی اس کہانی سے واقف نہیں تھا حتیٰ کہ خود سلویسٹر اسٹالون بھی نہیں‘۔

    ادھر خاتون نے کسی بھی قسم کی پولیس رپورٹ درج کروانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو صرف باڈی گارڈ کے ملوث ہونے کی وجہ سے منظر عام پر لائی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نہایت توہین محسوس کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رونت رائےکاباڈی گارڈ سےفلم اسٹارتک کاسفر

    رونت رائےکاباڈی گارڈ سےفلم اسٹارتک کاسفر

    ممبئی: بھارتی ٹی وی انڈسٹری کےاسٹار رونت رائے پہلی بارمیگااسٹار امیتھابھ بچن کےساتھ فلم ’سرکار3‘میں جلوہ گرہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ سُپراسٹارعامر خان ،امیتابھ بچن،ریتک روشن سمیت دیگر ادکاروں کےسیکورٹی گارڈ رونت رائےاب پہلی مرتبہ بالی ووڈ کےشہنشاہ امیتابھ بچن کےساتھ ’سرکار3‘ میں ادکاری کےجوہردکھائیں گے۔

    ronit-post-2

    بالی ووڈ اداکاررونت رائے نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں آنےسے قبل بالی ووڈ سے اپنی کیریئرکا آغاز کیاتاہم انہیں کوئی خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی جس کےبعدوہ امیتابھ بچن اور عامر خان،ریتک روشن کےسیکیورٹی گارڈ بن گئےتھے۔

    انہوں نے2003 میں سیکورٹی کمپنی قائم کی اورفلمی ستاروں کو سیکیورٹی مہیا کرنے لگےجبکہ اسی دوران رونت روئے نےڈراموں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیاجس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔

    ronit-post-3

    رونت رائے کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں ’’کسوٹی زندگی کی‘‘،’’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ اور ’’عدالت‘‘ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

    واضح رہےکہ رونت رائے2 سال عامر خان اور2 امیتابھ بچن کےسیکورٹی گارڈ رہےاور کئی تقریبات میں بھی انہیں فلمی ستاروں کے پیچھے کھڑا دیکھاگیا۔

    ronit-post-1