Tag: باکسرعامرخان

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان   ایل اوسی پہنچ گئے

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان ایل اوسی پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول پہنچ گئے اور کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےمظالم کیخلاف آوازاٹھاؤں گا اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کودنیامیں اجاگرکروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ایل اوسی پہنچ گئے ، عامر خان نے لائن آف کنٹرول کیلئے روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف آواز بنوں گا، کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہوں۔

    باکسرعامر خان نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے تشکر کااظہار کرتے ہوئے کہا برطانیہ میں بیٹھ کر سب صرف ٹی وی پر دیکھا، مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، بچے اسکول نہیں جا سکتے،انسانیت سوز مظالم ڈھائےجا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےمظالم کیخلاف آوازاٹھاؤں گا اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کودنیامیں اجاگرکروں گا۔

    یاد رہے چند روز قبل عامر خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھارت کے یک طرفہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم وستم کاسلسلہ جاری ہے اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کو چو تھا ہفتہ شروع ہو گیا ہے ، لوگ گھروں میں محصور ہیں اور کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئیں جبکہ دواؤں کی قلت اورصحت کی سہولیات نہ ملنے سےصورتحال بد سے بدتر ہو تی جارہی ہے ۔

    گھروں پر چھاپے مار کر کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے ، اب تک دس ہزار سے زائد کشمیری قابض فورسز کی جبری قید میں ہیں۔

    وادی میں جاری ظلم وستم چھپانے کے لیے بھارت نے ٹیلی فون ،انٹرنیٹ ،ٹی وی چینلزاخباربند کر رکھے ہیں اور مواصلاتی رابطے بند ہونے سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

  • کرکٹ کے فروغ میں اے آر وائی نیوز کا اہم کردار ہے، باکسرعامرخان

    کرکٹ کے فروغ میں اے آر وائی نیوز کا اہم کردار ہے، باکسرعامرخان

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ  اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دیا، میری خواہش ہے کہ میں بھی پاکستان میں باکسنگ لیگ کراؤں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، باکسر عامر خان نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر اے آر وائی نیوز  اور سی ای او سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش  کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ کو فروغ دیا، سلمان اقبال میرے اچھے دوست ہیں، وہ کرکٹ کے فروغ کیلئے بہت کام کررہے ہیں، امید ہے کہ سلمان اقبال کرکٹ کے فروغ کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

    عامر خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کو اےآر وائی کی سپورٹ بھی حاصل ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کی کرکٹ کو بہت فائدہ ہورہا ہے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان لانا بڑی کامیابی ہے۔

    باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں باکسنگ لیگ شروع کررہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ سلمان اقبال اور اےآروائی نیوز اسے سپورٹ کریں گے، مجھے یقین ہے کہ باکسنگ لیگ بھی پی ایس ایل کی طرح کامیاب ہوگی۔

    وہ دن بھی آئے گا جب کرکٹ اسٹیڈیم میں باکسنگ کا میچ ہوگا جس میں میری فائٹ ہوگی، عامر خان کا کہنا تھا کہ میری اگلی فائٹ ستمبر میں ہے جس کیلئے محنت کررہاہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • عمران خان کا کرپٹ سیاستدانوں کو باکسرعامرخان کے حوالے کرنے کا اعلان

    عمران خان کا کرپٹ سیاستدانوں کو باکسرعامرخان کے حوالے کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی سمت بالکل درست ہے، باکسر عامرخان کو پاکستان بلاؤں گا اور کرپٹ سیاستدانوں کو ان کے ساتھ رنگ میں ڈالوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹرمیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نمل یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرپشن کے انسداد کا مؤثر نسخہ پیش کردیا اور کرپٹ سیاستدانوں کوباکسرعامرخان کے حوالے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کو رنگ میں عامرخان کے حوالے کروں گا، 2 نہیں ایک پاکستان کا مطلب سمجھے، ہم سب کا نیا پاکستان بنانے کا وقت ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک اسپتال کی بجائے میرے والد کا انتقال شوکت خانم میں ہوا، متعدد مرتبہ میں علیل ہواتوبھی شوکت خانم نےمیرا علاج کیا، اس کی وجہ یہ تھی اپنے ہاتھوں سے تعمیرکئے ادارے پر مجھے اعتماد تھا۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ایسی حکمرانی کا کیا فائدہ جس میں اپنے اداروں پراعتمادنہ کرسکیں، زکام بھی ہوتوجہازپکڑکرباہربھاگنےمیں عافیت سمجھی جاتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نمل کالج میں 92فیصدطلبہ مفت تعلیم حاصل کررہےہیں، انتہائی کم وقت میں نمل نےتعلیمی میدان میں اپنامقام بنایا، زرعی معیشت کے موضوع پرنمل نے بہترین جامعات سے الحاق کیا۔

    چیف جسٹس کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کی سمت بالکل درست ہے، چیف جسٹس عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں، چیف جسٹس کی پختونخوا آمد ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے، چیف جسٹس نے پختونخواانتظامیہ کی تعریف کی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں افسرشاہی کی تقرریوں کی بنیاد اہلیت اورقابلیت ہے، اقتدار ملا تو اداروں کی اصلاح کیلئے اوورسیز پاکستانیوں سے خدمات لیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے الیکشن میں نیوٹرل کیئر ٹیکر حکومت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا پچھلی بار پی پی اورنون لیگ نے مک مکا کیا تھا، اس بار نیوٹرل کیئر ٹیکر کی ضرورت ہے، جو لوگ بکتے ہیں وہ اصل ایشو ہوتا ہے۔

    کپتان کا کہناتھا اگر دیگر جماعتوں نے اپنے بکنے والے اراکین کے خلاف کارروائی نہ کی تو وہ ان کے نام منظر عام پر لے آئیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • باکسرعامرخان اورفریال مخدوم کے درمیان لڑائی ختم، نئی زندگی کا آغاز

    باکسرعامرخان اورفریال مخدوم کے درمیان لڑائی ختم، نئی زندگی کا آغاز

    لاہور : پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے کئی مہینوں سے جاری لڑائی ختم کردی اور دونوں نے سب کچھ بھلا کرایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کر کے نئے سرے سے زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان اہلیہ کے درمیان لڑائی کا ڈراپ سین ہوگیا، باکسنگ رنگ کے کنگ نے بیگم کے آگے گلوز اتاردیئے۔

    دونو ں میاں بیوی نے تلخیاں بھلا کر ہنسی خوشی زندگی گزارنا شروع کردی، اس حوالے سے باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ خوشی ہے کہ جھگڑا ختم ہوگیا اور معاملات حل ہوگئے، سال کا اختتام خوبصورت انداز میں ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ باکسر عامر خان کا اہلیہ فریال کے ساتھ شدید تنازعہ چل رہا تھا اور نوبت طلاق تک جاپہنچی تھی۔ گھریلو جھگڑوں سے بات شروع ہوئی اور پھر میاں بیوی کے جھگڑوں تک آپہنچی۔


    مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    عامرخان نے اپنی اہلیہ فریال پرعالمی ہیوی ویٹ چیمپپئن اینتھونی جوشوا سے دوستی کا الزام لگایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • ثقلین مشتاق کا باکسرعامر خان کو چیلنج

    ثقلین مشتاق کا باکسرعامر خان کو چیلنج

    لاہور: سابق پاکستانی اسپینر ثقلین مشتاق نے اپنی باکسنگ پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور باکسرعامرخان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی اسپینر ثقلین مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی باکسنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں باکسنگ بیگ پر مکے برساتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثقلین مشتاق نے ٹویٹر پر منفرد اندزا میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمر 40 سال قد پانچ فٹ دس انچ عامر خان کیا آپ تیار ہیں؟۔

    پاکستانی نژاد باکسر برطانوی باکسرعامرخان نے ثقلین مشتاق کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے باکسنگ بیگ پر اچھی پریکٹس کی ہے لیکن میں خود ہی کافی ہوں تاہم اگر مجھے پارٹنر کی ضرورت ہوئی تو آپ کو ضرور بلاؤں گا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے اسٹار کرکٹرمعین علی نے بھی ٹویٹر پر ثقلین مشتاق کی باکسنگ پریکٹس کی تعریف کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہش مند ہوں، باکسر عامر خان

    اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہش مند ہوں، باکسر عامر خان

    کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو وہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکیوں کے درمیان باکسنگ باوٹس سے ہونے والی آمدنی تھر کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عامر خان نے کہا کہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہش مند ہوں۔ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا تو میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ میں رہتا انگلینڈ میں ہوں لیکن میرا دل پاکستانیوں کے لیے دھڑکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور اہل پاکستان کی خدمت کا خواہش مند ہوں۔ مجھے ہمیشہ یہاں بہت پیار اور محبت ملی جس کے لیے میں بے انتہا شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں میرے نام سے منسوب باکسنگ اکیڈمی کا قیام خواب کی تعبیر ہے۔ میری خواہش ہے کہ مستقبل میں پاکستان سے بھی عالمی چیمپیئن سامنے آئیں۔

    عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ بحال ہورہی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔

  • پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے، باکسرعامرخان

    پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے، باکسرعامرخان

    لاہور : لیجنڈ باکسرعامرخان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے، باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے ، پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے جلد فنڈ ریزنگ شروع کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کنگ خان نے نوجوانوں کو باکسنگ کے گر بھی سکھائے۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان اسٹینگ چیلنج کے سلسلے میں رنگ میں اترے تو شائقین ان کا شاندار استقبال کیا ، لیجنڈ باکسر نے نوجوانوں کو باکسنگ کے بنیادی گر سکھائے اور کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے۔

    عامر خان نے کہاکہ پاکستان محفوظ ملک ہے یہاں آزادی سے گھومتا پھرتا ہوں عالمی کر کٹ واپس آنی چاہیے، دنیا کے بڑے بڑے باکسر کو دھول چٹوانے والے کنگ خان کا مقابلہ کرنے کے لئے صنف نازک بھی رنگ میں اتریں ۔

    مسز خان نے کہاکہ پاکستان سے انکی وابستگی فطری ہے عامر کو اپنے لوگوں کے ساتھ کھیلتے دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔

    کنگ خان نے کہاکہ باکسنگ کے فروغ کے لیے کوچنگ اور سہولیات کی ضرورت ہے جلد باکسنگ کے فروغ کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کر ونگا۔

  • باکسرعامر خان سانحہ پشاور کیلئے قیمتی شارٹس عطیہ کرینگے

    باکسرعامر خان سانحہ پشاور کیلئے قیمتی شارٹس عطیہ کرینگے

    کراچی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سونے سے بنا باکسنگ شارٹس پشاور کے سانحے میں تباہ ہونے اسکول کی تعمیر نو کیلئے عطیہ کرینگے۔

    پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے سانحہ نے پوری دینا کو افسردہ کردیا ہے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اس سانحے پر غمگین ہیں اور انھوں نے اپنا قیمتی شارٹس عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تباہ شدہ اسکول کی از سرنو تعمیر اور سیکورٹی انتظامات پر ہونے والے اخراجات ادا کیے جاسکیں، عامر خان نے سونے کے دھاگوں سے بنا سینتالیس لاکھ روپے مالیت کا شارٹس امریکی حریف ڈیوان ایلگزینڈر کیخلاف فائٹ میں پہنا تھا۔

  • عامرخان نےامریکی باکسرڈیون الیگزینڈرکوشکست دے دی

    عامرخان نےامریکی باکسرڈیون الیگزینڈرکوشکست دے دی

    لاس ویگاس : امریکہ کےشہرلاس ویگاس میں پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان نےامریکی باکسرڈیون الیگزینڈرکو ہراکے سلورویلٹرویٹ کافائنل جیت لیا۔اگلےمیچ میں عامرخان اورامریکاکےفلائیڈمےویدرمدمقابل ہوں گے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نےایک اور معرکہ سرکرلیا،

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے امریکی باکسر ڈیوان الیگزینڈر کو شکست دے کر سلور لائٹ ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرینڈ ہوٹل میں باکسنگ کا میلہ سجا یا گیا، جہاں برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامر خان اور امریکا کے ڈیوان ایلگزینڈر کا مقابلہ تھا۔

    بارہ راؤنڈ کی فائٹ میں دونوں باکسر ایک دوسرے کو ناک آؤٹ کرنے کی کوشش میں لگے رہے۔ مکوں کی بارش ہوتی رہی لیکن کوئی بھی ہمت ہارنے کو تیار نہیں تھا۔

    مقابلہ جب آخری رؤانڈ میں داخل ہواتو شائقین کی دھڑکنیں تیز تھیں کہ جیت کس کی ہوگی۔ فائٹ ختم ہوئی اور ججز کے متفقہ فیصلے نے عامر خان کو ایلگزینڈر کیخلاف ایک سو تیرہ پوائنٹس کے مقابلے میں ایک سو بیس پوائنٹس سے فاتح قرار دیا۔

    برطانوی باکسر سلور ویلٹر ویٹ کی بیلٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ اب عامر خان کو امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر سے اگلی لڑائی تک بے صبری سے انتظار رہیگا۔