Tag: باکسرعامر خان

  • داتا دربار پر دعا کرنے سے مجھے طاقت ملتی ہے، باکسرعامر خان

    داتا دربار پر دعا کرنے سے مجھے طاقت ملتی ہے، باکسرعامر خان

    لاہور : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے داتا دربار پر حاضری دی اور کہا یہاں دعائیں مانگنے سے مجھے طاقت ملتی ہے، دعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں دعائیں مانگنے سے رنگ میں طاقت ملتی ہے، آج خصوصی طور پر پاکستان کے استحکام کے لیے دعا کی ہے۔

    باکسر عامر خان نے کہا دعا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں،   پاکستان میں باکسنگ کا فروغ چاہتے ہیں، جلد اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں ان کی فائٹ انگلینڈ میں ہوگی، دو فائٹس کی وجہ سے سپر باکسنگ لیگ ملتوی کی گئی، مارچ میں ان کی فائٹ کے بعد سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر باکسنگ لیگ منفرد ہو گی۔

    مزید پڑھیں : باکسر عامر خان کی واہگہ بارڈر آمد 

    گذشتہ روز  واہگہ بارڈر آمد کے موقع عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے  بھارتی باکسرز کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا نون لیگ کی حکومت نے وعدہ کرنے کے باوجود باکسنگ رنگ کے لیے جگہ نہیں دی، عمران خان سے بہت توقعات ہیں۔

      اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےانھوں نے عمران خان کو بہترین سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا  تھا میں پاکستان کی خوب صورتی دیکھنے کے لیے آیا ہوں اور میری خواہش ہے کہ وزیرِ اعظم سے ملوں۔

    خیال رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر غیر ملکی پرواز سے  لاہور پہنچے، انھوں نے پرواز میں موجود پاکستانی کرکٹر اظہر علی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی باکسرعامرخان کوسپرویلٹرویٹ مقابلےمیں کامیابی پرمبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب کی باکسرعامرخان کوسپرویلٹرویٹ مقابلےمیں کامیابی پرمبارکباد

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ باکسرعامرخان کی فتح سے پاکستانیوں کو خوشی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو سپرویلٹرویٹ مقابلے میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عامر خان نے رنگ میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا، ان کی فتح سے پاکستانیوں کو خوشی ہوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عامرخان نے ثابت کیا کہ وہ پیشہ ورانہ اورباصلاحیت باکسرہیں، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ عامر خان کو مستقبل میں بھی کامیابیاں دے۔

    عامرخان نے کولمبین باکسرکو شکست دے دی

    خیال رہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کولمبین باکسر کو شکست دی تھی۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسرعامرخان کا کہنا تھا کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس سے مقابلہ توقع سے زیادہ سخت تھا۔

    عامرخان نےکینیڈین باکسرکو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

    واضح رہے کہ رواں سال 22 اپریل کو دو سال بعد رنگ میں اترنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے تابڑتوڑ حملوں سے کینیڈین باکسرفل لوگریکو کو چاروں شانے چت کرکے میدان مار لیا تھا۔

  • پاکستان میں سپرباکسنگ لیگ جلد شروع کی جائےگی، عامرخان

    پاکستان میں سپرباکسنگ لیگ جلد شروع کی جائےگی، عامرخان

    اسلام آباد : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سپرباکسنگ لیگ شروع کرنا چاہتا ہوں، سپرباکسنگ لیگ میں خواتین بھی حصہ لےسکیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق معروف باکسرعامر خان جو ان دنوں پاکستان میں عیدالاضحیٰ منانے کیلئے موجود ہیں، انہوں نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عید کے ایام گزارنا بہت اچھا لگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ کی تکلیف کافی بہتر ہے، جلد رنگ میں نظر آؤں گا، عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کافروغ چاہتا ہوں کیونکہ یہاں باکسنگ کے فروغ کیلئے بے پناہ مواقع اور ٹیلنٹ موجود ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ شروع کرنا چاہتا ہوں، اس لیگ میں خواتین بھی حصہ لےسکیں گی، سپرباکسنگ پروفیشنل لیگ ہوگی، سپر باکسنگ لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    عامرخان نے کہا کہ لیگ کے مقابلے ورلڈ باکسنگ کونسل کے قوانین کے تحت ہونگے، اسے کامیابی سے ہمکنار کرنا میرا مشن ہے، سپرباکسنگ لیگ سے پروفیشنل باکسر بنانے میں مدد ملےگی۔

    ذرائع کے مطابق ’سپر باکسنگ لیگ‘ کے نام سے یہ لیگ اس سال دسمبر میں منعقد کی جائے گی جس میں 7 فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

    پاکستان سپر باکسنگ لیگ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور سیالکوٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں مقامی ٹیلنٹ کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا نادر موقع میسر آئے گا۔

    پاکستان باکسنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے زرخیز ملک ہے یہی وجہ ہے کہ وسائل اور سہولیات کی کمی کے باوجود پاکستان کے کئی باکسر نے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا، ماضی میں لیاری کے رہائشی شاہ حسین اور حال ہی میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم اس کی زندہ مثالیں ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • برطانوی باکسرعامرخان کا تھرمیں 200 کنویں بنانے کا اعلان

    برطانوی باکسرعامرخان کا تھرمیں 200 کنویں بنانے کا اعلان

    واشنگٹن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال وہ باکسنگ رنگ میں بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے، ان کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کی کہانی گھر گھر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عامر خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واشنگٹن میں چیریٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں عامر خان اپنی اہلیہ اوربیٹی کے ہمراہ نظر آئے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان میں تھرپارکر میں دو سو کنویں بنائے جارہے ہیں جہاں ایک کنویں سے چار سو افراد مستفید ہوسکیں گے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ سال باکسنگ رنگ میں بھرپور طریقے سے واپسی کریں گے اور اب نظر بڑے مقابلوں پر ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عامر خان نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ اور والدین کے درمیان جھگڑوں کے حوالے سے کہا کہ اب سب ٹھیک ہے۔

    گھریلو جھگڑے ہر گھر کی کہانی ہے۔ اس موقع پر عامر خان کے باکسنگ گلوز، کرکٹ بیٹ اور گھڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جبکہ شامی شہر الیپو کے ڈھائی سو متاثرہ خاندانوں کیلئے چندہ بھی جمع کیا گیا۔

  • عامرخان کو انتہاپسندی نے ملک چھوڑنے کیلئے سوچنے پر مجبور کردیا

    عامرخان کو انتہاپسندی نے ملک چھوڑنے کیلئے سوچنے پر مجبور کردیا

    ممبئی: بالی وود کے شہرہ آفاق اداکار عامرخان بھی خود کو بھارت میں غیرمحفوظ سمجھنے لگے،انتہاپسندی نے ملک چھوڑنے کیلئے سوچنے پر مجبور کردیا۔

    عدم برداشت کے عنوان سے ایک مباحثے میں شرکت کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کے بعد اُن کی بیوی کرن راؤ نے انہیں مُلک چھوڑ دینے کا مشورہ دے دیا۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے چھ سے آٹھ ماہ کے واقعات کے بعد خود کو بھارت میں بہت غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں، اُن کا کہنا تھا جنہیں بھارتی عوام نے منتخب کیا وہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں روکیں گے تو ہر کوئی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھے گا۔

    بالی ووڈ اسٹار نے ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں اور فلمسازوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کو قانون میں رہتے ہوئے انفرادی طور احتجاج کا حق حاصل ہے۔

  • کراچی : پاکستانی نژاد باکسرعامرخان نے لیاری کا دورہ کیا

    کراچی : پاکستانی نژاد باکسرعامرخان نے لیاری کا دورہ کیا

    کراچی : پاکستانی نژاد باکسرعامر خان لیاری باکسنگ رنگ پہنچ گئے۔لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد باکسرعامر خان لیاری کے باکسنگ رنگ پہنچ گئے، اس موقع پر سخت سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیاتھا۔

    لیاری پہنچنے پر ان کے مداحوں نے روایتی بلوچی رقص اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے چیمپیئن باکسر کا پرتپاک استقبال کیا۔

    لیاری کا دورہ کرنے پرعامرخان کوروایتی اجرک اورسندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیاگیا۔ باکسنگ کے شوقین لیاری نے عامرخان کیلئے باکسنگ میچ کے مقابلے کا انعقادکرایا۔

    عالمی ویلٹر ویٹ چیمپیئن عامرخان نے نوجوان باکسر کے میچ کا لطف اٹھایا،اس موقع پر انہوں نے کامیاب باکسرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔عامرکا کہنا تھا کہ اگر باکسنگ اکیڈمیاں کامیاب ہو گئیں تو پاکستان باکسنگ کی دنیا میں اپنا نام روشن کرے گا۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل عامر خان نے کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، سعید انور اور جنید جمشید سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

    کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ باکسرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہاں بھی اکیڈمی بناؤں گا۔
    پاکستان میں اکیڈمی بنے گی تو چیمپئن بھی ضرور سامنے آئیں گے۔

    اس موقع پر وسیم اکرم اور سعید انور نے ملک میں باکسنگ کی بہتری کے لئے اقدامات پر عامر خان کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر لوگوں نے عامر خان اور لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

    دریں اثناء لیجنڈ باکسر عامر خان نےمقامی اسپتال میں ایدھی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کی، اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف سے باکسرعامر خان کی ملاقات

    وزیرِاعظم نواز شریف سے باکسرعامر خان کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی اور سانحۂ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    وزیرِاعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ہیوی ویٹ باکسر عامر خان نے سانحۂ پشاور پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انسدادِ دہشتگردی کے لئے حکومتی اقدامات کی حمایت کی اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے تعاون کی پیش کش کی۔

    عامر خان نے وزیرِاعظم سے پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

    گزشتہ روز باکسر عامر خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہوں نے پشاور کے متاثرہ آرمی پبلک اسکول اور بنوں میں آئی ڈی پیز کے خیموں کا دورہ بھی کیا تھا۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا پاکستان میں باکسنگ سکھانےکا اعلان

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا پاکستان میں باکسنگ سکھانےکا اعلان

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے پاکستان میں قیام امن اور اپنی کامیابیوں کیلئے دعائیں مانگی ہیں۔

    پاکستان والا پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےحضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور پشاور اسکول حملے میں شہید ہونے والے طلبہ کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

     میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور سانحے پر کافی افسردہ ہیں، عامر خان کا کہنا تھا کہ اگلی فائٹ میں فلائیڈ مے ویدر کیخلاف کامیاب ہوئے تو دوبارہ داتا دربار پر حاضری دینگے،  داتا دربار حاضری سے پہلے باکسر عامر خان نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے باکسنگ اکیڈیمز کے قیام سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، عامر خان امن کے پیغام کو فروغ دینے کیلئے اہم شخصیات سے ملنا چاہتے ہیں۔

  • باکسر عامر خان پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سفیر مقرر

    باکسر عامر خان پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سفیر مقرر

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو پنجاب یوتھ فیسٹیول کا سفیر مقرر کردیا گیا ۔حکومت پنجاب نے باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے لئے عامر خان کو زمین اور سہولیات دینے کا اعلان بھی کردیا ۔

    عامر خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انہوں نے پنجاب کے وزیر کھیل رانا مشہود سے ملاقات کی۔ جس کے بعد مختصر تقریب میں عامر خان کو پنجاب یوتھ فیسٹیول کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

     عامر خان نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ پنجاب یوتھ فیسٹیول کا سفیر بننا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ پنجاب سپورٹس فیسٹیول سے آئندہ ایک دو سال میں پاکستان کو اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

    عامر خان (باکسر) تقریب کے اختتام پر دو ننھے بچوں نے دلچسپ باکسنگ کا مظاہرہ کیا۔ جسے عامر خان نے بہت پسند کیا۔ اس سے قبل عامر خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ناشتہ کیا۔ اور سابق وفاقی وزیر احمد مختار کے استقبالئے میں بھی شرکت کی۔
       

  • احمد مختارکی جانب سے باکسرعامرخان کے اعزاز میں استقبالیہ

    احمد مختارکی جانب سے باکسرعامرخان کے اعزاز میں استقبالیہ

    سابق وفاقی وزیردفاع اور پیپلز پارٹی کے رہنما احمد مختار نے باکسرعامر خان کو ناشتے پر استقبالیہ دیا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ناشتے پرعامرخان اپنے والد اور دوستوں کے ساتھ شریک ہوئے۔

    اس موقع پر احمد مختار نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ پوری قوم کو عامر خان پر فخر ہے۔ اور دعا ہے کہ وہ مستقبل میں مذید کامیابیاں حاصل کریں۔ عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ لیکن سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سپورٹس کو ترقی نہیں مل رہی۔

    اولمپکس 2012 میں بھارت کی پوری باکسنگ ٹیم نے شرکت کی جبکہ پاکستان کے باکسرز کوالیفائی ہی نہیں کر سکے۔ جس پرافسوس ہے۔