Tag: باکسر عامرخان

  • پاکستان کے نوجوان باکسر بننا چاہتے ہیں،عامرخان

    پاکستان کے نوجوان باکسر بننا چاہتے ہیں،عامرخان

    اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اگلے تین یا چار سالوں میں بہترین باکسرز سامنے لانے میں کامیاب ہوگا جو اولمپکس تک رسائی کرسکیں گے.

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کے نوجوان باکسر بننا چاہتے ہیں، یہاں لوگوں میں صلاحیت اور قابلیت ہے انھیں صرف مدد کی ضرورت ہے اسی لیے میں یہاں پر ہوں’.

    اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں مقامی باکسر کے ٹریننگ سیشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ‘میں چاہتاہوں کہ پاکستانی باکسرز اولمپکس اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیتیں’۔

    عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا تھا کہ ‘میں یہاں پر پیسہ کمانے کے لیے نہیں آیا بلکہ میں یہاں پر باکسنگ میں پاکسان کو میڈلز حاصل کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کررہاہوں’۔

    *باکسرعامرخان کی اہلیہ تھر کے رنگوں میں رنگ گئیں

    عامر خان کے نام سے اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی قائم کی جاچکی ہے جہاں پر نوجوان باکسرز کو تربیت دی جاتی ہے۔

    انہوں نے دیگر شہروں کے باکسرز کو اسلام آباد میں ان کی اکیڈمی میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ ‘میں چاہتاہوں کہ ہرکوئی جم میں آئے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائے’۔

    واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے اعلان کیا وہ اپنی اکیڈمی میں پاکستانی باکسرز کی تربیت کے لیے غیرملکی کوچز کو دعوت دیں گے.

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی داتاگنج بخش کے مزار پر حاضری

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی داتاگنج بخش کے مزار پر حاضری

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں اپنی فیملی کے ساتھ مصروف دن گذارا، سید علی ہجویری المعروف داتاگنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور واہگہ بارڈر پر رینجرز کی پریڈ دیکھی۔

    عامر خان اپنی فیملی کے ساتھ داتا دربار پہنچے جہاں انھوں نے دربارپر حاضری کے ساتھ ساتھ اپنے اگلے مقابلے میں کامیابی کے لئے دعا بھی مانگی ، عامر خان اپنے والدین ، بیگم اور بھائی کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچے تو رینجرز کے جوانوں اور عوام نے انکا استقبال کیا ۔

    عامرنے اس موقع پر واہگہ بارڈر پر رینجرز کی پریڈ کو بھی بہت پسند کیا اور کہا کہ پاک فوج کے جوانوں میں وہ خود کو بہت مضبو ط اور طاقتور محسو س کررہے ہیں، عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستانی باکسرز کی تربیت کیلئے وہ جلداپنی باکسنگ اکیڈمی کھولنے کے خواہش مند ہیں، عامر خان نے کہا کہ پاکستان پرامن اور خوبصورت ملک ہے جہاں انہیں ہمیشہ پاکستانی عوام سے بے حد محبت وپیار ملا۔

  • لاہور میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے چاہتا ہوں، باکسر عامر خان

    لاہور میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے چاہتا ہوں، باکسر عامر خان

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ لاہور میں باکسنگ کی فائٹ کرنے اور باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی ارادہ رکھتا ہوں۔

    لمز یونیورسٹی کے اسپورٹس فیسٹول کے موقع پر طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینی گارشیا سے شکست کا آج بھی انھی افسوس ہے، مئی میں ہونے والی اگلی فائٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان محنت کریں تو اچھے کھلاڑی بن سکتے ہیں، عامر خان نے اس موقع پر نمائشی باکسنگ بھی کی اور طلبہ و طالبات کے سوالوں کا جواب بھی دیا، وہ طلبہ و طالبات میں گھل مل گئے اور آٹو گراف دینے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔