Tag: باکسر عامر خان

  • باکسر عامر خان کی ابوظہبی کے ولی عہد  سے ملاقات

    باکسر عامر خان کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات

    ابوظہبی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات میں باکسنگ، فلاحی کاموں اور پاکستانی سیاست سے متعلق گفتگو کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ، ملاقات میں باکسنگ، فلاحی کاموں اور پاکستانی سیاست سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    باکسر عامر خان نے ملاقات کے لیے وقت نکالنے پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے عالمی چیمپئن باکسر عامر خان مستقبل میں پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ بھی ظاہر کرچکے ہیں ۔

    مزید پڑھیں : کھیلوں کے شعبے میں بہتری کیلئے پاکستان کا وزیر کھیل بننا چاہتا ہوں، باکسرعامر خان

    یاد رہے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہترین وزیراعظم ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے، عمران خان جانتے ہیں کہ کھیلوں کو کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا تھا کہ اپنا عالمی تجربہ استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں بہتری لا سکتا ہوں، بہت کچھ کرناچاہتا ہوں مگر میرے پاس اختیار نہیں، لہٰذا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا وزیر کھیل بن کر پاکستان کیلئے کچھ بہتر کرسکوں۔

  • باکسر عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ دبئی میں سیر سپاٹے

    باکسر عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ دبئی میں سیر سپاٹے

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے دبئی پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق عامر خان دو روز قبل اپنی اہلیہ فریال مخدوم، لمائسا خان اور علینا خان کے ہمراہ دبئی پہنچے جہاں انہوں نے چند روز قیام اور سیر و تفریح کی۔

    عامر خان کے اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں صارفین نے بہت پسند کیا۔

    یاد رہے کہ دو برس قبل پاکستانی نژاد باکسر اور اُن کی اہلیہ کے درمیان تعلقات اس قدر کشیدہ ہوگئے تھے کہ دونوں نے راہیں جدا کرلیں تھیں البتہ عامر خان نے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا اور دونوں صلح نامے پر راضی ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    With my babies Lamaisah and Alayna ready to go on a adventure #mydubai #buggy #Holiday

    A post shared by Amir Khan (@amirkingkhan) on

    عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے بعد اُن کے ہاں 2014 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے لمائسا خان رکھا بعد ازاں 24 اپریل 2018 کو اُن کے ہاں علینا خان کی پیدائش ہوئی۔

    واضح رہے کہ دو برس قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی دو سال بعد رنگ میں واپسی ہوئی تھی اور انہوں نے اپنے کینیڈین حریف باکسر گریکو کو محض 39 سیکنڈ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Family holiday to Dubai. Any new spots to visit ?

    A post shared by Amir Khan (@amirkingkhan) on

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کل اسلام آباد پہنچیں گے

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کل اسلام آباد پہنچیں گے

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کل اسلام آباد پہنچیں گے، عامر خان لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی چیمپئن لائٹ ویٹ باکسر عامر خان کل اسلام آباد پہنچ کر ایل او سی کا دورہ کریں گے۔

    باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اظہارِ یک جہتیٔ کشمیر سے متعلق آیندہ کا پروگرام جلد جاری کریں گے۔

    خیال رہے کہ عامر خان نے گزشتہ روز اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھارت کے یک طرفہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر میں بد ترین صورت حال کے حوالے سے وسیع سطح پر آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں پاکستانی نژاد باکسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیر میں نسل کشی کے خلاف آواز بنیں گے۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں  21ویں روز بھی کرفیو

    باکسر عامر خان نے ایل او سی پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

    گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر ان کی نظر ہے، اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    یاد رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آج 21 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

  • کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے باکسر عامر خان کا ایل او سی کے دورے کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے باکسر عامر خان کا ایل او سی کے دورے کا اعلان

    اسلام آباد: بھارت کے یک طرفہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت پر عالمی چیمپئن لائٹ ویٹ باکسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور لائن آف کنٹرول جائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں اپنی آواز بلند کریں گے۔

    عامر خان نے کہا کہ وہ کشمیر میں بد ترین صورت حال کے حوالے سے وسیع سطح پر آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں۔

    پاکستان نژاد باکسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیر میں نسل کشی کے خلاف آواز بنیں گے۔

    انھوں نے کہا کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کروں گا۔ باکسر عامر خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر بھی کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر نظر ہے: یو این سیکریٹری جنرل

    واضح رہے کہ آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر ان کی نظر ہے، اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    قبل ازیں، وزیر خارجہ شاہ محمود نے یو این سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو کی گئی اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

  • بھارتی باکسر کھیل میں بھی جنگی جنون لے آیا

    بھارتی باکسر کھیل میں بھی جنگی جنون لے آیا

    بھارتی سرکار کے ساتھ بھارتی کھلاڑی بھی جنگی جنون میں مبتلا ہوگئے ، بھارتی باکسر نیرج گویت کی جانب سے میز پر ہتھیار سجا کر چیلنج کرنے پر پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی باکسرنیرج گویت نے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیلنج کیا ہے کہ ’میں فٹ ہوں اورمقابلےکیلئےتیارہوں‘۔

    بھارتی باکسر نیرج نے اس ٹویٹ میں ایک تصویر بھی استعمال کی ہے جس میں وہ اپنے سامنے میز پر کئی طرح کے چھوٹے بڑے آتشیں ہتھیا سجا کر بیٹھے ہیں۔

    پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے نیرج گویت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ مجھے ہرانے کے لیے تمہیں اس سے بھی زیادہ کچھ چاہیے‘۔تم مجھےپستول اورگن سےبھی نہیں ہراسکتے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بھارتی حریف نیرج گویات ڈبلیو بی سی پرل بیلٹ کے لیے 12 جولائی کو جدہ میں مدمقابل ہونا تھے لیکن نیرج ایک حادثے کے سبب اس میچ کو کھیلنے کے اہل نہ رہ سکے تھے۔

  • فکرکی بات نہیں پاکستانی ٹیم کی شکست کا بدلہ میں لوں گا، باکسر عامر خان

    فکرکی بات نہیں پاکستانی ٹیم کی شکست کا بدلہ میں لوں گا، باکسر عامر خان

    مانچسٹر : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے قومی ٹیم کو فٹنس بہتر کرنے کیلئے مددکی پیش کش کرتے ہوئے کہا فکرکی بات نہیں پاکستانی ٹیم کی شکست کا بدلہ میں لوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر کہا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مدد کرنا چاہوں گا، کھلاڑیوں کو فٹ اور مضبوط رہنے کے لیے مشورہ دینا چاہوں گا اور انہیں یہ بھی بتاؤں گا کہ فوڈ، ڈائٹ اور ٹریننگ میں ڈسپلن کیسے رہا جاتا ہے۔

    عامر خان کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ ہے مگر کھلاڑیوں اسٹیمنا اور کنڈیشن پر توجہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا فکرکی بات نہیں، پاکستانی ٹیم کی شکست کا بدلہ میں لوں گا، بارہ جولائی کو بھارتی باکسر کو ہراکر حساب چکادیں گے۔

    یاد رہے ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پرسوالات اٹھ گئے ہیں۔

  • عامر خان کا بھارتی حریف سے مقابلہ، باکسر کی وزیراعظم کو فائٹ دیکھنے کی دعوت

    عامر خان کا بھارتی حریف سے مقابلہ، باکسر کی وزیراعظم کو فائٹ دیکھنے کی دعوت

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 12 جولائی کو جدہ میں بھارتی حریف نیرج گویات سے مقابلہ کریں گے، عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو فائٹ دیکھنے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بھارتی حریف نیرج گویات ڈبلیو بی سی پرل بیلٹ کے لیے 12 جولائی کو جدہ میں مدمقابل ہوں گے۔

    باکسر عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو بطور مہمان خصوصی فائٹ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق باکسر عامر خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس بھیجا گیا دعوت نامہ قبول کرلیا گیا ہے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی فائٹ دیکھنے جدہ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔

    گزشتہ سال عامر خان کی اہلیہ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکا کے کرافورڈ نے باکسر عامر خان کو شکست دی تھی، امریکی باکسر نے دوسری بار اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا تھا۔

    پانچ راؤنڈز کے بعد باکسر عامر خان کے 46 اور کرافورڈ کے 48 پوائنٹس تھے، امریکی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔

    باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ مقابلہ جیتنے کے لیے پر امید تھے لیکن انہیں غلط مکا لگا جس کے سبب وہ فائٹ جاری نہ رکھ سکے۔

  • باکسر عامر خان کی چیف جسٹس اور عمران خان سے ملاقات

    باکسر عامر خان کی چیف جسٹس اور عمران خان سے ملاقات

    اسلام آباد: برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ڈیمز فنڈز اور باکسنگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، عامر خان نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور چیف جسٹس سے ڈیمز فنڈ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم نے ان کی پیش کش کا خیر مقدم کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے نوجوانوں میں باکسنگ میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت نوجوانوں کی توانائیوں کا مثبت استعمال چاہتی ہے۔

    دوسری جانب معروف باکسر عامر خان نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی، عامر خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے ڈیمز فنڈ کے سلسلے میں ملاقات ہوگئی ہے، ڈیمز پاکستان کے لیے بہت ضروری ہیں۔

    عامر خان نے کہا کہ نومبر میں ماچسٹر میں ڈیمز فنڈریزنگ پروگرام ہوگا، چیف جسٹس بھی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے، 2 ڈیمز کی تعمیر کے لیے پیسہ جمع کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

  • بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

    بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر  سلمان اقبال کے ساتھ مل کر ملک میں باکسنگ لیگ کا انعقاد کر رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے: فریال مخدوم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عامر خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپر باکسنگ لیگ میں عالمی طرز کے مقابلے ہوں گے، لیگ سے ملک میں باکسنگ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ معروف کرکٹرز بھی باکسنگ لیگ میں دل چسپی لے رہے ہیں، عمران خان کو کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں، وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔

    باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کا ٹیلنٹ پلیٹ فارم نہ ہونے سے ضائع ہو رہا ہے، سپر باکسنگ لیگ کے ذریعے یہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈیمز کی تعمیر، باکسر عامر خان نے 10 لاکھ روپے عطیہ کردیے


    انھوں نے کہا کہ پاکستان آنے پر بہت محبت ملی جس پر پاکستانی عوام کا بے حد مشکور ہوں۔ خیال رہے آج باکسر عامر خان نے داتا دربار پر حاضر ہو کر دعائیں مانگیں۔

    عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے۔‘

  • سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی کے پیش نظر مل کر باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا، عامر خان

    سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی کے پیش نظر مل کر باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا، عامر خان

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی کے پیش نظر مل کر باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عامر خان نے کہا کہ صدر اور سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی قابلِ قدرہے، سپر باکسنگ لیگ دنیا کی منفرد پروفیشنل لیگ ہوگی۔

    [bs-quote quote=”کوئی بھارتی باکسر مجھے ہرا نہیں سکتا، چیلنج ہوا تو بھارت میں لڑنے کے لیے تیار ہوں: عامر خان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ مارچ میں اپنی فائٹ کے بعد سپر باکسنگ لیگ کرائیں گے، لیگ ملتوی ہونے سے فرنچائزز کو اسپانسر کے لیے وقت مل جائے گا۔ باکسرز کو بھی تیاری کرنے کا وقت ملے گا، ملک بھر میں باکسرز کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں، پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

    باکسر عامر خان نے کہا ’واہگہ بارڈر جا کر پریڈ دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے، پاک فوج اور ینجرز کو سلام پیش کرتا ہوں، کوئی بھارتی باکسر مجھے ہرا نہیں سکتا، چیلنج ہوا تو بھارت میں لڑنے کے لیے تیار ہوں۔


    یہ بھی پڑھیں:  باکسر عامرخان برطانیہ سے براستہ دبئی پاکستان پہنچ گئے


    دریں اثنا باکسر عامر خان نے واہگہ بارڈر آمد کے موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میں پاکستان کی خوب صورتی دیکھنے کے لیے آیا ہوں اور میری خواہش ہے کہ وزیرِ اعظم سے ملوں۔‘

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش ہے: باکسر” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے عمران خان کو بہترین سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا ’کوشش کر رہا ہوں کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہو جائے، عمران خان پاکستان کے بہترین سیاست دان ہیں۔‘

    خیال رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر غیر ملکی پرواز سے آج صبح لاہور پہنچے، انھوں نے پرواز میں موجود پاکستانی کرکٹر اظہر علی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد اظہرعلی بھی اسی پرواز سے لاہور ایئر پورٹ پہنچے ہیں۔