Tag: باکسر عامر خان

  • کنگ آف رنگ عامر خان آج 2 سال بعد رنگ میں اتریں گے

    کنگ آف رنگ عامر خان آج 2 سال بعد رنگ میں اتریں گے

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج دو سال بعد رنگ میں اتریں گے، ویلٹر ویٹ کیٹگری کیلئے ان کا مقابلہ کینیڈ ین باکسر سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ آف رنگ عامر خان مکے برسانے کے لئے تیار ہیں اور اس بار کینیڈین باکسر فل لوگریکو ان کے شکار ہوں گے، لیور پول کے ایکو آرینا میں آج رات سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

    شائقین کنگ خان کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہے ، دونوں باکسرز نے ٹائٹل کیلئے کمر کس لی ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں باکسرزمیں فائٹ سے پہلے جھڑپ ہوچکی ہے، عالمی شہریت یافتہ باکسرز نئی فائٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے بیٹھے تو اسی دوران لوگریکو نے عامر خان کی اہلیہ اور اُن کی نجی زندگی کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کیے۔

    جس پر عامر خان پہلے تو مسکراتے رہے اور پھر جب غصہ برداشت سے باہر ہوا تو نیوز کانفرنس میں حریف باکسر پر پانی بھی پھینک دیا اور مکے برسانے شروع کردیے تھے تاہم اسی دوران کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا کے معاملہ رفع دفع کروایا تھا۔


    مزید پڑھیں :  امید ہے کہ بہتر کھیل پیش کروں، عامر خان 


    عامر خان کا کہنا تھا کہ ذاتی حملوں کا جواب وہ کینیڈین حریف کو رنگ میں دیں گے، نئے کوچ مجھے ٹریک پر لانے کے لئے بھرپور مدد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ بہتر کھیل پیش کروں۔

    عامر خان مئی 2016 میں آخری مرتبہ میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ باکسر عامر خان کہ کیرئیر کی یہ چھتیسویں فائٹ ہوگی، اب تک وہ اکتیس بار فائٹ اپنے نام کرچکے ہیں اور 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انیس مقابلوں میں انہوں نے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

    دوسری جانب کینیڈین باکسرکی یہ 32ویں فائٹ ہو گی۔ اس سے پہلے وہ 28 میں کامیاب رہے جبکہ 15 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا۔

    ماہرین آج کی فائٹ میں عامر خان کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 2سال بعد رنگ میں اترنے کیلئے تیار

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 2سال بعد رنگ میں اترنے کیلئے تیار

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دو سال بعد رنگ میں اترنے کے لئے تیاریاں تیز کردیں، اکیس اپریل کو کینیڈین باکسر سے مقابلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ آف رنگ عامر خان مکے برسانے کے لئےتیار ہے اور اس بار کینیڈین باکسر فل لوگریکو  ان کے شکار ہوں گے، عامر خان نے اپنے نئے ٹرینر کے ساتھ مقابلے کیلئے بھرپور تیاری شروع کردیں۔

    اکیس اپریل کو لیور پول کے ایکو آرینا میں شائقین ہوم گراؤنڈ پر کنگ خان کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے بے تاب ہے۔

    عامر خان کا کہنا ہے کہ ذاتی حملوں کا جواب وہ کینیڈین حریف کو رنگ میں دیں گے، نئے کوچ مجھے ٹریک پر لانے کے لئے بھرپور مدد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ بہتر کھیل پیش کروں۔

    یاد رہے کہ دونوں باکسرزمیں فائٹ سے پہلے جھڑپ ہوچکی ہے،  عالمی شہریت یافتہ باکسرز نئی فائٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے بیٹھے تو اسی دوران لوگریکو نے عامر خان کی اہلیہ اور اُن کی نجی زندگی کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کیے۔


    مزید پڑھیں : اہلیہ کو برا کہنے پر باکسر عامر خان اشتعال میں آگئے


    جس پر عامر خان پہلے تو مسکراتے رہے اور پھر جب غصہ برداشت سے باہر ہوا تو نیوز کانفرنس میں حریف باکسر پر پانی بھی پھینک دیا  اور مکے برسانے شروع کردیے تھے تاہم اسی دوران کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا کے معاملہ رفع دفع کروایا تھا۔

    عامر خان  مئی 2016 میں آخری مرتبہ میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست  ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ باکسر عامر خان کہ کیرئیر کی یہ چھتیسویں فائٹ ہوگی، اب تک وہ اکتیس بار فائٹ اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ  4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان تعلقات میں اس قدر کشیدگی آگئی تھی کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا تھا مگر برطانیہ واپسی پر باکسر نے ایک بار پھر اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ساتھ زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • باکسرعامر خان اب شوبز کے بادشاہ بنیں گے

    باکسرعامر خان اب شوبز کے بادشاہ بنیں گے

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ مجھے کنگ آف دی رنگ بننا زیادہ اچھا لگے گا لیکن کنگ آف دی جنگل میں اپنا کردار ادا کرنے کو بھی پُر تجسس اور دلچسپ مقابلے کی طرح دیکھ رہا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ان خبروں کے ردعمل پر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عامر خان ’آئی ایم سلیبریٹی گیٹ می آؤٹ آف ہیر‘نامی رئیلیٹی شو کا حصہ بننے جا رہے ہیں جلد شروع ہونے والی اس سیریز میں شائقین عامر خان کو باکسنگ رنگ میں مکے بازی کرتے دیکھنے کے بجائے ٹیلی ویژن اسکرین پر اپنی اداکاری جوہر بکھیرتے دیکھ پائیں گے۔

    میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق وہ رئیلیٹی شو کے حوالے سے آسٹریلیا کے شہر برسبین بھی روانہ ہوئے جہاں ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز نے عامر خان کی تصاویر بھی لیں جہاں کچھ میڈیا نمائندگان کا کہنا ہے کہ عامر خان نے شو میں حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے۔

    یاد رہے ’آئم سلیبریٹی گیٹ می آؤٹ آف ہیر‘ ہندوستانی رئیلیٹی شو بگ باس کی طرز کا شو ہے تاہم اس شو میں حصہ لینے والی 12 مشہور شخصیات اپنے اپنے شعبے کی مشہور شخصیات ہوتی ہیں جو جنگل کے ماحول سے مشابہ جگہ پر 3 ہفتوں کے لیے زندگی گزارتی ہیں اور معمولات زندگی کو عکس بند کیا جاتا۔

    اس شو میں شرکاء کو مختلف کام کرنے کو دیے جاتے ہیں اور ان ٹاسک کو جیتنے والے شخص کو جنکل کنگ یا جنگل کوئین کا خطاب دیا جاتا تھا چنانچہ اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں ہمیشہ ٹریننگ کرتا ہوں اور جنگل میں بھی ٹریننگ کرتا رہوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت دیگر ایشوز میں مصروف ہے، باکسنگ پر توجہ نہیں، باکسر عامر خان

    حکومت دیگر ایشوز میں مصروف ہے، باکسنگ پر توجہ نہیں، باکسر عامر خان

    اسلام آباد : باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے بس انہیں نکھارنے کی ضرورت ہے جس کے بعد انشااللہ پاکستان سے بہترین باکسرز سامنے آئیں گے۔

    وہ اسلام آباد باکسنگ اکیڈمی کے دورے کے بعد میڈیا سے بعد کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے پاکستانی باکسرز کوعالمی سطح پر متعارف کرانے کی کوشش کررہا ہوں۔

    باکسر عامر خان نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کے ساتھ ملاقات کر کے خوشی ہوئی تھی وہ بارعب شخصیت کے مالک ہیں اور اب موقع ملا تو نئے آرمی چیف کے ساتھ بھی ملاقات کروں گا۔

    ممتاز باکسر نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر باکسنگ کے مقابلے کرا رہے ہیں اور اب اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی باکسنگ اکیڈمی بنائیں گے۔


    *بختاور بھٹو کا مکا پاور فل اور آصفہ کے مکے تیز رفتار ہیں، باکسر عامر خان


    اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پاکستان میں عامرخان انٹرنیشنل ٹرسٹ کا قیام میں عمل لائیں گے جس کے تحت یتیم بچوں کوتعلیم اور رہائش دی جائےگی جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

    حکومت کی جانب سے باکسنگ اکیڈمی کے لیے مدد کرنے کے سوال پر باکسر عامر خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چھوڑیں کوئی بات نہیں حکومت دیگرایشوز میں مصروف ہے اس لیے حکومت کی جانب سے جگہ دی گئی یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں باکسرزکوحکومت کی جانب خاص توجہ نہیں دی جاتی تاہم حکومت کوجب جب موقع ملتا ہے تو تھوڑی سے توجہ دیتی ہے۔

    باکسر عامرخان نے بتایا کہ ہاتھ کے آپریشن کے بعد ٹریننگ شروع کردی ہے اور اپنی فائٹ کے لیے بھرپور تیاری کروں گا اور انشاء اللہ میچ جیت کر اپنے مداحوں کو تحفہ دوں گا۔

  • بختاور بھٹو کا مکا پاور فل اور آصفہ کے مکے تیز رفتار ہیں، باکسر عامر خان

    بختاور بھٹو کا مکا پاور فل اور آصفہ کے مکے تیز رفتار ہیں، باکسر عامر خان

    میر پور : معروف باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ بختاور بھٹو کا مکا پاور فل اور آصفہ بھٹو کے مکے تیز رفتار ہیں دونوں اچھی باکسر بن سکتی ہیں۔

    وہ آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بختاور بھٹو میری بیگم کی سہیلی ہے اور بیگم کے ذریعے ہی باکسنگ سیکھنے کی خواہش مجھ تک پہنچی جس کے بعد میں نے دونوں بہنوں کو باکسنگ کی تربیت دینا شروع کی اور مجھے حیرت ہوئی کہ دونوں نہایت باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

    ممتاز باکسر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں باکسنک کے فروغ کے لیےٹریننگ سینٹر قائم کریں گے جب کہ اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کے لیے ایک لاکھ پاؤنڈ جیب سے خرچ کر رہا ہوں اور پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاؤں گا۔

    باکسر عامر خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کےعوام کی محبت اوردعائیں میری کامیابی کاسبب بنتی ہیں لیکن باکسنگ کا پچھلا میچ ہاتھ میں آپریشن کی وجہ سے ہارا تھا تاہم آنے والے میچ میں مد مقابل باکسر کو شکست سے دوچار کروں گا۔


    *بی بی شہید کی بیٹی آصفہ بھٹو باکسر بن گئیں، ویڈیو منظرعام پر


    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آزاد کشمیر میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے سلسلے میں آزاد کشمیر پہنچے تھے قبل ازیں اسلام آباد میں بھی اکیڈمی کے قیام کا جائزہ بھی لیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے باکسر عامرخان کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے باکسر عامرخان کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو باکسر عامرخان نے امن کےلیے خدمات کے اعتراف میں باکسر عامرخان نے اعزازی چمپیئن شپ بیلٹ پیش کی.

    تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامرخان نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور کامیابوں کو سراہا.

    عالمی شہرت یافتہ باکسر عامرخان نے آرمی چیف کو بحالی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں چمپیئن شپ بیلٹ پیش کی.

    اعزازی چمپیئن شپ بیلٹ ولڈ باکسنگ کونسل کے سربراہ کی جانب سے پیش کی گئی.

  • بھارتی باکسر مجھ سے کسی صورت نہیں جیت سکتا،عامر خان

    بھارتی باکسر مجھ سے کسی صورت نہیں جیت سکتا،عامر خان

    ممبئی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ بھارتی باکسر وجندر سنگھ انہیں مقابلے کی دعوت دے کر اپنا کیرئیرتباہ کررہا ہے کیونکہ مقابلہ ہوا تو وہ ان سے کسی صورت جیت نہیں سکتا.

    تفصیلات کےمطابق دومرتبہ عالمی چیمپئین بننے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ بھارتی باکسر وجندر سنگھ میرا اچھا دوست ہے، ابھی تک وہ باکسنگ کے میدان میں ناتجربہ کار اور نوآموز ہے،اس کھیل میں اسے بہت زیادہ تجربے کی ضرورت ہے.

    عامر خان کا کہنا ہے کہ مجھے چیلنج کرنے سے پہلے اسے سوچنا چاہیے تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کا کیرئر تباہ ہوجائے،اگر وجیندر سنگھ کے ساتھ میرا مقابلہ ہوگیا تو باکسنگ رنگ میں وجندر سنگھ کا مستقبل تاریک کردوں گا لیکن اس کے باوجود میں اس کی حوصلہ افزائی کرتارہوں گا.

    یاد رہے کہ حال ہی میں ڈبلیو او ایشیا سپر مڈل ویٹ کا ٹائٹل جیتنے والے بھارتی باکسر وجندر سنگھ نے اب بین الاقوامی سطح کے نامور باکسرعامر خان کو مقابلے کا چیلنج کرکے بڑا معرکہ سر کرنے کاخواب دیکھناشروع کردیا ہے.

    بھارتی باکسر نے عامر خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ مینی پیکاؤ اور مے ویدر کو چھوڑیں اور اپنے روایتی حریف سے مقابلہ کریں،

    واضح رہے کہ وجندر سنگھ نے مزید کہا کہ عامر خان حامی بھریں تو وہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی رنگ میں اترنے کو تیار ہیں،اور اگر عامر خان میرا چیلنج قبول کرلیتے ہیں تو یہ صدی کا بہترین اور نہ بھولنے والا مقابلہ ہوگا.

  • تھر کے باشندوں کی امداد، نمائشی باکسنگ ایونٹ آج ہوگا

    تھر کے باشندوں کی امداد، نمائشی باکسنگ ایونٹ آج ہوگا

    پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور تھر کے متاثرہ باشندوں کے لیے فنڈ جمع کرنے جو عزم ظاہر کیا ہے وہ آج کراچی میں منعقدہ باکسنگ کے نمائشی ایونٹ سے پورا ہوگا۔
    قبل ازیں پاکستان کے سابقہ دورے میں عامر خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ عالمی باکسرز کو پاکستان لائیں گے اور ان کا یہ خواب پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے ۔
    آج کراچی میں عامر خان کے بھائی ہارون خان، جوڈی میکل، اسٹوارٹ میڈاکس، فرانس پیٹر، ڈگلس کروس سمیت سات انگلش باکسرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
    اس نمائشی ایونٹ کے ذریعے حاصل شدہ تمام تر آمدنی و فنڈ تھر کے متاثرہ باشندوں کو صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔
    برٹش اور آئرش باکسنگ اتھارٹیز نے اس امدادی ایونٹ کے انعقاد میں عامر خان ٹرسٹ کو معاونت فراہم کی ہے ۔
    عامر خان کا کہنا ہے کہ ہماری نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے لیکن مناسب رہنمائی اور مواقع نہ ملنے کے سبب وہ آگے نہیں بڑھ پارہے، وہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اورنوجوانوں کی مناسب رہنمائی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز جیت کے ساتھ کریں گے، شاہد آفریدی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز جیت کے ساتھ کریں گے، شاہد آفریدی

    کلکتہ: قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    کلکتہ میں پریکٹس سیشن کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت آنے کیلئے ان کی ٹیم ذہنی اور جسمانی طور پر تیار تھی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اہم ایونٹ ہے، آغاز جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہمیشہ کرکٹ کو انجوائے کیا، بھارت میں لوگوں نے ہمیشہ پیار دیا، ایسے ممالک کم ہیں جہاں کرکٹ کھیلنے میں مزہ آتا ہے، بھارت ان میں سے ایک ہے۔

    ایک سوال پر آفریدی نے کہا کہ ایڈن گارڈن فیورٹ گراؤنڈ ہے، پاکستان کا بھارت اور اس گراؤنڈ میں ریکارڈ کافی اچھا ہے، اسے برقرار رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔

  • اگرمصباح ریٹائر ہوجائیں تو اظہرعلی کوکپتان بنانا چاہئے، شاہد آفریدی

    اگرمصباح ریٹائر ہوجائیں تو اظہرعلی کوکپتان بنانا چاہئے، شاہد آفریدی

    کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مضبو ط ٹیموں کے خلاف جتنا کھیلیں گے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اتنی ہی اچھی تیاری ہوگی۔

    کراچی میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کے اعزاز میں دیی گئی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھارت میں ہونا ہے، اس لئے برصغیر میں جتنی زیادہ کرکٹ کھیلیں گے ٹیم کو اتنا فائدہ ہوگا۔

     ایک سوال پر آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرور چل رہا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے لوگ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں،آفریدی نے کہا کہ تمام ایشیائی ممالک کو متحد ہوجانا چاہیے۔

    بوم بوم نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کومصباح الحق کی ضرورت ہے، اگرمصباح ریٹائرہوجائیں تواظہرعلی کوکپتان بناناچاہئے۔