Tag: باکسر عثمان وزیر

  • میری جیت پر پورے پاکستان میں جشن منایا گیا: باکسر عثمان وزیر

    میری جیت پر پورے پاکستان میں جشن منایا گیا: باکسر عثمان وزیر

    ویلٹر ویٹ باکسنگ میں بھارتی حریف کو دھول چٹانے والے پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی جیت سے بعد بیان جاری کیا ہے۔

    ویلٹر ویٹ باکسنگ میں پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے بھارتی باکسر ایسورن کو دھول چٹاتے ہوئے ناک آئوٹ کردیا تھا۔

    ویلٹر ویٹ فائٹ کا یہ مقابلہ بینکاک میں ہوا جہاں عثمان وزیر پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی حریف پر قہر بن کر برسے اور انھیں ناک آؤٹ کردیا، عثمان کے تابڑ توڑ حملوں سے ایسورن بالکل بھی سنبھل نہ پائے۔

    پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی

    پاکستانی باکسر کی فتح پر ان کے آبائی گاؤں استور میں جشن منایا گیا لوگوں نے علاقائی رقص کیا، عثمان وزیر کے والد نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

    تاہم اب عثمان وزیر نے کہا کہ میری جیت پر پورے پاکستان میں جشن منایا گیا، چاہتا ہوں اوپن ورلڈ ٹائٹل کیلئے لڑوں۔

    باکسر عثمان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل باؤٹس کیلئے حکومت اور نجی سیکٹر کا تعاون چاہیے، ایسٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ اور دیگر ٹائٹلز پر میری نظر ہے۔

  • قومی کرکٹرز کی جانب سے ٹوئٹر پر عثمان وزیر کے لیے پیغامات

    قومی کرکٹرز کی جانب سے ٹوئٹر پر عثمان وزیر کے لیے پیغامات

    اسلام آباد: قومی کرکٹرز نے ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے عثمان وزیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے باکسنگ میں پاکستان کے لیے آج ایک تاریخی دن ہے، پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا عزم لیے انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر آج رنگ میں اتریں گے۔

    قومی کرکٹرز شاداب خان، محمد حفیظ، سرفراز احمد، سہیل تنویر اور دیگر نے بھی عثمان وزیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ آج تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی، جہاں قومی ہیرو تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا سے مقابلہ کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے قومی باکسر کے لیے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’میرے بھائی عثمان وزیر کے لیے نیک تمنائیں، پاکستان کا سر فخر سے بلند کرو، پاکستان زندہ باد۔‘‘

    سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹ میں باکسر عثمان وزیر کی کامیابی کے لیے گڈ لک کہتے ہوئے لکھا کہ ’’عثمان وزیر آپ پاکستان کا چہرہ ہیں، یہ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں۔‘‘

    سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی عثمان وزیر کی جیت کا یقین ہے، اپنے ٹویٹ میں سرفراز احمد نے قوم کو قومی باکسر کی جیت کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

    معروف آل راؤنڈر سہیل تنویر، فاسٹ باؤلر موسیٰ خان، سلمان ارشاد اور اسامہ میر نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس سے قومی باکسر عثمان وزیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    قومی مایہ ناز باکسر عثمان وزیر کی یہ نویں پروفیشنل باکسنگ فائٹ ہوگی، جس میں اب تک وہ تمام مقابلوں میں کامیابی سے ہم کنار ہوئے ہیں۔ عثمان وزیر پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جنھوں نے ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

    عثمان وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی فائٹ لڑنے کے لیے پُرجوش ہیں، یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے کوالیفائی کرنا اعزاز ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ورلڈ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

    پاکستانی پروفیشنل باکسر نے قوم سے کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔