Tag: باکسر محمد وسیم

  • نوجوان باکسر محمد وسیم کے نقش قدم پر چلیں، آرمی چیف

    نوجوان باکسر محمد وسیم کے نقش قدم پر چلیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو باکسر محمد وسیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنا چاہیے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق سلور فلائی ویٹ چمیپئن محمد وسیم نے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل باجوہ نے محمد وسیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

    آرمی چیف آف اسٹاف نے نوجوان نسل کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کا نام روشن کرنے کے لیے محمد وسیم کے نقش قدم پر چلیں اور ملک کی نیک نام کا باعث بنیں ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان ملک کا نام روشن کریں گے۔

    پڑھیں: ’’ کمانڈر سدرن کمانڈ کی باکسرمحمد وسیم کی ملاقات ‘‘

    واضح رہے باکسرمحمد وسیم نےگزشتہ سال نومبرمیں ڈبلیو بی سی سلورفلائی ویٹ ٹائٹل کا بھی دفاع کیا تھا، محض پانچ عالمی مقابلوں کے بعد ورلڈ رینکنگ میں چوتھا نمبر حاصل کرنے پر باکسر محمد وسیم اور ان کے اہل خانہ اللہ کے حضور شکر گذار اور مزید کامیابیوں کے لیے قوم کی دعاؤں کے بھی طلب گار ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ اسپانسر دینے کے وعدے پورے نہیں کیے جارہے، باکسر محمد وسیم ‘‘

    ناکافی سہولیات کے باوجود اپنی صلاحیتوں اور دن رات کی محنت سے ورلڈ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے 29 سالہ محمد وسیم نے 2010 کو بھارت میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر کے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی اور پھر کامیابی کے منازل طے کرتے گئے۔

  • باکسر محمدوسیم کےلیے6لاکھ روپےانعام

    باکسر محمدوسیم کےلیے6لاکھ روپےانعام

    لاہور: این ٹی ڈی سی کی جانب سےورلڈ سلورٹائٹل جیتنے پر باکسر وسیم کو6 لاکھ روپےکا نقدانعام دیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق واپڈا ہاؤس میں ورلڈ سلور ٹائٹل جیتنے پر باکسر محمدوسیم کے اعزاز میں این ٹی ڈی سی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی اورانہیں6 لاکھ روپےبطورِانعام دیےگئے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسرمحمدوسیم کا کہنا تھا کہ وہ 2004 سے محنت کر رہے تھے،ٹائٹل اس کا پھل ہے۔

    باکسرمحدوسیم کا کہناتھاکہ حکومت سرپرستی کرے تو لیاری اور کوئٹہ سمیت پورے ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر وہ پاکستانی شہریت چھوڑ دیں تو سپورٹرز اور پروموٹرز بہت ہیں لیکن مرتے دم تک ملک کے لیے کھیلتے رہیں گے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے باکسنگ کوچ طارق کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسی نے واپڈا اور پاکستان کی طرف سے باکسنگ کا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کوئٹہ عامر ریاض نے باکسنگ کی بھرپور سرپرستی کی ہے،جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔

    مزید پڑھیں:پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی باکسر محمدوسیم نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں فلپائنی باکسر گیمل مگرامو کو شکست دی تھی۔

    مزید پڑھیں:حکومت کی باکسر محمد وسیم کے لیے 3کروڑ کی گرانٹ

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپیئن باکسر محمد وسیم کےلیے وزیراعظم کی منظوری کے بعد3کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی تھی۔

  • حکومت کی باکسر محمد وسیم کے لیے 3کروڑ کی گرانٹ

    حکومت کی باکسر محمد وسیم کے لیے 3کروڑ کی گرانٹ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپیئن باکسر محمد وسیم کےلیے وزیراعظم کی منظوری کے بعد3کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کر دی۔

    تفصیلات کےمطابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کی گئی 3کروڑ کی گرانٹ محمد وسیم کی ٹریننگ، کوچ اور دوروں کے لیے ٹکٹ کی مدمیں استعمال ہوگی۔

    اختر نواز کا کہنا تھا کہ ہم وسیم کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے اور اجلاس میں رقم کے استعمال کے طریقہ کار کو وضع کیا جائے گا جو وسیم کی خواہش پر ہوگا۔

    مزید پڑھیں:پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

    یاد رہے محمد وسیم نے گزشتہ ہفتے فلپائن کے گیمل میگرامو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کا کامیاب دفاع کیا تھا۔

    باکسر محمد وسیم نے سلور فلائی ویٹ کا دفاع کرنے کےبعد کہناتھاکہ اب آگے بہت بڑا مقابلہ ہوگا جس کے لیے انہیں مالی تعاون کی بہت ضرورت ہے جس کے لیے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی درخواست کی تھی۔

    واضح رہے کہ ناقابل شکست رہنے والے محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں اب تک پانچ مقابلوں میں حصہ لیا اور تمام مقابلوں میں چمپیئن رہے۔

  • پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    سیئول / کوئٹہ : پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے، محمد وسیم نے باون کلو گرام کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں فلپائن کے باکسر کو شکست دے کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ آج میرا خواب پورا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے فلپائن کےجیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    فائٹ میں محمد وسیم اورفلپائنی باکسرمیں زوردار مکوں کاتبادلہ ہوا۔ بارہ راؤنڈز پر مشتمل مقابلےکےبعد محمد وسیم متفقہ طور پر کامیاب قرار پائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئے ہیں۔


    Waseem becomes Pakistan’s first silver… by arynews

    محمد وسیم پاکستان کےپہلے باکسر ہیں۔ جنھوں نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل جیتا ہے۔ فلپانئی باکسرسے فائٹ کیلئے محمد وسیم نےامریکا اور جاپان میں خصوصی تربیت حاصل کی۔

    محمد وسیم دوہزار پندرہ میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ میں حریف باکسر کو ناک آوٹ کرنےکااعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

    سیئول میں کھیلے جانے والے ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل جیتنے والے کوئٹہ کے رہائشی پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے اپنی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں باکسر محمد وسیم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا خواب پور ا ہوگیا ہے۔


    Boxer Muhammad Waseem says it was his dream to… by arynews

    محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کورین پروموٹر نے انہیں امریکا اور جاپان کے نامور باکسرز سے تربیت دلوائی تھی۔ انہوں نے پاکستانی حکام کی جانب تعاون نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا۔

    باکسر محمد وسیم نے آے آر وائی نیوز کے ناظرین کو اپنا ٹائٹل دکھایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔

    یاد رہے کہ محمد وسیم پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پچھلے سال ہی کیا تھا اور وہ مسلسل جیتتے رہے اور تین مقابلوں میں انہوں نے مخالفین کو ناک آؤٹ کیا اور آج انہوں نے اپنے حریف فلپائنی باکسر کو پوائنٹ کی بنیاد پر چت کر دیا۔

    ان کی جیت کے بعد کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر علاقہ مکین جمع ہوگئے اوراپنی خوشی کا اظہار کیا، محمد وسیم کے اہل خانہ بھی خوشی سے نہال تھے۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں محمد وسیم کے بھائیوں اور چچا نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وسیم آئندہ بھی اسی طرح ملک کا نام روشن کرتا رہے گا۔

     

  • گلاسگو: باکسنگ، پاکستان کے محمد وسیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    گلاسگو: باکسنگ، پاکستان کے محمد وسیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    گلاسگو: پاکستان کیلئے کامن ویلتھ گیمز میں دوسرے میڈل کے حصول کیلئے پاکستانی باکسر محمد وسیم ملائیشین باکسر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اپنے دوسرے میڈل کے قریب پہنچ گیا ہے، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملائیشن حریف کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔ باکسنگ کی باون کلو گرام کیٹگری میں محمد وسیم نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حریف کو نہ صرف ٹف ٹائم دیا بلکہ حریف باکسر کے چھکے چھڑاتے ہوئے اسے شکست سے دوچار کیا۔