Tag: باکسنگ لیجنڈ عامر خان

  • ‘ستارے زمین پر’ عامر خان کا کردار آشکار ہوگیا

    ‘ستارے زمین پر’ عامر خان کا کردار آشکار ہوگیا

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ‘ستارے زمین پر’ وہ کس کردار میں نظر آئیں گے، انھوں نے خود آشکار کردیا۔

    عامر خان پچھلے کئی ماہ سے سلور اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ اس وقت میڈیا کی نظروں میں آئے تھے جب انھوں نے اپنا اور گرل فرینڈ گوری سپراٹ کا تعلق آشکار کیا تھا، اب ایک بار پھر سے عامر خان اپنی فلم ستارے زمین کو لے کر خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار نے اپنے چائنہ بیسٹ فین کلب سے سوشل میڈیا انٹرایکشن کیا اس گفتگو کو انھوں نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کیا

    عامر خان نے بتایا کہ "ستارے زمین پر تقریباً تیار ہے، یہ تارے زمین پر کا سیکوئل ہے، تاہم اس فلم کی تھیم پچھل فلم کی تھیم سے دس قدم آگے ہے، یہ فلم ان لوگوں کے بارے میں ہے جو مختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں”۔

    انھوں نے بتایا کہ ستارے زمین پر محبت، دوستی اور زندگی کے بارے میں ہے، تارے زمین پر نے آپ کو رلا دیا لیکن یہ فلم آپ کو ہنسائے گی۔”

    عامر خان نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں میرے کردار کا نام گلشن ہے، لیکن اس کی شخصیت تارے زمین پر کے نکمبھ نامی کردار کے بالکل برعکس ہے۔

    یہ کردار بالکل حساس نہیں ہے، یہ بہت بدتمیز ہے اور سب کی توہین کرتا ہے، وہ اپنی بیوی، ماں سے لڑتا ہے، میرا یہ کردار فلم میں ایک باسکٹ بال کوچ کا ہے اور وہ اپنے سینئر کوچ کو مارتا بھی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/aamir-khan-june-20-release-sitaare-zameen-par/

  • آرمی چیف سے باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

    آرمی چیف سے باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

    راولپنڈی: باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے ہفتہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) کے مطابق باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب رند نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی میں ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا اور آرمی چیف نے پاکستان کے نوجوانوں پر ان کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔