Tag: باکسنگ کی خبریں

  • بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

    بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر  سلمان اقبال کے ساتھ مل کر ملک میں باکسنگ لیگ کا انعقاد کر رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے: فریال مخدوم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عامر خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپر باکسنگ لیگ میں عالمی طرز کے مقابلے ہوں گے، لیگ سے ملک میں باکسنگ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ معروف کرکٹرز بھی باکسنگ لیگ میں دل چسپی لے رہے ہیں، عمران خان کو کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں، وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔

    باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کا ٹیلنٹ پلیٹ فارم نہ ہونے سے ضائع ہو رہا ہے، سپر باکسنگ لیگ کے ذریعے یہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈیمز کی تعمیر، باکسر عامر خان نے 10 لاکھ روپے عطیہ کردیے


    انھوں نے کہا کہ پاکستان آنے پر بہت محبت ملی جس پر پاکستانی عوام کا بے حد مشکور ہوں۔ خیال رہے آج باکسر عامر خان نے داتا دربار پر حاضر ہو کر دعائیں مانگیں۔

    عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے۔‘

  • سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی کے پیش نظر مل کر باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا، عامر خان

    سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی کے پیش نظر مل کر باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا، عامر خان

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی کے پیش نظر مل کر باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عامر خان نے کہا کہ صدر اور سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی قابلِ قدرہے، سپر باکسنگ لیگ دنیا کی منفرد پروفیشنل لیگ ہوگی۔

    [bs-quote quote=”کوئی بھارتی باکسر مجھے ہرا نہیں سکتا، چیلنج ہوا تو بھارت میں لڑنے کے لیے تیار ہوں: عامر خان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ مارچ میں اپنی فائٹ کے بعد سپر باکسنگ لیگ کرائیں گے، لیگ ملتوی ہونے سے فرنچائزز کو اسپانسر کے لیے وقت مل جائے گا۔ باکسرز کو بھی تیاری کرنے کا وقت ملے گا، ملک بھر میں باکسرز کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں، پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

    باکسر عامر خان نے کہا ’واہگہ بارڈر جا کر پریڈ دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے، پاک فوج اور ینجرز کو سلام پیش کرتا ہوں، کوئی بھارتی باکسر مجھے ہرا نہیں سکتا، چیلنج ہوا تو بھارت میں لڑنے کے لیے تیار ہوں۔


    یہ بھی پڑھیں:  باکسر عامرخان برطانیہ سے براستہ دبئی پاکستان پہنچ گئے


    دریں اثنا باکسر عامر خان نے واہگہ بارڈر آمد کے موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میں پاکستان کی خوب صورتی دیکھنے کے لیے آیا ہوں اور میری خواہش ہے کہ وزیرِ اعظم سے ملوں۔‘

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش ہے: باکسر” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے عمران خان کو بہترین سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا ’کوشش کر رہا ہوں کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہو جائے، عمران خان پاکستان کے بہترین سیاست دان ہیں۔‘

    خیال رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر غیر ملکی پرواز سے آج صبح لاہور پہنچے، انھوں نے پرواز میں موجود پاکستانی کرکٹر اظہر علی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد اظہرعلی بھی اسی پرواز سے لاہور ایئر پورٹ پہنچے ہیں۔

  • پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ: تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج اسلام آباد میں مکمل

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ: تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج اسلام آباد میں مکمل

    اسلام آباد: پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے لیے ملک بھر میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے، تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج اسلام آباد میں مکمل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر باکسنگ لیگ کے لیے باکسرز کی جانچ جاری ہے، گوجرانوالہ سے شروع ہونے والے ٹرائلز میں بہترین باکسرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    باکسنگ لیگ کے لیے گوجرانوالہ کے بعد پنجاب کے دارلحکومت میں بھی نوجوان باکسرز نے خوب صلاحیتیں دکھائیں، لاہور کے ٹرائلز سے دس مرد اور دو خواتین باکسرز کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔

    گوجرانوالہ اور لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں بھی باکسرز نے بازوؤں کا زور دکھایا، تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج مکمل ہو گئے، 29 جولائی کو پشاور میں ٹرائلز شیڈول ہیں جب کہ 2 اگست کو کوئٹہ میں باکسرز کا انتخاب ہوگا۔

    سپر باکسنگ لیگ کے شیڈول کے مطابق کراچی میں ٹرائلز 5 اور 6 اگست کو رکھے گئے ہیں جب کہ 10 اگست کو فیصل آباد اور 11 اگست کو ملتان میں ٹرائلز ہوں گے۔

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ، ملک بھر میں ٹرائلز کا آغاز

    یاد رہے کہ سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال اور ممتاز باکسر عامر خان کی مشترکہ کاوشوں سے پہلی سپر باکسنگ لیگ کا شاندار افتتاح کیا گیا تھا تاکہ ملک میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دیا جاسکے۔

    پاکستان سپر باسکنگ لیگ 28 ستمبر سے تین نومبر تک اسلام آباد میں واقع عامر خان اکیڈمی میں منعقد کی جائے گی، ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے مالکان معروف کرکٹرز اور شوبز شخصیات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سپر باکسنگ لیگ: لاہور کی ٹیم کے ٹرائلز مکمل، 10 مرد اور 2 خواتین باکسرز کی ٹیم منتخب

    سپر باکسنگ لیگ: لاہور کی ٹیم کے ٹرائلز مکمل، 10 مرد اور 2 خواتین باکسرز کی ٹیم منتخب

    لاہور: سپر باکسنگ لیگ کے لیے گوجرانوالہ کے بعد لاہور کی ٹیم کے ٹرائلز بھی مکمل ہوگئے، 10 مرد اور 2 خواتین باکسرز پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں باکسرز کے ٹرائلز جاری ہیں، ٹرائلز کے ذریعے لاہور کی ٹیم کا انتخاب عمل میں آ گیا ہے۔

    قبل ازیں گوجرانوالہ میں بھی باکسرز کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کیے گئے تھے، ملک بھر میں باکسنگ لیگ کے لیے ٹرائلز کا سلسلہ 11 اگست تک جاری رہے گا۔

    سپر باکسنگ لیگ میں ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کے شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں 28 کو ٹرائلز ہوں گے جب کہ پشاور میں 29 جولائی کو ہوں گے۔

    کوئٹہ میں سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز 2 اگست کو شیڈول ہیں، جب کہ کراچی میں 5 اور 6 اگست کو سپر باکسنگ کے ٹرائلز ہوں گے۔

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز شروع

    فیصل آباد سے باکسنگ ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 10، جب کہ ملتان سے ٹیم کے انتخاب کے لیے 11 اگست کو شیڈول کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں پہلی سپر باکسنگ لیگ کے لیے ’روڈ ٹو دا رِنگ‘ ٹرائلز 20 جولائی سے شروع ہیں، جن کا اختتام گیارہ اگست کو ملتان میں ہوگا۔

    سلمان اقبال اور باکسر عامر خان کی کاوش، پاکستان میں‌ سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد

    ملک میں باکسنگ کے فروغ کے لیے پاکستان میں پہلی سپر باکسنگ لیگ کا شان دار آغاز اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال اور ممتاز باکسر عامر خان کی مشترکہ کاوشوں سے ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان کی پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ہوگی

    پاکستان کی پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ہوگی

    کراچی: پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے پہلی بار پیشہ ورانہ سطح پر باکسنگ لیگ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے، جس کی افتتاحی تقریب جمعرات کو منعقد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سپر باکسنگ لیگ کی لانچنگ تقریب سے باکسنگ کے فروغ کا ایک نیا دور شروع ہوجائے گا، ملک میں بہترین باکسنگ مقابلے منعقد ہوں گے۔

    سپر باکسنگ لیگ کے چیئرمین مشہور باکسر عامر خان اور سلمان اقبال ہیں، دونوں مل کر ملک میں باکسنگ مقابلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

    پاکستان میں باکسنگ مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کرکٹ کے میدان کے نام ور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے ہیں، وسیم اکرم اور شاہد آفریدی مختلف ٹیموں کے مالک ہوں گے۔

    کرکٹ کی تاریخ کے عظیم باؤلرز میں سے ایک اور کرکٹ میں ریورس سوئنگ متعارف کرانے والے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ملتان نوابز کی فرنچائز حاصل کی ہے۔

    دوسری طرف اپنے جارحانہ کھیل کے لیے پسند کیے جانے والے آل راؤنڈر اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے شاہد آفریدی پختون وارئیرز کے مالک ہیں۔

    پاکستان میں سپرباکسنگ لیگ جلد شروع کی جائےگی، عامرخان


    کراچی کوبراز کے مالکان اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ شروع کرنا چاہتے ہیں، جس میں خواتین بھی حصہ لےسکیں گی، یہ پروفیشنل لیگ ہوگی اور اس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔