Tag: باکسنگ

  • باکسرمحمد وسیم کی رواں سال باکسنگ کےاہم معرکوں میں کامیابی

    باکسرمحمد وسیم کی رواں سال باکسنگ کےاہم معرکوں میں کامیابی

    کوئٹہ : پاکستانی باکسر محمدوسیم نے سال 2016 میں باکسنگ کےاہم معرکوں میں کامیابی حاصل کرکے ناصرف اپنابلکہ پوری قوم کا نام روشن کیا۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والےپاکستانی باکسر محمد وسیم نے رواں سال باکسنگ کے اہم معرکوں میں کامیابی حاصل کرکے 2016کو پاکستان کے لیے ریکارڈ سازاور یادگارسال بنادیا۔

    wasim-post-1

    باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستانی باکسر محمدوسیم نےسال 2016 میں تین پروفیشنل مقابلے لڑے اور تینوں مقابلوں میں فاتح قرار پائے۔

    wasim-post-2

    محمد وسیم نے رواں سال مارچ میں رینکنگ کے لیے مقابلے میں انڈونیشیا کے باکسر کو ناک آؤٹ کرکےپہلی فتح حاصل کی۔

    wasim-post-3

    مزید پڑھیں:پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نےجولائی 2016میں52 کلوگرام کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں فلپائن کے باکسر کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل سلور ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان یہ ٹائٹل جیتنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بنا۔

    wasim-post-4

    مزید پڑھیں:پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

    ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل چیمپیئن محمد وسیم نے باکسنگ کی دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو لہرانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے،27نومبر کو فلپائنی باکسرگیمل مگرامو کے چیلنج پر اسے شکست دی اور اپنے اعزاز کا ایسے شاندار انداز میں دفاع کیا کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

    wasim-post-5

    مزید پڑھیں:حکومت کی باکسر محمد وسیم کے لیے3کروڑ کی گرانٹ

    واضح رہے کہ رواں سال نومبر میں فلپائنی باکسر کے خلاف شاندار کامیبانی پروفاقی حکومت کی جانب سےباکسر محمد وسیم کےلیے وزیراعظم کی منظوری کے بعد3کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی تھی۔

    wasim-post-6

  • برطانوی باکسرعامرخان کا تھرمیں 200 کنویں بنانے کا اعلان

    برطانوی باکسرعامرخان کا تھرمیں 200 کنویں بنانے کا اعلان

    واشنگٹن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال وہ باکسنگ رنگ میں بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے، ان کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کی کہانی گھر گھر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عامر خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واشنگٹن میں چیریٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں عامر خان اپنی اہلیہ اوربیٹی کے ہمراہ نظر آئے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان میں تھرپارکر میں دو سو کنویں بنائے جارہے ہیں جہاں ایک کنویں سے چار سو افراد مستفید ہوسکیں گے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ سال باکسنگ رنگ میں بھرپور طریقے سے واپسی کریں گے اور اب نظر بڑے مقابلوں پر ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عامر خان نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ اور والدین کے درمیان جھگڑوں کے حوالے سے کہا کہ اب سب ٹھیک ہے۔

    گھریلو جھگڑے ہر گھر کی کہانی ہے۔ اس موقع پر عامر خان کے باکسنگ گلوز، کرکٹ بیٹ اور گھڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جبکہ شامی شہر الیپو کے ڈھائی سو متاثرہ خاندانوں کیلئے چندہ بھی جمع کیا گیا۔

  • حکومت کی باکسر محمد وسیم کے لیے 3کروڑ کی گرانٹ

    حکومت کی باکسر محمد وسیم کے لیے 3کروڑ کی گرانٹ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپیئن باکسر محمد وسیم کےلیے وزیراعظم کی منظوری کے بعد3کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کر دی۔

    تفصیلات کےمطابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کی گئی 3کروڑ کی گرانٹ محمد وسیم کی ٹریننگ، کوچ اور دوروں کے لیے ٹکٹ کی مدمیں استعمال ہوگی۔

    اختر نواز کا کہنا تھا کہ ہم وسیم کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے اور اجلاس میں رقم کے استعمال کے طریقہ کار کو وضع کیا جائے گا جو وسیم کی خواہش پر ہوگا۔

    مزید پڑھیں:پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

    یاد رہے محمد وسیم نے گزشتہ ہفتے فلپائن کے گیمل میگرامو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کا کامیاب دفاع کیا تھا۔

    باکسر محمد وسیم نے سلور فلائی ویٹ کا دفاع کرنے کےبعد کہناتھاکہ اب آگے بہت بڑا مقابلہ ہوگا جس کے لیے انہیں مالی تعاون کی بہت ضرورت ہے جس کے لیے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی درخواست کی تھی۔

    واضح رہے کہ ناقابل شکست رہنے والے محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں اب تک پانچ مقابلوں میں حصہ لیا اور تمام مقابلوں میں چمپیئن رہے۔

  • پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

    پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

    سیول: پاکستانی باکسر محمدوسیم نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں فلپائنی باکسر گیمل مگرامو کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق باکسنگ کی دنیا کے ابھرتے ہوئےاسٹار پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جنوبی کوریا میں ورلڈ باکسنگ کونسل سلورچمپئن شپ میں فلپائنی باکسر کو دھول چٹادی اور اس طر ح انہوں نے ایک اور فتح اپنے نام کی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ان کا حریف باکسر ایک سخت کھلاڑی ہے اور وہ ایک اچھی فائٹ کی امید کر رہے ہیں۔

    pakistan

    پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس مقابلے کے لیے دو مہینے خاص ٹریننگ کی ہے جس سے کے بعد وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ ایک مشکل کھیل ہے جس کے لیے جسمانی صحت اور ٹریننگ کا خرچ تعاون کے بغیر پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں پاکستانی باکسر محمد عامر کا کہناتھا کہ کافی خوشی ہوئی مقابلہ جیت کر ملک کانام روشن کیا۔

    انہوں نے کہا کہ فلپائنی باکسر کا شمار دنیا کے دس بہترین باکسرز میں ہوتا ہےاورمقابلہ بہت سخت رہا اس میں ان کے دونوں ہاتھ متاثر ہوئے۔

    پاکستانی باکسرمحمد وسیم پروفیشنل باکسر بننے کے بعد امریکہ کے شہر لاس ویگس میں مقیم ہیں جہاں وہ مشہور باکسر فلائیڈ مے ویدر کے ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرتے ہیں اور فلائیڈ مے ویدر کے چچا جیف مے ویدر ان کےٹرینر ہیں۔

    یاد رہے کہ محمد وسیم نے جولائی میں فلپائن کے باکسر جیدر اولیوا کو شکست دینے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھاجبکہ 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں۔

  • عظیم باکسر محمد علی آبائی شہر میں سپرد خاک

    عظیم باکسر محمد علی آبائی شہر میں سپرد خاک

    کینٹکی: معروف باکسر محمد علی کو ان کے آبائی شہر لوئی ول میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں کیوہل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، تدفین میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن سمیت متعدد اہم شخصیات اور ہزاروں دیگر افراد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر تدفین کے دوران مکمل خاموشی اختیار کی گئی اور محمد علی کی خواہش کے مطابق امام حمزہ عبدالمالک نے تلاوتِ قرآن پاک سے لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔

    بین المذاہب دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

    قبل ازیں عظیم باکسر محمد علی کا جسد خاکی جمعے کے روز اُن کے آبائی شہر پہنچا دیا گیا، جہاں اُن کی تدفین سے قبل اُن کے جنازے کو سڑکوں پر گھمایا گیا۔

    ali-new1

    انتظامیہ کے مطابق محمد علی کی میت گاڑی کو لوئی ویل، کینٹکی اور ویسٹ اینڈ کے مقام سے گزارا گیا، اس جگہ کو عام طور پر افریقی امریکی ٹاؤن کہا جاتا ہے اور اسی مقام پر محمد علی سینٹر نامی ایک عجائب گھر بھی موجود ہے۔

    ali-new3

    قومی قبرستان کیو ہل نیشنل سمینٹری کے مقام پر ان کی تدفین کردی گئی ہے۔

    M ALI PIC 3

    معروف باکسر نے اسلام قبول کرنے کے بعد ویت نام جنگ میں شمولیت کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے باعث وہ اپنے باکسنگ کیرئیر میں تین سال کے عرصے تک تنازع کا شکار رہے اور وہ گزشتہ دنوں 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    کے ایف سی ایم سینٹر کے باہر بین المذاہب دعائیہ تقریب ہوئی جس میں محمد علی کے ہزاروں مداح جمع ہوئے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جن میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور مزاحیہ اداکار بلی کریسٹل بھی شامل تھے۔

    سال 2001ء میں فلم ’’علی‘‘ سے آسکر ایوارڈ جیتنے والے فنکار پل بیریئرز اور سابقہ ہیوی ویٹ چیمپئن لینوکس لیوس نے بھی انکی تدفین میں شرکت کی۔

    ali-new2

    ہزاروں افراد میں محمد علی کی استانی جو لوئس ویل کی رہائشی ہیں وہ اپنے شاگرد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پلے کارڈ اٹھائے کھڑی تھیں جس ’’ہمارا چیمپئین ہمارا ہیرو‘‘کے الفاظ درج تھے۔

  • عامرخان کو انتہاپسندی نے ملک چھوڑنے کیلئے سوچنے پر مجبور کردیا

    عامرخان کو انتہاپسندی نے ملک چھوڑنے کیلئے سوچنے پر مجبور کردیا

    ممبئی: بالی وود کے شہرہ آفاق اداکار عامرخان بھی خود کو بھارت میں غیرمحفوظ سمجھنے لگے،انتہاپسندی نے ملک چھوڑنے کیلئے سوچنے پر مجبور کردیا۔

    عدم برداشت کے عنوان سے ایک مباحثے میں شرکت کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کے بعد اُن کی بیوی کرن راؤ نے انہیں مُلک چھوڑ دینے کا مشورہ دے دیا۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے چھ سے آٹھ ماہ کے واقعات کے بعد خود کو بھارت میں بہت غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں، اُن کا کہنا تھا جنہیں بھارتی عوام نے منتخب کیا وہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں روکیں گے تو ہر کوئی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھے گا۔

    بالی ووڈ اسٹار نے ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں اور فلمسازوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کو قانون میں رہتے ہوئے انفرادی طور احتجاج کا حق حاصل ہے۔

  • کراچی : پاکستانی نژاد باکسرعامرخان نے لیاری کا دورہ کیا

    کراچی : پاکستانی نژاد باکسرعامرخان نے لیاری کا دورہ کیا

    کراچی : پاکستانی نژاد باکسرعامر خان لیاری باکسنگ رنگ پہنچ گئے۔لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد باکسرعامر خان لیاری کے باکسنگ رنگ پہنچ گئے، اس موقع پر سخت سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیاتھا۔

    لیاری پہنچنے پر ان کے مداحوں نے روایتی بلوچی رقص اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے چیمپیئن باکسر کا پرتپاک استقبال کیا۔

    لیاری کا دورہ کرنے پرعامرخان کوروایتی اجرک اورسندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیاگیا۔ باکسنگ کے شوقین لیاری نے عامرخان کیلئے باکسنگ میچ کے مقابلے کا انعقادکرایا۔

    عالمی ویلٹر ویٹ چیمپیئن عامرخان نے نوجوان باکسر کے میچ کا لطف اٹھایا،اس موقع پر انہوں نے کامیاب باکسرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔عامرکا کہنا تھا کہ اگر باکسنگ اکیڈمیاں کامیاب ہو گئیں تو پاکستان باکسنگ کی دنیا میں اپنا نام روشن کرے گا۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل عامر خان نے کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، سعید انور اور جنید جمشید سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

    کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ باکسرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہاں بھی اکیڈمی بناؤں گا۔
    پاکستان میں اکیڈمی بنے گی تو چیمپئن بھی ضرور سامنے آئیں گے۔

    اس موقع پر وسیم اکرم اور سعید انور نے ملک میں باکسنگ کی بہتری کے لئے اقدامات پر عامر خان کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر لوگوں نے عامر خان اور لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

    دریں اثناء لیجنڈ باکسر عامر خان نےمقامی اسپتال میں ایدھی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کی، اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے، باکسرعامرخان

    پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے، باکسرعامرخان

    لاہور : لیجنڈ باکسرعامرخان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے، باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے ، پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے جلد فنڈ ریزنگ شروع کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کنگ خان نے نوجوانوں کو باکسنگ کے گر بھی سکھائے۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان اسٹینگ چیلنج کے سلسلے میں رنگ میں اترے تو شائقین ان کا شاندار استقبال کیا ، لیجنڈ باکسر نے نوجوانوں کو باکسنگ کے بنیادی گر سکھائے اور کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے۔

    عامر خان نے کہاکہ پاکستان محفوظ ملک ہے یہاں آزادی سے گھومتا پھرتا ہوں عالمی کر کٹ واپس آنی چاہیے، دنیا کے بڑے بڑے باکسر کو دھول چٹوانے والے کنگ خان کا مقابلہ کرنے کے لئے صنف نازک بھی رنگ میں اتریں ۔

    مسز خان نے کہاکہ پاکستان سے انکی وابستگی فطری ہے عامر کو اپنے لوگوں کے ساتھ کھیلتے دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔

    کنگ خان نے کہاکہ باکسنگ کے فروغ کے لیے کوچنگ اور سہولیات کی ضرورت ہے جلد باکسنگ کے فروغ کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کر ونگا۔

  • کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی باکسرمحمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلیا کے اینڈریو مولونی سے ہوگا

    کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی باکسرمحمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلیا کے اینڈریو مولونی سے ہوگا

    گلاسکو : کامن ویلتھ گیمز کے باون کلو گرام باکسنگ کیٹگری کے فائنل آج پاکستان کے محمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلیا کے اینڈریو مولونی سے ہوگا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈصرف ایک فتح کی دوری پرہے۔ محمد وسیم کی باکسنگ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغے کی امید پھر سے روشن ہوگئی ہے۔

    محمد وسیم نے باون کلو گرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں گھانا کے باکسر عبدالعمر کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا چوتھا میڈل یقینی ہوگیا ہے۔ گولڈ میڈل کے معرکے میں محمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلوی باکسر اینڈریو مولونی سے ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان نے جوڈو میں چاندی اور ریسلنگ کے ایونٹ میں کانسی اور چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز:باکسنگ ،بیڈمنٹن اور ریسلنگ میں جیتنے کی امیدیں روشن

    کامن ویلتھ گیمز:باکسنگ ،بیڈمنٹن اور ریسلنگ میں جیتنے کی امیدیں روشن

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس تین میڈلز سینے پر سجاچکے ہیں۔ پاکستان کیلئے ابھی بھی باکسنگ ، بیڈمنٹن اور ریسلنگ میں مزید میڈلز جیتنے کی امیدیں  روشن ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھا کر میڈلز کی تعداد تین کردی ہے۔

    پاکستان اب تک دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت چکا ہے۔ ریسلنگ کے چوہتر کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں بھارت ریسلر کیخلاف قیصر عباس شکست سے دوچار ہوئے۔ اور چاندی کاتمغہ جیت سکے۔ستاون کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے اظہر حسین نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

    باکسنگ کی مینز فلائی باؤن کلو گرام کیٹیگری کے سیمی  فائنل میں محمد وسیم نے جگہ بناکر میڈل جیتنے کی امیدیں روشن کردی ہیں۔ بیڈمنٹن کی ویمنز سنگلز کیٹیگری میں پاکستان کی پلوشہ بشیر نے پہلے میچ سیشیلز کی کھلاڑی جولیٹ کو دوصفر سے شکست دیکر ٹاپ بتیس کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔

    مینز سنگلز میں محمد عرفان سعید فاتح رہے۔ پاکستانی کھلاڑی آج بیڈمنٹن، لان باؤلز،ٹیبل ٹینس اور ریسنگ کے اگلے راؤنڈ میں پہنچے کیلئے صف آرا ہونگے.