Tag: باکس آفس

  • فلم اوتار کی بڑی کامیابی، ایک عرصے بعد اپنا منفرد اعزاز واپس لے لیا

    فلم اوتار کی بڑی کامیابی، ایک عرصے بعد اپنا منفرد اعزاز واپس لے لیا

    ہالی ووڈ کی معروف سائنس فکشن فلم اوتار (Avatar) نے سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا منفرد اعزاز ایک عرصے بعد واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2009 میں ریلیز ہونے اور باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم اوتار نے ایک بار پھر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چین میں دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد فلم اوتار نے ایک بار پھر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے، اور اس بار اوتار نے 2.8 بلین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    واضح رہے کہ باکس آفس پر ایک دہائی تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم اوتار کو ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم ایوینجرز اِنڈ گیم نے ریلیز کے ابتدائی دنوں ہی میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کر کے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

    سائنس فکشن فلم “اوتار” نے ایک بار پھر دھوم مچا دی

    تاہم ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز جیمز کیمرون کی یہ بڑی فلم جب رواں ماہ چین میں دوبارہ ریلیز ہوئی تو اس نے ایک بار پھر کھڑکی توڑ بزنس کیا، اور اب تک اوتار نے 2.8 بلین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کیا ہے، صرف جمعے کے روز 4 ملین ڈالرز کے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔

    اس سے قبل ایوینجرز اِنڈ گیم نے ریلیز کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں 1.2 بلین ڈالرز کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔

  • فلم مشہور، گیت مقبول ترین، لیکن ہدایت کارہ کو معافی مانگنا پڑی!

    فلم مشہور، گیت مقبول ترین، لیکن ہدایت کارہ کو معافی مانگنا پڑی!

    فروزن“ وہ اینیمیٹڈ فلم ہے جس نے سبھی پر گویا جادو کر دیا تھا، بچے تو ایک طرف بڑے بھی ایلسا اور اینا کی اس کہانی میں‌ گویا گُم ہو گئے اور انھوں‌ نے متعدد بار یہ فلم دیکھی۔

    اس کہانی کا مرکزی کردار دو بہنیں ہیں۔ بڑی بہن ایلسا ہے اور چھوٹی کا نام اینا۔ فلم کے دیگر نمایاں کرداروں میں کرسٹوف اور اولاف اہم ہیں۔ اس فلم کی 2013 میں نمائش کی گئی اور اس نے ریکارڈ بزنس کیا۔ شائقین کے ساتھ ناقدین نے بھی فلم کو سراہا اور یہ متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کام یاب رہی۔

    فلم میں اینا کے کردار کو معروف صدا کار کرسٹین بیل نے اپنی آواز دی جب کہ آئی ڈینا مینزل نے ایلسا کے کردار کے مکالمے ادا کیے۔ اس سپر ہٹ شمار کی جانے والی فلم کے ہدایت کار کرس بک جب کہ ڈائریکٹر جینیفر لی ہیں۔

    یہ ایک ایڈونچر فلم تھی جس کی کہانی پر مختصراً نظر ڈالیں تو ایلسا اور اینسا نامی دو بہنیں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتی ہیں، لیکن کہانی میں انھیں کسی وجہ سے ایک دوسرے سے جدا ہونا پڑتا ہے۔ بڑی بہن یعنی ایلسا ایسی قوتوں کی مالک ہے جو کسی بھی شے اور منظر کو انگلی کے اشارے سے منجمد کرسکتی ہے یعنی برف میں تبدیل کر سکتی ہے۔ یہ دونوں عام لڑکیاں نہیں بلکہ شہزادیاں ہیں۔

    اس کی جادوئی اور پُراسرار صلاحیت ایک روز سب پر کھل جاتی ہے اور یوں ایلسا کے لیے مشکلات پیدا ہونے لگتی ہیں۔ تب ایلسا انجانے خدشے کے تحت اپنے محل سے فرار ہو جاتی ہے۔ ادھر اینا بے تابی سے بہن کی واپسی کا انتظار کرتی ہے، مگر دن گزرتے جاتے ہیں اور وہ لوٹ کر نہیں آتی۔ تب وہ فیصلہ کرتی ہے کہ اپنی بہن کو ڈھونڈنے نکلے گی۔ وہ ایک نوجوان لڑکے کی مدد سے بہن کو تلاش کرتے ہوئے برف سے ڈھکے پہاڑی سلسلے میں جا پہنچتی ہے۔ یہاں سے فلم میں مہم جُوئی اور عجیب و غریب واقعات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ اس فلم نے دو آسکر اپنے نام کیے تھے۔

    فروزن کی مقبولیت اور اعزازات اپنی جگہ، لیکن یہ ایک وقت آیا جب فلم کی ڈائریکٹر جینیفر لی کو خاص طور پر اس گیت پر دنیا سے معذرت کرنا پڑی جسے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا! اس گیت کے بول تھے، ”لیٹ اِٹ گو“۔
    ڈائریکٹر کی معذرت اور شرمندگی کا سبب وہ والدین تھے جنھوں نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرایع سے شکایت کی تھی کہ بچے ہر وقت فلم فروزن کا مقبول ترین گیت گنگناتے اور سنتے رہتے ہیں اور اس کا براہِ راست اثر ان کی صحت اور تعلیم پر پڑ رہا ہے۔

    اس سلسلے میں ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ جہاں جاتی تھی لوگ فروزن کو موضوع بناتے اور ستائش کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو جاتا، میں خود بھی بیزار ہوگئی تھی۔ انہی دنوں بعض والدین کی جانب سے شکایات سننے کو ملیں، والدین کا کہنا تھا کہ وہ اس گیت سے بیزار ہوچکے ہیں۔

    فلم ڈائریکٹر نے کہاکہ مجھے یہ سن کر اور پڑھ کر بہت دکھ ہوا، میں سمجھ سکتی تھی کہ یہ ان کے لیے کتنا تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ تب میں نے فیصلہ کیا اور اپنی تعریف کے جواب میں اظہارِ تشکر کے بجائے لوگوں سے معذرت کرنے لگی۔

    جینیفر لی نے ذرایع ابلاغ کے نمائندوں کو اکٹھا کیا اور ایک روز کیمرے کے سامنے کھڑے ہو کر والدین سے معافی مانگ لی۔

    قارئین، "لیٹ اٹ گو” فلم کا وہ گیت ہے جس نے امریکا، لندن سمیت دیگر ممالک میں مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور یہ میوزیکل چارٹس پر ہفتوں تک سرِفہرست رہا۔

    اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک نہایت کام یاب فلم کی اعزاز یافتہ ڈائریکٹر حقیقتاً اُن والدین سے معافی مانگنے پر مجبور ہو گئی۔ فروزن کی مقبولیت کا عالم یہ تھا کہ 41 زبانوں میں اس کا ترجمہ کرکے شائقین تک پہنچائی گئی۔

    تلخیص و ترجمہ: عارف حسین

  • سنیما گھروں میں جوکر کا راج

    سنیما گھروں میں جوکر کا راج

    ہولی ووڈ کی سائیکولوجی تھرلر فلم ’جوکر‘ نے سینما گھروں پر قبضہ جما کر رکھا ہے، فلم اپنی ریلیز سے اب تک 55 ملین ڈالر کما چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی باکس آفس پر پرتشدد ولن جوکر کا راج برقرار ہے۔ ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم دوسرے ہفتے بھی کمائی کی دوڑ میں سب سے آگے رہی۔

    اینی میٹڈ فلم ’دی ایڈمز فیملی‘ باکس آفس پر دوسرے اور ایکشن سے بھرپور فلم ’جیمنی مین‘ تیسرے نمبر پر رہی۔

    فلم جوکر میں آرتھر فلیک نامی ایک شخص کی کہانی بتائی گئی ہے جو ذہنی بیماری کا شکار ایک کامیڈین ہے۔ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مشکلات کے باعث وہ جرم کا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔

    فلم میں پرتشدد مناظر موجود ہیں جس کے باعث اس پر تنقید کی جارہی ہے، تاہم اس پر کی جانے والی تنقید اور تنازعات ہی اس کی مقبولیت کا باعث بن رہے ہیں۔

    فلم کے ہدایت کار ٹوڈ فلپس پر تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے ایک پرتشدد شخص کو قابل ستائش انداز میں پیش کیا ہے، تاہم انہوں نے اور فلم کے مرکزی کردار کوائین فیونکس نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس کے ذمہ دار نہیں کہ لوگ اس فلم کا کیا اثر لیتے ہیں۔

    فلم کی ریلیز کے موقع پر حالات خرابی کا خدشہ بھی تھا یہی وجہ تھی کہ اس کی ریلیز کے موقع پر امریکا بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، تاہم ابھی تک اس فلم کے باعث ایسا کوئی پرتشدد واقعہ رونما نہیں ہوا۔

  • سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘ نے423 کروڑکمالیے

    سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘ نے423 کروڑکمالیے

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سپراسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگرزندہ ہے نے صرف 10 دن میں دنیا بھر سے 423 کروڑ کما کرفلم انڈسٹری کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگرزندہ ہے نے باکس آفس پر دھوم مچادی، فلم نے 10 دنوں میں 423 کروڑ کما کرثابت کردیا کہ سلمان خان ہی باکس آفس کے سلطان ہیں۔

    فلم ٹائیگرزندہ ہے میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا، فلم میں سلمان خان کو ان کی اداکاری اور ایکشن مناظر کے لیے کافی سراہا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق فلم ’باہوبلی 2‘ کے بعد ٹائیگرزندہ ہے ہے صرف دس دنوں کے اندر 423 کروڑ کما کراس سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی۔

    باربی ڈول کترینہ کیف ٹائیگرزندہ ہے کی کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی موجودگی کے باوجود لوگ میرے کردار کے بارے میں بات کررہے ہیں، میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اس سے قبل اپنی 52 ویں سالگرہ کے موقع پرفلم ٹائیگرزندہ ہے کی کامیابی کا سہرا اداکارہ کترینہ کیف کےسرباندھتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کی کامیابی کا صرف ایک ہی راز ہے اور وہ کترینہ کیف ہے۔

    واضح رہے کہ ٹائیگرزندہ ہے دراصل 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے، فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف 40 نرسوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے بجاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہالی ووڈ فلم’سوسائیڈ اسکواڈ‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا

    ہالی ووڈ فلم’سوسائیڈ اسکواڈ‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا

    لاس اینجلس : ایکشن اورتھرل سے بھرپورفلم’سوسائیڈاسکواڈ‘ نےا مریکی باکس آفس پر دھوم مچادی،فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا برنس کرکے سب کوپیچھے چھوڑدیا.

    تفصیلات کے مطابق ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم سوسائیڈ اسکواڈ نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا،ریلیز کے پہلے ہفتے میں تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا.

    ہالی ووڈ فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گرد گھومتی ہے جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے.

    ہالی ووڈ فلم ڈائریکٹر کارورائٹرڈیوڈ ایئر ہیں جو جان آسٹرینڈر کے مشہور ناول پر مبی ہے،فلم میں ول اسمتھ اور جیرڈ لیٹو سمیت دیگر اسٹار بھہ جلوہ گرہیں.

    *ہالی ووڈ فلم فوکس باکس آفس پر پہلے نمبر پرآگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ول اسمتھ کی فلم فوکس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اجارہ داری قائم کرلی تھی.

  • گزشتہ ہفتے’جیسن بورن‘ باکس آفس پر کامیاب ترین فلم

    گزشتہ ہفتے’جیسن بورن‘ باکس آفس پر کامیاب ترین فلم

    ہالی ووڈ باکس آفس پر بورن کی دوبارہ آمد نے تہلکہ مچا دیا۔ فلم ’جیسن بورن‘ گزشتہ ہفتے باکس آفس کی کامیاب ترین فلم قرار پائی۔

    ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’جیسن بورن‘ نے صرف 3 دن میں 60 ملین ڈالرز کا کھڑکی توڑ بزنس کر لیا۔

    فلم کی کہانی سی آئی ایجنٹ جیسن بورن پر مبنی ہے جس کی یاداشت واپس آ گئی ہے۔ مگر جیسن کی غیر موجودگی کا سب سے زیادہ فائدہ مجرموں نے اٹھایا جن کا نیٹ ورک پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہے۔

    جیسن نے ہمت نہ ہاری اور نشانے پر ہونے کے باوجود دہشت گردی کو روکنے کی بھرپور کوشش کی۔

    گزشتہ ہفتے باکس آفس پر دوسری پوزیشن پر فلم ’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ کو ملی۔

    جبکہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر کامیڈی فلم ’بیڈ مومز‘ اور کارٹون فلم ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘ رہیں۔

  • ممبئی: فلم سلطان نے باکس آفس پر سکہ جما دیا

    ممبئی: فلم سلطان نے باکس آفس پر سکہ جما دیا

    ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ثابت کردیا کہ فلم اندسٹری کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سلمان خان ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان نے اپنی فلم ’سلطان‘ کے ساتھ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ چاہے وہ ’دبنگ‘ بن کر آئیں یا ’ٹائیگر‘ یا پھر ’سلطان‘ باکس آفس پر انہی کی حکمرانی رہے گی.

    سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونی والی فلم ’سلطان نے صرف چھ دنوں میں 196کروڑ بزنس کر لیا ہے اور اب بھی اس کی کمائی جاری ہے.

    بالی ووڈ اندسٹری کے فلمی ناقد جے پرکاش چوکسے کہتے ہیں ’آپ کچھ بھی کہہ لیں،لوگ سلمان خان کو دیکھنے آتے ہیں،وہ اس وقت بالی وڈ کے ٹاپ سٹار ہیں.

    بالی ووڈ کے خان کڑوروں دلوں کی جان سلمان خان کی فلموں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ فلم چاہے جیسی ہو لوگ صرف سلمان کو دیکھنے آتے ہیں،اسکرین پر سلمان کے آتے ہی سنیما ہال تالیوں اور سیٹیوں سے گونجنے لگتا ہے.

    یاد رہے سلمان خان کی گذشتہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے چار دن میں تقریبا 130 کروڑ کی کمائی کی تھی لیکن اس بار وہ سلطان کے ساتھ اپنےگذشتہ ریکارڈ سے بہت آگے نکل گئے ہیں.

    فلم ’سلطان‘ ایک پہلوان کی زندگی پر بنی فلم ہے جو اکھاڑے کی کشتی سے نکل کر پروفیشنل کشتی میں اپنی جگہ بناتا ہے.

  • باکس آفس میں فلم ’’کیپٹن امریکا سول وار‘‘ کا راج

    باکس آفس میں فلم ’’کیپٹن امریکا سول وار‘‘ کا راج

    نیویارک: محض تین دن میں اٹھارہ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالرز کا بزنس سمیٹنے والی فلم ’’کیپٹن امریکاسول وار‘‘ باکس آفس پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن سے بھرپورفلم ’’کیپٹن امریکا سول وار‘‘ نے محض تین دن میں تقریباً انیس کروڑ ڈالرز کا بزنس کر نے کے بعد باکس آفس پر گزشتہ ہفتے سرِفہرست رکھنے والی فلم ’’جنگل بک‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اول نمبرپہ جگہ بنالی۔

    فلم کی کہانی کیپٹن امریکا کا کردارادا کرنے والے کرس ایونز، آئرن مین (رابرٹ جونئیر) اورسیاہ فام بیوہ خاتون جوہانسن کے گرد گھومتی ہے، جو دشمن کے خلاف یکجا ہوکراپنا مشن پورا کرتے ہیں۔

    باکس آفس پرفلم ’’کیپٹن امریکا سول وار‘‘ کے سرفہرست ہونے کےبعد گذشتہ ہفتے کی نمبر ون ’’جنگل بک‘‘ دو کروڑ دس لاکھ بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پرآ گئی ہے، جبکہ تیسرے نمبر پربراجمان جذباتیت سے بھرپور فلم ’’مدرزڈے‘‘ کو بھی شائقین کی جانب سے پذیرائی ملی۔

    یاد رہے فلم ’’کیپٹن امریکا سول وار ‘‘ کو سب سے پہلے فرانس میں 27 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا،فلم کے پرڈیوسر کیون جبکہ ڈائریکٹرز جوائےرُوسو اور اینتھونی رُوسو ہیں۔

  • فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری

    فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری

    لاس اینجلس : باکس آس پر ایک بار پھر جیمز بانڈ کے ایکشن نے تہلکہ مچادیا۔ فلم نے شائقین کا دل ایسا جیتا کہ بزنس کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق باکس آفس پر جیمز بانڈ کے ایکشن نے دھوم مچادی۔ فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری ہے۔

    ایکشن، ماردھاڑ اورجمزباونڈ کی بہترین اداکاری نے سنیما گھروں میں ایسی دھاک بٹھائی کہ ٹکٹ تو ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں اور ہر شو ہاؤس فل ہے۔

    فلم اسپیکٹر اب تک ایک سو تیس ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے، جبکہ انیمٹڈ کردار اسنوپی کی فلم پینٹس بھی شائقین کو بھاگئی اور دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

    فلم نے دو ہفتوں میں بیاسی ملین ڈالر کا بزنس کیا، باکس آفس پر کامیڈی سے بھرپور فلم لو دی دی کوپرز (love the coopers) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جس نے باکس آفس پر ریلیز ہوتے ہی آٹھ ملین ڈالر کمائے۔

  • فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھو ڑدیا

    فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھو ڑدیا

    امریکہ : ہالی ووڈ باکس آفس پر فاسٹ اینڈ فیورس سیون کا راج برقرار ہے، فلم نے باکس آفس پر تہلکا مچادیا۔

    فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑدیا، آنجہانی پال واکر کی آخری فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

    ایکشن سے بھرپور فلم نے پچھلے ہفتے باکس آفس پر چھ کروڑ چھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا، دو ہفتوں کے دوران فلم اب تک پچیس کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کماکر فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن چکی ہے۔

    باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کی اینیمیٹڈ فلم ہوم نے جس نے ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کمائے، تیسرے نمبر پر تھرل سے بحرپور فلم دی لونگسٹ رائڈ رہی، جس نے ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔