Tag: باکس آفس

  • ہالی ووڈ باکس آفس پر’’اَن بروکن‘‘نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ باکس آفس پر’’اَن بروکن‘‘نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ : کرسمس کے موقع پر ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم اَن بروکن نے کمال کردیا،اورکامیابی کے ریکارڈ توڑڈالے، ۔دوسری جنگ عظیم پر بننے والی فلم ان بروکن ریلیز ہوتے ہی چھاگئی۔

    کرسمس کے موقع پر انجلینا جولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آن بروکن نے خوب پیسے کمائے ۔ فلم نے شائقین کے دل جیت کر پندرہ اعشاریہ چھ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔باکس آفس پر دوسرے نمبر پر فینٹسی سے بھرپور فلم ان ٹو دی ووڈز رہی۔

    جس نے پندرہ ملین ڈالر کمائے۔ شائقین فلم میں سینڈریلا سمیت ریپنزل اور لٹل ریڈ رائیڈنگ ہُڈ کی کہانیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔باکس آفس پرتیسرے نمبر پر رہی ہالی وڈ ی ڈرامہ سے بھرپو ر فلم دی انٹرویو جو ایک ملین ڈالر کمانے میں کامیاب ہوئی۔

  • ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر چھا گئی

    ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر چھا گئی

    ہالی ووڈ : بلاک بسٹر سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم موکنگ جے پارٹ ون نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جنیفر لارنس کی فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر آتے ہی چھا گئی، بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم نے ایک سو باون ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑ بزنس کر کے تہلکہ مچا دیا۔

    فلم ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی، والٹ ڈزنی کی انیمیٹڈ فلم بگ ہیرو سکس ایک سو پینتیس ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی، ایک سو بیس ملین ڈالر کما کر ایکشن سے بھرپور فلم انٹر اسٹیلر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

  • ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم دی میز رنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم دی میز رنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    ہالی ووڈ: باکس آفس پر ایڈونچر سے بھرپور فلم دی میز رنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی، سائنس فکشن ایکشن فلم نے تین دن میں بتیس ملین ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پر سائنس ایکشن فکشن فلم دی میز رنر نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، فلم نے تین دنوں میں مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ کر بتیس ملین ڈالر کمالئے ہیں۔

    ایڈونچر سے بھرپور فلم تین معروف امریکی ناولوں سے ماخوذ ہے، فلم نے امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

      فلم ”اے واک امنگ دی ٹومب اسٹون” اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی، جس نے تیرہ ملین ڈالر کا بزنس کیا، فلم کی کہانی ایک پرائیویٹ جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جسے ایک منشیات فروش اپنی بیوی کے قاتلوں کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

    باکس آفس پر گیارہ ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آنے والی کامیڈی سے بھرپور فلم ”دس از دی ویئر آئی لیویو” ہے، فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے والد کی موت کے بعد اپنے آبائی گھر آتے ہیں۔

  • کامیڈی فلم رائیڈ آلونگ کے باکس آفس پر راج کا امکان

    کامیڈی فلم رائیڈ آلونگ کے باکس آفس پر راج کا امکان

    ہالی وڈ کامیڈی فلم رائیڈ آلونگ کے باکس آفس پر راج کرنے کا امکان ہے جبکہ ڈیذنی لینڈ کی فلم فروزن  کو بھی بچوں میں خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

    رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر قہقہوں اور مسکراہٹوں کا شہکار راج کرے گا۔ فلم رائیڈ آلونگ میں مزاحیہ حرکتوں اور طنز ومزاح کو شائقین خوب سراہیں گے، فلمی ناقدین کے مطابق فلم تین کروڑ چار لاکھ ڈالرز کا بزنس دینے میں کامیاب رہے گی۔

    فلم لون سروائیو میں افغانستان کے جنگی محاذ اور القاعدہ سے لڑائی کو سلور اسکرین پر خوب پزیرائی ملنے کا امکان ہے، سی آئی اے انٹیلی جنیس اور اسکے مشن کو فلم  جیک ریان میں بڑی مہارت سے عکس بند کیا گیا۔ 

    فلم  جیک ریان کی عکس بندی اور ڈائیلاگ ڈیلیوری سے امید ہے کہ فلم دو کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے لوگوں کے دلوں پر راج کرے گی، ڈیذنی لینڈ کی بات ہو اور بچوں اور ان کی اینیمیٹیڈڈ فلمز کو بھولا دیا جائے تو یہ ممکن نہیں، بچے سب فلموں کو چھوڑ چھاڑ کر فلم فروزن کے سنگ موج مستی کریں گے۔

    فروزن  میں ٹھرٹھراتی سردی اور اس پر لومڑی ،گلہری ، بارہ سنگوں کی سواری اور ہیرو ،ہیروئن کی شرارت بھری حرکتیں بچوں میں مقبول ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
           

  • رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر فلم "لون سروائیول” کا راج

    رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر فلم "لون سروائیول” کا راج

    رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر افغانستان کے پہاڑی علاقوں پر القاعدہ اور فوج کے درمیان جنگ پر بننے والی فلم لون سروائیول کا راج رہا۔

    ہالی وڈ فلمی دنیا میں فلم  لون سروائیول کی دھوم مچی ہے، فلم کی کہانی افغانستان کے پہاڑوں میں موجود القاعدہ آپریٹرز اور نیوی کے چار جوانوں کے درمیان جنگی میشن پر مبنی ہے، جسے روان ہفتے فلم بینوں نے خوب سراہا۔

     باکس آفس پر فلم کا زبردست بزنس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، فلم نے دو کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس دیا، دوسری جانب ایکشن اور مار دھاڑ سے ہٹ کے انوکھی اور دلچسپ فلم  "ہر" کے رومانس کا جادو بھی شائقین پر چل گیا، کمپیوٹر آپرٹیننگ سسٹم سے محبت نے باکس آفس پر اسی لاکھ ڈالرز کا بزنس دیا۔

    فلم "آسیج کنٹری" کا رواں ہفتے چالیس لاکھ ڈالرز کا بزنس رہا جبکہ بچے بھی ٹھنڈی ٹھار سردی میں فلم "فروزن" سے مزے لوٹنے سینما گھروں میں تشریف لائے اور برفانی اینیمیٹیڈ فلم نے ایک کروڑ ڈالرز کمائے، ڈریگن کہانی یعنی فلم "دی ہابیٹ" اور لیو نالڈو ڈی کیپریو کی فلم "دی وولف آف دی وال اسٹریٹ" کو بھی مداحوں سے پزیرائی ملی۔