بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے ریلیز کے صرف 5 دن بعد باکس آفس پر ریکارڈ برنس کرکے تہلکہ مچادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی سطح پر کئی ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنے پہلے ویک اینڈ میں باکس آفس پر دھوم مچادی۔
فلم نے ریلیز کے پہلے دن دنیا بھر سے 294 کروڑ کا بزنس کیا جس کے بعد اس فلم نے ہندی سرکٹ میں جوان، پٹھان، اینمیل، کے جی ایف اور استری 2 تک کو پیچھے چھوڑ دیا تاہم فلم کی کمائی میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
میتری مووی میکرز کے مطابق پشپا 2 نے صرف تین دنوں میں عالمی سطح پر 621 کروڑ روپے کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے دنیا بھر میں 5 دن کے اندر 800 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے، توقع ہے کہ اگر باکس آفس پر اس کی غیر معمولی کارکردگی جاری رہی تو جلد ہی 1,000 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لے گا۔
واضح رہے کہ پشپا 2- دی رول میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہو چکا ہے، فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے، ٹریک ٹالی وڈ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الو ارجن نے ‘پشپا 2’ کے لیے حیران کن طور پر 300 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے، یہ معاوضہ بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔
پشپا 2 میں الو ارجن، رشمیکا مندنا، اور فہد فاضل مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں، فلم کو میتری مووی میکرز اور سکمار رائٹنگز کے بینرز کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے۔
عالمی وبا کرونا وائرس کے بعد بالی وڈ پر کالے بادل چھائے ہوئے تھے، بعد بالی وڈ پر کالے بادل کی ایک وجہ بھارت میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس شو اور ساؤتھ انڈین فلمیں بھی تھی تاہم اس سال شاہ رخ خان، سلمان خان اور رنبیر کپور کی فلموں نے اس کالے بادل کو اپنی فلموں سے ہٹادیا اور اس وقت باکس آفس کامیابیاں سمٹنے میں مصروف ہے۔
بالی وڈ کا یہ سال خان اور کپور کے نام رہا، سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3، شاہ رخ خان فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی نے دھوم مچائی وہی رنبیر اور بوبی کی فلم ’اینیمل‘ باکس آفس پر سپر ہٹ رہی، یہ فلمیں اب تک کئی ریکارڈ بنا چکی ہے، ساتھ ہی ان کے مرکزی کرداروں نے بھی کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
ایک اچھی فلم کی پہچان اس کی کہانی سے ہوتی ہے، تاہم اس جدید دور میں صرف کہانی نہیں بلکہ باکس آفس میں ہری جھنڈی گاڑنے والی فلم کو ہی زیادہ کامیاب قرار دیا جاتا ہے، اسی طرح سال 2023 میں بالی وڈ میں کئی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جس میں بعض فلمیں بہترین اداکاری اور ہدایت کی وجہ سے کامیاب رہیں تو بعض اپنے اسکرپٹ اور کہانی کے ’پلاٹ سے منسلک تنازع‘ کے باعث بنیں۔
ہر سال کی طرح رواں سال بھی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن کامیابی چند فلموں ہی کے دامن میں آئی، رواں سال شاہ رخ خان، رنبیر کپور، سلمان خان، اکشے کمار، سنی دیول، وکی کوشل جبکہ ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار رجنی کانت اور پربھاس کی فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ اداکاراؤں میں دیپیکا پاڈوکون، کترینہ کیف، رشمیکا مندانہ پر قسمت مہربان نظر آئی۔
اس سال کئی ہندی ایکشن فلموں نے دنیا بھر کی سنیما میں تاریخ رقم کی، یہاں 2023 کی بالی ووڈ ایکشن فلموں کی فہرست ہے جسے آپ ایک بار ضرور دیکھیں۔
پٹھان
پٹھان ایک ایکشن تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔ فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور ڈائیلاگ سدھارتھ آنند، شریدھر راگھون اور عباس ٹائر والا نے لکھے تھے، فلم میں مرکزی کردار اداکار شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، اور جان ابراہم نے ادا کیے، ان کے ساتھ ڈمپل کپاڈیہ، سدھانت گھیگڈمل، اور بہت سے دوسرے معاون کردار بھی شامل تھے۔
شاہ رخ خان نے 4 سال کے بعد فلم ’ پٹھان‘ سے ذریعے اسکرین پر واپس آئے، اس فلم نے 5 دنوں میں دنیا بھر سے 523 کروڑ روپے کمانے کا ریکارڈ بنایا تھا، ’پٹھان‘ ان چند فلموں میں سے ایک ہے جس کا پہلا ٹریلر ہی ریلیز ہونے کے فوراً بعد اس کے بائیکاٹ کی دھمکیاں سامنے آنے لگی تھیں۔
فلم کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ ریلیز ہوتے ہی بائیکاٹ کا مطالبہ تیز تر ہو گیا، یہ مطالبہ اقتدار میں بیٹھے لیڈروں اور وزرا کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر آ کر کیا گیا تھا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ دیپیکا نے جو زعفرانی رنگ کے کپڑے پہنے ہیں اس سے ہندو مذہب کے ماننے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اس گانے کو فلم سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا۔
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کامیابی نے ظاہر کر دیا کہ ساؤتھ یا کوئی اور سنیما بالی ووڈ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ پٹھان نے باکس آفس میں باہوبلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے دنیا بھر سے 1055 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
جوان
رواں سال کے آغاز میں آنے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریکارڈ کامیابی کے بعد سے ہی لوگوں کو فلم ’جوان‘ کا بے چینی سے انتظار تھا اور جب جولائی کے اوائل میں اس فلم کا ابتدائی ٹریلر ریلیز ہوا تو اس کے متلعق لوگوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔
اس سال بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی دوسری فلم ’جوان‘ تھی جس نے بھارتی سینیما میں نئی تاریخ رقم تھی، 7 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے اپنے پہلے ہی دن 100 کروڑ یعنی ایک ارب روپے کی کمائی کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ جنوبی بھارتی اداکارہ نیانتھرا، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور یوگی بابو سمیت اداکار شامل ہیں، فلم کی ہدایات اتلی نے کی، فلم ’جوان‘ کی کہانی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جس کی ایک اہم وجہ فلم میں شامل ایسے واقعات ہیں جو من گھڑت یا انسانی قلم کا شاہکار نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہیں۔
شاہ رخ خان کی فلم جوان نے دنیا بھر سے 1160 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
اینیمل
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل نے ریلیز کے بعد سے ہی باکس آفس پر اپنا قدم جمائے رکھا ہے، فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی، ایکشن سے بھر پور فلم ’اینیمل‘ کی ہدایات سندیپ ریڈی ونگا نے دی ہیں جب کہ اس میں رنبیر کپور کے ساتھ ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلم کی کہانی باپ اور بیٹے کی محبت کے گرد گھومتی ہے، فلم میں تشدد کا تڑکہ اتنا زیادہ ہے کہ سینسر بورڈ نے اسے محض بالغوں کے لیے اجازت دی تھی۔
فلم نے باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھتے ہوئے سنی دیول کی ’غدر ٹو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں تک پوری دنیا سے ہونے والی کمائی کا تعلق ہے تو اعداد و شمار کے مطابق یہ 858 کروڑ‘ انڈین روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔
غدر 2
بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم ’ غدر 2 ‘ نے بھی غیرمعمولی کامیابی حاصل کی، فلم کے مرکزی کرداروں میں سنی دیول اور امیشا پاٹیل کے ساتھ اس فلم کے ہدایت کار انیل شرما کے بیٹے اتکرش شرما، تارا سنگھ اور سکینہ کے بیٹے چرن جیت سنگھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔
بولی وڈ کی 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کا سیکوئل ’غدر 2‘ 11 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا، ’غدر 2‘ کی پہلی فلم میں پاکستان مخالف مواد شامل کیا گیا تھا اور اب اس سیکوئل فلم میں بھی نفرت انگیز مواد کو شامل کیا گیا ہے، فلم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے علاوہ اس میں پاکستان مخالف مواد کو بھی دکھایا گیا ہے۔
اس فلم نے ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس میں کمائی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آگئی تھی، تاہم شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اور باہوبلی دوسرے نمبر پر تھی، فلم ’غدر 2‘ نے دنیا بھر سے 686 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
ٹائیگر 3
اس سال بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ بھی ریلیز ہوئی، اس فلم نے صرف دو روز میں 102 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، فلم دیوالی کے تہوار کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی، فلم کی ہدایات منیش شرما نے دی ہیں جب کہ اسے ادتیا چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے اس ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف نے اداکاری کی فلم میں عمران ہاشمی ولن کے روپ میں نظر آئے۔
ٹائیگر فرنچائز کی پہلی فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ 100 کروڑ کلب میں شامل ہو سکی تھی، فلم کے دوسرے پارٹ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا، اب فلم کے تیسرا پارٹ یعنی ‘ٹائیگر 3’ ریلیز ہوئی ہے، رواں برس عید الفطر پر سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی تھی۔
تاہم ٹائیگر 3 نے دنیا بھر سے 463.2 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
جیلر
معروف اداکار رجنی کانتھ کی فلم ’جیلر‘ بھی رواں برس کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے، فلم میں اداکار رجنی کانتھ کے ساتھ تمنا بھاٹیا، لوہن لال، جیکی شروف اور سنیل ورما نے اداکاری کی ہے۔
ایکشن، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 9 اگست کو ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایات نیلسن دلیپ کمار نے دی ہیں، ’جیلر‘ نے بھارت بھر سے 384.55 کروڑ جب کہ دنیا بھر سے 604.5 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے۔
بلیڈی ڈیڈی
اس سال بالی وڈ اسٹار شاہد کپور کی ایک فلم بھی ریلیز ہوئی، اداکار کی فلم’بلڈی ڈیڈی‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 9 جون کو ریلیز ہوئی، بلیڈی ڈیڈی 2011 کی فرانسیسی فلم ’ سلیپنگ بائٹ‘ کا ری میک ہے، اس فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں، فلم میں شاہد کپور کو انسداد منشیات ایجنسی کا افسر دکھایا گیا ہے۔
فلم کی کہانی میں شاہد کپور ایک ایسے رشتے کو بچانے کیلے تمام تر مشکلات کا سامنا کرتے ہیں جو ان کیلیے انتہائی اہم ہے، وہ خطرناک منشیات اسمگلرز اور قاتلوں کا بھی مقابلہ کرتے ہیں، اس فلم کو او ٹی ٹی پلٹ فارم پر خوب پسند کیا گیا تاہم فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی۔
12ویں فیل
https://www.youtube.com/watch?v=WeMJo701mvQ
او ٹی ٹی پلٹ فارم سے مقبول ہونے والے اداکار ودھوونود چوپڑا کی 12ویں فیل فلم 27 اکتوبر کو دنیا بھر ریلیز کی گئی، اس فلم کی کہانی کو مداحوں نے خاص طور پر طلبہ کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
فلم ہدایت کار کا کہنا ہے کہ 12ویں فیل فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے یہ فلم دنیا کے سب سے مشکل امتحان کے لئے کوشش کرنے والے لاکھوں طلبا کی سچی کہانیوں سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، اس فلم کی کہانی ہر اس طلبہ کے لیے ہے جو امتحان میں ناکامی کے بعد ہمت ہار جاتے ہیں، اس فلم نے طلبہ کو شکست تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھانے کا سبق دی ہے۔
تاہم فلم نے باکس آفس پر اچھا کام نہیں کیا، فلم نے اب تک 64 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، لیکن فلم کی کہانی کے مداحوں کی دلوں میں اپنی چھاپ چھوڑ دی ہے۔
صرف ایک بندہ کافی ہے
رواں سال بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار منوج باجپائی کی فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ 23 مئی کو ریلیز کی گئی، اس فلم کی کہانی بھی حقیقت پر مبنی ہے، فلم کی کہانی ہائی کورٹ کے ایک عام سے وکیل کے گرد گھومتی ہے جو ہمت، ایماندار اور جرات کے ساتھ ایک نہایت چیلنجنگ کیس لڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
منوج باجپائی کا عدالتی ٹاکرا ایک بااثر مذہبی شخصیت سے ہوتا ہے جس پر نوجوان لڑکی پر ہراسانی کرنے کے الزامات ہیں، فلم کو ونود بھانوشالی، کملیش بھانوشالی، آصف شیخ اور وشال گرنانی و جوہی پاریکھ مہتا نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے، فلم نے باکس آفس پر کتنا کام کیا اس حوالے سے تاہم کچھ رپورٹ نہیں کی گئی ہے۔
مشن مجنو
بھارتی فلم ہو اور اس میں پاکستان سے جڑے کسی واقعات کا تڑکا نہ ہو تو شاید بھارتی عوام اس فلم کو پسند نہیں کرتی، اس طرح فلم شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اور سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں بھی پاکستان کا ذکر آیا۔
فلم مشن مجنو ران سال کے پہلے ماہ جنوری کی 20 تاریخ کو ریلیز کی گئی، فلم میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار ادا کیا، فلم ایک بھارتی جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک مشن پر پاکستان پہنچتا ہے۔
فلم مشن مجنو کو بھارت میں تو خوب پسند کیا گیا لیکن پاکستان میں اس فلم پر صارفین کی جانب سے میمز کا طوفان امڈ آیا تھا۔
او ایم جی 2
روان سال جہاں کئی فلمیں اپنی اسٹوری اور باکس آفس پر تباہی مچانے کی وجہ سے مشہور رہیں وہی اداکار اکشے کمار کی فلم ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے تنقید میں رہی، فلم او ایم جی 2 دنیا بھر میں 2 اگست میں ریلیز ہوئی۔
فلم ریلیز ہونے کے بعد بھی سینسر بورڈ کا چکر کاٹتی رہی فلم کے ریلیز ہونے کے بعد میکرز کو ڈائیلاگ تبدیل کرنے پڑے اور ڈائیلاگ رائٹر منوج منتشیر کو معافی بھی مانگنی پڑی، اس فلم میں اکشے نے ایک بھگوان کا کردار ادا کیا جبکہ پنکج ترپاٹھی فلم میں ایک عقیدت مند کے طور پر نظر آئے۔
اس فلم نے تنقید کے بعد بھی باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کا بہترین بزنس کیا تھا۔
مسز چیٹرجی ورسز ناروے
مسز چیٹر جی ورسز ناروے 17 مارچ کو بھارتی سینیما میں ریلیز کی گئی، فلم ریلیز ہونے کے بعد بھارت میں موجود ناروے کے سفیر نے فلم میں پیش کیے گئے حقائق میں تضادات کے دعوے کے بعد ایک کھڑا ہوگیا تھا۔
اس فلم میں معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے اداکاری کی، کہا گیا کہ یہ فلم ایک سچے واقعے پر مبنی ہے جو تقریباً 12 سال قبل ناروے میں ایک انڈین جوڑے کے ساتھ پیش آیا تھا۔
مسز چیٹرجی ورسس ناروے کی کہانی بھارت کے شہر کلکتہ سے ناروے جانے والے ایک ایسے جوڑے کی کہانی ہے جن کے بچوں کو نارویجین چائلڈ ویلفیئر سروس فلاح بہبود کے لیے زبردستی اپنے قبضے میں لے لیتی ہے اور پھر مسز چیٹرجی (رانی مکھرجی) اس فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑتی ہیں۔
فلم میں رانی مکھرجی کے علاوہ انیربان بھٹاچاریہ، جم سربھ، بالاجی گوری اور نینا گپتا بھی ہیں، فلم نے باکس آفس پر 36 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا لیکن اس فلم کی کہانی کو خوب پسند کیا گیا۔
ڈنکی بمقابلہ سالار
رواں سال کے آخری مہینے دسمبر میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ اور ساؤتھ انڈین کے ادکار پربھاس کی ’سالار‘ ریلیز ہوئی ہے، 21 دسمبر کو بالی ’ڈنکی‘جبکہ ’ سالار‘ 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی۔
تارکینِ وطن کو غیر قانونی طریقے سے دوسرے ملکوں تک لے جانے کے عمل کو پنجابی میں ’ڈنکی‘ کہا جاتا ہے اور یہ کام کرنے والے ’ڈنکر‘ کہلاتے ہیں، شاہ رخ کی فلم ڈنکی بھی بھارتی شہریوں کی بیرون ملک غیر قانونی طور پر نقل مکانی پر مبنی ہے۔
گزشتہ روز ریلیز ہونے والی سپر اسٹار پرابھاس کی نئی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے، فلم کے ریلیز ہوتے ہی مداحوں نے ’سالار‘ کو ’’ایک مونسٹر بلاک بسٹر‘‘ قرار دیا ہے۔
فلم ’سالار‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھماکے دار اوپننگ کی اور کہا جارہا ہے کہ یہ فلم اپنے اوپننگ ڈے پر 95 کروڑ سے زیادہ کا تاریخی بزنس کرکے شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کو پیچھے چھوڑ دی ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز کے پہلے دن 30 کروڑ روپے کا بزنس کیا، شاہ رخ کی فلم کا بجٹ صرف 120 کروڑ بتایا گیا جبکہ پرابھاس کی فلم ’سالار‘ کا بجٹ 400 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے۔
شاہ رخ خان کی اس سال کی آخری فلم راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنی ہے، ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم ’سالار‘ میں پرابھاس کے علاوہ پرتھوی راج سوکمرن، جگپتی بابو اور شروتی ہاسن جیسے ستاروں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اس فلم کو بلاک بسٹر فلم ’کے جی ایف‘ کے ڈائریکٹر پراشانت نیل نے بنایا ہے۔
اب آنے والے دنوں میں یہ دیکھنا ہے کہ باکس آفس پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار شارخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ راج کرتی ہے یا اسٹار اداکار پربھاس ڈنکی کو پچھاڑتے ہوئے باکس آفس پر براجمان ہوتے ہیں۔
ہالی وڈ کی فلم باربی نے اپنی افسانوی کامیابی سے نہ صرف ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا بلکہ کئی ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ہیں۔
گریٹا گیروِگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی نے تصوراتی باربی کا مرکزی کردار ادا کیا، فلم نے تھیٹرز میں غیر معمولی طور پر اچھا بزنس کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ فلم باربی نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 1.2 بلین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ہے لیکن یہ فلم اب تک مختلف ممالک میں فلاپ رہی ہے۔
فلم کو دلچسپ موضوعات کی وجہ سے چند ممالک میں اس پر پابندی عائد کی گئی تھی، جب کہ کچھ ممالک میں اسے زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق الجزائر کویت اور لبنان میں باربی فلم کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے علاوہ فلم جنوبی کوریا میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔
رپورٹ کے مطابق فلم ایشیائی ملک میں صرف 4 ملین ڈالر کا بزنس کرسکی ہے۔ جنوبی کوریا میں اس فلم کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں حقوق نسواں کو اب بھی ممنوع سمجھا جا رہا ہے۔
اس رپورٹ کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا بھر میں باکس آفس پر شاندار کلیکشن کے باوجود جنوبی کوریا میں باربی فلاپ رہی لیکن فلم باربی اب بھی دنیا کے دیگر حصوں میں بزنس کر رہی ہے۔
باربی جو کہ 220 ملین ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی ہے اس نے اپنی ریلیز کے محض دو ہفتے بعد ہی رواں ماہ کے آغاز میں عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرلیا تھا۔
ممبئی: بالی ووڈ کی نوجوان خوبرو اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بالی ووڈ کی نوجوان خوبرو اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ کا 4 نومبر کو سینما میں ریلیز ہوئی۔
جھانوی کپور کی فلم کے ساتھ بالی ووڈ کی دیگر دو اور فلمیں ریلیز ہوئی تھی، جبکہ یہ تینوں فلم باکس آفس پر زیادہ کچھ راج نہی کرسکی، جس میں کترینہ کپور کی فلم ’فون بھوت‘ اور سوناکشی سنہا، ہما قریشی کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ شامل ہے۔
بھارت کی رپورٹ کے مطابق ملی فلم ریلیز ہونے کے پہلے دن صرف 45 سے 46 لاکھ روپے کا ہی بزنس کرسکی تھی، جبکہ اب تک یہ مجموعی طور پر 1 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
جھانوی کپور کی فلم ملی ہیلن نامی ملیالم فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ اینا بین نے اصل فلم میں مرکزی کردار ادا کیا اور اپنے اداکاری کی وجہ سے کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ حاصل کیا۔
جھانوی کپور فلم میں ’ملی‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ سپر مارکیٹ میں کام کرنے والی لڑکی ’ملی‘ وہاں موجود ایک بڑے فریزر میں بند ہوجاتی ہے، گھر والے اور ملی کا بوائے فرینڈ اسے جگہ جگہ تلاش کرتے ہیں۔
کراچی : فلم مالک نےباکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ فلم نے دوسرے ہی ہفتے دوکروڑ کا بزنس کرلیا، فلم کے ڈائریکٹر عاشرعظیم نے پذیرائی پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت فلم کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دے۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم مالک نے باکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔
دھواں ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والے عاشر عظیم نے اس مرتبہ بڑی اسکرین پر کمال دکھادیا،بیس سال بعد ہدایتکار عاشر عظیم پاکستان سے محبت کا پیغام لئے بڑی اسکرین پر آگئے۔
عاشر عظیم کی ہدایت کاری اور اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم مالک اس وقت فلم بینوں کی تمام تر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
عاشر عظیم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فلم کو صنعت کا درجہ حاصل ہے اور امریکہ بھارت ، جنوبی کوریا کی معیشت میں یہ آمدنی کا اہم ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام نیوز ایٹ تھری میں انہوں نے ملک سے محبت کا پیغام دیا، فلم مالک کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اچھی اسٹوری اور بہترین ڈائریکشن اب بھی سینما گھروں میں ہاؤس فل کا بورڈ لگوا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیاست کے گرد گھومتی اس فلم کا ایک ایک سین پاکستان میں شوٹ کیا گیا ہے۔ ہدایتکاری کے ساتھ عاشر عظیم کی اداکاری نے بھی فلم میں جان ڈال دی۔۔۔مالک نے ریلیز کے دوسرے ہی ہفتے دوکروڑ کا بزنس کردکھایا۔
نٹ کھٹ پانڈا کی شرارتیں سب کو بھا گئیں، امریکی باکس آفس پرکنگ فو پانڈاتھری اکتالیس ملین ڈالرزکیساتھ نمبرون پوزیشن پر آگئی۔
ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر کنگ فو پانڈا سیریز کی نئی فلم کنگ فو پانڈا تھری میں پانڈاکونئےخطرات کاسامناہے،شرارتی پانڈاکی حرکتیں بچوں سمیت بڑوں کوبھی اپنے سحر میں جکڑ لیاہے۔
تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کنگ فو پانڈا تھری میں ایکشن، ایڈونچر، کامیڈی اور مارشل آرٹس نےخوب پذیرائی حاصل کی،مارشل آرٹس ماہر پانڈا کیساتھ ٹائیگرس، چوہا، مینٹس اور دیگر جانور وں نےاپنی شاندارپرفارمنس سےامریکی باکس آفس پراکتالیس ملین ڈالر کماکرپہلانمبرحاصل کرلیا ہے۔
فلم کے اہم کرداروں کیلئے انجلینا جولی، جیک بلیک، جیکی چن، ڈسٹن ہوف مین، سیتھ روگن نےاپنی آوازسےفلم کو اوربھی خوبصورت بنادیا ہے۔
کراچی : اے آروائی فلمز اور وادی اینی میشن کی پیش کش تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی فلمز،وادی اینی میشن کی پیشکش تین بہادرنےریکارڈ بزنس کر کے آئس ایج اورٹوائے اسٹوری کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم نے اپنی نمائش کےدن سے ہی خاص طور پر ننھے فلم بینوں کی توجہ حاصل کررکھی ہے۔
فلم دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادسینما گھروں کارخ کررہی ہے۔تین بہادر نے پاکستان میں ہالی ووڈ کی آئس ایج۔ٹوائے اسٹوری اور ری او جیسی فلموں سے بھی زیادہ بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
لاس اینجلس : ہالی وُڈ کی مشہور سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کی ساتویں فلم نے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا بزنس کر کےباکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔
ہالی وُڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے امریکہ بھر کے سینما کےگھروں میں تہلکہ مچادیا۔
اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے اپنی ہی سیریز کی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
فلم نے اوپننگ ویک اینڈ پر ریکارڈ بزنس کر کے کیپٹن امریکہ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔
ہالی ووڈ: فلم اسپنج آوٹ آف واٹر نے باکس آفس پر امریکن اسنائپر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم اسپنج آوٹ آف واٹر پہلے ہفتے ہی نمبر ون پوزیشن پر آگئی، فلم امریکی اسنائپر کا کئی ہفتوں کا راج برقرار رہ نہ سکا، بچوں میں مقبول ہونے کارٹون کیریکٹر اسپنج باکس پانی سے نکل کر انسانوں کی دنیا میں آگئے اورآتے ہی چھا گئے۔
ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم نے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، فلم نے پہلے چار دنوں میں چھپن ملین ڈالر سے زائد کا بز نس کرلیا ہے۔
فلم دیکھنے والوں کی اب بھی سینما گھروں میں لائن لگی ہے، فلم اسپنج بوب کا سیکوئل ہے،فلم اسپنج آوٴٹ آف واٹر کی کہانی میں اسپنج بوب اور اس کے دوستوں کی شرارتیں شامل ہیں۔
فلم اسپنج آوٴٹ آف واٹر نے آسکرکیلئے نامزد فلم اور باکس آفس پر تین ہفتوں سے کامیاب رہنے والی فلم امریکن اسنائپر کو پیچھے چھوڑدیا۔