Tag: باہمی تجارت

  • پاکستان اور ترکیہ کی باہمی تجارت میں 100 ملین ڈالرز کا اضافہ

    پاکستان اور ترکیہ کی باہمی تجارت میں 100 ملین ڈالرز کا اضافہ

    پاکستان اور ترکیہ کی باہمی تجارت میں 100 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو 1.3 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 1.4 ارب ڈالرز ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں مقیم ترکیہ کے قونصل جنرل کیمل سانگو نے عالمی ادارے کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تجارت میں 100 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جو 1.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.4 ارب ڈالرز ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔ دونوں ممالک کے باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ہے۔ ڈی ٹیکس نے تبدیلی کے خواہشمند کراچی کے نوجوانوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے۔

    اس موقع پر قونصل جنرل ترکی نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔
    تقریب میں ڈی جی سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ سمیت آئی ٹی، میڈیکل اور کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

    https://urdu.arynews.tv/south-korea-confirms-improvement-in-pakistani-economy/

  • پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر اتفاق

    دبئی: وزیرِ اعظم عمران خان اور لبنان کے وزیرِ اعظم سعد الدین رفیق الحریری کے درمیان دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی لبنانی ہم منصب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، وزیرِ اعظم نے اپنے ہم منصب کو لبنان میں نئی حکومت کے قیام پر مبارک باد دی۔

    [bs-quote quote=”دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی سطح پر بھی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم عمران خان نے سعد رفیق الحریری اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اعلامیے کے مطابق لبنانی وزیرِ اعظم نے بھی عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    لبنانی وزیرِ اعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا، پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے لبنانی ہم منصب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی سطح پر بھی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے: وزیرِ اعظم کا ورلڈ سمٹ سے خطاب

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل کے اس وقت میں لبنانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، سیکورٹی اور استحکام کے لیے لبنانی حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

    یاد رہے کہ آج دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں ایسی حکومت آئی ہے جو سرمایہ کاری کا فروغ چاہتی ہے، پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے۔