Tag: باہوبلی

  • ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے KGF 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

    ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے KGF 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

     ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری2‘ بھارت کی تاریخ کی 10 سب سے بڑی فلموں میں شامل ہوتے ہوئے کے جی ایف 2 کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’استری 2‘ نے اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک بھارت میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے، فلم نے اپنے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 291.65 کروڑ روپے کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

    تاہم اب بھی ریکارڈ بزنس کرنے کا سلسلہ جاری ہے بتدائی اندازوں کے مطابق فلم کی مجموعی کمائی 445 کروڑ روپے ہو گئی ہے اس کے ساتھ ہی ’استری 2‘ نے کے جی ایف کے 435 کروڑ روپے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اس کے ساتھ، استری 2 اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں کی فہرست میں 6 ویں نمبر پر ہے، ’استری 2‘ نے 2.0، سالار: پارٹ 1-سیزفائر، اواتار: اے وے آف واٹر، دنگل اور اوینجرز جیسی فلموں کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

    اس فہرست میں ’باہوبلی‘ 9 ویں نمبر پر 421 کروڑ روپے کے ساتھ اور ’غدر2‘ 8 ویں نمبر پر 525.7 کروڑ روپے کے ساتھ ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آنے والے ہفتوں میں کوئی بڑی فلم نہ ہونے کی وجہ سے ’استری 2‘ کا 500 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ استری 2 میں شردھا کپور راجکمار راؤ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی ہے۔

  • "باہو بلی” دراصل "مولا جٹ” سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی: پاکستانی اداکار کا دعویٰ

    "باہو بلی” دراصل "مولا جٹ” سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی: پاکستانی اداکار کا دعویٰ

    کراچی: سینئر پاکستانی اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی فلم دراصل مولا جٹ سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلم میں جو مولا جٹ کا کردار تھا، وہی بھارت میں باہو بلی کا کردار تھا۔

    انھوں نے کہا کہ باہوبلی میں بڑے بڑے سیٹ لگائے، فلم کا بجٹ بھی کافی زیادہ تھا، البتہ ہماری فلم غریبانہ تھی۔

    مصطفیٰ قریشی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ بڑی فلم بنائی گئی ہے، بلال لاشاری سمجھ دار ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں، انھوں نے سوچ سمجھ کر  ہی فلم بنائی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا بجٹ نہیں تھا، ہماری مولا جٹ غریبانہ تھی، لیکن اس نے سب کو امیر کر دیا، البتہ موجودہ فلم کا بجٹ بہت زیادہ ہے۔

    مزید پڑھیں: ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 اب چین میں دھوم مچانے کو تیار


    خیال رہے کہ مصطفیٰ قریشی نے ماضی میں بلاک بسٹر فلم مولا جٹ میں نوری نت کا یادگار کردار ادا کیا تھا، جس کے ڈائیلاگ آج بھی ناظرین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

    انھوں نے فلم کے ری میک، ہدایت کار بلال لاشاری اور نوری نت کا کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • باہوبلی تہلکہ مچانے کے لیے لوٹ آیا ہے

    باہوبلی تہلکہ مچانے کے لیے لوٹ آیا ہے

    ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی کامیاب ترین فلم کا اسٹار باہوبلی پھر تہلکہ مچانے لوٹ آیا۔

    تفصیلات کے  مطابق باہوبلی کے کردار کو امر کر دینے والے پربھاس کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا۔

    تیلگو انڈسٹری کے اسٹار پربھاس کی نئی فلم ساہو کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے، فلم آئندہ برس پندرہ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

    اس فلم کو باکس آفس پر اکشے کمار اور جون ابراہام کی فلموں سے ٹکرانا ہوگا، مگر فلم کے پروڈیوسرز اس بابت خاصے پرامید ہیں۔

    ساہو میگا بجٹ ایکشن فلم ہے، جس میں شردھا کپور بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ یہ بیک وقت ہندی، تیلگو اور تامل میں ریلیز ہوگی۔


    مزید پڑھیں: ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 اب چین میں دھوم مچانے کو تیار


    فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مداح سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے۔ ناقدین بھی فلم کی بابت خاصے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پربھاس کی فلم باہوبلی ٹو نے ایک ارب ستر کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا تھا، یہ پہلی پانچ سو کروڑ اور ہزار کروڑ کلب کا حصہ بننے والی فلم ہے۔

    باہوبلی نے ہندی بیلٹ میں بھی پانچ سو سے زاید کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ وہ ریکارڈ ہے، جو خانز اب تک عبور نہیں کرسکے۔

  • ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 اب چین میں دھوم مچانے کو تیار

    ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 اب چین میں دھوم مچانے کو تیار

    ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی کامیاب ترین فلم باہوبلی 2 اب چین انڈسٹری میں جھنڈے گاڑنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستانی باکس آفس پر ایک ارب سے زاید کا بزنس کرنے والے ساﺅتھ کے سپراسٹار پربھاس کی فلم نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی خوب پیسے بٹورے اور 700 کروڑ سے زاید کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

    معروف ہدایت کار ایس ایس راج مولے کی اس بلاک بسٹر فلم نے اپنے دوسرے فیز میں جاپان میں بھی خوب بزنس کیا۔ جاپان میں یہ پندرہ ہفتے تک بڑے پردے کی زینت بنی رہے اور 13ملین ڈالرز جیسی خطیر رقم کمانے میں کامیاب رہی۔

    اب یہ فلم چین میں دھوم مچانے کو تیار ہے۔ یاد رہے کہ عامر خان کی فلموں کی حیران کن کامیابی کے بعد چین ہندوستانی فلموں کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے۔ فلم ”دنگل“ نے انڈین مارکیٹ سے زیادہ چین میں بزنس کیا تھا۔ یہی معاملہ ”سکریٹ سپراسٹار“ اور” ہندی میڈم“ کا بھی رہا۔

    اسی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ باہو بلی 2 چین میں بھی شان دار بزنس کرے گی۔یہ فلم اب تک 1715 کروڑ کما چکی ہے۔ فلم پنڈتوں کی اکثریت اس ضمن میں پرامید ہے، انھیں یقین ہے کہ فلم بھاری بھرکم بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔البتہ چند تجزیہ کار اس بابت خدشات بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اب تک چین میں بزنس کرنے والی بیش ترانڈین فلموں میں سماجی اور خاندانی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے اور جذباتی پہلو کو اجاگر کیا گیا تھا۔ حالیہ برسوں میں ایکشن سے بھرپور، بھاری بھرکم ہالی وڈ کی فلموں کو چینی فلم بینوں کی جانب سے اچھا رسپانس نہیں ملا تھا، وہاں کی ناظرین ایکشن فلموں میں اپنی دل چسپی لگ بھگ کھو چکے ہیں۔

    دیکھنا یہ ہے کہ ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 چین میں کیا کارنامہ انجام دیتی ہے۔


    بالی ووڈ فلم ’ باہو بَلی 2 ‘ کے اداکار کا ایک آنکھ سے نابینا ہونے کا انکشاف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔