Tag: بجرنگی بھائی جان

  • بجرنگی بھائی جان ری یونین: چاند نواز کی 9 سال بعد مُنی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    بجرنگی بھائی جان ری یونین: چاند نواز کی 9 سال بعد مُنی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ادکارہ ہرشالی ملہوترا عرف مُنی اور نواز الدین صدیقی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘نے جہاں سب کی توجہ حاصل کی تھی وہیں اس فلم میں کردار ’مُنی‘ نے بھی ناظرین کے دل موہ لیے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Filmy Sadhu (@filmysadhu)

    اس فلم میں ’مُنی‘ نے ایک پاکستانی بچی کا کردار بنایا تھا، منی کا کردار نبھانی والی ادکارہ ہرشالی ملہوترا اب کافی بڑی ہوچکی ہیں اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں مُنی اور نواز الدین صدیقی کو 9 سال بعد ملاقات ہوتے دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرشالی نواز الدین صدیقی سے ملنے آئیں تو وہ اداکارہ کو ایک لمحے کو پہچان ہی نہ پائے اور مُنی کو اپنی مداح سمجھ بیٹھے، تاہم جیسے ہی انہوں نے اس چہرے کو پہچانا جس کے ساتھ انہوں نے فلم کی تھی تو فورا اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور منی سے بات چیت شروع کردی۔

    اس دلچسپ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران دکھائی دیے، کیونکہ 9 سال قبل فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں جس مُنی کو دیکھا تھا اب وہ کچھ حد تک بدل تو گئی ہیں۔

  • سلمان خان کی کمسن بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    سلمان خان کی کمسن بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی کمسن بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے بھانجی آیت کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    سلمان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماموں کے فٹ اسٹیپس فالو کرتے ہوئے۔‘

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آیت اپنے ماموں سلمان خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی کی طرح چہل قدمی کررہی ہیں اور ان کی نقل اتار رہی ہیں۔

    ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے گانے ’تو جو ملا‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

    سلمان خان کی ویڈیو پر ساتھی اداکاروں نے بھی کمنٹ کیے جبکہ سنجے دت کی اہلیہ مانیاتا دت نے لکھا کہ ’ماشا اللہ۔‘

    ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے ایک مداح نے لکھا کہ ’یہ بھی سلمان خان کی طرح بڑی اسٹار بنیں گی۔‘

    واضح رہے کہ آیت شرما سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی بیٹی ہیں۔ ارپیتا خان اور ایوش شرما نومبر 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے ان کا ایک بیٹا آہل شرما بھی ہے۔

  • سلمان خان کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل

    سلمان خان کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل

    ابوظہبی: بالی ووڈ اداکار دبنگ خان کی نجی طیارے کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تو لوگوں نے چہ مگوئیاں شروع کردیں۔

    سلمان خان کا شمار اُن ستاروں میں ہوتا ہے جن کے ساتھ تصویر بنوانا تقریباً ہردوسرے شخص کی خواہش ہے، بالی ووڈ کی کوئی بڑی شخصیت ہو یا معمولی اداکار ہر کوئی تقریب میں دبنگ خان کے ارد گرد منڈلاتا نظر آتا ہے۔

    بجرنگی بھائی جان بھی اپنی عاجزی اور انکساری کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ ہر بار کچھ نیا کر کے مداحوں کے دل جیت لیتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے لیے ممبئی سے ابوظہبی جارہے تھے تو اسی دوران ایئرہوسٹس نے اُن کے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔

    مزید پڑھیں: دبنگ خان کا اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو فلم نگری میں لانے کا فیصلہ

    بالی ووڈ اداکار نے فوراً رضا مندی ظاہر کی اور اُس کے پاس جاکر کھڑے ہوگئے جس کے بعد ایک مسافر نے ائیرہوسٹس کے موبائل سے ہی تصویر بنائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار علی عباس ظفر اپنی ٹیم کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ روز ابوظہبی پہنچے ہیں جبکہ سلمان خان آج پہنچ گئے اور باربی ڈول کترینہ کیف بھی جلد ہی ٹیم کو جوائن کریں گی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار ادا کرنا تھا مگر انہوں نے خود کو کاسٹ سے الگ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد کرینہ کپور کے نام پر غور کیا گیا البتہ قرعہ کترینہ کیف کے نام نکلا۔

    یہ بھی پڑھیں: سلمان راضی، کترینہ کے بعد اب بہن بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    یاد رہے کہ سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ نئے چہروں کو متعارف کروایا، دبنگ خان صرف بھارتی ہی نہیں بلکہ کئی غیر ملکی خواتین کو بھی فلم اسکرین پر لاچکے ہیں گزشتہ برس انہوں نے اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو بھی فلمی پردے پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

    جن اداکارؤں کو دبنگ خان نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کروایا اُن میں کترینہ کیف، زرین خان، سوناکشی سنہا و دیگر شامل ہیں جن کا شمار صف اول میں ہوتا ہے۔

  • بجرنگی بھائی جان کی منی، نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    بجرنگی بھائی جان کی منی، نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی منی نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ قدرے مختلف نظر آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی منی کامیابیاں سمیٹنے کے بعداب شوبز میں بہت مصروف نظر آرہی ہیں، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کرشمہ کپور کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئیں۔ ان تصاویر میں منی اور کرشمہ نے نیلے رنگ کے کپٹرے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

    m-fb

    بجرنگی بھائی جان کی منی کا اصلی نام ہرشالی ملہوترا ہے، انسٹا گرام پر ان کو فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور منی بھی مداحوں کے ساتھ تازہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    post-1

    ہرشالی ملہوترا نے انسٹا گرام پر اکاؤنٹ ویریفائی ہونے پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خوشی میں رقص کرتی نظر آرہی ہیں اور اُن کے چہرے پر اس کے اثرات بھی نمایاں ہیں۔

    منی کی نئی تصویر

    h3

    دیگر تصاویر جو انسٹا گرام اکاؤنٹ سے حاصل کی گئیں

    h5

    h11-o

    h8

    h14-o

  • فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کی "منی” نئے انداز میں

    فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کی "منی” نئے انداز میں

    ممبئی: سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کا ٹائٹل سانگ بولی ووڈ میں مقبولیت کے گزشتہ تمام تر ریکارڈز توڑ چکا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق متعدد اداکارائیں ”پریم رتن دھن پایو “ پر ڈبسمش ویڈیوز سماجی روابط کی سائٹس پر اپلوڈ کر چکی ہیں۔سپر سٹار سلمان خان کی رواں سال جولائی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی بلاک بسٹر فلم ”بجرنگی بھائی جان “ میں منی کو کردار ادا کرنے والی سات سالہ ہرشالی ملہوترا کی طرف سے حال ہی میں سونم کپور کے ”پریم رتن دھن پایو“ گانے میں رقص کی بھرپور نقل کی کوشش کی گئی ہے۔

    ہرشالی کی ”پریم رتن دھن پایو“سانگ پر پرفارمنس کی ویڈیو سپر سٹار سلمان خان کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ۔علاوہ ازیں ویڈیو کے کیپشن میں سلمان خان کی طرف سے ”سو سویٹ منی “ بھی لکھا گیا ہے۔

    واضح رہے چائلڈ سٹار ہرشالی کی طرف سے متعدد بار کہا جا چکا ہے کہ وہ سلمان خان کی طرح سپر سٹار بنیں گی۔