Tag: بجری مافیا

  • سوات میں مافیا دریا سے بجری نکال کرموت کے کنویں بنارہا ہے، شہری

    سوات میں مافیا دریا سے بجری نکال کرموت کے کنویں بنارہا ہے، شہری

    سوات: سیاحوں کے جاں بحق ہونے کے بعد بھی بجری مافیا سرگرم ہے، مافیا دریا سے بجری نکال رہا ہے سانحے کے بعد بھی یہ عمل جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پابندی کے باوجود دریائے سوات سے بجری نکالنے کا کام جاری ہے، سیاحوں کی اندوہناک موت کے بعد بھی بجری مافیا سرگرمی اے اپنا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، شہری کا کہنا ہے کہ مافیا دریا سے بجری نکال کر موت کے کنویں بنا رہا ہے۔

    دریا کے کنارے کرینوں سے بجری نکالی جارہی ہے، دریائے سوات سے بجری نکال کر بلاخوف و خطر اسے ڈمپرز میں بھرا جارہا ہے۔

    ’سوات میں ہیلی کاپٹر کو استعمال نہیں کیا گیا جو بانی پی ٹی آئی استعمال کرتے رہے ہیں‘

    گزشتہ دنوں دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے کے بعد دریائے سوات سمیت سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ ہوا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان نے بتایا کہ دریائے سوات میں آپریشن جاری ہے، وزیراعلیٰ نگرانی کررہے ہیں، مشیر، ترجمان، صوبائی وزیر اور ارکان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ دریائےسوات سمیت سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ہوگا، گرینڈ آپریشن میں تمام تجاوزات بلاامتیاز ختم کی جائیں گی، عوامی مطالبات پر تمام مائننگ کے ٹھیکے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ دریائے سوات کے کنارے ہونے والی تعمیرات اور لینڈ مافیا کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کےپی کے ترجمان نے کہا کہ غفلت کے مرتکب انتظامی افسران معطل کردیے گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/salman-akram-raja-over-swat-incident/

  • کراچی: ملیر میں بجری مافیا ایک بار پھر سرگرم، انتظامیہ خاموش

    کراچی: ملیر میں بجری مافیا ایک بار پھر سرگرم، انتظامیہ خاموش

    کراچی:ضلع ملیر کے پہاڑی سلسلوں میں ریتی بجری مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں ندیوں اور میدانی علاقوں سے بڑے پیمانے پر ریتی بجری کی چور ی تیز ہو گئی ہیوی مشینری کے ذریوے دن اور رات کے وقت بجری چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ خاموش ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملیر ندی، سکھن، کھار، جرندو، لٹھ، تھدو ندی سمیت زرعی زمین سے بجری نکالی جارہی ہے، بجری کی چوری سے گرین بیلٹ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔

    واضح رہے کہ ریتی بجری چوری کرنے والے اور انتظامیہ نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا، سندھ ہائیکورٹ نے ضلع ملیر سے ریتی بجری اٹھانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔