Tag: بجلی اور گیس

  • آئی ایم ایف اور حکومتی غلط پالیسیوں سے 100 لارج اسکیل فیکٹریاں بند

    آئی ایم ایف اور حکومتی غلط پالیسیوں سے 100 لارج اسکیل فیکٹریاں بند

    بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد دو سال کے دوران پنجاب بھر میں 100 لارج اسکیل فیکٹریاں کو بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور حکومتی غلط پالیسیوں سے پنجاب میں 100 لارج اسکیل فیکٹری کو تالے لگ گئے جس کے باعظ ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بند ہونیوالی فیکٹریوں میں 50 ٹیکسٹائل ملزبھی شامل ہیں، دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن (اپٹما) نے ملز بند ہونے کی تصدیق کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے بند فیکٹریوں میں بڑے بڑے صنعتکار گروپس کی فیکٹریاں بھی شامل ہیں، لسٹڈ کمپنیوں نے بندش سے متعلق اسٹاک ایکس چینج انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

    ملز مالکان کہتے ہیںَ بجلی، گیس کی قیمتوں میں یونہی اضافہ جاری رہا تو مزید فیکٹریاں بند ہوں گی، 2022 میں بجلی کے نرخ 16 روپے فی یونٹ تھے جو آج 42 روپے ہیں، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 ارب سے کم ہوکر 16 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

  • آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری ناکافی قرار دے دی، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر ڈو مور کا مطالبہ

    آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری ناکافی قرار دے دی، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر ڈو مور کا مطالبہ

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا ہے، اور بجلی اور گیس کی قیمتوں پر ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے، آئی ایم ایف بجلی اور گیس کے ریٹ میں اضافہ چاہتا ہے، اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان یکم جولائی سے بجلی کے ریٹ میں اضافہ کرے۔

    آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے، اور نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف پیشگی تمام شرائط پر عمل درآمد چاہتا ہے، آئی ایم ایف وفد کا جولائی کے دوسرے ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے جب کہ جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا پروگرام مؤخر کر دیا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے، اور مشکل معاشی فیصلے معیشت کے لیے ضروری قرار دیے ہیں، ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی گئی۔

  • کیا آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس مزید مہنگی کی جائے گی؟

    کیا آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس مزید مہنگی کی جائے گی؟

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید مشکل فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال میں بجلی اور گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، بجٹ میں بجلی اور گیس کی سبسڈی محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے، نئے مالی سا ل میں نیپرا اور اوگرا کے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

    بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، اور بے نامی جائیداد کے خلاف ایکشن بڑھایا جائے گا، بجٹ میں تاجر دوست ایپ نہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

    نئے مالی سال میں ترقیاتی بجٹ صرف تکمیل کے قریب منصوبوں کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے، تمام وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے آڈٹ کیے جائیں گے اور ان کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

    بجٹ میں سرکاری اداروں کو محدود فنڈز دیے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے، نئے مالی سال میں ان اداروں کی نج کاری کا عمل بھی تیز کیا جائے گا جو خسارے میں جائیں گے۔

  • بجلی اور گیس کے تمام کمرشل صارفین کے لیے  ٹیکس  گوشوارہ لازمی قرار

    بجلی اور گیس کے تمام کمرشل صارفین کے لیے ٹیکس گوشوارہ لازمی قرار

    اسلام آباد : بجلی اور گیس کے تمام کمرشل صارفین کے لیے ٹیکس گوشوارہ لازمی قرار دے دیا گیا ، کمرشل صارفین کیلئے ایک صفحے پر 4 لائنز کا ٹیکس گوشوارہ تیار کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں ٹیکس گوشواروں کی تعداد بڑھانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ، بجلی اور گیس کے تمام کمرشل صارفین کے لیے گوشوارہ لازمی قرار دے دیئے گئے ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے آسان بنانے کی تیاری بھی جاری ہے، کمرشل صارفین کیلئے ایک صفحے پر 4 لائنز کا ٹیکس گوشوارہ تیار کیا جا رہا ہے۔

    پوائنٹ آف سیل مشینوں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں پوائنٹ آف سیل کی نئی اور اسمارٹ گیجٹ بنانے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، نعیم میر نے کہا کہ وزیرخزانہ کو تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا ہے، پوائنٹ آف سیلز رقبے کی بنیاد پر لگنا چاہئے۔

    ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کے نان رجسٹرڈ پہلے ہی 3 فیصد اضافی ٹیکس دیتے ہیں اور کاروباری طبقہ 236 ایچ کے تحت پہلے ہی ٹیکس جمع کرا رہا ہے۔

  • نئے بجٹ میں  بجلی اور گیس  مزید مہنگی ہونے امکان

    نئے بجٹ میں بجلی اور گیس مزید مہنگی ہونے امکان

    اسلام آباد : حکومت نے نئے بجٹ میں بجلی اور گیس کی سبسڈی مزید کم کرنے کی تیاریاں کرلی، جس کی وجہ سے بجلی اور گیس مرحلہ وار مہنگی ہونے امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال مہنگائی 20 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے ، نئے بجٹ میں بجلی اور گیس کی سبسڈی مزید کم کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں، سبسڈی کم ہونے کی وجہ سے بجلی اور گیس مرحلہ وارمہنگی ہونے امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کی سبسڈی 1575 ارب سے کم کرکے 975 ارب روپے کرنے اور بجلی کی سبسڈی صرف لائف لائن صارفین تک محدود کرنے کی تیاری جاری ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بجلی 28 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ، بجلی سہ ماہی بنیادوں پر 7 فیصد مہنگی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، وزارتیں اور محکمے ڈالر کا ایکسچینج 290 روپے پر بنانے لگے جبکہ نجی کمپنیاں آئندہ بجٹ میں امپورٹ کیلئے ڈالر کا ریٹ 340 روپے تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کرنے لگیں۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 190 روپے رکھا تھا لیکن 285 تک پہنچا، کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ سے غیر ملکی ادائیگیوں پر بینک 315 روپے کا ایکسچینج ریٹ لگا رہے ہیں۔