اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، آئندہ ماہ سے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دے دی ہے۔
یہ درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا اتھارٹی آج اس درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
پاکستان میں ایندھن کی بڑھتی قیمتیں اور توانائی بحران
اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کر لی تو صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف دیا جائے گا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام سرکاری ڈسکوز پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اگر ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے ایڈجسٹمنٹ بھی منظور ہو گئی تو ریلیف کی مقدار 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک جا سکتی ہے، اگست، ستمبر اور اکتوبر کے لیے فی الوقت 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کے بعد بجلی کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کیا جائے گا، جس سے لاکھوں صارفین کو مہنگائی کے اس دور میں کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت