Tag: بجلی بلوں میں ریلیف

  • آئی ایم ایف نے پنجاب کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے سے روک دیا

    آئی ایم ایف نے پنجاب کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے سے روک دیا

    پشاور : مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پرسبسڈی دینے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سستی بجلی کے معاملے پر وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کے دعویٰ نے نیا محاذ کھول دیا ہے۔

    مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے دعوی کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بجلی پرسبسڈی دینے سے روک دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بغیرسوچے سمجھے چودہ روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا جس پرعالمی مالیاتی ادارے نے اعتراض اٹھا دیا ہے۔

    مشیرخزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کوتیس ستمبرتک بجلی پردی گئی سبسڈی واپس لینے کا کہا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا بجلی بلوں میں ریلیف پرآئی ایم ایف کی جانب سےوفاق یاپنجاب سےکوئی رابطہ نہیں کیا گیا، آئی ایم ایف نےتحریری یاآفیشل پریس ریلیزبھی جاری نہیں کی، بجلی کی قیمتوں پرآئی ایم ایف سےمتعلق قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

  • 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

    200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

    لاہور : 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، جس سے مشکلات میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب میں بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں۔

    جس میں بتایا کہ 201سے500یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف پہنچنا شروع ہوگیا ہے، 5 بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877صارفین کوریلیف دیاگیا، جن میں لاہور،ملتان،فیصل آباد،گوجرانوالہ،اسلام آبادکی بجلی کمپنیاں شامل ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 200 یونٹ تک کے صارفین کو 50ارب کا ریلیف دیا، 5کمپنیوں کی جانب سےریلیف والےبلوں کی پرنٹنگ ، ترسیل کاعمل جاری ہے۔

    سینئر وزیر نے کہا کہ شمسی توانائی سےعوام کومستقل ریلیف دینےکااگلا مرحلہ جلدشروع کریں گے، 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کومفت سولرسسٹم فراہم کریں گے، 201 سے 500 یونٹ تک صارفین کوبلاسودسولرسسٹم آسان اقساط پرملےگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کومزیدریلیف دیں گے،ہرناممکن کوممکن کرنانوازشریف کی روایت ہے، نوازشریف دورکی سستی روٹی،بجلی کوبانی پی ٹی آئی نےمہنگاکیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی پرقوم کامجرم بانی پی ٹی آئی ہے،ہم چیزیں دوبارہ سستی کررہےہیں، نواز شریف نےآئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، بانی پی ٹی آئی کی معاشی تباہی کی وجہ سےدوبارہ آئی ایم ایف کی ضرورت پڑی۔

  • بجلی بلوں میں ریلیف سندھ کی عوام و تاجر برادری کی بقا کیلئے اشد ضروری قرار

    بجلی بلوں میں ریلیف سندھ کی عوام و تاجر برادری کی بقا کیلئے اشد ضروری قرار

    کرچی چیمبر آف کامرس نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کو سندھ کی عوام و تاجر برادری کی بقا کیلئے اشد ضروری قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں کرچی چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام بھی بجلی کے زائد بلوں سے بہت پریشان ہیں، سندھ کی عوام اور تاجر برادری کیلئے موجودہ نرخوں پر بل بھرنا ناممکن ہے۔

    کراچی چیمبر نے کہا کہ سندھ کی عوام کو بھی بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے، وفاق پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بجلی بلوں میں فوری ریلیف کا اعلان کرے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت معیشت میں کراچی کے کردار کو مدنظر رکھے، امید ہے وفاقی حکومت سندھ کو بھی جلد از جلد بجلی بلوں میں ریلیف دے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب میں عوام کو بجلی پر 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام  کے لئے اچھی خبر

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف کی ‌خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے، اگلے دو سے تین ماہ میں چار پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کر دیں گے۔

    وزیر توانائی نے بتایا کہ چین کے ساتھ قرضوں کی ری پروفائلنگ سے آٹھ ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا، جس سے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا۔

    خیال رہے چین امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے 3 پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے پر رضا مند ہو گیا، امپورٹڈ کوئلے پر چلنے والی چین کے یہ تینوں پاور پلانٹس مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان پلانٹس میں 1320 میگاواٹ کا ساہیوال، 1320 میگاواٹ کا حب اور 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ شامل ہیں۔

    دونوں ممالک کے حکام میں امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملات کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے، تینوں پاور پلانٹس کی کنورشن اور ری پروفائلنگ کے متعلق پاکستان اور چینی حکام کی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

  • بجلی بلوں میں ریلیف :  آئی ایم ایف نے پاکستان  سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا

    بجلی بلوں میں ریلیف : آئی ایم ایف نے پاکستان سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے پاکستان سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا، جس میں کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجلی کے بلوں میں ریلیف ے معاملے پر رابطہ ہوا ، بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے دستاویز میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے 5 شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا، آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں فوراً اضافہ کیا جائے اور کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے ساتھ ہی کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے رعایت ختم اور نرخوں میں اضافہ کا پلان فراہم کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ریلیف اعلان کرنے کیلئے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگا ہے، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر

  • بجلی بلوں میں ریلیف ، صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی

    بجلی بلوں میں ریلیف ، صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : نگراں وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر پیر تک فیصلہ ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر توانائی محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت کنٹرول کرنے پر تفصیلی غور ہوا ہے ، امید ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر پیر تک فیصلہ ہو جائے گا۔

    محمد علی کا کہنا ہمیں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، انڈسٹری چلانے کے لیے گیس کی دستیابی ضروری ہے۔

    نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی سپلائی کمپنیوں کی گورننس کی بہتری، ڈسکوز کو بیچنے یا ان کی نجکاری پر بھی بات ہوئی ہے، اس ساتھ ہی لائن لاسز کو کم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری لانے پر بھی کام جاری ہے۔

    خیال رہے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی 400 یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی تجویز مسترد کردی ہے اور 200 یونٹ والے بجلی صارفین کیلیے ریلیف پر رضا مند ہوگیا۔

    نگراں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان صرف دو سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بل قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہوا۔

    ذرائع کے مطابق اس اقدام سے تقریبا چالیس لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ چارسو یونٹ تک ریلیف کی صورت میں تین کروڑ بیس لاکھ صارفین مستفید ہوسکتے تھے۔

  • بجلی بلوں میں ریلیف : مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر

    بجلی بلوں میں ریلیف : مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ، بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

    جس میں نیپرا نے بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ، جس سے بجلی صارفین کو 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین کوفروری کےبلوں میں ریلیف ملے گا تاہم کمی کااطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

    نیپرااتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری کرے گی ، سماعت میں نیپرا حکام نے سوال کیا کہ تھرکول پاورپلانٹس سےبجلی سسٹم میں شامل کیوں نہیں ہوئی، جس پر 3دن میں جواب طلب کرلیا گیا۔