Tag: بجلی سے محروم

  • کویت بجلی کی بندش سے تاریکی میں ڈوب گیا، وجہ سامنے آگئی

    کویت بجلی کی بندش سے تاریکی میں ڈوب گیا، وجہ سامنے آگئی

    کویت کے وزارت بجلی و پانی و توانائی کا کہنا ہے کہ مملکت کے 11رہائشی علاقوں سے مرکزی سپلائی لائن اور ٹراٹسفرمرز میں مرمت کے لیے بجلی منقطع کی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے وزارت بجلی و پانی و توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی سپلائی کو برقرار، منظم اور درست رکھنے کے لیے مرمت کا کام ضروری ہے۔

    وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ اصلاح و مرمت کے دوران صباح الأحمد، النہضہ، الاندلس، عبد اللہ المبارک، الجابریہ، الشویخ اور الشامیہ کے علاوہ دیگر رہائشی علاقوں سے باری باری بجلی کی فراہمی معطل کی گئی۔

    یاد رہے کہ سال کے ان گرم ترین دنوں کے دوران کویت میں پہلی مرتبہ اتنے وسیع رقبے سے بجلی کی فراہمی کو معطل کیا گیا ہے۔

    کویت کے وزارت بجلی و پانی و توانائی کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ مرکزی ٹرانسفرمرز زیادہ گرم ہو رہے ہیں جس کے حل کے لیے مرمت کا کام انتہائی ضروری تھا۔

    دوسری جانب کویت آنے والے افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جولائی میں 23 ملین دینار سے زائد کے ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔

    ٹورازم اینڈ ٹریول آفس کویت نے جولائی میں فروخت ہونے والی ٹکٹوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے ماہ 23.87 ملین دینار کے ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں جبکہ جون کے مقابلے میں یہ فروخت تقریباً 3.7 فیصد زیادہ ہے۔

    جون کے مہینے میں 23 ملین دینار کے ٹکٹس فروخت ہوئے تھے، تاہم اس ماہ فروخت میں بڑے اضافے کے باوجود سال 2024 کے پہلے سات مہینوں میں ٹکٹوں کی سیل پچھلے سال کے مقابلے میں کم رہی۔

    6 مغویو ں کی لاشیں، اسرائیلی فوج نے سرنگ کی ویڈیو جاری کردی

    رواں سال کے پہلے سات ماہ میں ٹکٹوں کی مجموعی سیل 150.79 ملین دینار رہی جبکہ سال 2023 کی اسی مدت میں مجموعی فروخت 153.15 دینار رہی تھی۔

  • کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،  80 فیصد سے زائد علاقہ بجلی سے محروم

    کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 80 فیصد سے زائد علاقہ بجلی سے محروم

    کراچی :شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ، کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ سے بیشترشہروں میں ٹرپنگ آئی ہے، بجلی کی جزوی بحالی کاعمل شروع کیاجاچکاہے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو سےبجلی کی سپلائی معطل ہونےسےکےالیکٹرک کاسسٹم بیٹھ گیا، جس کے باعث شہر کے 80 فیصد سے زائد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    شہر بھر کے تمام انڈسٹریل ایریا بجلی سےمحروم ہے جبکہ لانڈھی، کورنگی، بلدیہ ، ڈیفنس، کلفٹن، لیاقت آباد، ملیر، شاہ فیصل،ناظم آباد،گلشن اقبال،گلستان جوہر،گلشن معمار، گڈاپ، نارتھ کراچی، نیوکراچی سمیت بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہے۔

    کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈمیں ٹرپنگ سے بیشترشہروں میں ٹرپنگ آئی، آئی لینڈموڈمیں جانےسےنیٹ ورک محفوظ ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

    دوسری جانب واٹر بورڈ کےگھارو، دھابیجی، پپری سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بریک ڈاؤن ہوا، ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ بجلی کےتعطل کےباعث کراچی کوپانی کی فراہمی معطل ہے، بجلی بریک ڈاؤن صبح 9بجکر20منٹ پرہوا، بجلی بحال ہوتے ہی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع کردی جائےگی۔

    یاد رہے 20 جنوری کو شہر میں موسلادھار بارش کے باعث 208فیڈرزٹرپ کرگئے تھے اور کینٹ اسٹیشن ،ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔

  • اداروں کی لڑائی میں کراچی پیاسا، پمپنگ اسٹیشن تاحال بجلی سے محروم

    اداروں کی لڑائی میں کراچی پیاسا، پمپنگ اسٹیشن تاحال بجلی سے محروم

    کراچی : بجلی اور پانی کے اداروں کی لڑائی نے کراچی کو پیاسا کردیا۔ منگل کو بند ہونے والے واٹر پمپنگ اسٹیشن تیسرے دن بھی کرنٹ سے محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر کے کنارے آباد کراچی شہر میں آسمان سے پانی بھی برس گیا لیکن انتظامی غفلت نے شہریوں کو پیاسا کردیا، اٹھائیس جون کو ہونے والی بارش محکمہ بجلی کےلئے درد سر بن گئی۔

    شہر کو پانی سپلائی کرنے والے اکثر پمپنگ اسٹیشن پردو روز سے بجلی بند ہے، شہر کو دس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔

    مرکزی پمپنگ اسٹیشن دھابےجی، گھارو، پیپری اورحب پمپنگ اسٹیشن سے بجلی غائب ہے، برسات کے موسم میں بھی پانی کی پائپ لائنیں سوکھ گئیں۔

    کے ایم سی کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی منگل کی سہ پہر سے بند ہے۔ انتظامیہ تاحال حرکت میں نہ آئی، صالح محمد پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہی نہ ہوسکی۔

    غوثیہ پمپنگ اسٹشن پر بھی واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک حکام الزام تراشیوں بیان بازیوں میں مصروف ہیں، جونا مسجد لیاری کے پمپنگ اسٹیشن پر بھی اٹھائیس جون سے کرنٹ نہیں دوڑا۔

    نیازی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بھی پہلی بارش کے بعد سے بحال نہ کی جاسکی، اداروں میں آپس کی چپقلش نے آدھے شہر کو پیاسا کر دیا اور سائیں سرکار کو فکر تک نہیں۔

     

  • کراچی میں کچھ دیر کی بارش سے  4 افراد ہلاک،سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک جام

    کراچی میں کچھ دیر کی بارش سے 4 افراد ہلاک،سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک جام

    کراچی: شہر قائد میں بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جبکہ بارش کے باعث رونما ہونے والے حادثات نے 4 افراد کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارشوں نے دو بچوں کی جان لے لی، کرنٹ لگنے  اور دیوار گرنے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔انڈا موڑ کے قریب 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے، موسمیات،نیو کراچی،ناظم آباد سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، بارش سے کئی حادثات نے بھی جنم لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن چار نمبر کے علاقے میں بارش کے بعد گھر کی دیوار گرنے سے ایک چار سالہ بچی شمع جاں بحق ہوگئی۔

    بارش کے بعد سڑکوں پر موٹر سائیکلیں پھسلنے سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ نیو کراچی سیکٹر اے ون میں بارش کے دوران بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک تین سالہ بچہ احمد جان کی بازی ہار گیا، دونوں بچوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بارش کا پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے نرسری پر ٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ گلبہار،میٹرک بورڈآفس،کےڈی اے چورنگی حیدری،سخی حسن، ناگن چورنگی اور یوپی موڑ پر گرین برس پراجیکٹ کے لیے سڑک کے درمیان کھودے گئے حصوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی سست پڑ گئی، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

    0-irfanali-1437674563

    دوسری جانب کراچی میں افطاری کے بعد بارش کا آغاز ہوتے ہی کراچی کے 500 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے، جس کی وجہ سے کراچی شہر کا آدھے سے زائد حصہ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگیا۔

    نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ایم کیوایم رہنما وسیم اختر نے سندھ حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کراچی کے مسائل حل کرنے کی اپیل کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں32 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، ملیر،قائدآباداوراطراف میں28ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے جب کہ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا جبکہ رواں ہفتے آسلام آباد اوربالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں بارشیں متوقع ہیں۔

  • کراچی میں بارش، 500 فیڈر بند، آدھا شہر بجلی سے محروم

    کراچی میں بارش، 500 فیڈر بند، آدھا شہر بجلی سے محروم

    کراچی: شہر قائد میں پہلی بارش کے پانی کا پہلا قطرہ گرتے ہی شہر بھر میں بجلی فراہم کرنے والے500 سے زائد فیڈر بند ہوگئے جس کے سبب آدھاشہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں افطاری کے بعد بارش کا آغاز ہوتے ہی کراچی کے 500 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے، جس کی وجہ سے کراچی شہر کا آدھے سے زائد حصہ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگیا۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے چاروں ریجنز میں کے الیکٹرک کا عملہ اسٹینڈ بائی رہے گا، جہاں بجلی بند ہوگی اسے بحال کرنے کی فوری کی کوشش کی جائے گی۔

    کراچی کو پانی فراہم کرنے والے مرکزی دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن بھی ہوا ہے جس سے پپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث دونوں اسٹیشنوں سے شہر کو پانی کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔

    الینڈ روڈ، نرسری، گذری، اور لالہ زار گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث بیشتر علاقے اندھیرے میہں ڈوبے رہے۔

    کراچی کے دیگر علاقوں میں کلفٹن، نرسری، کورنگی، ڈیفنس، قیوم آباد، جیکبب لائن سلطان آباد ایف بی ایریا، ڈی ایچ اے فیز فائیو طارق روڈ ، اورنگی ٹاؤن، سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، علاوہ ازیں‌ ریڈ زون کا علاقہ بھی اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔

    کے الیٹرک نے عوامی مفاد میں پیغام دیتےہوئے کہا ہےکہ شہری بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، تار کے نیچے کھڑے نہ ہوں، گیلے ہاتھ الیکٹرک کی کسی بھی شے کو ہاتھ نہ لگائیں۔