Tag: بجلی صارفین

  • کراچی کے بجلی صارفین ایک بار پھر بڑی سہولت سے محروم

    کراچی کے بجلی صارفین ایک بار پھر بڑی سہولت سے محروم

    کراچی : شہر قائد کے علاوہ ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین کے علاوہ پورے ملک کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مزید 63 پیسے کمی کرنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں63پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے، اس سلسلے میں نومبر2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر31دسمبر کو سماعت ہوگی، سی پی پی اے کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی کے کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا کی منظوری کے بعد من وعن کمی کا بجلی صارفین کو 4 ارب88کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ مسلسل پانچویں بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 4 بار بجلی کی قیمت میں کمی کرچکا ہے، نیپرا نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے14پیسے فی یونٹ سستی کی تھی، اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف صارفین کو رواں ماہ کے بلوں میں دیا جارہا ہے۔

  • اب بجلی کمپنیوں کے نقصانات  کا بوجھ بھی بجلی صارفین سے  وصول ہوگا

    اب بجلی کمپنیوں کے نقصانات کا بوجھ بھی بجلی صارفین سے وصول ہوگا

    اسلام آباد : نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات کا بوجھ بجلی صارفین سے وصول ہوگا، سرچارجز کے ذریعے وصولی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک سمیت سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں بڑا اضافہ ہوا، نیپرا دستاویز میں بتایا گیا کہ ایک سال میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات 150 فیصد بڑھ گئے، نقصانات کا بوجھ بجلی صارفین سے وصول ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں کی کم وصولی سے ایک سال میں380 ارب80 کروڑ روپےکا نقصان ہوا، گذشتہ مالی سال نقصانات میں کیسکو پہلے اور کے الیکٹرک دوسرے نمبر پر رہی۔

    گزشتہ مالی سال کمپنیوں نےبجلی بلز کی مد میں 4ہزار487 ارب روپے وصول کئے، ایک سال میں بجلی کمپنیوں نے4ہزار867 ارب روپے کے بلز بھجوائے تھے اور بجلی کمپنیوں نے 380 ارب80 کروڑ روپے سے زائد کم وصولیاں کیں۔

    بجلی کمپنیوں کے نقصانات سرچارجز کے ذریعے بجلی صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔

    مالی سال 2023-24 میں کیسکو نے104 ارب32 کروڑ روپے کی کم وصولیاں کیں، اسی مدت میں کےالیکڑک نے63 ارب69کروڑ روپے ، لیسکو39 ارب46 کروڑ،حیسکو نے 36 ارب789 کروڑ روپے کی کم وصولیاں کیں۔

    پیسکو صارفین سے بلوں کی مد میں31 ارب روپےوصول کرنے میں ناکام رہی ، کم وصولیاں گردشی قرضے میں اضافہ کاسبب بن رہا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

    کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

    کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر ہے کہ کے الیکٹرک کیلیے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں 3 سے 6 روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں تین سے چھ روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ملٹی ایئر ٹیرف میں اضافے کی درخواست دے دی گئی ہے جس کی سماعت نیپرا کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیپرا کے الیکٹرک کے تجویز کردہ اضافے کی منظوری دے دیتا ہے تو اس کے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت بڑھ کر 47 روپے تک پہنچ جائے گی اور اس اضافے کے بعد کے الیکٹرک اور دیگر ڈسکوز کے درمیان ٹیرف کی قیمت کا فرق 12 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک میں شیئرز ہولڈر سعودی کمپنی نے ہائی لیول پر ملٹی ائیر ٹیرف کی بات کی ہے جب کہ ملٹی ایئر ٹیرف کیلیے ایس آئی ایف سی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملٹی ایئر ٹیرف کے بعد کے الیکٹرک میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور کے الیکٹرک کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف ڈیفرینشیل سبسڈی بھی بڑھ سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کیلیے ملٹی ائیر ٹیرف پر ہیئرنگ رواں ہفتے متوقع ہے اور کے الیکٹرک کو ملٹی ایئر ٹیرف دینے کیلیے پبلک ہیئرنگ کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

  • گھریلو صارفین کو بجلی کے اضافی استعمال پر فی یونٹ کتنی بچت ہوگی؟  بڑی خوشخبری آگئی

    گھریلو صارفین کو بجلی کے اضافی استعمال پر فی یونٹ کتنی بچت ہوگی؟ بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : گھریلو صارفین کو بجلی کے اضافی استعمال پر فی یونٹ کتنی بچت ہوگی ؟ اس حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کے لیے حکومتی ونٹر پیکج پر عوامی سماعت مکمل کر لی ہے، جس کا مقصد گھریلو اور صنعتی صارفین کو نمایاں بچت فراہم کرنا ہے۔

    نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی ، حکومتی ونٹر پیکج کی مدت 3 ماہ دسمبر تا فروری ہوگی۔

    نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں سرمائی ڈیمانڈ انیشیٹو مالی سال 2025 کا جائزہ لیا گیا، جس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، یہ اقدام سبسڈی سے غیر جانبدار رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور گیس کی کھپت کو کم کرتے ہوئے سسٹم کی پیداواری صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    ونٹر پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی، جس میں گھریلو صارفین کو کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یعنی 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔

    پیکج کے تحت گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ استعمال پر 26 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کوبجلی کےکم سےکم اضافی استعمال پر 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔

    بجلی کے زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

    نیپرا نے توانائی کے شعبے میں موثر اصلاحات کے ساتھ استطاعت کے توازن کے لیے اپنے عزم پر زور دیا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو تحریری تاثرات جمع کرانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جس کا حتمی فیصلہ جاری کرنے سے پہلے مزید ڈیٹا کے تجزیہ کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا۔

    نیپرا کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ پیکیج موسم سرما کے دوران توانائی کی طلب کو مستحکم کرتے ہوئے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے اپنے مقاصد کو حاصل کرے۔

  • بجلی صارفین تیار ہوجائیں !

    بجلی صارفین تیار ہوجائیں !

    اسلام آباد : بجلی صارفین بھاری بل ادا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

    بجلی صارفین سے8 ارب 72کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ، درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔

    نیپرا نے بتایا کہ کپیسٹی چارجزکی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ مین ٹیننس مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔

    اس وقت گذشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہورہی ہے، ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کررہے ہیں تاہم گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔

  • ونٹر پیکیج : بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑا ریلیف

    ونٹر پیکیج : بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑا ریلیف

    اسلام آباد : ونٹر پیکیج میں بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا امکان ہے ، پیکیج کا اطلاق دسمبر سے کرنے کی تجویز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرما اور بہار کے موسم میں اضافی بجلی استعمال پر ونٹر پیکیج پلان تیار کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ پلان میں اضافی بجلی استعمال پر صارفین کو 12 روپے تک ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع وزارت انرجی کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگا واٹ بڑھانا چاہتے ہیں، کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ بھی کم ہو سکے گا جبکہ اضافی بجلی صنعت،کمرشل اورگھریلو صارفین استعمال کرسکیں گے۔

    ذرائع نے کہا کہ ونٹرپیکیج کی حتمی منظوری کابینہ اور وزیراعظم شہبازشریف دیں گے اور پیکیج کی حتمی منظوری کےبعد وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے بھی بات کریں گے۔

    رعایتی پیکیج کا اطلاق دسمبر سےکرنےکی تجویز ہے، اپٹما فیڈریشن اور چیمبرز سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

  • سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ : بجلی کے بھاری بل ادا کرنیوالے صارفین کے لئے اہم خبر

    سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ : بجلی کے بھاری بل ادا کرنیوالے صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : بجلی کے بھاری بل ادا کرنیوالے صارفین کے لئے اہم خبر آگئی ، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھرکے لیے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں کرلیں گئیں۔

    بجلی صارفین پر 8 ارب 72کروڑ روپےکا بوجھ ڈالنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی، درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔

    نیپرا کی جانب سے درخواست پرسماعت20 نومبر کو ہوگی ، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

    سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے، اس وقت گذشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہورہی ہے۔

    کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کررہے ہیں ، گذشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہوجائے گی۔

  • ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر

    ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی آگئی ، حکومتی ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائے گا کیونکہ بجلی صارفین کیلئے 3 ماہ کا حکومتی ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔

    ایک سے 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7.11روپے اضافے سے 23.59روپے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ کا ٹیرف 7.12روپے اضافے سے 30.07 روپے ہو جائے گا۔

    ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف3.95روپےاضافےسے11.69روپے اور ماہانہ101سے200یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف4.10روپےاضافےسے14.16روپے ہو جائے گا۔

    ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلیےفی یونٹ ٹیرف3.95روپے اور ماہانہ 51 سے 100یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف7.74روپے برقراررہے گا

     پرانے پاکستان میں خوش آمدید 

    یاد رہے وفاقی حکومت نےجولائی2024میں بجلی کابنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12روپےتک بڑھایاتھا ، حکومت نےاضافےسےماہانہ200یونٹ تک والےصارفین کو3ماہ کےلیےاستثنیٰ دیا تھا۔

    جولائی سےستمبرکے3ماہ کےریلیف کیلئے حکومت نے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔

    پاکستان میں غریب بجلی کے بل کے نیچے دب کر مرگیا 

  • تین ماہ  کا اضافی بل!  بجلی صارفین کے لئے بڑی خبر

    تین ماہ کا اضافی بل! بجلی صارفین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجلی صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی ، ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں اضافی بل وصول کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی بجلی مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا ہے، یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر،اکتوبراور نومبرکے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

    دوسری جانب جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ، نیپرا نے کہا کہ صارفین کویہ ریلیف ستمبرکےبلوں میں دیا جائے گا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا۔

    اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی تاہم دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

  • فی یونٹ 14 روپے ریلیف کے بعد بجلی  صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر

    فی یونٹ 14 روپے ریلیف کے بعد بجلی صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر

    اسلام آباد : فی یونٹ 14 روپے ریلیف کے بعد بجلی صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی ، جس سے بلوں میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی 31 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائرکردی ہے۔

    نیپرا اتھارٹی 28 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گی ، سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں14ارب41کروڑیونٹس ، پانی سے35.89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ مقامی کوئلے سے10.12فیصد بجلی ، درآمدی کوئلے سے 7.64 فیصد، مہنگےفرنس آئل سے0.69فیصد پاور پیداہوئی۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کا بجلی کی قیمت 14 روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان

    جولائی میں گیس سے7.93فیصد، درآمدی ایل این جی سے19.96فیصد ، جوہری ایندھن سے13.36فیصد پاور پیدا کی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ روز پنجاب میں اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پانچ سو یونٹ تک  استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ چودہ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ مریم نوازعوام کیلئےسولرپروگرام بھی لارہی ہیں ، وزیراعظم شہبازشریف پنجاب حکومت سےتعاون کریں اور دیگرصوبے بھی عوام کو ریلیف دیں۔