Tag: بجلی صارفین

  • جولائی اور اگست کے بلز ! صارفین کے لیے ایک اور بڑے ریلیف کا اعلان

    جولائی اور اگست کے بلز ! صارفین کے لیے ایک اور بڑے ریلیف کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے لیے ایک اور بڑے ریلیف کا اعلان کردیا ، جس سے ان کی مشکلات میں کچھ کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے پریشان صارفین کو سہولت دینے کا حکم دے دیا۔

    شہباز شریف نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کا حکم دیا ، جس کے بعد پاورڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے۔

    جولائی اور اگست 2024 کے بلز کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روزکی توسیع ہوگی، وزیراعظم نے بجلی صارفین کی مشکلات کےپیش نظرہدایات جاری کیں۔

    وزیراعظم اور وزارت توانائی کے احکامات کی روشنی میں کیسکو نے صارفین کے بلز کی ادائیگی کی تاریخ میں10 روزکی توسیع کردی۔

    ترجمان نے کا جولائی اوراگست کے بلز تاخیر سے بل جمع کرانے پر جرمانہ ختم کردیاگیا ہے ، تمام صارفین 9اگست تک بھی اپنے بجلی کے بل جمع کراسکیں گے۔

    گیپکو نے بجلی صارفین کے بلز کی ادائیگی کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کردی۔

  • بجلی صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    بجلی صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کو بڑی سہولت دے دی ، جس سے بجلی کے مسئلے کی شکایت درج کرانے میں آسانی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بجلی کے صارفین کے بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایپلی کیشن تیار کرلی۔

    ترجمان نیپرا نے بتایا کہ "نیپراآسان اپروچ” کے نام سے کل موبائل ایپ لانچ کررہے ہیں۔

    نیپرا آسان اپروچ ایک ایپ ہے۔ جہاں صارفین بجلی کے مسئلے کی شکایت جمع کرا سکتے ہیں اور وہ اپنی ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے بھی اپنی شکایت کو ٹریک کر سکتے ہیں۔

    گذشتہ روز جہلم میں آئیسکو نے مزدور کو ایک ماہ کا بجلی کا بل 18 لاکھ 45 ہزار روپے بھیج دیا تھا، دینہ لڈھر کے رہائشی مزدور نے گزشتہ ماہ 56ہزار کا بل ادھار لے کر جمع کرایا تھا۔

    شہری کا کہنا تھا کہ ایک ہزار روپےدن کا کماتا ہوں،ساڑھے18 لاکھ کہاں سےجمع کراؤں۔

    دوسری جانب ترجمان الیکٹرک کمپنی نے کہا تھا کہ متاثرہ شخص سےرابطہ کرنےکی کوشش کررہےہیں، بل اور یونٹس چیک کرکےاصل صورت حال بتائی جا سکتی ہے، اگر غلطی ہوئی تو بل درست کر دیا جائے گا۔

  • ماہانہ 200 یونٹ تک والے کتنے فیصد بجلی صارفین کو 3 ماہ کے لیے ریلیف ملے گا؟

    ماہانہ 200 یونٹ تک والے کتنے فیصد بجلی صارفین کو 3 ماہ کے لیے ریلیف ملے گا؟

    اسلام آباد : پاورڈویژن نے ماہانہ 200 یونٹ تک والے کتنے فیصد بجلی صارفین کو 3 ماہ کے لیے ریلیف کےحوالے سے وضاحت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاورڈویژن کا ماہانہ 200 یونٹ تک والے کتنے فیصد بجلی صارفین کو 3 ماہ کے لیے ریلیف ملنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    دستاویز میں بتایا گھیا کہ ماہانہ 200یونٹ تک کے86فیصدگھریلوصارفین کو3 ماہ کیلئےریلیف ملے گا اور تقریباً 5 فیصدلائف لائن صارفین کو نکال کر اصل ریلیف 82 فیصد گھریلو صارفین کو ملے گا۔

    پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے94فیصد گھریلوصارفین کو ریلیف دینے کادعویٰ کیا تھا۔

    دستاویز نے کہا کہ ماہانہ ایک سے100یونٹ تک کے34 فیصد پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین، ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک کے 19 فیصد پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین اور ماہانہ ایک سے100یونٹ تک کے20 فیصد نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کوفائدہ ہوگا۔
    .
    پاور ڈویژن نے بتایا کہ ماہانہ101سے200یونٹ تک کے9 فیصد نان پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کوریلیف ملےگا، حکومت ریلیف دینے کے لیے49 ارب 72 کروڑ80 لاکھ روپےکی اضافی سبسڈی دے گی۔

    دستاویز کے مطابق ماہانہ200 یونٹ تک کےگھویلو صارفین کوجولائی تاستمبر 2024 کے لیےریلیف ملے گا، اس حوالے سے پاورڈویژن گھریلوصارفین کو ریلیف کے اعدادوشمار کی تفصیلات سے نیپرا کو آگاہ کرچکا ہے۔

  • بجلی کے بھاری بھر کم بل ادا کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر

    بجلی کے بھاری بھر کم بل ادا کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : ملک بھر کے بجلی صارفین سے سالانہ 860 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف ہوا جبکہ بجلی بلوں کی تمام کیٹیگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری پاور  اجلاس میں بتایا کہ ایف بی آر نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹس بنا دیا اور بجلی بلوں کی تمام کیٹگریز پر 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

    سیکریٹری پاور کا کہنا تھا کہ 500 روپے سے 2000 کے بل پر 10 سے 12 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے اور 25 ہزار کے بل پر 7.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس جبکہ 4 فیصد مزید سیلز ٹیکس بھی عائد ہے اور اِن ایکٹو کنزیومرز پر 7.5فیصد اضافی سیلز ٹیکس ہے۔

    سیکریٹری پاور نے کہا کہ بل میں بجلی صارفین سے 860 ارب روپے ٹیکس وصول کرکے ہم ایف بی آر کو جمع کراتے ہیں۔

    حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، 4سال میں گردشی قرض میں 1800 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ 2023میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب روپے تھا، 2022میں 2253ارب،2021میں گردشی قرض 2280روپے ، 2020میں پاورسیکٹرکاگردشی قرض 538ارب روپےتھا، اس سال 83 ارب کا گردشی قرض ایڈ ہوگا۔

  • سولر سسٹم : مریم نواز نے  بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    سولر سسٹم : مریم نواز نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے بجلی صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 45 لاکھ صارفین کیلئے سولر سسٹم لارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس ہوا، جس میں انھوں نے بتایا کہ 500 یونٹ تک خرچ کرنیوالے 45لاکھ صارفین کیلئے سولر سسٹم لا رہے ہیں، بجلی بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے، اپنی ٹیم سے ملکر حل تلاش کیا،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے، پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے ٹیکس واپس لینا خوش آئند امر ہے۔

    اجلاس کے بعد وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کابینہ کااہم اجلاس ہواہے، پنجاب کابینہ میں عوام کی بہتری کیلئےمنصوبےآتےہیں۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 64لاکھ خاندانوں کونگہبان رمضان پیکج دیاگیا، روٹی کی قیمت کم کی گئی ،صاف ستھراپنجاب پراجیکٹ شروع کیا، وفاقی کابینہ نے بھی 200 یونٹ تک صارفین کو ریلیف دیا ہے، پنجاب کابینہ نےبھی صارفین کوریلیف دینےکی بات کی ہے

    انھوں نے بتایا کہ صارفین کے یونٹ کا طے ہونا باقی ہے کہ کتنے یونٹ تک والوں کو سولر دینا ہے، اب تک کی اطلاعات ہیں کہ 90 فیصد پیسے پنجاب حکومت دےگی، پنجاب کےخزانےمیں اتنےپیسےنہ تھےلیکن وزیراعلیٰ نےارینج کیے، سولر پلیٹس کی فراہمی کا یہ اربوں روپےکاپروگرام ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کرپشن کے سامنے بند باندھ دیا ہے، اب پنجاب کے ہر محکمے کا ای ٹینڈر ہو گا ، اب انڈر دی ٹیبل اور ملی بھگت سفارش سےٹھیکےنہیں ہوں گے۔

  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان

    بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان

    کراچی: نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہ اپریل کے لیے بجلی صارفین کو 1.67 روپے ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

    نیپرا نے اپریل کے مہینے کے لیے فیول چارجز ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر کے الیکٹرک صارفین کو 1.67 روپے فی یونٹ ریلیف دیا ہے، صارفین کو کمی کا فائدہ جولائی کے بل میں دیا جائے گا۔

    اس سے قبل نیپرا نے جولائی 2023 کے لیے 1.7111 روپے اور ستمبر 2023 کے لیے 1.3946 روپے فی یونٹ صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

    بجلی میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ایف سی اے یوٹیلٹیز کو متاثر کرتا ہے۔ نیپرا کی منظوری کے بعد یہ لاگت صارفین سے وصول یا ریلیف کی صورت میں منتقل کیا جاتا ہے۔

    کے الیکٹرک کا تعارف

    کے الیکٹرک ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام 1913 میں عمل میں آیا اور کے ای ایس سی (KESC) کے نام سے پاکستان بننے کے بعد بھی اس کی خدمات جاری رہیں، کے الیکٹرک کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔

    کمپنی کے 66.4 فیصد اکثریتی حصص (شیئرز) کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں، جو سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔

    کے الیکٹرک میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد اقلیتی حصص ہیں جبکہ بقیہ حصص فری فلوٹ شیئرز کے طور پر درج ہیں۔

  • اضافی وصولیاں : بجٹ سے قبل بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

    اضافی وصولیاں : بجٹ سے قبل بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجٹ سے قبل بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ، صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا اور بجلی 3 روپے چھہتر پیسے مزید مہنگی کردی گئی۔

    نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس میں کہا صارفین پر 46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی جبکہ جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ، صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔

    اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

    یاد رہے 3 روز قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 76 پیسے اضافہ کر کے وفاقی حکومت کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

  • بجلی صارفین کیلئے بری خبر، قیمت میں اضافے کی تیاری

    بجلی صارفین کیلئے بری خبر، قیمت میں اضافے کی تیاری

    اسلام آباد : عوام پر پھر سے بجلی بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے، نیپرا سے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی، قیمت میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے، سی پی پی اے نے پیمرا سے اضافے کی درخواست کردی۔

    حکومت نے بجلی صارفین پر310ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال کیلئے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست کردی جس کے بعد بجلی کے بنیادی ٹیرف میں5روپے فی یونٹ تک اضافے کا قوی امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر23مئی کو سماعت کرے گا، سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے 7منظر نامے پیش کئے ہیں۔

    پاور پرچیز پرائس25روپے3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے، منظوری کے بعد پاور پرچیز پرائس کا بوجھ 3.58 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ، بل دیکھ کر صارفین کے ہوش اڑ جائیں گے

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ، بل دیکھ کر صارفین کے ہوش اڑ جائیں گے

    اسلام آباد : بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کے بعد بلوں کو دیکھ کر صارفین کے ہوش اڑ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب بجلی صارفین بھاری بلوں سے پریشان ہیں تو دوسری جانب بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گی ، کے الیکٹرک نے7ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ18.86روپےکااضافہ مانگا۔

    کے الیکٹرک نےایک ساتھ 9ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کر رکھی ہے، جولائی2023 تا مارچ 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی۔

    یاد رہے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے کمپنیوں نے درخواست دائر کی تھی، درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔

    نیپرا اتھارٹی 17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

    کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی،آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

  • بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

    بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

    اسلام آباد : بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں، سی پی پی اے نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ، جس سے صارفین پر 27 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نیپرا میں بجلی دو روپے چورانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی، اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

    نیپرا اتھارٹی چھبیس اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی ، سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پرمارچ میں بجلی کی پیداوارمیں 8.21 فیصد کمی ہوئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 1.13فیصداضافہ ہوا ، 7 ارب 75کروڑ60لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جس میں پانی سے27.63فیصد ، مقامی کوئلےسے10.74فیصد، مقامی گیس سے9.91فیصد ،درآمدی ایل این جی سے20.67فیصد اور جوہری ایندھن سے 25.79فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    مزید پڑھیں : نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔

    نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کے نوٹیفیکیشن میں کہا تھا کہ قیمت میں یہ اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔