Tag: بجلی صارفین

  • ماہ رمضان میں بجلی صارفین کو بڑا  جھٹکا دینے کی تیاری

    ماہ رمضان میں بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری

    اسلام آباد : نیپرا بجلی 4.99 روپے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرے گا ، اضافے کا سیلزٹیکس سمیت صارفین پر 40 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، نیپرا بجلی 4.99 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

    سی پی پی اے نے اضافہ فروری 2024کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں مانگ رکھا ہے ، من وعن اضافے کا سیلز ٹیکس سمیت صارفین پر 40 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں6ارب87کروڑ60لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ ماہ میں پانی سےبجلی کی پیداوار24.77فیصد رہی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلےسے13.94،درآمدی کوئلےسے1.89فیصدبجلی پیداکی گئی، گیس 11.04 اور ایل این جی سے20.33فیصد ، جوہری ایندھن سے بجلی پیداوار 23.29 فیصد رہی۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    اسلام آباد : بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ، جس سے بجلی صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 7 روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، درخواست جنوری کی فیول پر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

    جس سے بجلی صارفین پر 66ارب 77کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا ، نیپرا 23 فروری کو درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ کرے گی تاہم فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

    درخواست میں بتایا گیا کہ جنوری میں مجموعی طور پر 7ارب 93کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، پانی سے 11.12 فیصد، ڈیزل سے 1.22فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلے سے 16.51فیصد، درآمدی کوئلے سے 6.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جنوری میں مہنگے فرنس آئل سے 9.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    اس کے علاوہ مقامی گیس سے 12.45 فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 18.22فیصد اور جوہری ایندھن سے 20.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ، جس سے صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپرا کل سماعت کرے گی۔

    بجلی صارفین پر81ارب 50 کروڑروپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست پر سماعت ہوگی، بجلی کمپنیوں نے اکتوبرتادسمبرکی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے۔

    حکومتی گائیڈ لائنزکے مطابق ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، کیپسٹی چارجز کی مد میں پچہتر ارب چودہ کروڑ روپے وصولی کی درخواست ہے۔

    اس کے علاوہ نقصانات کی مدمیں دس ارب بیاسی کروڑروپےوصولی کی درخواست کی گئی، نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

  • الیکشن سے قبل  بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا

    الیکشن سے قبل بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا

    اسلام آباد : بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی، بجلی صارفین کو فروری کےبلوں میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4روپے 56 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی ، اضافے سےبجلی صارفین پر 39 ارب 80 کروڑروپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔

    اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا ہے ، بجلی صارفین کوفروری کےبلوں میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی تاہم بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔

    یاد رہے نومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

    خیال رہے چند روز قبل نیپرا نے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری تھی، بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    بجلی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ، بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بُری خبر

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بُری خبر

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی، بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل کرلی گئی، نیپرا نے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔

    جس سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ، نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لےکرتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔3

    بجلی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ، بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے اضافی بل بھجوانے پراپنے جواب دئیے ہیں،اگر جواب تسلی بخش جاری نہ ہوا تو کمپنیوں کوشوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

    ممبرنیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کی اووربلنگ کے معاملے کومارچ تک فائنل کردیں گے، بجلی کمپنیاں فروری تک خراب میٹرزتبدیل کردیں گی۔

  • بجلی صارفین ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے اضافی بوجھ تلے دب گئے

    بجلی صارفین ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے اضافی بوجھ تلے دب گئے

    اسلام آباد: بجلی صارفین ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے اضافی بوجھ تلے دب گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ 8.56 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ڈسکوز صارفین پر ایک ساتھ 3 مختلف سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ڈال دیا ہے، جنوری کے بلز میں 4.13 روپے فی یونٹ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔

    نیپرا کے مطابق یہ اضافہ نومبر 2023 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.28 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سے مارچ 2024 تک ہونی ہے، جولائی تا ستمبر2023 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ 1.15 روپے بنتا ہے، صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 میں کرنے کا پلان ہے۔

  • بجلی صارفین پر  ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    اسلام آباد : بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ،سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر چالیس ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بجلی تین روپے تریپن پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔

    اضافہ اکتوبر دو ہزار تئیس کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا انتیس نومبر کو سماعت کرے گا۔

    پورے اضافے سے سیلز ٹیکس سمیت بجلی صارفین پر تقریباً چالیس ارب کا بوجھ آئے گا تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اہم خبر

    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکوز نے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

    نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نظرِ ثانی نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حکومتی گائیڈ لائنز کے تحت جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا یکساں ٹیرف رکھا جائے گا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق  جولائی تا ستمبر 2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے، نیپرا پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے حوالے سے 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔

    کمپنیوں نے کپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے جبکہ یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

    آپریشن اینڈ مینٹی ننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے اور نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے۔

  • بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان

    بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان

    اسلام آباد : سی پی پی اے کی پچپن پیسے فی یونٹ بجلی مزیدمہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کل نیپرا میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 8 ارب37کروڑ روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان ہے ، نیپرا بجلی55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

    سی پی پی اے نےبجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کررکھی ہے اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ من و عن اضافے کا بجلی صارفین پر8ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • بجلی صارفین سے  بلوں میں اضافی رقم وصول کرنے کی تیاریاں

    بجلی صارفین سے بلوں میں اضافی رقم وصول کرنے کی تیاریاں

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت چودہ نومبر کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 14 نومبر کو سماعت کرے گا ، کمپنیز نے کیپیسٹی چارجز مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگ لی ہے۔

    یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ وصول کرنے اور نقصانات کی مدمیں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، نیپرا نے بتایا کہ آپریشن اینڈ مین ٹیننس مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپےمانگے گئے ہیں۔

    لیسکو کی صارفین پر 10 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ روپے ، پیسکو کی صارفین سے 4 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ روپے اور آئیسکونےصارفین سے5 ارب 54 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔