Tag: بجلی صارفین

  • 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے چار سو یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی تجویز مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی 400 یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی تجویز مسترد کردی اور 200 یونٹ والے بجلی صارفین کیلیے ریلیف پر رضا مند ہوگیا۔

    گراں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان صرف دو سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بل قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہوا۔

    ذرائع کے مطابق اس اقدام سے تقریبا چالیس لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ چارسو یونٹ تک ریلیف کی صورت میں تین کروڑ بیس لاکھ صارفین مستفید ہوسکتے تھے۔

    واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف صرف اگست کے بلوں کے لیے ہوگا۔

    یاد رہے حکومت نے بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی پی پیز کے 15 ارب سے زائد استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کیا تھا۔

  • بجلی صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

    بجلی صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

    اسلام آباد : بجلی کمپنیوں نے اپریل تاجون سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی، جس سے صارفین پر 144ارب 69 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں، بجلی کمپنیوں نےاپریل تاجون سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائرکردی ہے۔

    کیپسٹی چارجزکی مد میں 122ارب 41 کروڑ روپے وصولی اور نقصانات کی مدمیں 7 ارب 35کروڑ روپےوصول کرنےکی درخواست کی گئی ہے، نیپرا 23 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

    گیپکو نے 16ارب 14کروڑروپےوصولی ، حیسکو نے 9 ارب 33 کروڑ ،آئیسکو نے 9 ارب 89 کروڑ ، لیسکو نے صارفین سے31ارب 87 کروڑ 70 لاکھ وصولی کی درخواست کی۔

    میپکو نے 27 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ روپے، پیسکو نے صارفین سے 9 ارب 88 کروڑ، کیسکو نے 7 ارب 58 کروڑ ، سیپکو نے5 ارب 19کروڑ،ٹیسکو نے 4 ارب سےزائد وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • بجلی  صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

    بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

    اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر آگئی ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی۔

    نیپرا اتھارٹی 26 جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گی، درخواست میں بتایا گیا جون میں 13 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جون کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 50 پیسے پی یونٹ مقرر تھی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ جون میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار 9 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی، جون میں پانی سے 30. 14 ، کوئلے سے 17.75 فیصد ، ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 0.07 اور مہنگے فرنس آئل سے 5.43 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 30 روپے 45 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ درآمدی ایل این جی سے 18.55فیصد جوہری ایندھن سے 13.54 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 1 روپے 7 پیسے فی یونٹ رہی۔

  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بُری خبر

    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بُری خبر

    اسلام آباد: سرکاری بجلی کمپنیوں اور کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے اور کے الیکڑک نے نیپرا میں الگ الگ درخواستیں دائر کردیں، سرکاری بجلی کمپنیوں کے صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 5 پیسے جبکہ کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے اور کے الیکڑک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہیں، نیپرا اتھارٹی پانچ جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

     سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کا کہنا ہے کہ مئی میں 11 ارب 95 کروڑ 43 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جس میں پانی سے 26.96 فیصد، کوئلے سے 1.96 فیصد اور گیس سے 10.35 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے نے بتایا کہ فرنس آئل سے 1.96فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.33 فیصد اور جوہری ایندھن سے 12.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ، اضافے کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ اضافے کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، سی پی پی اےجی نے 2 روپے 1پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لئے اہم خبر

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 85 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت درخواست دائر کردی۔

    جس میں بجلی کی قیمت میں 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے ، نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ فروری میں پانی سے 26.46 کوئلے سے 14.07 فیصد، مہنگےفرنس آئل سے 1.39 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    اس کے علاوہ مقامی گیس سے10.99اوردرآمدی ایل این جی سے18.86فیصد، جوہری ایندھن سے24.28فیصدبجلی پیدا کی گئی۔

  • آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد، بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد، بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے سلسلے میں بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل درآمد کرنے کے لیے نیپرا سے بجلی صارفین پر 3.23 روپے اضافی سرچارج لگانے کی درخواست کر دی ہے، اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے دوران نیپرا کے ممبر مقصور انور نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت دوبارہ آ جائے اور کہے کہ ریونیو ضروریات پوری نہیں ہو رہیں، تو یہ بات پھر کہاں جا کر رکے گی؟

    نیپرا حکام نے نکتہ اٹھایا کہ یہ سرچارج 2023-24 تک کی بجائے بعد میں بھی جاری رہے گا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت کو اگلے سال کے لیے سرچارج بڑھانے کی کیا جلدی ہے؟

    پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ ہم سرکلر ڈیٹ منیجمنٹ پلان کے تحت وصولیوں کے مطابق چل رہے ہیں، تاہم نیپرا کے ممبر رفیق شیخ نے اعتراض کیا کہ بجلی کمپنیوں کی نا اہلی کا بوجھ صارفین کیوں برداشت کریں؟ اگر فیڈرز آؤٹ سورس ہی کرنے ہیں تو بجلی کمپنیوں کی کیا ضرورت ہے؟

    ممبر نیپرا نے پاور ڈویژن سے استفسار کیا کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلی کے خاتمے کے لیے حکومت کا کیا پلان ہے؟ دنیا میں ایسا کون سا کاروبار ہے جس کی ریکوری 40 فی صد ہے؟

    پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ نقصانات میں کمی کے پلان کے لیے 25 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، کاسٹ کٹنگ کے تحت آئی پی پیز سے بات چیت کرتے ہیں، نیپرا کے ممبر رفیق شیخ یہ سوال بھی اٹھایا کہ پیک آورز میں بجلی کی ڈیمانڈ کم کیوں ہو رہی ہے؟

  • آئی ایم ایف کی شرط ، حکومت اور پاور سپلائی کمپنیوں کی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا

    آئی ایم ایف کی شرط ، حکومت اور پاور سپلائی کمپنیوں کی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا

    اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی اور بجلی سر چارج کا ریٹ ساڑھے 3 روپے فی یونٹ سے زیادہ کر دیا۔

    تفصیلات کے  مطابق آئی ایم ایف کی حکومت سے گردشی قرضہ کم کرنےکی شرط پر نیپرا نے بجلی صارفین پر بجلی گرادی۔

    حکومت اور پاور سپلائی کمپنیوں کی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ، نیپرا نے  صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

    عوام سے پہلی مارچ تا اکتیس جون تک یہ سرچارج وصول کیاجائے گا اور کےالیکٹرک صارفین پربھی اطلاق ہوگا۔

    اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا، اس وقت بجلی صارفین43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں اور آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج ایک روپے 43 پیسے رہ جائے گا۔

    نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا۔

  • جو بجلی کے  بل نہیں دیتے وہ تو آج بھی مسکرا رہے ہیں، چیئرمین نیپرا

    جو بجلی کے بل نہیں دیتے وہ تو آج بھی مسکرا رہے ہیں، چیئرمین نیپرا

    اسلام آباد : بجلی کا بل ادا کرنے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جو بجلی کے بل نہیں دیتے وہ تو آج بھی مسکرا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر تین روپے انتالیس پیسے اضافی سرچارج لگانے کی حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیئرمین نیپرا نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بیچارے بل ادا کرتے ہیں انہوں نے تین روپے انتالیس پیسے کا سرچارج دینا ہے اور جو بل نہیں دیتے وہ تو آج بھی مسکرا رہے ہیں۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے جو کام کرنے تھے وہ نہیں کئے تو اب عوام پر ہی سرچارج لگا رہے ہیں۔

    نیپرا نے اضافی سرچارج کی منظوری قانونی رائے سے مشروط کر دی، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پاور ڈویژن پہلے اس پر قانونی رائے دے پھر منظوری کا فیصلہ ہوگا، جس پر پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ سرچارج کے نفاذ سے متعلق قانونی سوالات کا جواب پوچھ کر بتادیں گے۔

    چیئرمین نیپرا نے مزید کہا کہ اگر نیپرا اس طرح ریکوری کی اجازت دے تو باقی طریقہ کار تو ختم ہوجائیں گے، نیپرا کے پاس سرچارج کی منظوری یا نامنظور کرنے کی پاور ہی نہیں؟ ہمیں سرچارج کے نفاذ پر حکومت کی لیگل پوزیشن درکار ہے، یہ طاقت حکومت کے پاس ہے تو باہر نکل کر ذمہ داری نیپرا پر نہ ڈالی جائے۔

    ممبر نیپرا کا کہنا تھا کہ پاور ڈویژن کی نااہلی تو وہیں ہے مسئلہ ہر سال بڑھتا جائے گا، انڈسٹری کا ٹیرف بتیس روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گا اور اگر انڈسٹری متبادل آپشن پر چلی جائے تو پھر ریکوری کیسے ہوگی۔

    نیپرا کے مطابق بجلی صارفین پر پہلے ہی تینتالیس پیسے فی یونٹ سرچارج عائد ہے ، اب حکومت اس سرچارج کو تین روپے بیاسی پیسے فی یونٹ تک لے جانا چاہتی ہے۔

  • بقایاجات کی وصولی : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    بقایاجات کی وصولی : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    اسلام آباد : موخر ادائیگیوں کی مد میں بجلی صارفین کے لئے بجلی 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کوایک اور زوردار جھٹکا دینے کی حکومتی تیاریاں جاری ہے۔

    بجلی صارفین کے لئے بجلی 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ، موخر ادائیگیوں کی مد میں بجلی مہنگی ہوگی۔

    وفاقی حکومت نے اگست ستمبر 2022 کے موخر کردہ بقایاجات کی وصولی کی درخواست دائر کردی۔

    بجلی صارفین سے بقایا جات آئندہ آٹھ ماہ میں وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، اضافے کااطلاق کے الیکڑک، زرعی صارفین پر بھی ہوگا۔

    200 یونٹ والے پروٹیکٹڈ صارفین سے 10 روپے 34 پیسے فی یونٹ اور 200 سے 300 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ وصولی کی درخواست دائر کی۔

    کے الیکڑک کے زرعی صارفین سے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ ، کے الیکڑک کے 200 یونٹ والے صارفین کے لئے 9 روپے 97 پیسے فی یونٹ اور 200 سے 300 یونٹ والے صارفین سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصولی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

    موخر کردہ وصولیوں انہی مقررہ مہینوں میں ہی وصول کی جائیں گی ، نیپرا اتھارٹی 2 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔