Tag: بجلی صارفین

  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر

    بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر

    اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی، وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی، یہ رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود کی مد میں وصول کی جائے گی۔

    صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے رواں سال مارچ تا جون وصولیاں ہوں گی، بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا، جس سے اضافی وصولیوں کے لیے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہو جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی ہے، یہ اضافی سرچارج آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے لاگو ہوگا۔

    واضح رہے کہ یہ وصولیاں 300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی، کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔

  • بجلی صارفین کے لیے بری خبر

    بجلی صارفین کے لیے بری خبر

    اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر ہے، بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 17 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی 22 فروری کو سماعت کرے گی۔

    درخواست میں لیسکو نے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ، گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ وصولی کی اجازت مانگی، فیسکو نے صارفین سے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے وصولی کی درخواست دائر کی ہے۔

    نیپکو کی 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو نے 1 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ وصولی کی درخواست کی ہے۔ ان درخواستوں پر نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

  • بجلی صارفین قیمت میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار

    بجلی صارفین قیمت میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار

    اسلام آباد : بجلی مزید 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافے سے بجلی صارفین پر تنتالیس ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی صارفین سے 43 ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے، ہم خود پریشان ہوگئے کہ اتنا بڑا فگر کیسے ہوگیا۔

    نیپرا حکام نے کہا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا اور گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی۔

    حکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو اور صارفین کو پرائس شاک نہ لگے۔

    پاور ڈویژن نے درخواست کی کہ اضافے کا اطلاق فروری اور مارچ میں لگایا جائے، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہاکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو دو ماہ میں کرنے کے حوالے سے تحریری درخواست دے دیں۔

    ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ اگر 650 میگاواٹ والے سستے پلانٹس آجاتے تو فرق پڑتا، بجلی طلب کے حوالے سے فیصلے نہ کئے گئے تو صورتحال زیادہ خراب ہوجائے گی۔

    حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ ایک سہ ماہی میں گردشی قرض میں 185 ارب کا اضافہ ہوا،مالی سال 2021 -22 میں 161 ارب کی ایڈجسٹمنٹ منظور کی گئیں ، جس میں سے 20 ارب سرکلر ڈیٹ میں شامل ہوگا، پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2ہزار 473 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

    نیپرا نے بجلی دو روپے اٹھارہ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا، اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا، اضافے سے بجلی صارفین پر تنتالیس ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین اضافی بل ادا کرنے کی تیاری کرلیں

    پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین اضافی بل ادا کرنے کی تیاری کرلیں

    اسلام آباد : بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ، اضافے سے صارفین پر 42 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست میں دائر کردی گئی۔

    نیپرا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبرکو سماعت کرے گا ، اضافےسے 42ارب63کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

    فیسکو نے  6ارب 37کروڑ، گیپکو کی 5 ارب 33 کروڑ سےزائد وصول کرنے اور حیسکو نے 45 کروڑ اور آئیسکو نے 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی درخواست کی ہے۔

    لیسکو نے 9 ارب 10 کروڑ ،میپکوکی10ارب 69 کروڑوصول کرنے اور پیسکو 2ارب 12 کروڑ،کیسکو کی 3 ارب 66 کروڑ روپے کی درخواست کردی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لئے  ایک اور بڑا جھٹکا

    فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لئے ایک اور بڑا جھٹکا

    اسلام آباد : ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاوہ دیگر علاقوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    دیگر علاقوں میں بجلی بیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت چھبیس اکتوبر کو ہوگی، اضافہ ستمبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہوگی۔

    سی پی پی اے نے بجلی بیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ،اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگا گیا ہے۔

    نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر 26 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

    سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ ستمبر میں پانی سے 34.20، کوئلے سے 11.25 فیصد ، فرنس آئل سے 8.39 اور مقامی گیس سے 9.36 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    درخواست کے مطابق ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 14.14 فیصد ، جوہری ایندھن سے 17.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    ستمبر میں 12 ارب 52 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی ، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی ، ستمبر کے لئے ریفرنس لاگت 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    گذشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بل میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

  • ریڈیو پاکستان کو بحران سے نکالنے کا منصوبہ: بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    ریڈیو پاکستان کو بحران سے نکالنے کا منصوبہ: بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    اسلام آباد : ریڈیو پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی گئی، بلوں میں صارفین سے 15 روپے وصول کئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے نیا منصوبہ سامنے آگیا اور منصوبے کے تحت بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈیوپاکستان کیلئے بجلی بلوں میں صارفین سے15 روپےوصول کرنےکی تجویز دی گئی ہے ، منظوری سے بجلی صارفین پر سالانہ 5 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان نے تجویز دی ہے کہ بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 50 روپے کی جائے، پی ٹی وی فیس کے اضافی 15 روپے ریڈیو پاکستان کو دینے کی تجویز دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان نے تجویز وزارت اطلاعات و نشریات کو بھجوا دی ہے ، تجویز ریڈیو پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے دی گئی، تجویز کا مقصد پینشرز کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

  • وزیراعظم کا 24گھنٹے کے اندر  بجلی  صارفین کے بلز کم کرنے کا حکم ،  اعلیٰ سطحیٰ کمیٹی قائم

    وزیراعظم کا 24گھنٹے کے اندر بجلی صارفین کے بلز کم کرنے کا حکم ، اعلیٰ سطحیٰ کمیٹی قائم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے 24 گھنٹے میں بجلی صارفین کے بلز کو کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے نگرانی کے لئے کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی صارفین کے مسائل کے حل کیلئے اجلاس ہوا ، وزیراعظم نےبجلی صارفین کی شکایات دورکرنے کیلئےاعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 200یونٹ تک بجلی صارفین کے بلز میں ریلیف24 گھنٹےمیں شامل کیا جائے اور 24گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلز کو کم کیا جائے۔

    شہباز شریف نے بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کے اسٹاف کو 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بلزکی تصحیح کیلئے اسٹاف کی چھٹیاں ختم کرکے فوری نمٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

    وزیراعظم نے کہا بلز جمع کرانے کیلئےبینکس کو آئندہ دنوں میں کھلا رہنے کی ہدایت کی جائے۔

    شہباز شریف نے ریلیف کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے 24 گھنٹے میں بجلی کی قیمت میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنانےکاحکم دیا اور نگرانی کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ تک وصول فیول چارج ایڈجسٹمنٹ رقم کی واپسی ہوگی اور بلوں کی درستگی کےلئےچھٹی کےدن ڈسکوزاوربینک کھلےرہیں گے۔

  • بجلی صارفین پر ایک مرتبہ پھر بجلیاں گرادی گئیں

    بجلی صارفین پر ایک مرتبہ پھر بجلیاں گرادی گئیں

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی 3 ماہ کیلئے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر مزید 10ارب 54کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی ، درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے دی گئی ہے۔

    درخواست میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کےلیےایڈجسٹمنٹ مانگی، چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی
    نے کہا کہ بجلی کمپنیوں نے650 ارب ڈیفالٹرز سے وصول کرنے ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کی وجہ نادہندگان نہیں۔

    توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ قیمت میں اضافے کی وجہ فیول لاگت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے، نیپرا کے پاس نادہندگان سے وصولیوں کا کوئی اختیار نہیں، ڈیفالٹرز سے وصولیاں ہوئیں تو گردشی قرضہ کم ہوگا ٹیرف نہیں۔

    نیپرا نے بجلی 3ماہ کیلئے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی اور کہا قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

  • بجلی صارفین تیار ہوجائیں!  اگلے ماہ اضافی بل ادا کرنا پڑے گا

    بجلی صارفین تیار ہوجائیں! اگلے ماہ اضافی بل ادا کرنا پڑے گا

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلز میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کردیا ، جس میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5.94پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین کوآئندہ ماہ کے بلز میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    حکام کے مطابق اضافے سے بجلی صارفین پر58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    اس سے قبل نیپرا نے بجلی95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا ، نیپرانےفیصلہ وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے بھجوا دیا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد فیصلے کا اطلاق ہوگا ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا اور مختلف سیلز کیلئے بجلی 8 روپے95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

    دستاویز کے مطابق بجلی کے 100یونٹ استعمال تک8 پیسے، 101سے200یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے،201سے300یونٹ استعمال پر48پیسے اور 301سے700یونٹ استعمال پر95پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری دی۔

    حکام نے کہا بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا ، نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا، اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سو نو تعین کرنا ہے۔

  • بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا، 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

    بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا، 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

    اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کا امکان ہے ، نیپرا سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی، چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں عوامی سماعت کی جائے گی۔

    درخواست اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی ، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےاضافےکی درخواست دی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرمیں11ارب 29کروڑیونٹ بجلی پیداہوئی، اکتوبرمیں10ارب98کروڑیونٹ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوفروخت ہوئی۔

    سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبرمیں ڈیزل سے25روپے22پیسےفی یونٹ اور فرنس آئل سے22روپے21پیسےفی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پانی سے بجلی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69 فیصد ، فرنس آئل سے 10.88اورڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی۔

    اضافے کی درخواست کےالیکٹرک کےسواتمام بجلی تقسیم کارکمپنیوں کیلئےہے ، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر61 ارب کا بوجھ منتقل ہوگا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ٹیرف میں 1روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری ‏دی تھی۔

    اضافےکے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت15.36روپے ہو گئی تھی ، تاہم ماہانہ200 یونٹ تک استعمال ‏کرنے والوں پراضافہ لاگونہیں ہوگا۔