Tag: بجلی صارفین

  • بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ

    بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایسےگرڈ اسٹیشنز جہاں وصولیوں کا تناسب کم ہے، وہاں توانائی ڈویژن جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے، تاکہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اجلاس میں آئی جی سی ای پی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی جی سیپ کی منصوبہ بندی 10 سال کے لیے کی جاتی ہے، جس میں ہر سال طلب و رسد کے مطابق تخمینوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا آئی جی سیپ کا مقصد توانائی کے شعبے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا ہے، تاکہ بجلی کی پیداوار اور کم قیمت بجلی کی فراہمی ممکن ہو۔

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور

    عمران خان نے کہا حکومت بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے طریقے میں اصلاحات لا رہی ہے، خواہش ہے بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کیا گیا ہے، نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا۔ کونسل نے پن بجلی کو قابل تجدید توانائی کے اہداف میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔

  • بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

    بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پرہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جون فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پرہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اطلاق ڈسکوز صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال، لائف لائن، زرعی صارفین پرہوگا تاہم انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لینے والے صنعتی صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کو 20ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا لیکن فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

    خیال رہے سی پی پی اے جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو ایف سی اےپرعوامی سماعت کی تھی۔

  • ‘بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا’

    ‘بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا’

    اسلام آباد: نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا، جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 21 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی ، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے درخواست پرسماعت کی ، جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 21پیسےفی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے اور بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

    نیپرا بجلی کمی کےحوالے سے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی ، فیصلے کا اطلاق لائف لائن ،زرعی صارفین ،کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

    دوران سماعت میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پرنیپرا نے شدید اظہار ناراضی کیا ، ممبر سندھ نیپرا نے سوال کیا کیا سی پی پی اے کا این ٹی ڈی سی سےبجلی ترسیل کا کوئی معاہدہ ہے، جس پر سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی کا بجلی کمپنیوں کیساتھ بجلی ترسیل کا معاہدہ ہے۔

    ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ این پی سی سی ذمہ داری نہیں لیتا تو ٹیرف پٹیشن کیوں لےکرآئے ، سب کو پتا چلنا چاہیے کہ مسئلہ کہاں پر آرہاہے، ڈھائی سال سے ادارے ایک دوسرے پرذمہ داری ڈال رہےہیں ، اب بات حل ہونی چاہیے کہ کس کی کیاذمہ داری ہے۔

    نیپرا نے معاملے پرسی پی پی اے ،این ٹی ڈی سی ،ڈسکوز نمائندگان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا میرٹ آرڈر سےہٹ کرپلانٹس چلانےسےڈیڑھ ارب کا بوجھ پڑےگا ، ہمیں 200ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کم فراہم کی گئ، ایل این جی،کوئلےکی قلت سے81 کروڑ 79 لاکھ کابوجھ پڑے گا۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا حالیہ بجلی بحران پر حکومت انکوائری کررہی ہے ، چفیول کی عدم دستیابی کامعاملہ اوگرا سے متعلق اورڈومین سےباہر ہے ،سی پی پی اے نے 3سال کی13 ارب کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں، ان ایڈجسٹمنٹ سے11 ارب روپے کا صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

    سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ جوایڈجسٹمنٹ نیپرانے منظور نہیں کی ان کو ری کنسائل کرکے لائے ، ہم ایک الگ سے کیس بنا کر اتھارٹی کے سامنے پیش کریں گے۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا ان ایڈجسٹمنٹ سےمتعلق قانونی پہلوؤں کو بھی لے کرآئیں ، نیپرا ان ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کرے گا۔

  • بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر،  قیمتوں میں کمی امکان

    بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں کمی امکان

    اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے تاہم بجلی کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 28اپریل کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست کردی ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی قیمت میں61پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

    جس کے بعد مارچ 2021 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت کم کیے جانے کا امکان ہے ، نیپرا28اپریل کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔

    سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں پانی سے19.42فیصدبجلی پیداکی گئی، مارچ میں کوئلےسے30.50فیصد،فرنس آئل سے2.62فیصدبجلی پیداہوئی۔

    ،درخواست میں کہا ہے کہ مقامی گیس سے11.56فیصد،درآمدی ایل این جی سے21.11فیصدبجلی پیداہوئی جبکہ ایٹمی ذرائع سے10.49فیصدبجلی پیداکی گئی اور ایٹمی ذرائع سےپیدابجلی کی قیمت1روپیہ2پیسےفی یونٹ رہی۔

  • بجلی صارفین رواں ماہ اضافی بل ادا کریں گے

    بجلی صارفین رواں ماہ اضافی بل ادا کریں گے

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت 83پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں پسے عوام پر بجلی بم گرادیا گیا ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 83پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ، بجلی کی فی یونٹ قیمت کا اضافہ جولائی 2020کی مد میں کیا گیا۔

    نیپرا کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں83پیسے فی یونٹ اضافہ لائف لائن کنزیومرز پر نہیں ہوگا ، جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اکتوبر کے بلوں میں وصول کئے جائیں گے۔

    نیپرا کے مطابق کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

    خیال رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے30 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی تاہم بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری نہیں دی گئی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرقیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔

  • بجلی صارفین سے مزید ایک روپے55  فی یونٹ وصول کئے جائیں گے

    بجلی صارفین سے مزید ایک روپے55 فی یونٹ وصول کئے جائیں گے

    اسلام آباد : روپے کی قدر میں کمی اور  نجکاری میں تیزی کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا اور  بجلی پر  مزید تین فیصد سر چارج عائد کردیا ، اب عوام سے فی یونٹ ایک روپے55 پیسے وصول جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق  حکومت نے بجلی کا گردشی قرضہ اداکرنے میں ناکامی کے بعد سرچارج لگا کر صارفین پراربوں روپے کا بوجھ ڈال دیاگیا اور  بجلی پر مزید تین فیصد سر چارج عائد کردیا گیا، جس کے بعد عوام سے ایک روپے پچپن پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔

    حکومت نے ایک روپے دو پیسے کا ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج بھی عائد کیا، یہ سر چارج حکومت کو ستر ارب روپے دے گا، اس سرچارج کا مقصد حکومت کی جانب سےملنے والی سبسڈی کوکم کیاجائے۔

    گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے تینتالیس پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں جبکہ نیلم جہلم منصوبے کیلئے دس پیسے فی یونٹ وصول کئےجائیں گے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان نے آئی ایم ایف سے گیس اور بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ کرلیا


    اس سر چارج سے سات ارب پچاس کروڑ حکومت کی جیب میں جائیں گے اور  ان تمام سرچارجز سےخزانے کو ایک سو دس ارب روپے حاصل ہونگے۔

    یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے ملک کی معاشی صورت حال پر اعتراضات اٹھا دیے تھے ، جس پر پاکستان نے اعتراضات دور کرنے کیلئے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گیس اور بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

    آئی ایم ایف نےمشورہ دیاکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسو ں میں اضافے، اخراجات میں کمی اور ٹیکس چھوٹ کے خاتمے جیسے اقدامات ضروری ہیں، روپے کی قدر میں مزید کمی کی گنجائش ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بجلی صارفین کیلئے دھچکہ، 1.2ارب روپے اضافی دینے ہونگے

    بجلی صارفین کیلئے دھچکہ، 1.2ارب روپے اضافی دینے ہونگے

    اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین کو دھچکہ دیدیا ، آئندہ دو ماہ میں ایک ارب بیس کروڑ روپے اضافی ادا کرنے ہونگے۔

    حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائیل سیکٹر کو گیس کی فراہم کے باعث یہ اضافی رقم ادا کرنی ہوگی، تفصیلات کے مطابق حکومت نے روش پاور پلانٹ کی دی جانے والی پچاسی ایم ایم سی ایف ڈی گیس ٹیکسٹائل سیکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    جس کے باعث روش پاور پلانٹ ان دو ماہ میں بند رہے گا اور پلانٹ پیداواری صلاحیت کے استعمال کی مد میں یہ ساٹھ کروڑ روپے ماہانہ رقم ادا کئے جائیں گے اور یہ رقم صارفین کی بلوں میں شامل کی جائے گی حالانکہ صارفین بجلی استعمال نہیں کر رہے ہونگے ۔

    واپڈا ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھی اس معاہدے پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔